🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#NPR, #NRC, #CAA

پانچ انگلیوں کا خطرناک کھیل

نوٹ ۔ درج ذیل مضمون مشہور ایکٹیوسٹ یوگیندر یادو کے ایک ویڈیو کا خلاصہ ہے ۔

–– مبشّر کاوی


پہلی انگلی ۔ یہ سفر شروع ہوتا ہے چھوٹی انگلی سے، اپریل کے مہینے میں سرکار کا کوئی نمائندہ آپ کے پاس آئے گا اور کہے گا ہمیں آپ کے گھر صرف گنتی کرنی ہے کہ کتنے لوگ رہتے ہیں ۔ وہ لوگ نام پوچھیں گے، کب پیدا ہوئے یہ پوچھیں گے اور یہ بھی پوچھیں گے کہ آپ کے والدین (چاہے زندہ ہوں یا نہ ہوں) کہاں پیدا ہوئے تھے؟ کب پیدا ہوئے تھے؟ آدھار کارڈ کا نمبر مانگیں گے، ڈرائیونگ لائسنس مانگیں گے ۔ اس وقت بھارت کے شہری ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مانگیں گے، آپ کو بڑا آسان کام لگے گا لیکن یہ چھوٹی انگلی کا پہلا کھیل ہے ۔

دوسری انگلی ۔ یہ D والی انگلی ہے ۔ جب ایک بار سرکاری نمائندہ آپ کے گھر سے NPR کے ذریعہ آپ کی ساری تفصیل لے جائے گا اس کے کچھ مہینوں بعد کسی سرکاری دفتر میں اس کی جانچ ہوگی اور کوئی سرکاری نمائندہ کچھ ناموں کے آگے D لکھ دے گا ۔ D کا مطلب ہے داؤد فل ۔ یعنی مشکوک آدمی، سرکاری نمائندے کو جس پر بھی شک ہوگا وہ اس کے نام کے آگے D لکھ دے گا، آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا نہ آپ کو کوئی پوچھنے آئے گا ۔

تیسری انگلی ۔ یہ تیسری بڑی انگلی ہے یعنی NRC والی انگلی ۔ جن لوگوں کے نام کے آگے D لکھا ہوگا ان کے پاس ایک چٹھی آئے گی جس کے ذریعہ انہیں کہا جائے گا کہ اب آپ ثابت کیجیے کہ آپ بھارت کے شہری ہیں ۔ یہ کیسے ثابت کرنا ہے؟ سرکار نے آجتک ہمیں نہیں بتایا ہے، ہمارے پاس صرف ایک آسام کی مثال ہے، جہاں NRC ہو چکا ہے ۔ وہاں پر نہ آدھار کارڈ مانا گیا، نہ راشن کارڈ مانا گیا اور نہ ووٹر لسٹ میں نام مانا گیا ۔ کہا گیا کہ یہ سب نہیں چلے گا ۔ آپ ثبوت لائیے کہ آپ کہاں پیدا ہوئے تھے، آج سے ۳۰ سال پہلے ووٹر لسٹ میں آپ کا نام تھا کہ نہیں تھا؟ اپنی زمین جائداد کے کاغزات لائیے ۔ اس کے مطابق جو لوگ ثبوت نہیں دے پائیں گے ان کا معاملہ اب چوتھی انگلی پر پہونچ جائے گا ۔

چوتھی انگلی ۔ یہ انگلی Foreigners Tribunal کی ہے ۔ یعنی جو لوگ ثبوت نہیں دے پائیں گے ان سے کہا جائے گا کہ تمہیں اب آخری موقع دیا جاتا ہے ۔ Foreigners Tribunal ایک غیر ملکی عدالت ہے ۔ اب اسمیں جا کر ثابت کیجیے کہ آپ بھارت کے شہری ہے ۔ جو لوگ اس میں اپنے آپ کو بھارت کا شہری ثابت نہیں کر پائیں گے انہیں ودیشی (گسپیٹھیا) قرار دیا جائے گا ۔ اب اگر آپ مسلمان ہے تو آپ کے پاس کوئی چانس ہی نہیں آپ گسپیٹھیے ہو گئے۔۔۔۔۔چاہے آپ کے باپ دادا ۵۰۰، ۔ ۱۰۰۰ سے یہاں رہتے آئے ہوں ۔۔۔۔ کیونکہ اب CAA کا کھیل شروع ہوگا ۔ اور اگر آپ مسلمان نہیں ہے تو آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ بنگلہ دیش، پاکستان یا افغانستان سے آئے ہیں ، یہ کام بھی آسان نہیں ہے۔

❺ انگلیوں کا کھیل ختم ہوا اب انگوٹھے کا کھیل شروع ہوگا یہ انگوٹھا ہے Detention Center
یعنی جیل ۔ غیر ملکی کیلیے بنی ایک خاص جیل، بھارت سرکار اس کے اصول بنا چکی ہے، آسام میں بن چکا ہے، کرناٹک میں کام شروع ہو چکا ہے، باقی دس صوبوں میں بننے والے ہیں۔ جس آدمی کے باپ دادا پتہ نہیں کتنے سالوں سے یہاں رہتے آ رہے ہوں گے اسے اپنی ہی مٹی میں جیل میں ڈال دیا جائے گا ۔

