🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ قیامت میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے

علامہ ابن جوزی لکھتے ہیں کہ ایک عبادت گزار شخص کو ایک لڑکی سے عشق ہو گیا۔ ان کے عشق کا پورے شہر میں چرچا ہو گیا۔ ایک دن لڑکی نے کہا کہ اللہ کی قسم میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔ لڑکے نے کہا کہ اللہ کی قسم میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں۔ لڑکی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اپنا منھ تمھارے منھ پر رکھوں۔ اس نے بھی کہا کہ میں بھی یہی چاہتا ہوں۔ لڑکی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اپنا سینہ تمھارے سینے سے لگاؤں اور اپنا پیٹ تمھارے پیٹ سے لگاؤں۔ اس نے کہا کہ میں بھی یہی چاہتا ہوں۔

لڑکی نے کہا کہ پھر تمھیں کس نے روکا ہے؟ اللہ کی قسم یہی تو محبت کا موقع ہے تو اس نے جواب دیا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَىٕذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَؕ۠ (67:43)
اس (قیامت کے) دن گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے سوائے پرہیزگاروں کے۔

پھر وہ کہنے لگا کہ میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ تمھاری اور میری دوستی قیامت کے دن دشمنی میں بدل جائے۔ لڑکی نے کہا کہ ہمارا رب ہماری توبہ قبول کر لے گا لہذا ہم توبہ کر لیں گے۔ اس نے کہا کہ کیوں نہیں لیکن مجھے اس کا اطمینان نہیں ہے کہ مجھے اچانک موت نہ آ جائے۔
پھر وہ اٹھا اور اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور پھر دوبارہ کبھی اس لڑکی کے پاس نہ گیا اور اپنی عبادت میں مصروف ہو گیا۔

(ذم الھوی لابن جوزی ملخصاً)

نوجوانو! اگر تمھیں کسی سے پیار ہوا ہے اور تمھارا پیار سچا ہے تو کیا تم یہ پسند کرو گے کہ چند دنوں کی دنیا کے بعد قیامت میں تمھارا محبوب تمھارا دشمن ہو جائے؟ کیا یہ اچھا ہوگا کہ آج تم اسے حاصل کر لو لیکن ہمیشہ کے لیے کھو دو؟ نہیں ہرگز نہیں!

ایک سچا عاشق تو یہ چاہے گا کہ میں اپنے محبوب کو ہمیشہ کے لیے حاصل کر لوں اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تقوی کو نہ چھوڑا جائے اور گناہوں سے بچا جائے۔ آپ کو جس سے محبت ہوئی ہے اس سے نکاح کر لیجیے، یہی سب سے بہترین حل ہے۔ اس سے آپ کو یہاں بھی فائدہ ہوگا کہ آپ کا محبوب آپ کی نظروں کے سامنے ہوگا اور آپ کا تقوی بھی سلامت رہے گا اور وہاں بھی آپ اپنے محبوب کو محبوب ہی پائیں گے نہ کہ دشمن!

اگر نکاح نہ ہو پائے تو کوئی ایسا کام نہ کریں جو آپ کے محبوب کو آپ سے ہمیشہ کے لیے دور کر دے۔ اگر آپ نے اپنا دامن گناہوں سے خالی رکھا تو یقین جانیے کہ اللہ تعالی ہر شے پر قادر ہے، وہ آپ کے دامن کو آپ کی مرادوں سے بھر دے گا۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جنتی حور کے بارے میں بھی سوچیے

حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ تعالی ایک جوان لڑکے کو کچھ لکھوا رہے تھے کہ ایک حسن و جمال کی ملکہ سامنے سے گزری؛ وہ جوان لڑکا نظریں چرا چرا کر اس لڑکی کی طرف دیکھنے لگا۔
حضرت ذوالنون مصری نے دیکھ لیا اور اس لڑکے کی گردن پھیر کر یہ شعر کہا:

دع المصوغات من ماء وطین
واشغل ھواک بحور خرد عین

"پانی اور مٹی سے بنی عورتوں کو چھوڑ اور اپنے عشق اور خواہش کو اس حور کا متوالا بنا جو کنواری ہے اور موٹی آنکھوں والی ہے۔"

(ذم الھوی لابن جوزی)

پیار پیار کا جاپ جپنے والوں کو کبھی جنتی حوروں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے جو اس دنیا کی عورتوں کی طرح نہیں کہ آپ کو دھوکا دے، آپ کو پریشان کرے یا آپ سے آپ کے مال کی وجہ سے محبت کرے۔
اس چار دن کی زندگی میں پیار محبت کے علاوہ اور بھی بہت سے کام ہیں جنھیں کر کے آپ اپنی دائمی دنیا یعنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں ورنہ یہ "دو دن والا پیار" آپ کو دائمی مصیبت میں ڈال ڈے گا۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میری بیٹی کی شادی ہے

