🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت علی بن موفق بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اسمِ گرامی:
آپ کا اسمِ گرامی علی بن موفق ۔ کنیت: ابو الحسن تھی ۔

تحصیلِ علم:
علی بن موفق رحمۃ اللہ علیہ نے منصور بن عمار ، احمد بن ابی الحواری اور دیگر سے اساتذہ سے اکتسابِ علم کیا ۔

سیرت و خصائص:
حضرت علی بن موفق بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک ولیٔ کامل عابد ،زاہد اور ایک نیک سیرت شخص تھے ۔ آپ عراق اور بغداد کے معروف بزرگان دین میں سے تھے۔ حضرت شیخ ذوالنون مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے محبت رکھتے تھے۔ بہت سے سفر کیے اپنی عمرمیں ستر بار حج بیت اللہ کیا۔ ایک دن حج کے موقعہ پر آپ کو خیال آیا کہ میں ہر سال حج پر آتا ہوں اور واپس چلا جاتا ہوں۔ مجھے یہ معلوم نہیں ہوا کہ میں کیا ہوں اور کس شمار میں ہوں۔ رات کو اللہ تعالیٰ نے خواب میں ارشاد فرمایا: یاد رکھو !جسے گھر بلاتے ہو وہی تمہارے گھر آتا ہے۔ اگر تم کسی کو گھر نہ بلاؤ تو کون تمہارے گھر آئے گا ؟تم ہر سال ہمارے گھر آتے ہو، تمہاری کیا مجال ہے کہ بن بلائے ہمارے گھر آسکو اور ہمارے گھر میں قدم بھی رکھ سکو۔ ایک دن شیخ کو اپنی تنگدستی اور افلاس پر بڑا خیال آیا۔ راہ میں ایک کاغذ دیکھا اٹھایا اور اپنی آستین میں محفوظ رکھ لیا۔ گھر پہنچے تو کاغذ کو آستین سے گرتا دیکھا اٹھاکر پڑھا تو لکھا تھا: ابن موفق! فقر سے ڈرتے ہو حالانکہ میں تمہارا پروردگار ہوں۔ آپ اپنی دعاؤں میں کہا کرتے ’’اے اللہ! اگر میں دوزخ کے ڈر سے تیری عبادت کرتا ہوں تو مجھے دوزخ میں ڈال دو۔ اگر بہشت کی امید سے عبادت کرتا ہوں تو مجھے بہشت میں رکھ اگر اخلاص و محبت سے کرتا ہوں تو ایک بار اپنے دیدار سے نوازش کر پھر جو چاہے کر“۔

تاریخِ وصال:
آپ کی وفات 7 صفر المظفر 265ھ میں ہوئی تھی ۔ بعض تذکرہ نگاروں نے 260ھ بھی لکھی ہے ۔

ماخذ و مراجع:
طبقات الحنابلہ ۔ خزینۃ الاصفیاء ـ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-ali-bin-muwaffaq-baghdadi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
شیخ ابو سہل محمد بن سلیمان صعلوکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اسمِ گرامی:
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی: محمد بن سلیمان بن محمد بن ہارون صعلوکی رحمۃ اللہ علیہم تھا ۔ کنیت: ابو سہل تھی ۔

تاریخ و مقامِ ولادت:
ابو سہل صعلوکی رحمۃ اللہ علیہ 296 ھ میں ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
آپ رحمۃ اللہ علیہ نے علمِ فقہ ابو علی ثقفی سے حاصل کیا، علمِ حدیث ابو بکر محمد بن اسحاق اور ابو العباس محمد بن اسحاق وغیرہ سے حاصل کیا اور ان کے علاوہ مختلف علوم و فنون دیگر اجلہ علماء سے حاصل کیا ۔

سیرت و خصائص:
شیخ ابو سہل صعلوکی رحمۃ اللہ علیہ نیشا پور کے رہنے والے تھے شریعت و طریقت کے امام اور یگانۂ روزگار تھے وقت کے تمام مشائخ آپ کی ولایت پر متفق اللفظ تھے، حضرت ابو بکر شبلی مرتعش، علی سقفی، رافق، ابو الحسن قوشنجی اور ابا نصر نیشاپوری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی مجالس میں رہ کر فیضان صحبت حاصل کیا، سماع کے بڑے رسیا تھے دوران سماع وجد اور حال کی کیفیت میں مستغرق رہتے تھے۔ ایک بار آپ سے حکم سماع کے بارے میں دریافت کیا گیا آپ نے فرمایا: اہل حقائق کے لیے مستحب ہے، اہل علم کے لیے مباح ہے، اہل نفس کے لیے مکروہ ہے اور فسق و فجور کے خوگر حضرات کے لیے حرام ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے میں نے ساری عمر اپنی جیب سے روپیہ جمع کرنے کے لیے نہیں ڈالا اور کبھی روپے پیسے کو کسی گانٹھ میں نہیں باندھا اور کبھی کسی چیز پر تالا نہیں لگایا۔

