🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
فرمانِ حُضُور فقیهِ مِلَّت علیه الرحمه :

حضرت امام جعفر صادِق رضی الله عنه
کا وصال ۱۵ رجب کو ہوا ہے لِہٰذا کونڈے
کی فاتحہ پَندَرَه ۱۵ رجب ہی کو کریں !!

[ فتاویٰ فقیهِ مِلت جِ ۲ صَ ۲٦۵ تا ٢٦٦ ]
فرمانِ حُضُور فقیهِ مِلَّت علیه الرحمه :

حضرت امام جعفر صادِق رضی الله عنه
کا وصال ۱۵ رجب کو ہوا ہے لِہٰذا کونڈے
کی فاتحہ پَندَرَه ۱۵ رجب ہی کو کریں !!

[ فتاویٰ فقیهِ مِلت جِ ۲ صَ ۲٦۵ تا ٢٦٦ ]
فرمانِ حُضُور فقیهِ مِلَّت علیه الرحمه :

حضرت امام جعفر صادِق رضی الله عنه
کا وصال ۱۵ رجب کو ہوا ہے لِہٰذا کونڈے
کی فاتحہ پَندَرَه ۱۵ رجب ہی کو کریں !!

[ فتاویٰ فقیهِ مِلت جِ ۲ صَ ۲٦۵ تا ٢٦٦ ]
فرمانِ حضور فقیهِ مِلت علیه الرحمه :

حضرت امام جعفر صادق رضی الله عنه
کا وصال ۱۵ رجب کو ہوا ہے لِہٰذا کونڈے
کی فاتحہ پندره ۱۵ رجب ہی کو کریں !!

[ فتاویٰ فقیهِ مِلت جِ ۲ صَ ۲٦۵ تا ٢٦٦ ]
اِمَام جَعفَر صَادِق رَضِیَ اللهُ عَنه کی نِیَاز
عَلامَہ یَاسِین اختَر مِصبَاحِی صَاحَب
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ضیائے رجب المرجب 🌹

کونڈے کیا ہیں ؟
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایصال ثواب کے کے لئے نیاز کرنے کو کونڈے کہا جاتا ہے ...

رجب المرجب کی بہاریں صفحہ¹⁶
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

صحابۂ کرام کا ایصال ثواب کرنا ؟
حضرت علامہ امام جلال الدین سیوطی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سَات دِن تک وفات پا جانے والوں کی طرف سے کھانا کھلایا کرتے ہیں ...

رجب المرجب کی بہاریں صفحہ ¹⁷
الحاوی للفتاوی للسیوطی ج² ص²²³
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

کونڈے کی نیاز کب کی جائے ؟
پُورے ماہِ رجب میں بَلکہ پُورے سال میں جب چاہیں ایصال ثواب کے لئے کونڈوں کی نیاز کی جاسکتی ہے

البتہ بہتر یہ ہے کہ یہ نیاز
15 رجب المرجب کو کی جائے

کیونکہ
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال مبارک اسی دن ہوا تھا ـ

رجب المرجب کی بہاریں صفحہ 16
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

ْ کیا کونڈے کی نیاز
اُسی گھر میں کھانا ضروری ہے ؟

جس گھر میں کونڈوں کی نیاز کی گئی اسی گھر میں بیٹھ کر کھانا ضروری نہیں، اپنے اپنے گھروں میں بھی لے جا کر کھائی جا سکتی ہے ...

[ بہار شریعت جلد³ صفحہ⁶⁴³ ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سیدہ خاتون جنت رضی اللہ عنہا!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے غصہ دلایا اس نے مجھے غصہ دلایا.