یہ ہے کھیل جو شروع ہوگا چھوٹی انگلی (NPR) سے اور ختم ہوگا انگوٹھے (Detention Center) پر ۔

کیا آپ یہ چاہتے ہیں؟ اگر نہیں تو اسے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسے ہی پہلی انگلی (NPR) کو موڑنے کی کوشش کی جائے آپ پانچوں انگلیوں کو بند کر لیجیے اور مٹھی کَس لیجیے اور اپنا ہاتھ اٹھا لیجیے! یعنی جیسے ہی NPR والی پہلی انگلی اٹھے ہمیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ۔

جب آپ کے گھر میں کوئی سرکاری نمائندہ NPR کیلیے آئے تو پیار سے بات کیجیے، اس سے بری بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پانی پلائیے، چائے پلائیے، نمکین کھلائیے نمکین کھلانا بہت ضروری ہے کیونکہ انہیں یاد دلانا ہے کہ آپ سنودھان کا نمک کھاتے ہیں، آپ اس ملک کے نمائندے ہیں کسی پارٹی کے نہیں ۔ غرض سب کچھ دیجیے، پیار سے دیجیے! لیکن کاغز ہرگز مت لکھوائیے! ۔ کیونکہ اگر ایک بار کاغز دے دیے تو معاملہ آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔ اگر وہ یہ کہیں کہ یہ تو قانون ہے آپ کو کرنا پڑے گا، تو انہیں پیار سے کہیے، ماسٹر جی! آپ کی بڑی عزت کرتے ہیں لیکن کیا کریں گاندھی جی کی عزت کچھ زیادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی قانون غیر دستوری اور انصاف کے خلاف ہے تو اس کی مخالفت کرنا ہمارا حق ہی نہیں ہمارا فرض بھی ہے ۔ اسی راستے پر ہم چل رہے ہیں ۔
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شیخ اسرار راشد حفظه الله

عیسائی کے چیلینج ہر زہر پیا
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*لٹتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوں*


دہلی اور پورے ملک کے حالات پر ، بـے چین دل کی پکار ...
°°°°°°°°

حسرت سے میں لُٹتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوں
رنجیدہ و بـے تاب نظر دیکھ رہا ہوں


گَھٹتی ہوئ پُر امن زمیںنوں سے ہوں بیچین
بڑھتی ہوئی آتش کے شرر دیکھ رہا ہوں


قوت جنھیں حاصل ہے وہ افراد ہیں خاموش
ملت کے زوالوں کا سفر دیکھ رہا ہوں


کس وا سطے ناکام ہوئے رہبر و قائد ؟
کردار کے سب زیر و زبر دیکھ رہا ہوں


ڈیڑھ اینٹ کے ایوانِ ارادت سے نکلیے
اُس پر بھی ہے طوفاں کی نظر، دیکھ رہا ہوں


جو پُشتِ انا پر کھڑے، پَر تول رہے ہیں
ٹوٹی ہوئی میں سب کی کمر دیکھ رہا ہوں


ملت کے ستاروں میں ہے جبتک یہ جدائی
تب تک میں اجالوں کا ضرر دیکھ رہا ہوں


جو آج کسی دوسرے مقتول پہ چُپ ہیں
کل انکے بھی کٹتے ہوئے سر دیکھ رہا ہوں


بھولے ہیں مسلمان، سبق بدر و احد کا
اِس واسطے یہ خوف یہ ڈر دیکھ رہا ہوں


شاید کہ جگا پاؤں میں اشعار سے اپنے
میں خفتہ شجاعت کے ہنر دیکھ رہا ہوں


مایوس فضا میں بھی جو آواز اٹھی ہے
کچھ کچھ ہی سہی اُس کا اثر دیکھ رہا ہوں


سب کام تو ناکامی کے ہیں پھر بھی فریدی
امید لیے راہِ سحر دیکھ رہا ہوں

°°°°°°°°
از فریدی صدیقی مصباحی
مسقط عمان
0096899633908
مزید تازہ کلاموں کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں... https://fareedimisbahi.com/lut-ta-kaarvan-millat-ka-dard/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حضور ﷺ کی بارگاہِ خدا میں مقبولیت
➻═══════════➻
🆔 @Kutube_Fataawaa
🆔 @islaamic_Knowledge
🆔 @Aalaa_Hazrat_Library
🆔 @Maslake_Aalaa_Hazrat
🆔 @AhleSunnat_HindiBooks
━═─────────═━
@Al_Ashhar_Academy_Urdu
@Al_Ashhar_Academy_Hindi
@Al_Ashhar_Academy_English
@Al_Ashhar_Academy_Gujarati
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تمام سُنِّیُوں کو جمعہ مُبارَک ہُو🌹
➻═══════════➻
🆔 @Kutube_Fataawaa
🆔 @islaamic_Knowledge
🆔 @Aalaa_Hazrat_Library
🆔 @Maslake_Aalaa_Hazrat
🆔 @AhleSunnat_HindiBooks
━═─────────═━
@Al_Ashhar_Academy_Urdu
@Al_Ashhar_Academy_Hindi
@Al_Ashhar_Academy_English
@Al_Ashhar_Academy_Gujarati