تاریخِ وصال:
آپ کی وفات 7 صفر المظفر 369ھ میں ہوئی ۔ آپ کا مزار نیشاپور میں ہے ۔

ماخذ و مراجع:
تہذیب الاسماء واللغات ۔ خزینۃ الاصفیاء

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-abu-ishaq-abu-sahl
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت سید کامل شاہ قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

بعہدِ اکبر بخارا سے لاہور آئے اور موضع بابو صابو میں سکونت اختیار کی۔ علومِ ظاہری و باطنی میں ممتاز تھے۔ عبادت و مجاہدہ، زہد، و ورع، اور شجاعت و توکل میں راسخ القدم تھے۔

طریقۂ قادریہ و مداریہ میں شیخ الہ داد مداری کے مرید و خلیفہ تھے ۔ لوگوں میں دیوانِ کامل مشہور تھے ۔ ۱۰۰۵ھ میں وفات پائی۔

مزار متصل موضع بابو سابو ہے ۔ آپ کے مرید عبدالرحیم نامی نے آپ کے مزار پر گنبد تعمیر کرنا چاہا ۔ مگر آپ نے خواب میں آکر منع فرمایا کہ مجھے پسند ہے کہ میرا مزار کچا رہے ۔

قطعۂ تاریخِ وفات:
جناب شیخِ کامل صدر دیواں
ندا شد بہرِ سال انتقالش

بعلمِ عشق کامل قطبِ عالم
کہ ’’شاہنشاہِ کامل قطبِ عالم‘‘
۱۰۰۵ھ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-kamil-shah-qadri-lahori
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادت:
ضیغمِ اسلام حضرت علامہ مولانا عبدالستار خان بن جناب ذوالفقار خان ذوالحجہ ۱۳۳۳ھ / اکتوبر ۱۹۱۵ء میں بمقام اٹک پنیالہ، تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی پیدا ہوئے۔ آپ میانوالی کے مشہور نیازی خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔ [۱]

[۱۔ محمد صادق قصوری، مولانا: اکابرِ تحریکِ پاکستان ص۱۳۲]

خاندانی ماحول:
آپ نے ایسے ماحول میں آنکھ کھولی، جہاں ہر وقت دین کا چرچا رہتا تھا اور گھر کے تمام افراد تہجد گزار تھے اور اسی پاکیزہ ماحول کا نتیجہ ہے کہ تہجد گزاری علامہ نیازی کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔ آپ کے نا نا جان کو تاریخِ اسلام سے بڑی دلچسپی تھی، چنانچہ آپ نے ان کی تربیت میں صحابہ کرام کے مجاہدانہ کارناموں سے قلبی وابستگی پیدا کی۔ اسی تربیت کا اثر تھا کہ اسکول و کالج میں آپ ہمیشہ مستشرقین کی ایسی نگارشات پر سیخ پا ہوتے جن سے حضور علیہ السلام کی ذاتِ اقدس کے بارے میں اشارتاً یا کنائتاً بے ادبی کا پہلو نکلتا ہو۔[۱]

[۱۔ ماہنامہ ضیائے حرم، دسمبر ۱۹۷۴ء ص۸۵]

تعلیم و تربیت:
علامہ نیازی نے ۱۹۳۳ء میں عیسیٰ خیل (میانوالی) سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور وظیفہ حاصل کیا۔ اسی سال آپ لاہور تشریف لاکر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے جاری کردہ اشاعتِ اسلام کالج میں داخل ہوئے یہاں آپ نے قرآن، حدیث، فقہ، سیرت النبی ، تاریخ، مذاہب کے تقابلی مطالعہ، اسلامی تہذیب و تمدن اور اسلامی تحریکوں پر مشتمل دو سالہ نصاب کی تکمیل کرکے شاعرِ مشرق سے سند حاصل کی۔ [۱]

[۱۔ ماہنامہ رضائے حبیب، گجرات، جنوری ۱۹۷۱ء ص۱۸]

