🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا حسنین رضا خان بریلوی

یوم وصال 05 صفر المظفر 1401

نام و نسب:
اسمِ گرامی: مولانا حسنین رضا خان ۔

والد کا اسمِ گرامی:
استاذِ زمن ، شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ۔

سلسلہ نسب اسطرح ہے:
مولانا حسنین رضان بن مولانا حسن رضا خان بن مولانا نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان،بن حافظ کاظم علی خان۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)

تاریخِ ولادت:
حضرت مولانا حسنین رضا خان 1310ھ / 2189ء کو بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔

تحصیلِ علم:
حضرت مولانا حسنین رضا خاں علیہ الرحمہ حضور مفتی اعظم ہند شاہ محمد مصطفے رضا خان علیہ الرحمہ سے صرف چھ ماہ بڑے تھے اور علوم دینیہ کی تحصیل میں دونوں عم زاد ہم سبق رہے ہیں۔ رسم بسم اللہ خوانی کے بعد گھر ہی میں حصولِ تعلیم میں مصروف و مشغول ہوئے۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ نے اپنے فرزند اصغر مفتی اعظم کو پڑھانے کے ساتھ مولانا حضرت حسنین رضا علیہ الرحمہ کو بھی پڑھانا شروع کیا، اور جب دونوں کی عمریں بارہ برس ہو گئیں، تو اعلیٰ حضرت کثیر البرکت نے 1322ھ / 1904ء میں دارالعلوم منظر اسلام قائم فرمایا، تو اس دارالعلوم میں ان دونوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حضرت کے تین تلامذہ مزید، ملک العلماء حضرت علامہ ظفر الدین بہاری اور مولانا عبد الرشید عظیم آبادی اور مولانا نواب مرزا، پانچوں تلامذہ سے دارالعلوم منظر اسلام کا آغاز ہوا۔

جامعہ رضویہ منظر اسلام کی طلباء کی استعداد و قابلیت علیٰ وجہ البصیرت نہایت ارفع و اعلیٰ ہواکرتی تھیں۔ خانوادۂ اعلیٰ حضرت کے دو طالب علم حضرت مفتیِ اعظم ہند جبکہ دوسرے شہزادے مولانا حسنین رضا خان۔ ان دونوں کے امتحان کے حوالے سے ممتحن کی رائے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ "طلباء نے امتحان بہت عمدہ و اعلیٰ درجہ کا دیا، کل نظم و نسق مدرسہ اور طرز تعلیم و طریقۂ درس و تدریس نہایت فائق و شائستہ ہے۔ اور مدرسین طلباء ہر طرح پر قابل آفرین و تحسین ہیں۔

فارسی کتب درسیہ اور ہدایۃ النحو، کافیہ، شرح جامی، ایسا غوجی، شرح تہذیب، قطبی، ملا حسن، حمدللہ، شرح وقایہ، ہدایہ، نور الانوار، شفاء شریف وغیرہا کتب زیر درس میں جو مقام طلباء کے سامنے امتحاناً پیش کیے گئے۔ عبارتیں صحیح پڑھ کر مقاصد کتاب و مطالب عبارات کو بعض طلباء نے معاً بعض نے تاملاً معقول طور پر اچھی طرح بیان کیا خصوصاً میاں مولوی مصطفیٰ رضا خاں اور میاں مولوی حسنین رضا خاں نے جس عمدگی اور خوبی اورخوش اسلوبی کے ساتھ نہایت بلند مرتبہ کا شاید وباید محققانہ امتحان دیا۔ حق تو یہ ہے کہ وہ انہیں کا حصہ تھا۔ بارک اللہ فی علمھما وفہمھما۔ اتنی قلیل مدت میں اس مدرسہ کا ایسا نمایاں عالی مفاد اور طلباء کاکافی استعداد آپ ہی اپنا نظیر اور روشن دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ خیروبرکت اور روز افزوں ترقی عطا فرمائے۔آمین۔ (ممتحن: حضرت عید الاسلام علامہ عبد السلام جبلپوری رحمۃ اللہ علیہ)

