🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
توجہ کی تاثیر:
آپ علیہ الرحمہ کے کشف و توجہ میں غضب کی تاثیر تھی ۔ جس شخص پر توجہ کی نظر کرتے، وہ بے خود ہو کر گر پڑتا ۔ چنانچہ حضرت شاہ خوب اللہ الہ آبادی علیہ الرحمہ بیان فرماتے ہیں: ایک شخص آپ علیہ الرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ’’ حضور ! میرے دل کی سختی اور تنگی اپنے شباب پر ہے، میرا کوئی قریبی رشتے دار یا لڑکا بھی وصال کر جائے تو حالتِ گریہ نہیں آ سکتی ۔ اس لئے حضور سے التماس ہے کہ میری اس حالتِ زار پر توجہ فرمائیں‘‘۔آپ علیہ الرحمہ نے اس کے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑ کر ہلایا مگر اس کی کیفیت بدستور باقی رہی، یہاں تک کہ تیسری بار میں اس پر رقّت کی کیفیت طاری ہوئی اور وہ آہ و بُکا کرنے لگا۔ اس کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔ جب اسے افاقہ ہوا تو اِس عظیم کرامت کو دیکھ کر آپ علیہ الرحمہ کے دستِ مبارک پر بیعت ہوا اور عقیدت مندوں میں داخل ہو گیا ۔ (ایضا: 326)

ذوقِ شاعری:
آپ علیہ الرحمہ ہندی و فارسی کے قادر الکلام شاعر تھے ۔ آپ علیہ الرحمہ نے بہت اشعار تحریر فرمائے، جو آپ کے علمی و ادبی ذوق پر شاہد ہیں ۔ آپ کے اشعار کے مجموعے کا نام ’’دیوانِ شعر‘‘ ہے ۔

علمی و تصنیفی خدمات:
آپ صاحبِ تصنیف بزرگ تھے ۔ مختلف موضوعات پر  آپ کی عمدہ تصانیف موجود ہیں۔

1جامع الکلم فارسی ۔
2 شرح اسماء الحسنیٰ ۔
3 شرح بسیط علیٰ عقائد النسفیہ ۔
4 رسالہ معارف ۔
5 مشاہدات الصوفیہ ۔
6 دیوان شعر ۔

اولادِ امجاد:
اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین فرزند عطا فرمائے۔
جو نہایت ہی عابد و زاہد اور متقی و پرہیزگار تھے

حضرت سید شاہ فضل اللہ  کالپوی ۔
حـضـرت سـید شاہ سلطان مقصود ـ
حـضـرت سـید شاہ سلطان محمود ـ
علیہم الرحمہ

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 10؍صفر المظفر، بروز پنجشبہ (جمعرات)، بوقتِ شام، 1084ھ، مطابق 25؍ مئی 673ء کو ہوا۔

مزار شریف:
آپ کا مزار مبارک کالپی شریف (ہند) میں مرجع خلائق ہے ۔

شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
دے محمد کے لئے روزی کر احمد کے لئے
خوانِ فضل اللہ سے حصہ گدا کے واسطے

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
اے بنامت شیرۂ جاں شد نباتِ کالپی
احمد انوشیں لبا، شیریں ادا امداد کن

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-meer-syed-ahmad-kalpwi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-02-1445 ᴴ | 05-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-02-1445 ᴴ | 06-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-02-1445 ᴴ | 06-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-02-1445 ᴴ | 06-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1