🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-01-1445 ᴴ | 14-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-01-1445 ᴴ | 14-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-01-1445 ᴴ | 14-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-01-1445 ᴴ | 14-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
تقدیر سے ملی ہے محبت حسین کی
ہے عطاؤں کا فلک تیری زمیں تاج الدین
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
عبد الرحمن ملتانی، خواجہ ، علامہ مفتی محمد ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

نام و نسب:
خواجہ عبد الرحمن ملتانی بن خواجہ عبیداللہ بن مولانا محمد قدرۃ اللہ بن مولانا محمد صالح بن مولانا محمد داؤد بن مولانا یار محمد بن مولانا گل محمد بن مولانا محمد عبد القدوس بن مولانا محمد عبد الحق بن مولانا خدا بخش بن مولانا محمد عبد الغفور رحمہم اللہ تعالٰی اجمعین۔

تاریخِ ولادت:
۱۲۳۹ھ مادۂ تاریخ "مظہرِجمال ِودود" سے اخذکیا ہے۔

تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم اپنے پھوپھا اور سلسلہ اویسیہ کے عظیم بزرگ خواجہ علی مردان سیرانی علیہ الرحمۃ سے حاصل کی باقی جمیع علومِ عقلیہ ونقلیہ اپنے والد گرامی خواجہ عبید اللہ ملتانی سے حاصل کیے ۔ ان کے علاوہ اپنے وقت کےجیّد عالمِ دین مولانا محمد بہرام خان سدّوزئی سے بھی استفادہ فرمایا۔

بیعت و خلافت:
علومِ ظاہری کی تکمیل کے بعد آپکی طبیعت علوم ِ باطنیہ کی طرف راغب ہوچکی تھی۔حسنِ اتفاق سے اسوقت ملتان میں خواجہ شاہ محمد سلیمان جلوہ افروز تھے۔ آپکے والدِ گرامی نے آپکو خواجۂ خواجگان شاہ محمد سلیمان تونسوی علیہ الرحمۃ کی خدمت میں بغرضِ بیعت بھیجا۔لیکن جب آپکی اقامت گاہ پر پہنچے تو معلوم ہواکہ خواجہ صاحب تشریف لے جاچکےہیں۔واپس والدِ گرامی خدمت میں آکر حقیقتِ حال سے آگاہ کیا۔تو اسی وقت خواجہ عبیداللہ علیہ الرحمہ نے آپکو بیعت کرلیا۔

سیرت:
آپ کاملین کی اتباع کا کامل نمونہ تھے۔کم گفتن ، کم خفتن، کم خوردن کے علاوہ ہر امر میں اتباعِ شریعت، اختصار پسندی، سادگی ، عجز و انکساری ، دروویشوں مسکینوں کے ساتھ غمگساری، ہر وقت ذکر و فکر ، وعظ و نصیحت اور تلاوتِ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں مشغول رہتےتھے ۔ ساری زندگی مسلکِ حق اہلسنت و جماعت اور سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کے فروغ کے لئے گزاری ۔

اولاد:
۱۔ مولانا مفتی محمد عبد العلیم ملتانی رحمۃ اللہ علیہ۔ ۲۔ مولانا محمد عبد الحکیم شہید رحمۃ اللہ علیہ ـ

تصانیف:
۱۔ خاتمہ گلزارِ جمالیہ ۔
۲۔ وصیتِ رحمانیہ ـ

وصال: ۲۷، محرم الحرام، ۱۳۳۰ھ، بروز چہارشنبہ بوقتِ فجر وصال فرمایا ۔ آپ کی قبر انور جدہ میں ہے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khwaja-abdul-rehman-multani
1