حضرت علامہ حسنین رضا خاں صاحب نے معقولات کی چند کتب، مناظر اہلسنت حضرت علامہ ہدایت رسول صاحب رامپوری سے بھی رامپور جاکر پڑھیں۔ نیز قطب الارشاد حضرت علامہ مفتی ارشاد حسین رامپوری﷫ کے درس میں بھی شریک ہوکر مستفاد ہوئے۔ بیعت وخلافت: اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت کے مرید وخلیفہ تھے۔

سیرت و خصائص:
استاذ العلماء، سند الفقہاء، رئیس الصوفیاء، شہزادۂ برادرِ اعلیٰ حضرت ،حضرت علامہ مولانا حسنین رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان۔

جن کی مادرِ علمی منظرِ اسلام ہو،اور تربیت گاہ مجددِ اسلام کی آغوش ہو،اس کے علم وفضل کاکیا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔آپ بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت کی عالمِ اسلام کی عظیم دینی درسگاہ،منظرِ اسلام میں بحیثیت مدرس خدمت سر انجام دیتے رہے، بحیثیت مدرس تقرر کے لیے سفارش اعلیٰ حضرت قدس سرہ نےفرمائی تھی اور تقرر حجۃ الاسلام حضرت علامہ حامد رضا خاں﷫ نے فرمایا ۔

جامعہ رضویہ منظر اسلام میں تدریسی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے ساتھ ساتھ بریلی شریف سے ایک ماہنامہ "الرضا"جاری کیا۔ یہ ماہوار جریدہ بہت معروف ہوا، اعلیٰ حضرت کی حیات میں اس کے متعدد شمارے شائع ہوئے۔ حسنی پریس کی نگرانی اور اعلیٰ حضرت کی تصنیفات کی اشاعت کی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرتے تھے، نیز حالت حاضرہ کے تحت مختلف فتنوں (تحریک ترک موالات، تحریک ہجرت، متحدہ قومیت، ندوہ تحریک، مرزائیت و قادیانیت، فتنہ وہابیت) کی بیخ کنی کے لیے اور اسلامیان ہند کے ایمان و عقائد کو بچانے کے لیے پمفلٹ، رسائل اور کتابچے شائع کرکے مفت تقسیم کرتے تھے

حضرت مولانا حسنین رضا خاں بریلوی﷫ کے فرزند ارجمند حضرت مولانا سبطین رضا﷫ اپنے والد کے کارناموں کو اختصار و اجمال سے یوں بیان کرتے ہیں:"جماعت رضائے مصطفےٰ بریلی کی شاندار خدمات میں آپ کا نمایاں حصہ تھا حلقہ احباب بہت وسیع تھا۔ جس میں علماء و مشائخ کے علاوہ شہر و بیرون شہر کے بہت سے روسأ و وکلاء اور بیرسٹران نیز سیاسی لیڈر حکام اور اعلیٰ افسران، امیر و غریب
2
غرض یہ کہ ہر طبقے کے لوگ شامل تھے جو آپ کے علم و فضل کے دل سے معترف تھے اور آپ کا ادب و احترام پوری طرح ملحوظ رکھتے تھے، ان کی نشست گاہ پر صبح سے لے کر شام تک مقامی و بیرونی لوگوں کی آمدو رفت کا تانتا بندھا رہتا تھا"۔