آئے دن مسجدوں میں، سڑکوں پر اور گلی کوچوں میں ایسے لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں جو اپنی بیٹی یا اپنی بہن کی شادی کے لیے پیسے مانگ رہے ہوتے ہیں۔ یہ کیا ڈرامہ ہے؟ مطلب حد ہو گئی ہے۔ لڑکے والے تو بے شرم ہیں ہی کہ جہیز کے لیے مجبور کرتے ہیں لیکن لڑکی والوں کو بھی شرم نہیں آتی۔

اب یہ مت پوچھیے گا کہ لڑکی والے بے شرم کیسے ہوئے؟
اگر کوئی اچھا پڑھا لکھا، سمجھدار اور دین دار لڑکا ملتا ہے جو جہیز نہیں مانگتا تو ان لڑکی والوں کو اور لڑکی کو پسند ہی نہیں آتا اوپر سے عجیب عجیب باتیں نکالتے ہیں کہ لگتا ہے لڑکے میں کچھ کمی ہے!
اگر کوئی شادی شدہ لڑکا دوسری شادی کے لیے ان غریب لڑکی والوں سے "صرف لڑکی" مانگتا ہے تو ایسا کرتے ہیں جیسے لڑکی قتل کرنے کے لیے مانگی ہو!

بھیک مانگ کر ایسے لڑکے سے شادی کریں گے جو داڑھی منڈاتا ہو، فلمیں دیکھتا ہو، پینٹ شرٹ پہنتا ہو اور ایک لاکھ ساتھ میں گاڑی کا مطالبہ بھی کرے لیکن ایسے لڑکے کو نہیں دیں گے جو داڑھی رکھتا ہو اور دین دار ہو کیوں کہ اس کا قصور یہ ہے کہ اس نے ایک شادی کر رکھی ہے۔ دوسری شادی کو ایک جرم سمجھا جاتا ہے اور پھر دھوم دھام کی تو بات ہی مت کیجیے، چاہے گھر میں کھانے کو نہ ہو لیکن دھوم دھام سے شادی ضرور کریں گے تاکہ ناک نہ کٹ جائے۔

قرضہ لے کر اور بھیک مانگ کر سیکڑوں لوگوں کو کھانا کھلانا کہاں لکھا ہے؟ کیا بنا دعوت کے شادی نہیں ہو سکتی؟ کیا بغیر باجے، بغیر لائٹ، بغیر ٹینٹ اور بغیر مہنگے کپڑوں کے نکاح نہیں ہو سکتا؟ پھر کیوں یہ ڈرامہ بنا رکھا ہے؟

شادی کو آسان کیجیے، دوسری شادی کو عام کیجیے تاکہ یہ بھیک مانگنے کا ڈرامہ بند ہو۔ لڑکی والوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور اگر کوئی ایسا لڑکا ملے جو دین دار ہو اگرچہ شادی شدہ ہو تو اسے اپنی لڑکی دینے میں سوچیے مت کیوں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے یا کوئی غلط بات نہیں ہے۔ اگر چار شادیاں عام ہو جائیں تو شادیاں خود بہ خود آسان ہو جائیں گی۔

لڑکوں کو بھی چاہیے کہ اپنی سوچ کو بدلیں اور لڑکی والوں سے پیسے، گاڑی وغیرہ کا مطالبہ کرنے کے بجائے یہ ڈیمانڈ رکھیں کہ آپ کو اور آپ کی لڑکی کو میری دوسری، تیسری بلکہ چوتھی شادی سے کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے تب ہی یہ شادی ہوگی۔ اس سے آپ کے لیے دوسری شادی کا راستہ آسان ہوگا اور شادیاں آسان ہو جائیں گی۔ کسی باپ کو اپنی بیٹیوں کے لیے بھیک نہیں مانگنی ہوگی، کسی بھائی کو چندہ اکٹھا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ایک مرد چار عورتوں کا شوہر ہوگا اور وہ کسی چار غریب باپ کی بیٹی یا چار غریب بھائیوں کی بہن ہوگی۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
عالم و متعلم کو چاہئے کہ لوگوں سے میل جول کم رکھیں (بہار شریعت)
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
بموقعۂ عرس حضور سیدالشہداء فی
الہند حضرت سیدسالار مسعود غازی
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَــنۡـہۡ
آستانۂ‌مقدسہ شہر بہرائچ شریفUP
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ²¹ رجب المرجب ۵۰۴؁ھ
بمطابق ¹⁵ فروری ۵۱۰۱؁ء بروز اتوار
یومِ شہادت ¹⁴رجب المرجب۴۲۴؁ھ
کل عمر = ¹⁸ سال ¹¹ ماہ ²⁴ دِن
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
منقبت شان سید الشہداء فی الہند
Fareedi Misbahi 31-08-2018

جہادِ حق کے علمدار سید سالار 
یـدِ حسیـن کی تلوار سید سالار


تمہارےفیض نےدل کی زمین کو سینچا 
شعور کر دیا بیدار سید سالار

فضائےہند میں لائےاذان کی خوشبو 
بہـارِ روزہ و افـطـار سیـد سالار

صنم کدوں کی زمیں پر صدائےحق گونجی 
ہیں تجھسےمسجد ومینار سید سالار

زمین ہند، ترے آنےسے ہوئ مسعود 
ہےذرے ذرے کو اقرار سید سالار

نہ کیوں ہومرکزِعشاق، شہر بہرائچ 
وہاں ہیں آپ گہربار سید سالار

تری حیات ہےمومن کی عظمتوں کا فروغ 
عـظیـم ہــے تـرا کــردار سید سالار

بنی معلمِ دستور حق تری ہستی 
وقار قوم کے معمار سید سالار

خمیدہ سر ہیں ترے آگے کفر کی لہریں 
دفاع حق کی اے دیوار سید سالار

تری شہادت عظمیٰ پہ بے شمار سلام 
فـدائـے احـمـد مـختـار سید سالار

ترے اصول ہیں جب تک نگاہ میں غازی 
نہ ہوگی حق کی کبھی ہار سید سالار

دلوں پہ آج بھی سکہ تمہارا چلتا ہے 
تمہیں ہو وقت کے سردار سید سالار

ترےچراغوں کی زدمیں ہے ظلمت باطل 
ہـے جــاری نـور کی یلغـار سید سالار 

یزیدیت کی ہوائیں ہیں طالب بیعت 
لب وف ا پہ ہـے انـکار سید سالار

یہ کاروان وفا آپ کی پناہ میں ہے 
تو کیا بگاڑینگے اغیار سید سالار 

پہاڑ ظلم کے جتنے بھی راہ میں آئے 
کیا ہر ایک کو مسمار سید سالار

کچھ ایسےکردئیےمفلوج کفرکے اعضا
کـہ آج تک ہیـں وہ بیـکار سید سالار

تمہارےذروں سے افلاک بھی منور ہیں 
غبــار پا ہـے ضیــا بـار،  سید سالار

تری خودی سےحرارت ہے نبضِ ملت میں 
بلـنـد کـر دئیـے افـکار سید سالار

تمـہارا دستِ کرم مظـہرِ ید عیسیٰ
مٹا ہے جس سے ہر آزار سید سالار

ترےمریضوں کوحاجت نہیں دواؤں کی 
نظـر ہـے شــافئِ بیـمار، سیـد سالار

کڑکنے والی ہے باطل پہ پھر تری بجلی 
بتـا رہـے ہیـں یـہ آثـار سید سالار

یہ موج کفر ہمیں کیا بھلا ڈبوے گی 
ترے کرم کی ہے پتوار سید سالار

تری حیات کا رستہ ہے پُر بہار اتنا 
قدم قدم پہ ہے گلزار، سید سالار

ملی ہےتجھ سےفریدی کی فکرکوخوشبو 
مہـک اٹھـے گُـلِ اشـعــار سید سالار 
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
حـضرت مولانا محمد سلمان رضا
فریدی صدیقی مصباحی صاحب قبلہ
بارہ بنکوی، نوری مسجد مسقط عمان
موبائل نمبر 📱 +968 9963 3908
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
بموقعۂ عرس حضور سیدالشہداء فی الہند حضرت سیدسالار مسعود غازی رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَــنۡـہۡ آستانۂ‌مقدسہ شہر بہرائچ شریفUP ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ یومِ ولادت ²¹ رجب المرجب ۵۰۴؁ھ بمطابق ¹⁵ فروری ۵۱۰۱؁ء بروز اتوار یومِ شہادت ¹⁴رجب المرجب۴۲۴؁ھ…
منقبت = شان سید الشہداء فی الہند
بموقعۂ عرس حضور سیدالشہداء فی

الہند حضرت سیدسالار مسعود غازی
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَــنۡـہۡ
آستانۂ‌مقدسہ شہر بہرائچ شریفUP
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ²¹ رجب المرجب ۵۰۴؁ھ
بمطابق ¹⁵ فروری ۵۱۰۱؁ء بروز اتوار
یومِ شہادت ¹⁴رجب المرجب۴۲۴؁ھ
کل عمر = ¹⁸ سال ¹¹ ماہ ²⁴ دِن
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