🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
مولانا عبد الرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ

خدا در انتظار حمد مانیست
محمد ﷺ چشم برراہ ثنا نیست

محمد ﷺ حامد حمد خدا بس
خدا مداح شان مصطفی بس

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
عبدالرحمن ۔ لقب: جامی ۔

والد کا اسمِ گرامی:
مولانا نظام الدین احمد دشتی بن شمس الدین محمد ۔

تاریخِ ولادت:
مولانا جامی موضع خرجرد علاقہ جام ، " ہرات" میں 23 شعبان 817ھ مطابق 2 نومبر 1414ء کو پیدا ہوئے ۔

بیعت:
حضرت خواجہ عبید اللہ احرار علیہ الرحمہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے ۔

سیرتِ مبارکہ:
مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ ذوق لطیف کے مالک تھے ۔ فرماتے تھے کہ خامکار لوگ ہوا و ہوس کا نام عشق رکھ لیتے ہیں۔ ایسوں کا عشقِ حقیقی کے کوچے میں گزر نہیں۔سچا عاشق وہ ہے جس کے دل میں سوز و گداز ہو اور نفسانی خواہشات اور راحت و آرام سے کنارہ کش ہو اور آپ کے دل میں عشق حقیقی صحیح طور پر موجود تھا۔آپ صحیح معنوں میں درویش تھے اور تواضع ’فروتنی’ ترک ریا’نفس کشی اور خلوص عقیدت آپ کے حرکات و سکنات اور قول و فعل سے نمایاں تھا ـ

آپ شریعت کے احکام کی بجا آوری میں اکمل تھے اور ان فضائل و اصاف سے آراستہ تھے’ جو مشائخ صوفیہ کے لیے اپنے پیروؤں کو تعلیم دینے کے لیے ضروری ہے’ مگر آپ میں ظاہر داری اور نمود و ریا کی آلائش بالکل نہیں تھی۔ آپ کے پاس جو آکر بیٹھتا’ آپ اس کے ساتھ برابر بیٹھے رہتے اور نہ اٹھتے جب تک وہ خود نہ اٹھ جاتا۔ طویل نشست سے آپ بیمار بھی ہوگئے مگر اپنی اس شریفانہ عادت کو ترک نہ فرمایا ۔

آپ کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ سب سے نیچے بیٹھیں’ اور ممکن  ہوتا تو دہلیز پر بیٹھتے اور کم درجے کے آدمیوں کے ساتھ کھانے میں شریک ہوجاتے۔ زیادہ رغبت آپ کو بے تکلف کھانوں کی تھی ۔

آپ کی عادت زیادہ بولنےکی نہ تھی ۔ حاضرین سے کہتے کہ دوستو! کوئی بات کرو۔میرے پاس تو کرنے کو کوئی بات نہیں۔ مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ ضعیفوں کے دستگیر اور مظلموں کے مددگار تھے اگر واقعی کسی کو محتاج کو پاتے تو خفیہ طور سے اس کی مدد کرتے ۔ آپ نے شہر ہرات میں ایک مدرسہ، خیابان میں مدرسہ اور خانقاہ ،اور "جام" میں مسجد  تعمیر کی اور کئی املاک مدرسہ خیابان پر وقف کیے ۔

آپ یہ کہنا اخلاص سے بعید جانتے تھے کہ میں نے یہ کام فی سبیل اللہ  کیا ہے۔ آپ بڑے لوگوں اور بالخصوص بادشاہوں کی خوشامد اور چاپلوسی سے متنفر تھے، بلکہ انہیں ہمیشہ نیکو کار رہنے کی تلقین بذریعہ مکتوبات کرتے رہتے تھے چنانچہ ایک خط میں بادشاہ وقت کی مخاطت کر کے لکھتے ہیں کہ:

اے بادشاہ! تو جس تاج و تخت کا دلدادہ ہے وہ ناپائدار ہے۔ یہ زندگی فنا ہونے والی ہے ۔ نہ  یہ زمانہ رہے گانہ یہ زمین جہاں تک ہوسکے  دنیا میں نیکی کرلے ’کیونکہ یہی کام آنے والی شے ہے ۔

وصال:
مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ اس دنیائے فانی میں 81 برس گزار کر 18 محرم 898 ھ ، بمطابق 14 نومبر 1492ءکو بروز جمعہ وقت اذان راہی عالم بقا ہوئے ۔

مزار شریف:
آپ کا مزار ہرات افغانستان میں ہے ۔

ماخذ و مراجع: مقدمہ نفحات الانس ـ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-abdur-rehman-jami
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
شہزادۂ امام حسین، حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید علی ۔ کنیت: ابو محمد، ابو الحسن ۔ لقب: سجاد، سید الساجدین، زَین العابدین، امین ۔


سلسلۂ نسب:
حضرت امام علی زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ۔

آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی:
شہر بانو بنت یزگرد ہے ۔

تاریخِ ولادت:
آپ بروز جمعرات 5 شعبان المعظم 38ھ، بمطابق جنوری / 659ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے ۔

سیرتِ مبارکہ:
آپ اپنے جد امجد حضرت امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہم شبیہ تھے، دو سال تک اُن کے آغوش میں تربیت پائی ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ جب اِن کو دیکھتے تو فرماتے" مرحبا یا حبیب ابن الحبیب" ۔

سعید بن المسیّب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
کہ میں نے اِن سے زیادہ کسی کو متورع نہیں دیکھا۔ ابن شہاب زُہری رضی اللہ عنہ اور ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے: کہ ہم نے اِن سے زیادہ افضل و فقیہ کسی کو نہیں پایا ۔ (طبقات الحفاظ) ـ

امام مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کہ یہ اہل فضل میں سے تھے، ابن ابی شیبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحیح  اور افضل ترین وہ تمام اسانید ہیں جوزہری رضی اللہ عنہ نے اِن سے، اور انہوں نے اپنے والد ماجد سے، اور اُنہوں نے حضرت  علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہیں ۔ ( طبقات الحفّاظ ) ـ

اور ابن سعد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ یہ تابعین سے تھے، ثِقہ، مامون ،کثیر الحدیث، عالی قدر، رفیع منزلت، پرہیز گار، عابِد اور خائف من اللہ تھے ۔ ( طبقات ابن سعد ) ـ

ابو الائمہ اور سید التابعین تھے، واقعہ کر بلا میں موجود تھے، لیکن بوجہ علالت شریکِ قتال نہ ہو سکے، دنیا کی لذتوں کو ترک کیا ہوا تھا ۔ واقعہ کربلا کے بعد آپ کو کسی نے ہنستے ہوئے نہیں دیکھا، بلکہ جب بھی اس واقعہ فاجعہ کی یاد آتی تھی، آنکھوں سے آنسؤں کی جھڑی لگ جایا کرتی تھی ۔ جب وضو کر کے نماز کے لیے تیار ہوتے تو چہرہ مبارک زرد ہو جاتا، اور جسم کانپنے لگتا، دِن رات میں ہزار رکعت نماز  پڑھتے ۔ (اس لئے سجاد لقب ہوا) دِن کو روزہ رکھتے، اور شام کو صرف ایک پارۂ نان (روٹی کا ایک ٹکڑا) پر اکتفا کرتے، رات کو ایک ختم قرآن شریف بھی کیا کرتے، سخاوت پوشیدہ کرتے، راتوں کو آٹے و روٹیوں کا بوجھ پشت مبارک پر لے کر مستحقین میں خیرات بانٹا کرتے، یہاں تک کہ پشت پر سیاہ داغ پڑ گئے تھے ۔