۱۹۳۷ء میں آپ نے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ ۱۹۳۸ء میں بی اے پاس کیا اور ۱۹۴۰ء میں آپ ایم اے کرچکے تھے۔

تدریسی خدمات:
آٹھ سال تک آپ اسلامیہ کالج لاہور میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اسی دوران ۱۹۴۳ء میں آپ کو انجمن نعمانیہ ہندو کا ڈپٹی سیکرٹری بنادیا گیا، جبکہ اس سے پہلے اقبال ڈے سوسائٹی کے سیکریٹری بنائے جا چکے تھے۔ ستمبر ۱۹۴۳ء میں آپ کو اسلامیہ کالج لاہور میں شعبۂ اسلامیات کا صدر مقرر کیا گیا اور پھر ۱۹۴۶ء میں جب کانگرس کی چیرہ دستیوں اور اسلامیانِ ہند کے حق خود ارادیت سے صریح انکار پر قائدِ اعظم نے ڈائرکٹ ایکشن کا فیصلہ کیا، تو آپ کالج کی مصروفیات چھوڑ کر تحریکِ پاکستان کے لیے ہمہ تن مصروف ہوگئے[۱]۔

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابرِ تحریکِ پاکستان ص۱۲۳، ۱۲۵، ۲۲۷]

اصلاحی خدمات:
۲۶/ ۱۹۳۵ء میں جب تقریباً تمام کاروبار ہندوؤں کے ہاتھ میں تھا اور سیاسی طور پر ہندو، متحدہ قومیت کا فتنہ برپا کر رہے تھے۔ مولانا نیازی نے ۱۹۳۶ء میں میانوالی میں ’’مجلس اصلاحِ قوم‘‘ کی بنیاد رکھی اور ملتِ اسلامیہ کی خدمت کے لیے شب و روز ایک کردیے۔ ہندوؤں کی سازش اور چالوں کو ناکام بنانے کی مقدور بھر کوشش کی۔ تجارت میں مسلمانوں کو دخیل کیا اور انہیں جداگانہ ملی تشخص کا احساس دلایا۔ نیز اسلامی شریعت کے نفاذ کی خاطر عوام کو منظم کیا اور غریبوں کے لیے بیت المال قائم کیا۔

۱۹۳۸ء میں ایام تعطیلات کے دوران آپ ضلع میانوالی میں اصلاحی کاموں میں دوبارہ منہمک ہوگئے اور ’’انجمن اصلاحِ قوم‘‘ کی جنرل کونسل میں ایک مستقل قرارداد کے ذریعے انجمن کا نام تبدیل کرکے ’’انجمن اصلاح المسلمین‘‘ رکھا گیا۔

جب قیامِ پاکستان کی منزل قریب آ رہی تھی اور مسلم لیگ میں ابن الوقت قسم کے سیاست دان شامل ہو رہے تھے، تو کمیونسٹ بھی ایک سازش کے تحت اس میں شامل ہوگئے، چنانچہ مجاہدِ ملت علامہ عبدالستار خان نیازی نے اپنے احباب کے تعاون سے پنجاب کونسل کے اجلاس میں کمیونسٹوں کو لیگ سے نکلانے کی قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی اور مسلم لیگ سے دانیال لطیفی، ڈاکٹر ذاکر مشہدی، شیر محمد بھٹی اور دیگر کمیونسٹوں کو نکال دیا گیا۔[۱]

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابر تحریکِ پاکستان ص۱۲۲، ۱۲۳، ۱۲۶]

مجاہدِ تحریکِ پاکستان:
آپ نے طالب علمی کے دور سے ہی تحریکِ پاکستان میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ جنوری ۱۹۳۷ء میں آپ نے میاں محمد شفیع (م۔ ش) حمید نظامی مرحوم، ڈاکٹر عبدالسلام خورشید، جسٹس انوار الحق اور ابراہیم علی چشتی کے تعاون سے پنجاب مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی، جس کے پہلے صدر میاں محمد شفیع (م۔ ش) اور دوسرے صدر حمید نظامی مقرر ہوئے، جبکہ ۱۹۳۹ء میں تیسرے صدر علامہ نیازی منتخب ہوئے۔

آپ نے فیڈریشن کا دستور مرتب کرایا، جس کا عنوان قرآن پاک کی یہ آیت تھی: کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف وتنھون عن المنکر و تومنون باللہ ۔

