🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا عبدالکریم مگسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادت:
استاد العلماء حضرت مولانا عبد الکریم بن غلام حسین مگسی ۱۲ ، ربیع الاول ۱۳۰۲ھ میں گوٹھ فیروز شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔

تعلیم و تربیت:
ابتدائی تعلیم نحو میر تک مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں میاں گلاب الدین صاحب چنہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد تین تلائو حیدر اؓاد (سندھ) میں مولانا عبد اللطیف صاحب کے پاس ایک سال تک رہے۔ اس کے بعد تعلیم کی خاطر مولانا محمد صالح سیال کے پا س مدرسہ ٹوڑی پوٹھ متصل دادو میں چھ ماہ تک رہے۔ اس کے بعد گوٹھ بانھو لاکھیر میں مولانا الحاج الٰہی بخش صاحب کے پاس پڑھتے رہے۔ مدرسہ دار الفیوض صوبھو خان مگسی میں مولانا محمد اسماعیل مگسی کے پاس بھی تعلیم حاصل کی۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر اپنی مادر علمی مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں حضرت مولانا عبدالرحمن چنہ کے پاس رہ کر فارغ التحصیل ہوئے۔

درس و تدریس:
ایک سال تک استاد محترم کے زیر سایہ مدرسہ میں تعلیم بھی دی ۔ اس کے بعد مدرسہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ ٹھلاء متصل باقرانی اسٹیشن (لاڑکانہ) میں دو سال تک تعلیم دی۔ ۱۳۳۶ھ/۱۹۱۷ء میں خلیفہ غلام مصطفی کے توسل سے گوٹھ صوبھو خان مگسی متصل شاہ پنجو سلطان تحصیل میہڑ میں مدرسہ دار الفیوض میں مدرس رہے اور آخر تک وہاں پر دس نظامی کی تعلیم دیتے رہے۔

بیعت:
تصوف کے سلسلے میں تین طریقوں سے وابستہ تھے۔ قادری طریقے میں آپ کے مرشد میاں محمد کامل قادری خانقاہ کٹبار شریف (بلوچستان) والے تھے۔ نقشبندی طریقے میں حضرت خواجہ محمد عمرجان نقشبندی خانقاہ چشمہ شریف (کوئٹ) سے فیض حاصل کیا اور چشتیہ طرقیے میں ہندوستان کے کسی بزرگ سے غائبانہ خط و کتاب کے ذریعے تعلق قائم کیا۔

تصنیف و تالیف:
علامہ عبدالکریم مگسی کا زیادہ عرصہ درس و تدریس میں گزرا اس کے باجود لکھنے سے غافل نہ رہے آپ نے مندرہ ذیل کتب قلمی صورت میں یادگارہ چھوڑیں۔

٭ فتاویٰ کریمی (سندھی)
٭ کتاب النحو (سندھی)
٭ ہاتھ اور پائوں چومنے کا مسئلہ
٭ قصیدہ غوثیہ کی شرح

تلامذہ:
آپ کے شاگردوں کا سلسلہ بھی وسیع ہے ان میںسے بعض کے نام یہ ہیں:

٭ مولانا عبدالحکیم (بلوچستان)
٭ مولانا محدم دائود پپری (گوٹھ پپری تحصیل میہڑ)
٭ مولانا محمد سلیمان (جھل مگسی)
٭ مولانا عبدالحکیم قرانی
٭ مولانا محمد دائود
٭ مولانا محدم دادوی
٭ مولانا احمد مگسی
٭ مولانا محمد عیسیٰ (دڑو)
٭ مولانا ہدایت اللہ تونیہ
٭ مولانا رضا محمد مگسی کھیر تھری ثم مدنی
٭ مولانا مفتی کریم بخش مگسی (صدر مدرس دارالقرآن جامع مسجد میہڑ ضلع دادو)
٭ مفتی محمد مہیسر
٭ مولانایار محمد جویو
٭ مولانا محمد چنا
٭ مولانا غلام رسول مری

اولاد:
مولانا عبدالکریم کو چار بیٹے تولد ہوئے:
۱۔ عبدالباقی
۲۔ نور النبی
۳۔ غلام حسین
۴۔ عبدالباری (مشاہیر دادو)

وصال:
حضرت علامہ عبد الکریم مگسی نے علم کی روشنی دور دور تک بکھیر کر مدرسہ دارالفیوض صوبھو خان مگسی تحصیل میہڑ میں ۲، صفر المظفر۱۳۹۲ھ بمطابق مارچ ۱۹۷۲ء کو ۵۶ سال کی عمر میں انتقال کیا۔ وہیں آپ کا مزار شریف ہے۔ ہر سال ۲ صفر المظفر کو عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ مولانا مفتی کریم بخش مگسی نے اپنے استاد محترم و ماموں جان علامہ عبدالکریم مگسی کا سال وفات ’’مفور اللہ‘‘ (۱۳۹۲ھ) سے نکالا۔

[مولانا ڈاکٹر عبدالرسول قادری، سکرنڈ کے ذریعہ مواد میسر ہوا]

(انوارِ علماءِ اہلسنت سندھ)

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-abdul-kareem-magsi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
01-02-1445 ᴴ | 19-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
02-02-1445 ᴴ | 20-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
02-02-1445 ᴴ | 20-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
02-02-1445 ᴴ | 20-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ماہ صفر منحوس نہیں
1