وصال:
آپ کا وصال 18 محرم الحرام 94ھ، بمطابق اکتوبر 712ء کو مدینۃ المنورہ میں ہوا ۔

مزار شریف:
جنت البقیع میں حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی الہ عنہ کے پہلومیں دفن ہوئے ۔

ماخذ و مراجع:
الصواعق المحرقہ ۔ شریف التواریخ ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-imam-zain-ul-abideen
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
شہزادۂ امام حسین، حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب: اسمِ گرامی: سید علی ۔ کنیت: ابو محمد، ابو الحسن ۔ لقب: سجاد، سید الساجدین، زَین العابدین، امین ۔ سلسلۂ نسب: حضرت امام علی زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن امیر…
شہزادۂ امام حسین رضی اللہ عنہ ، حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/37027
یوم وصال: 18 محرم الحرام 94ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ارشادات امام زین العابدین
پیشکش: المدینۃ العلمیہ دَ اِ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15770

حضرت سیدنا امام زین العابدین
رضی اللہ عنہ کی سیرت اور تعلیمات
حضرت مفتی وسیم ضیائی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15768

امام زین العابدین کی شان میں فرزدق تمیمی کا قصیدۂ میمیہ ایک تحقیقی مطالعہ
اسید الحق قادری بدایونی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15766

حضرت امام زین العابدین کی
سیرت کی کچھ مبارک جھلکیاں
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15763

سیرت حضرت امام زین العابدین
تذکرۂ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ
مولانا عبد المجتبیٰ رضوی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15760
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
#یوم_وصال_ماہ_محرم_الحرام
https://t.me/islaamic_Knowledge/55897
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1💯1
مشہور عاشق رسول ﷺ، عماد الدین و نور الدین، حضرت سیدنا ملا عبد الرحمن جامی نقشبندی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 23 شعبان 817ھ کو موضع خرجرد، علاقہ جام، صوبہ غور، افغانستان میں ہوئی۔ آپ امام اعظم کے شاگرد رشید امام محمد بن حسن شیبانی کی اولاد سے ہیں۔ آپ محب صحابۂ کرام و اہلبیت عظام، حافظ قرآن، عالم دین، خاتم الشعراء، مؤرخ، مصنف کتب اور سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ طریقت ہیں۔ بہارستان و رسائل جامی، نفحات الانس، شرح ملا جامی اور شواہد النبوۃ وغیرہ آپ کی بہترین کتب ہیں۔ 18 محرم الحرام 898ھ بوقت آذان جمعہ وصال فرمایا۔ مزار مبارک ہرات، افغانستان میں دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔ (نفحات الانس)

Ardent devotee of the Beloved Prophet ﷺ, Imad al-Deen, Noor al-Deen, Mulla Abdur Rahman Jaami Naqshbandi (Alayhir Rahmah) was born on 23 Sha’ban 817 AH in Kharjerd, the area of Jaam, Ghor province, Afghanistan. He is the offspring of Imam Muhammad bin Hasan al-Shaybani, the famous disciple of Imam al-Azam Abu Hanifah. He was a Hafiz of Qur’an, Islamic scholar, leader of poets, historian, author of books, and spiritual guide of the Naqshbandiyah Sufi order. Baharestan wa Rasa’il Jami, Nafhaat al-Uns, Sharh Mulla Jaami, Shawahid an-Nubuwwah, etc., are among his remarkable books. He passed away on Friday, 18th Muharram-ul-Haraam 898 AH at the time of the Adhan of Jumu’ah. His blessed resting place situated in Herat, Afghanistan, is a place of the acceptance of prayers. [Nafhaat al-Uns]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0fk76xnPCjr5cikJkGgPHviANVSQ34LDwZFn1LFBNwJEW7VTcTogEVc8k6vAriWpgl&id=100050689590519
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
جلیل القدر تابعی، سجاد امت، اسیر کربلا، حضرت سیدنا امام زین العابدین ابو الحسن علی الاوسط بن حسین بن علی ہاشمی قرشی مدنی رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین شعبان 38ھ میں مدینۂ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ عظیم المناقب محدث، فقیہ، عابد، سخی، صاحب زہد و تقوی، اور سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے چوتھے امام و شیخ طریقت ہیں۔ آپ خلفائے راشدین رضی الله تعالی عنهم کے عقیدت مند، علم دین کے بے حد شائق، اور شبہ والی چیزوں سے دامن بچانے والے تھے۔ آپ کی عادات میں صلۂ رحمی، سخاوت اور پوشیدہ صدقہ کرنا شامل تھا۔ ہر شب ایک ہزار رکعت نفل پڑھتے تھے۔ حسینی سادات کی نسل آپ رضی الله تعالی عنه سے ہی آگے بڑھی۔ 18 محرم الحرام یا 14 ربیع الاول 94ھ کو جام شہادت نوش فرمایا۔ مزار مبارک جنت البقیع شریف میں حضرت سیدنا امام حسن مجتبی رضی اللہ تعالی عنہ و ارضاہ کے پہلو میں ہے۔ (سیر اعلام النبلاء، تاریخ الخمیس، خزینۃ الاصفیاء، تذکرہ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ)