ترجمہ:
تم بہتر ہو سب امتوں میں، جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں، بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔[۱]

[۔ کنزالایمان از اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ العزیز۔ سورۃ آل عمران ع۱۲]
1
اس وقت مسلمانوں میں الگ مملکت کا احساس شدت اختیار کر چکا تھا اور مختلف [۱] حلقوں کی طرف سے ہندوستان کے آئینی مستقبل کے بارے میں تجاویز پیش کی جا رہی تھیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے بھی ۱۹۳۹ء میں آپ کی زیر قیادت دہلی میں شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی کوٹھی ’’گلِ رعنا‘‘ میں قائدِ اعظم، مادر ملت فاطمہ جناح، خان لیاقت علی خان اور مسلم لیگی آئینی کمیٹی کے ارکان کو تجاویز پیش کیں۔ اس وقت تک مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، خلافتِ پاکستان کو اپنا نصب العین قرار دے چکی تھی۔[۲]

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابر تحریکِ پاکستان ص۱۲۳]

[۲۔ ماہنامہ رضائے حبیب، گجرات جنوری ۱۹۷۱ء ص۱۸]

قائدِ اعظم ان تجاویز کو دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا:

Your Scheme is very hot

مولانا نیازی نے جواب دیا:

Because it has come from a boiling heart

یعنی یہ اس لیے گرم ہے کہ یہ ابلتے ہوئے دلوں سے نکلا ہے۔

اس سے قائدِ اعظم بہت خوش ہوئے، اس کے بعد مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور بالآخر قائدِ اعظم نے اس تجویز کو مسلم لیگ کی متعلقہ کمیٹی کے سپر د کرنے کا وعدہ فرمایا اور اس کے بعض نکات کو تسلیم کیا۔[۱]

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابر تحریک پاکستان ص۱۲۵]

۲۳؍مارچ ۱۹۴۰ء کو حصولِ پاکستان، قوم کا نصب العین قرار پایا، تو آپ نے اپنے آپ کو اسی مقصد کے لیے وقف کرتے ہوئے ہر قریہ اور شہر میں پاکستان کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔

مارچ ۱۹۴۱ء میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قائدِ اعظم کی زیرِ صدارت پاکستان کانفرنس منعقد کی، تو اس اجلاس کی مرکزی قرارداد پیش کرنے والے علامہ نیازی ہی تھے۔ اسی اجلاس میں دیہی علاقوں میں تحریکِ پاکستان کو منظم کرنے کے لیے پاکستان رورل پروپیگنڈا کمیٹی تشکیل دی گئی، تو آپ اس کے سیکریٹری منتخب ہوئے۔ یہ انتخاب قائدِ اعظم کے ساتھ آپ کے براہِ راست تعلق اور خط و کتابت کے لیے مفید ثابت ہوا۔

۱۹۴۲ء میں آپ کو ضلع میانوالی مسلم لیگ کا صدر منتخب کیا گیا۔ پھر صوبائی کونسل اور آل انڈیا مسلم لیگ[۱] کے بھی رکن منتخب ہوئے۔ ۱۹۴۳ء میں آپ کو صوبائی مسلم لیگ کا پروپیگنڈا سیکریٹری بنادیا گیا۔ ۱۹۴۴ء میں پنجاب مسلم لیگ کی صوبائی کونسل نے آپ کی تجویز پر یہ قرارداد منظور کی:

’’پاکستان کا آئین شریعتِ اسلامیہ پر مبنی ہوگا‘‘۔[۲]

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابر تحریک پاکستان ص۱۲۵]

[۲۔ ماہنامہ رضائے حبیب گجرات، جنوری ۱۹۷۱ء ص۱۹]

۱۹۴۵ء میں علامہ نیازی نے میاں محمد شفیع کے ساتھ مل کر پاکستان کیا ہے؟ اور کیسے بنے گا کے عنوان سے ایک کتاب لکھی جس میں زندگی کے ہر مسئلہ پر نظریۂ خلافت کے نقطۂ نظر سے روشنی ڈالی گئی تھی۔[۱]

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابر تحریک پاکستان ص۱۲۲]