آپ کی مجالس :
آپ سے ملنے والوں میں ذاتی احباب کے علاوہ ضرورت مند بھی کثیر تعداد میں ہوتے تھے۔ ہمہ وقت مجلس گرم رہتی مختلف موضوعات پرگفتگو ہوتی ۔مہذب و شائستہ گفتگو فرماتے انداز گفتگو پیارا اور دلپذیر ہوتا اور بات اتنی ٹھوس فرماتے کہ مخاطب کے دل میں اتر جاتی اور وہ مطمئن ہوجاتا، طبیعت اتنی مرنجان مرنج اور شگفتہ پائی تھی کہ کیسا ہی مغموم و متفکر انسان آپ کے پاس آتا لیکن تھوڑی ہی دیر میں سارا رنج و غم بھول جاتا۔ ہر ماحول میں اپنے لیے گنجائش پیدا کرلینا اور بر وقت و برجستہ دماغ سے ایسی بات نکالنا کہ جو پورے ماحول پر اثر انداز ہو اس میں کمال حاصل تھا۔ غرض یہ کہ برمحل گفتگو حاضر دماغی اور ذہانت بلا کی پائی تھی۔

سماجی خدمات:
مسلمانوں اور بالخصوص غریب مسلمانوں سے آپ کو ہمیشہ قلبی تعلق اور گہرا لگاؤ رہا۔ جہاں امرأ و روسأ آپ کی محفل میں ہوتے وہاں بہت سے ضرورت مند غریب بھی بیٹھے نظر آتے، کسی کو نوکری کی تلاش ہے، کسی کو امداد چاہیے، کوئی اپنے مقدمہ میں آپ کی سفارش کا طلبگار ہے، کسی کو اسکول یا کالج میں بچے کی فیس معاف کرانا ہے، غرض یہ کہ ہر قسم کی ضرورتیں لے کر لوگ آپ کی خدمت میں آتے رہتے اور کوئی ضرورت مند کسی وقت بھی آجاتا، آپ اپنے تمام ضروری کاموں کو پس پشت ڈال دیتے، پہلے اس کی سرگذشت سنتے اور اس کا کام کرنے کو تیار ہوجاتے۔

شہر اور اس کے نواح میں تمام سرکاری و نیم سرکاری، محکموں کچہریوں، اسکولوں، کالجوں میں آپ کے جاننے والے آپ سے عقیدت و محبت رکھنے والے بے شمار لوگ موجود تھے، لہٰذا کسی کے نام سفارشی خط لکھ دیا، ضرورت محسوس کرتے، تو بہ نفس نفیس تشریف لے جاتے۔ ضرورت مند نے اگر سواری کا انتظام کرلیا ہے، تو فبہا! ورنہ اپنی جیب خاص سے کرایہ کی ادائیگی کرکے خود ہی سواری کا انتظام کرکے حاجتمند کو ساتھ لے گئے۔کبھی ایسا بھی ہو تاکہ ضعیف العمری کے باوجود پیدل تشریف لے جاتے۔

حاجتمندوں کے کام آنا، زندگی کا بہترین مشغلہ تھا، جو اس وقت تک جاری رہا، جب تک قویٰ میں توانائی باقی رہی۔ بلا مبالغہ سینکڑوں افراد کو ملازمتیں دلوادیں۔ناحق گرفتار ملزمان کو رہا کروادیا۔ جبکہ بعض کی سزائیں معاف کروادیں یا بعض کی سزائیں کم کروادیں۔ مسلمانوں کے آپس میں رنجشیں یا تنازعات و اختلافات میں صلح کرانے کے عملِ حَسن میں صبح تا نصف شب مشغول رہتے۔ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت میں گھر کا قیمتی سامان بھی ایثار کرنے سے گریزاں نہیں ہوتے تھے۔

کوئی عاریتاً بھی سامان لیتا اور بعد استعمال واپس نہیں کرتا، تو آپ کبھی تقاضا نہیں کرتے تھے اور نہ ہی اشارتاًیا کنایتاً بھی توجہ نہیں دلواتے تھے۔ اس ضمن میں بقول مولانا سبطین رضا خاں!کہ میری والدہ (اپنی اہلیہ) کا زیور، ایک صاحب کے عرض کرنے پر اُن کی اہلیہ کے استعمال کے لیے مستعار دیدیا، انھوں نے تاحیات واپس نہیں کیا، جبکہ آپ نے کبھی اُن سے تقاضا نہیں کیا۔ اس سے بہتر آج کی دنیا میں ایثار و قربانی کی مثال اور کیا ہوسکتی ہے ۔