بخاری 3767

جگر گوشہ رسول ۔ سکون قلب رسول سیدہ خاتون جنت رضی اللہ عنھا
کی بارگاہ میں
امام اہل سنت امام احمد رضا رضی اللہ عنہ کے ایک خوبصورت شعر پر تضمین ملاحظہ فرمائیں
*-----*-----*---🌺------*------*-----*
قدسیوں کی درِ فاطمہ بوسہ گہ
جس کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مَہ
جس کا مریم سے بھی ہے بڑا مرتبہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
تضمین از :: محمد عبد القیوم طارؔق سلطان پوری​
*-----*-----*-🌺*-----*-----*------*
اُن کی عظمت کاہےکب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں اُن کا ہے مرتبہ
جن کی خاکِ قدم سُرمہِ چشمِ مَہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
تضمین از :: محمد عبد القیوم طارؔق سلطان پوری
*-------*--------*🌺-----*-----*-----*
وجہ تسکینِ قلبِ شہِ دوسَرا
راضیہ، عابدہ، ساجدہ، شاکرہ
صابرہ، زاہدہ، صادقہ، ذاکرہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
تضمین از :: محمد عثمان اوؔج اعظمی
----*-----*------*-🌺*--------*----*
جن کا نامِ مُبارک ہے بی فاطمہ
جو خواتینِ عالَم میں ہیں عالیہ
عابدہ، زاہدہ، ساجدہ، صالحہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
تضمین از :: سید حبیبؔ احمد شاہ
------*------*🌺*------*--------*----
عالمہ، عاملہ، کاملہ، عادلہ
صالحہ، صاحبہ، ساترہ، سالکہ
مالکہ، حاکمہ، راحمہ، عاطفہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
تضمین از :: صاحبزادہ ابوالحسن واحؔد رضوی
*-----*------*---*🌺------*-----*----*
صالحہ،صادقہ، صائمہ، صابرہ
فاطمہ، کاملہ، زاہدہ، ذاکرہ
نُورِ چشمِ نبی، عابدہ، شاکرہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
تضمین از :: محمد عبد القیوم طارؔق سلطان پوری
*-----*-------*--🌺--*------*-------**
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مہمان نوازی

مہمان کبھی بھی آ سکتے ہیں۔ آج کل تو فون کر کے آتے ہیں لیکن ہم ایسے مہمانوں کی بات کر رہے ہیں جو اچانک ٹپک سکتے ہیں۔ مہمان نوازی کے لیے سامان کی ضرورت پڑتی ہے اور مہمان نوازی میں دیر نہ ہو اس لیے ہم سامان تیار رکھتے ہیں۔ اگر مہمان جلدی میں ہو تو پکوان نہیں بناتے بلکہ کسی تیار شدہ چیز سے کام چلاتے ہیں اور اگر وہ بھی نہ ہو تو ذلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تیاری کا ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ مہمانوں کے لیے سامان جمع کر کے رکھیں تاکہ وہ خالی پیٹ جا نہ سکیں۔ اتنا سامان رکھیں کہ کھانے کے بعد مہمان جانے کے لائق بھی نہ بچے! مہمان نوازی بہت ضروری ہے۔

مسلمانوں نے مہمان نوازی پر دھیان دینا چھوڑ دیا ہے اور اسی وجہ سے ہمیں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہمان آتے ہیں اور ہمارے پاس سامان نہیں ہوتا اور وہ اتنی جلدی میں ہوتے ہیں کہ تیاری کا وقت تک نہیں ملتا۔ ہم تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ مہمان نوازی کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

اگر آپ کو ہماری باتیں سمجھ میں نہیں آئیں تو جلدی سے سمجھنے کی کوشش کریں ورنہ جب مہمان آ جائے گا تو سمجھنے اور سمجھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ قیامت میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے

علامہ ابن جوزی لکھتے ہیں کہ ایک عبادت گزار شخص کو ایک لڑکی سے عشق ہو گیا۔ ان کے عشق کا پورے شہر میں چرچا ہو گیا۔ ایک دن لڑکی نے کہا کہ اللہ کی قسم میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔ لڑکے نے کہا کہ اللہ کی قسم میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں۔ لڑکی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اپنا منھ تمھارے منھ پر رکھوں۔ اس نے بھی کہا کہ میں بھی یہی چاہتا ہوں۔ لڑکی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اپنا سینہ تمھارے سینے سے لگاؤں اور اپنا پیٹ تمھارے پیٹ سے لگاؤں۔ اس نے کہا کہ میں بھی یہی چاہتا ہوں۔

