🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت سید احمد جیلانی علیہ الرحمہ

نام و نسب:
اسم گرامی:
سید احمد جیلانی ـ لقب: امام الطریقت ۔ والد کا اسم گرامی: شیخِ طریقت میر سید حسن ۔

ولادت باسعادت:
آپ کی ولادت باسعادت بغداد شریف میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
آپ کی تعلیم وتربیت حضرت اپنے والد گرامی حضرت میر سید حسن کی صحبت میں ہوئی، وہ عالم متبحر اور عارفِ کامل تھے، علم شریعت و طریقت، اور تزکیہ نفس و منازل سلوک ان کی سرپرستی میں طےکرکے انہیں سے خلافت بھی پائی ۔

سیرت و خصائص:
طریقت کے امام، محبوب سید الانام، قدوۃ السالکین، زبدۃ العارفین حضرت میر سید احمد جیلانی ۔

آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ کے چوبیسویں (24) امام اور شیخ طریقت ہیں ۔ آپ درویش کامل و فیض رساں عالم ِ دین تھے۔ آپ مشاہیر اولیاء کاملین سے ہیں،آپ نے درجۂ عالی پایا۔ ریاضت ومجاہدہ کی تکمیل کے بعد مسند رشدوہدایت پر جلوہ گرہوکر ہزاروں گم کردہ راہ کو صراط مستقیم پر گامزن فرمایا۔ ہزاروں کو اسرار الہی سمجھایا اور بہت سےبزرگوں نے فیض باطنی حاصل کیا۔آپ جامع علوم صوری و معنوی تھے، تجریدو تفرید، ریاضت وعبادت اور عامل شریعت وطریقت میں مشہور زمانہ تھے۔

اولاد کرام:
آپ کے اولاد کرام کی تفصیلی فہرست دستیاب نہ ہوسکی صرف حضرت حافظ سیّد محمد ابراہیم کا نام دستیاب ہو سکا ۔

خلفاء:
آپ کے خلفاء کے حالات میں سے صرف ایک خلیفہ حضرت شیخ بہاء الدین شطاری کا ذکر مل سکا ہے ۔

تاریخ وصال:
آپ کاوصال 19 محرم المحرام 853ھ/مارچ 1449ءکو ہوا ۔ مزار شریف بغداد میں مرجعِ خلائق ہے ۔

ماخوز از:
تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ۔

شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
طورِ عرفان علو و حمد و حسنیٰ و بہا
دے علیؔ موسیٰؔ حسنؔ احمدؔ بہاؔ کےواسطے

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-ahmad-jilani
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-01-1445 ᴴ | 06-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-01-1445 ᴴ | 07-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-01-1445 ᴴ | 07-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-01-1445 ᴴ | 07-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1