احباب میں سےکبھی کسی کی معمولی سی دلشکنی گوارا نہ فرمائی۔جماعت رضائے مصطفےٰ کے پلیٹ فارم سے حضور مفتی اعظم﷫ کے شانہ سے شانہ ملاکر اور مفتی سیّد نعیم الدین مرادآبادی کے قدم سے قدم ملاکر شدھی تحریک کے انسداد میں سر دھڑ کی بازی لگادی۔ ہزاروں مسلمانوں کے ایمان کو بچایا۔ اور ان کی مدد کے لیے "جماعت انصار الاسلام" قائم فرمائی۔

وصال :
اکیانوے برس کی عمر شریف میں، 5/صفر 1401ھ/ 14دسمبر 1980ء کو بروز اتوار وصال پر ملال فرمایا۔ دوران غسل بآواز بلند، زبان سے اسم جلالت "اللہ" ادا فرمایا۔

ماخذ و مراجع:
معراجِ جسمانی ۔ مطبوعہ انجمن ضیاء طیبہ

Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/khalifa-e-ala-hazrat-allama-hasnain-raza-khan-barelvi
Copyright © Zia-e-Taiba
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت امُ المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

نام و نسب:
اسمِ گرامی: آپ کا نام  بَرّہ تھا ۔ آپ ﷺ نے میمونہ رکھا۔

سلسلہ نسب اسطرح ہے:
میمونہ بنتِ حارث بن خزن بن بجیر بن ھرم بن رویبہ بن عبد اللہ بن ہلال بن عامر  بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار ۔

والدہ:
والدہ کا نام ہند بنت عوف تھا۔ حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی والدہ ""ہند بنت عوف"" کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا تھا کہ دامادوں کے اعتبار سے روئے زمین پر کوئی بڑھیا ان سے زیادہ خوش نصیب نہیں ہوئی کیونکہ ان کے دامادوں کی فہرست میں مندرجہ ذیل ہستیاں ہیں۔ (۱) رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم (۲) حضرت ابوبکر (۳) حضرت علی(۴)حضرت حمزہ(۵) حضرت عباس(۶)حضرت شداد بن الہاد ۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم

یہ سب کے سب بزرگوار ""ہند بنت عوف"" رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے داماد ہیں۔ ھند بنت عوف کی دوسری خوش قسمتی یہ ہے کہ ان کی دوبیٹیاں یکے بعد دیگرے حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے عقد میں رہیں۔ (1) (زرقانی جلد۳ ص۲۵۱ و مدارج جلد۲ ص۴۸۴)

شرفِ نکاح:
حضور ﷺ 7 ھ  میں عمرۃ القضاء کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو یہ بیوہ ہو چکی تھیں حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ان کے بارے میں حضور ﷺ سے گفتگو کی اور آپ نے ان سے نکاح فرما لیا اور عمرۃ القضاء سے واپسی پر مقام ""سرف"" میں ان کو اپنی صحبت سے سرفراز فرمایا۔ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی طرف سے انہیں نکاح کا پیام ملا وہ اونٹ پر سوار تھیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے فرمایا: اونٹ اورجواس پرہے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کے لئے ہے۔ (التفسیر القرطبی،الجزء الرابع عشر، الاحزاب:۵۰،ج۷،ص۱۵۴)

حضرت بی بی میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے کل چھہتر حدیثیں مروی ہیں جن میں سے سات حدیثیں ایسی ہیں جو بخاری و مسلم دونوں کتابوں میں مذکور ہیں اور ایک حدیث صرف بخاری میں ہے اور ایک ایسی حدیث ہے جو صرف مسلم میں ہے اور باقی حدیثیں احادیث کی دوسری کتابوں میں مذکور ہیں۔یہ حضور ﷺ کی آخری زو جہ مبارکہ ہیں ان کے بعد حضورِ اقدس ﷺ نے کسی دوسری عورت سے نکاح نہیں فرمایا ان کے انتقال کے سال میں مؤرخین کا اختلاف ہے۔ مگر قول مشہور یہ ہے کہ انہوں نے 51 ھ میں بمقام ""سرف"" وفات پائی جہاں رسول اﷲ ﷺ نے ان سے زفاف فرمایا تھا۔ ابن سعد نے واقدی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے 61ھ میں وفات پائی اور ابن اسحاق کا قول ہے کہ 63ھ  ان کے انتقال کا سال ہے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم۔