لڑکی نے کہا کہ پھر تمھیں کس نے روکا ہے؟ اللہ کی قسم یہی تو محبت کا موقع ہے تو اس نے جواب دیا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَىٕذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَؕ۠ (67:43)
اس (قیامت کے) دن گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے سوائے پرہیزگاروں کے۔

پھر وہ کہنے لگا کہ میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ تمھاری اور میری دوستی قیامت کے دن دشمنی میں بدل جائے۔ لڑکی نے کہا کہ ہمارا رب ہماری توبہ قبول کر لے گا لہذا ہم توبہ کر لیں گے۔ اس نے کہا کہ کیوں نہیں لیکن مجھے اس کا اطمینان نہیں ہے کہ مجھے اچانک موت نہ آ جائے۔
پھر وہ اٹھا اور اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور پھر دوبارہ کبھی اس لڑکی کے پاس نہ گیا اور اپنی عبادت میں مصروف ہو گیا۔

(ذم الھوی لابن جوزی ملخصاً)

نوجوانو! اگر تمھیں کسی سے پیار ہوا ہے اور تمھارا پیار سچا ہے تو کیا تم یہ پسند کرو گے کہ چند دنوں کی دنیا کے بعد قیامت میں تمھارا محبوب تمھارا دشمن ہو جائے؟ کیا یہ اچھا ہوگا کہ آج تم اسے حاصل کر لو لیکن ہمیشہ کے لیے کھو دو؟ نہیں ہرگز نہیں!

ایک سچا عاشق تو یہ چاہے گا کہ میں اپنے محبوب کو ہمیشہ کے لیے حاصل کر لوں اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تقوی کو نہ چھوڑا جائے اور گناہوں سے بچا جائے۔ آپ کو جس سے محبت ہوئی ہے اس سے نکاح کر لیجیے، یہی سب سے بہترین حل ہے۔ اس سے آپ کو یہاں بھی فائدہ ہوگا کہ آپ کا محبوب آپ کی نظروں کے سامنے ہوگا اور آپ کا تقوی بھی سلامت رہے گا اور وہاں بھی آپ اپنے محبوب کو محبوب ہی پائیں گے نہ کہ دشمن!

اگر نکاح نہ ہو پائے تو کوئی ایسا کام نہ کریں جو آپ کے محبوب کو آپ سے ہمیشہ کے لیے دور کر دے۔ اگر آپ نے اپنا دامن گناہوں سے خالی رکھا تو یقین جانیے کہ اللہ تعالی ہر شے پر قادر ہے، وہ آپ کے دامن کو آپ کی مرادوں سے بھر دے گا۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جنتی حور کے بارے میں بھی سوچیے

حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ تعالی ایک جوان لڑکے کو کچھ لکھوا رہے تھے کہ ایک حسن و جمال کی ملکہ سامنے سے گزری؛ وہ جوان لڑکا نظریں چرا چرا کر اس لڑکی کی طرف دیکھنے لگا۔
حضرت ذوالنون مصری نے دیکھ لیا اور اس لڑکے کی گردن پھیر کر یہ شعر کہا:

دع المصوغات من ماء وطین
واشغل ھواک بحور خرد عین

"پانی اور مٹی سے بنی عورتوں کو چھوڑ اور اپنے عشق اور خواہش کو اس حور کا متوالا بنا جو کنواری ہے اور موٹی آنکھوں والی ہے۔"

(ذم الھوی لابن جوزی)

پیار پیار کا جاپ جپنے والوں کو کبھی جنتی حوروں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے جو اس دنیا کی عورتوں کی طرح نہیں کہ آپ کو دھوکا دے، آپ کو پریشان کرے یا آپ سے آپ کے مال کی وجہ سے محبت کرے۔
اس چار دن کی زندگی میں پیار محبت کے علاوہ اور بھی بہت سے کام ہیں جنھیں کر کے آپ اپنی دائمی دنیا یعنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں ورنہ یہ "دو دن والا پیار" آپ کو دائمی مصیبت میں ڈال ڈے گا۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM