🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
چلیے جہاد کرتے ہیں

جہاد کے بارے میں دس لوگوں سے بات کیجیے تو بیس قسم کے نظریے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کوئی کچھ کہتا ہے تو کوئی کچھ، جسے جو پسند آتا ہے بول دیتا ہے۔
ایک گروہ کا کہنا ہے کہ ہندستان میں جہاد ہو ہی نہیں سکتا اور وہ اس انداز سے بتاتے ہیں کہ محسوس ہوتا ہے وہ مسلمانوں سے یہ کَہ رہے ہیں کہ ہمیں تو جہاد کرنا ہی نہیں ہے لہذا غفلت کی نیند کا مزا لیجیے اور جہاں تک ہو سکے امن امن کا ورد کرتے رہیں۔ اس کے بر عکس ایک گروہ اتنا جذباتی ہے کہ وہ بات بات پر جہاد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے اور اس چکر میں خود بھی نقصان اٹھاتا ہے اور ان کے چکر میں بھولے بھالے مسلمانوں کی زندگی بھی برباد ہو جاتی ہے۔

ہم کہتے ہیں کہ یہ دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔ جہاد کے باب کو بالکل الگ کر دینا بھی صحیح نہیں ہے اور اسے بالکل کھانا پینا بنا لینا بھی صحیح نہیں ہے بلکہ ان دونوں کے درمیان ایک بیچ کا راستہ ہے جس میں اعتدال ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم جذبات کو کہیں الگ رکھ کر فیصلہ کریں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

جو کہتے ہیں کہ ہندستان میں ہم اپنی طرف سے پہل نہیں کر سکتے، وہ بھی یہ مانتے ہیں کہ جب ہم پر حملہ ہوگا تو اپنے دفاع کے لیے لڑنا فرض ہوگا اور جو بات بات پر جہاد کو بیچ میں لاتے ہیں وہ تو مانتے ہی ہیں کہ ہمیں لڑنا ہوگا اور ان دونوں صورتوں میں ایک بات مشترک ہے کہ جنگ کا ہونا یقینی ہے، اب چاہے پہلے حملہ کیا جائے یا دفاع کے لیے لڑا جائے۔ اب جب اس بات پر سب متفق ہیں کہ "ہمیں لڑنا ہے" تو اب جنگ کی تیاری ضروری ہے اور یہی وہ نکتہ ہے جسے دونوں نظر انداز کر رہے ہیں۔

یہ جو دو گروہوں کی بات ہم نے کی تو دونوں ہی مسلمانوں کا بھلا چاہتے ہیں۔ ایک یہ چاہتا ہے کہ مسلمان خود کو ایسی جنگ کی آگ میں نہ جھونکیں جن کی انھیں سکت نہیں اور ایک یہ چاہتا ہے کہ ہم ظالموں اور کافروں کا نام ہی مٹا دیں تاکہ مظلوموں اور مسلمانوں کو چین کی سانس میسر ہو سکے۔ ان دونوں میں اگر پہلے والے کی بات پر اس طرح عمل کیا جائے کہ ہمارے ساتھ جو بھی ہو، ہم خاموشی اختیار کریں اور امن امن کے علاوہ کچھ نہ کریں تو بھی غلط ہوگا اور اگر دوسرے گروہ کا کہنا مان کر جہاد کے لیے فوری طور پر اتر آئیں تو بھی بہت برے نتائج سامنے آئیں گے کہ کروڑوں مسلمانوں کی جان و مال کو شدید نقصان پہنچایا جائے گا۔ اب سوال آتا ہے کہ ہم کیا کریں؟ تو جواب یہی ہے کہ جنگ کی تیاری کریں۔

آج ہم جنگ میں پہل نہیں کر سکتے کیوں کہ ہمارے پاس طاقت نہیں ہے تو جب ہم پر حملہ ہوگا تب ہم طاقت کہاں سے لائیں گے، اس وقت بھی تو ہمیں جنگ ہی کرنی ہوگی۔ آج بھی حملے ہو رہے ہیں جس کا جواب دینا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہمارے بھائیوں کا خون بَہ رہا ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے، عورتوں کی عزت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے لیکن ہم لاچار بنے بیٹھے ہیں، مسلمانوں کی جانیں جا رہی ہیں لیکن ہم اپنے شہیدوں کا انتقام نہیں لے سکتے۔