یہ دور تھا جب سر سکندر حیات، نواب شاہ نواز ممدوٹ اور بعض بڑے بڑے جاگیردار، مسلم لیگ کو عوامی جماعت بنانے کی راہ میں حائل تھے۔ انہی دنوں طلباء کی ایک کانفرنس ملک برکت علی کی صدارت میں ہوئی، جس میں اعلان کیا گیا کہ صرف سکندر حیات سے ہی نہیں، بلکہ ہر اس شخص سے جنگ کریں گے، جو پاکستان کے خلاف زبان کھولے گا۔ سر سکندر حیات نے اس اعلان سے گھبرا کر آپ کو عہدوں کا لالچ دیا، لیکن آپ رضا مند نہ ہوئے، پھر اس نے ایک لاکھ روپے کا تحفہ بھیجا، مگر آپ نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ جب تک سر سکندر حیات، قائدِ اعظم کے سامنے نہیں جھکتے، ہم صلح نہیں کرسکتے۔[۱]

[۱۔ ماہنامہ رضائے حبیب، گجرات، جنوری ۱۹۷۱ء، ص۱۹]

جولائی ۱۹۴۶ء میں آپ نے اپنے خاص شاگردوں سیّد محمد قاسم رضوی اور حکیم محمد آفتاب قرشی وغیرہ کی سر کردگی میں طلباء کے وفود صوبہ کے مختلف مقامات پر لوگوں کو تحریک کے مقاصد سے روشناس کرانے کے لیے بھیجے۔

اسی سال آپ مسلم لیگ کے ٹکٹ پر میانوالی سے ایم ایل اے ایل مقرر ہوئے، لیکن لیگ کی واضح کامیابی کے باوجود فرنگی گورنر نے سرخضر حیات ٹوانہ سے سازباز کی اور اسے وزارت بنانے کی دعوت دے دی۔[۱]

[۱۔ محمد صادق قصوری، اکابر تحریکِ پاکستان، ص۱۲۶]

مولانا نیازی نے صوبہ سرحد اور پنجاب کا دورہ کرکے لوگوں کو منظم کیا۔ خضر حیات جہاں جاتا، آپ اس کا تعاقب کرتے، یہاں تک کہ میاں چنوں (ضلع ملتان) میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ خضر حیات نے تنگ آکر آپ کو لالچ دینا چاہا اور منہ مانگی مراد دینے کی پیش کش کی، تو آپ نے فرمایا: ’’میرے لیے دولتِ ایمان ہی کافی ہے‘‘۔

زمین دینا چاہی، تو فرمایا: ’’تم ایک ایکڑ زمین کی بات کرتے ہو، ہم چھ صوبوں کا پاکستان مانگتے ہیں۔‘‘ شریکِ اقتدار ہونے کا لالچ دیا، تو آپ نے فرمایا: ’’اسلام کی دی ہوئی عزت ہی کافی ہے‘‘۔[۱]

[۱۔ ماہنامہ فیضان لاہور، فروری ۱۹۷۸ء، ص۳۶]
2
اور بقول مولانا شبیر احمد ہاشمی ’’شہید گنج کی تحریک کے بچے کھچے مال سے بہت سے لوگ بہت کچھ بن گئے۔ ختمِ نبوت کی تحریک نے بہت سے لامکانوں کو جاگیروں کا مالک بنادیا ہے۔ بہت سے (بقول مرزا ادیب و احسان دانش) پیسہ اخبار کے ہوائی چپل چٹخانے اور گردن لہرانے والے قلاش یہاں ہوٹلوں اور پریسوں کے مالک بنے، لیکن مولانا نیازی کا یہ عالم ہے کہ

قلندر جز دو حرف لا الہ کچھ بھی نہیں رکھتا

انہوں نے اپنی خاندانی جائداد کو نظامِ مصطفےٰ کے لیے قربان کیا ہے، لیکن ضمیر کا سودا نہیں کیا ہے۔‘‘[۱]

[۱۔ ماہنامہ فیضان لاہور، فروری ۱۹۷۸ء، ص۳۶]

نظامِ مصطفےٰ کے لیے مساعی کا آغاز:

۱۹۵۱ء میں علامہ نیازی دوسری بار صوبائی اسمبلی کے عمومی انتخاب میں میانوالی سے ہی ایم ایل اے منتخب ہوئے اور اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھ کر اسمبلی میں پردہ بل پیش کیا۔ حرمتِ سود، مسئلہ کشمیر اور زراعت وغیرہ ملی مسائل پر تقاریر کیں۔ ہر قسم کے مصائب و آلام کی پرواہ کیے بغیر اسلام کا جھنڈا بلند رکھا۔ اسمبلی کے باہر حضرت محدث علی پوری اور پیر صاحب مانکی شریف رحمہما اللہ کے ساتھ مل کر نظامِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لیے ملک گیر دورے کیے۔