ان کی وفات کے وقت ان کے بھانجے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما موجود تھے اور انہوں ہی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کو قبر میں اتارا، محدث عطا ء کا بیان ہے کہ ہم لوگ حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کے ساتھ حضرت بی بی میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے جنازہ میں شریک تھے۔ جب جنازہ اٹھایا گیا تو حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما نے بہ آواز بلند فرمایا کہ اے لوگو!یہ رسول اﷲﷺ کی بیوی ہیں۔ تم لوگ ان کے جنازہ کو بہت آہستہ آہستہ لے کر چلو اور ان کی مقدس لاش کو نہ جھنجھوڑو۔

عجیب اتفاق:
یہ عجیب اتفاق ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح، زفاف اور وصال ایک ہی مقام پر واقع ہوا جسے "سرف" کہتے ہیں اور یہ مکہ مکرمہ سے دس میل کے فاصلہ پر ہے۔مسجِدِ تنعیم کے بالکل قریب ہے۔

ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ ـ جنتی زیور ۔ سیرتِ مصطفیٰ ﷺ

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/wife-of-holy-prophet-muhammad-hazrat-maimoona
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
ہادیٔ میسور، عمدۃ المحدثین، سید المحققین، حامی سنن، آئینہ ذات رضا، شمس العلماء، حضرت پیر سید مقبول احمد شاہ قادری سہروردی شامی کشمیری رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت ضلع بارہ مولہ، تحصیل سوپور، کشمیر میں 1312ھ میں ہوئی۔ آپ عظیم عاشق رسول، فاضل جامعہ ازھر، متبحر عالم دین، پابند شرع، مبلغ اسلام، بہترین مناظر، مدرس مدرسہ معینیہ عثمانیہ اجمیر شریف، اور صاحب کرامات ولی اللہ تھے۔ پوری عمر خدمت دین متین میں گزاری۔ 5 صفر المظفر 1390ھ مطابق 12 اپریل 1970ء بروز اتوار صبح 7 بجکر 20 منٹ پر وصال فرمایا۔ مزار مبارک ہانگل شریف، ضلع ہاویری، کرناٹک، ہندستان میں مرجع خاص و عام ہے۔ (سوانح مقبولی)

Spiritual Guide of Mysore, Leader of Hadith Experts and Researchers, Defender of Sunnah, Pir Sayyid Maqbool Ahmad Shah Qadiri Suhrawardi Shami Kashmiri (RadiyAllahu Anhu) was born in 1312 AH in Baramulla, Supur, Kashmir. He was an ardent devotee of the beloved Prophet ﷺ, skilled, pious, and practicing scholar; graduate of Jami'ah al-Azhar, staunch follower of Shariah, preacher of Islam, excellent debater, teacher at Madrissah Mueeniyah Usmaniyah Ajmer Sharif, and a man of saintly miracles. He spent all his life serving the religion of Islam. He passed away on Sunday, 5th Safar 1390 AH corresponding to 12th April 1970 CE at 07:20am. His blessed mausoleum in Hangal Sharif, Haveri, Karnataka, India, is visited frequently by the masses. [Sawaneh Maqbooli]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid024TjdWhqA2qk3vzf7DEfLMKxdwFMNvduUhDhgL39w7AFmjQd7UEtvA8tjCbPo97WEl&id=100050689590519
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
خلیفہ خواجۂ نقشبند، مرشد خواجہ احرار، مفسر قرآن، حضرت علامہ خواجہ یعقوب بن عثمان چرخی نقشبندی رضی اللہ عنہ کی ولادت 762ھ میں چرخ نزد غزنی افغانستان میں ہوئی۔ آپ خلیفہ و مصاحب خواجہ بہاؤ الدین نقشبند، مرشد حضرت خواجہ عبید اللہ احرار، جید عالم دین، اور صاحب تصانیف ہیں۔ تفسیر چرخی اور شرح اسماء الحسنی آپ کی مطبوع کتب ہیں۔ 5 صفر 851ھ کو فرمایا۔ مزار مبارک موضع لنین کال خور، دو شنبہ، تاجکستان میں مرجع خلائق ہے۔ (تذکرہ مشائخ نقشبند، نفحات الانس)