اب ضرورت ہے کہ بنا کسی کے بتائے معاملات کو سمجھ جائیں اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات کو بھانپ لیں اور غفلت کی نیند نہ سوئیں اور نہ جذبات میں آ کر کوئی قدم اٹھائیں، بس وہ کریں جو اچھا ہو، جس سے فائدہ ہو؛ یقین جانیے کہ اگر ہر مسلمان اپنا بہتر دکھائے اور دنیا کی رنگینیوں سے نکل کر کفر کی تاریکیوں میں شمع روشن کرے تو آنے والی نسلیں ضرور ایک نیا سورج دیکھیں گی۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*سوال نمبر 165 :*
حضور نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ و سلم کے سگے چچا کتنے تھے ؟
سائل : نصیر الدین نصیر
*جواب :*
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچاؤں کی تعداد کے بارے میں مؤرخین کے چار مختلف اقوال ملتے ہیں :
بعض نے ان کی تعداد نو (9) بتائی، بعض نے دس (10) بتائی، بعض نے گیارہ (11) بتائی اور بعض نے بارہ (12) بتائی ہے۔
چنانچہ علامہ مولانا عبد المصطفی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :
"حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچاؤں کی تعداد میں مؤرخین کا اختلاف ہے۔ بعض کے نزدیک ان کی تعداد نو، بعض نے کہا کہ دس اور بعض کا قول ہے کہ گیارہ، مگر *"صاحبِ مواہبِ لدنیہ"* نے *"ذخائر العقبيٰ في مناقب ذوي القربيٰ"* سے نقل کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ :
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے والد ماجد حضرت عبداﷲ رضی اللہ عنہ کے علاوہ عبدالمطلب کے بارہ بیٹے تھے جن کے نام یہ ہیں :
1- حارث
2- ابوطالب
3- زبیر
4- حمزہ
5- عباس
6- ابولہب
7- غیداق
8- مقوم
9- ضرار
10- قثم
11- عبدالکعبہ
12- جحل
ان میں سے صرف حضرت حمزہ (اور) حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اسلام قبول کیا۔ 
*(سیرت مصطفےٰ صفحہ 562 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
26/12/2019
03068209672
*تصدیق و تصحیح :*
الجواب صحيح والمجيب نجيح
*فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 via @toolkitbot
🌹 خواجہ غریب نواز علیہ الرّحمہ 🌹 نام | سنِ پیدائش | القابات | والِد ماجِد اساتذہ | وِصال پر مَلال | مزارِ مُقدّس ➻═══════════➻ TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge ➻═══════════➻
🌹 خواجہ غریب نواز علیہ الرّحمہ 🌹
نام | سنِ پیدائش | القابات | والِد ماجِد
اساتذہ | وِصال پر مَلال | مزارِ مُقدّس

➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ
@islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
پیغام خواجہ غریب نواز
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
شاہ است حسین ..... کیا یہ رُباعی حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز رَضِیَ الـلّٰـهُ عَنه کی ہے ؟ शाह अस्त ह़ुसैन ..... क्या यह ↑ रुबाई़ ह़ज़़रत ख़्वाजा ग़रीब नवाज़ رَضِیَ الـلّٰـهُ تَـعَـالیٰ عَـنـه की है ? ➻═══════════➻ TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge…
شاہ است حسین .....
کیا یہ رُباعی حضرت سیدنا خواجہ
غریب نواز رَضِیَ الـلّٰـهُ عَنه کی ہے ؟
शाह अस्त ह़ुसैन .....
क्या यह ↑ रुबाई़ ह़ज़़रत ख़्वाजा ग़रीब
नवाज़ رَضِیَ الـلّٰـهُ تَـعَـالیٰ عَـنـه की है ?

➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