تحریک ختم نبوت:
اپنے مسودہ آئین میں علامہ نیازی نے قومیت کی اساس عقیدۂ ختم نبنوت پر رکھی تھی اور غیر مسلموں کے لیے ذیلی ایوان تجویز کیا تھا، گویا آپ کا مسودہ آئین بی پی سی رپورٹ پر زبردست تنقید تھی اور یہی تنقید بالآخر تحریک تحفظ ختم نبوت کی اساس بنی۔

برکت علی اسلامیہ ہال لاہور میں آل مسلم پارٹیز کنونشن منعقد ہوا۔ اس کنونشن نے کراچی کے مرکزی کنونشن کے لیے مندوبین منتخب کیے۔ ۲۰، ۲۱؍جنوری ۱۹۵۳ء کو کراچی میں مرکزی کنونشن منعقد ہوا، جس میں یہ مطالبات مرتب کیے گئے:

۱۔ وزیرِ خارجہ سرظفراللہ کو برخاست کیا جائے۔

۲۔ قادیانیوں کو کافر اقلیت قرار دی جائے۔

۳۔ قادیانیوں کو کلیدی اسامیوں سے الگ کیا جائے۔

تحریکِ ختمِ نبوت میں آپ نے مثالی کردار ادا کیا۔ آپ کو اس تحریک میں خصوصیت حاصل تھی، وہ یہ کہ آپ اسمبلی کے ممبر تھے نیز تحریکِ پاکستان میں کام کرنے کی وجہ سے مسلم لیگی کارکنوں سے آپ کے گہرے تعلقات تھے۔

مجلسِ عمل تحفظ ختمِ نبوت نے کراچی میں کنونشن کیا تو اس کے تیرہ نمائندوں میں آپ کا نام بھی تھا لیکن آپ کو اس میں شامل نہ کیا گیا، کیونکہ انہیں آپ کی تیزیٔ طبع کی وجہ سے خطرہ تھا کہ وقت سے پہلے تصادم نہ ہوجائے۔

جب تحریکِ تیز ہوئی اور مجلسِ عمل کے نمائندے خواجہ نظام الدین سے کراچی میں ملاقات کرنے گئے تو مورخہ ۲۵؍فروری ۱۹۵۳ء کو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

دولتانہ نے ایک سازش کے تحت کہا کہ میں تمہاری تحریک سے متفق ہوں اور تمہارا مطالبہ آئینی ہے، لہٰذا مرکز سے رجوع کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قائدین جن میں علامہ ابو الحسنات محمد احمد قادری صدر مجلسِ مولانا عبدالحامد بدایونی اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری شامل تھے، گرفتار ہوگئے۔ حکومت نے رضا کاروں کا منزلِ مقصود (کراچی) تک نہ پہنچے دیا اور ہر طرف سے رکاوٹیں کھڑی کردیں، تو علامہ نیازی نے فرمایا کہ لاہورسے ۷۵۰ میل دور کراچی میں جاکر اپنے آپ کو گرفتاری کے لیے پیش کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس سے تحریک کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ میاں دولتانہ غلط کہتا ہے کہ وہ اس تحریک سے متفق ہے۔ اگر ایسا ہے تو وہ صوبائی اسمبلی میں جاکر قرارداد پاس کرے‘‘۔

لہٰذا کراچی والے کراچی میں، پنجاب والے پنجاب میں اور سرحد والے، سرحد میں کام کریں۔ا س طرح یہ تحریک ملک گیر صورت اختیار کرے گی اور صوبے مجبور ہوکر مرکز پر دباؤ ڈالیں گے۔ آپ نے مرکزی قیادت سے رابطہ پیدا کرکے ایک جامع پروگرام کے تحت لاہور کو مرکز بنایا اور یہیں سے گرفتاریاں دینا شروع کیں۔

۳ مارچ ۱۹۵۳ء کو آپ نے اپنا مرکزی دفتر مسجد وزیر خان میں قائم کیا۔ آپ کی کوشش یہ تھی اور آپ نے لوگوں کو بھی یہی ہدایت دی کہ مثبت نعرے لگائیں اور تصادم سے گریز کریں، جبکہ حکومت تصادم چاہتی تھی۔ حکومت نے گڑبڑ پیدا کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔ تحریک میں شریک ہونے والا ہر شخص ناموسِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کی نیت سے آتا تھا۔
1