Khalifah of Khwajah Naqshband, Murshid of Khwajah Ahrar, Exegetist of the Holy Quran, Allamah Khwajah Ya’qoob Charkhi Naqshbandi (RadiyAllahu Anhu) was born in the year 762 AH in Charkh near Ghazni, Afghanistan. He is the khalifah and companion of Khwajah Bahauddin Naqshband, Spiritual guide of Khwajah Ubaydullah Ahrar, acclaimed scholar, and an author. Tafsir Charkhi and Sharh Asma al-Husna are from his published works. He passed away on the 5th of Safar, 851 AH. His mausoleum is located in the area of Lenin Kaal Khaur, Dushanbah, Tajikistan. [Tazkirah Mashaikh Naqshband, Nafhat al-Uns]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02M2g7Nk6zv8DqumwagmccujsvnBwRmEoR28xxAbRhfJ7Y8WukU2RptPDo3ZmKUcMKl&id=100050689590519
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
شہزادۂ استاذ زمن، خلیفہ اعلی حضرت، حکیم الاسلام، حضرت علامہ مفتی محمد حسنین رضا خان قادری رضوی رضی اللہ عنہ کی ولادت 1310ھ بریلی شریف میں ہوئی۔ آپ اعلی حضرت کے بھتیجے، داماد، شاگرد و خلیفہ، استاذ العلماء، جامع معقول و منقول، مصنف، مدرس، صاحب دیوان شاعر، بانی حسنی پریس و ماہنامہ الرضا و جماعت انصار الاسلام تھے۔ آپ کے تلامذہ میں مفتی اعجاز ولی خان، مفتی تقدس علی خان، علامہ حشمت علی خان، اور مفسر اعظم علامہ ابراہیم رضا خان (علیہم الرحمہ) سر فہرست ہیں۔ 5 صفر 1401ھ بروز اتوار اسم جلالت ’’اللہ‘‘ کا ورد کرتے وصال فرمایا اور درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف میں آرام فرما ہوئے۔ (تجلیات خلفائے اعلی حضرت)

Son of Ustaz-e-Zaman, Khalifah of AlaHazrat, Hakeem al-Islam, Allamah Mufti Muhammad Hasanain Raza Khan Qadiri Ridawi (RadiyAllahu Anhu) was born in 1310 AH in Bareilly Sharif. He was a nephew, son-in-law, disciple, and khalifah of AlaHazrat; teacher of scholars, expert in traditiona and rational sciences, author, educator, poet, and the founder of Hasani press, monthly Al-Rida, and Jama’at Ansar al-Islam. Mufti I’jaz Wali Khan, Mufti Taqaddus Ali Khan, Allamah Hashmat Ail Khan, and Mufassir-e-Azam Allamah Ibrahim Rida Khan are some of his well-known students. He passed away on Sunday, 5 Safar 1401 AH while reciting the Ism al-Jalalah ‘‘ALLAH’’, and was laid to rest in the mausoleum of AlaHazrat. [Tajalliyat-e Khulaf-e AlaHazrat]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid025gwX6qvDKzj8fdY52dHM3cGpVTSV3UEd7e8xirkgGa7yDCvehNazhfaQU8CWpEuVl&id=100050689590519
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-02-1445 ᴴ | 22-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-02-1445 ᴴ | 23-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1