Illustrious Taabi’i, Sajjad of Ummah, Captive of Karbala, Sayyiduna Imam Zayn al-Aabideen Abul Hasan Ali al-Awsat bin al-Husayn bin Ali Hashimi Qurashi Madani (RadiyAllahu Anhum Ajma’een) was born in Madinah Munawwarah in Sha’ban 38 AH. He is a highly acclaimed hadith master, jurist, devout worshipper, extremely generous person, an embodiment of piety and asceticism, and the fourth Imam and Shaykh of the Qadiriyah Barakatiyah Ridawiyah Sufi Order. He would highly venerate the rightly guided caliphs, had a deep passion for religious knowledge, and would refrain from doubtful things. Among his habits were treating relatives kindly, generosity, and giving hidden charity. He used to offer 1000 rak’at nafl prayers every night. The lineage of Husayni descendants continued from him. He embraced martyrdom on 18 Muharram OR 14 Rabi’ al-Awwal 94 AH, and was laid to rest in al-Baqi’ cemetery next to Imam Hasan al-Mujtaba RadiyAllahu Anhu wa Ardah. [Siyar Aa’laam al-Nubala, Tarikh al-Khamees, Khazinat al-Asfiya, Tazkirah Mashaikh Qadiriyah Baraktiyah Razawiyah]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid021fL8GbyD32V3FAPNwfRhcuCDLgXvr9ntQRZvVXh6qqUPrsUoFmCvq1XM9ZgXPnUTl&id=100050689590519
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
جلیل القدر تابعی، سجاد امت، اسیر کربلا، حضرت سیدنا امام زین العابدین ابو الحسن علی الاوسط بن حسین بن علی ہاشمی قرشی مدنی رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین شعبان 38ھ میں مدینۂ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ عظیم المناقب محدث، فقیہ، عابد، سخی، صاحب زہد و تقوی، اور سلسلہ…
شہزادۂ امام حسین رضی اللہ عنہ ، حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/37033
یوم وصال: 18 محرم الحرام 94ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ارشادات امام زین العابدین
پیشکش: المدینۃ العلمیہ دَ اِ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15770

حضرت سیدنا امام زین العابدین
رضی اللہ عنہ کی سیرت اور تعلیمات
حضرت مفتی وسیم ضیائی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15768

امام زین العابدین کی شان میں فرزدق تمیمی کا قصیدۂ میمیہ ایک تحقیقی مطالعہ
اسید الحق قادری بدایونی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15766

حضرت امام زین العابدین کی
سیرت کی کچھ مبارک جھلکیاں
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15763

سیرت حضرت امام زین العابدین
تذکرۂ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ
مولانا عبد المجتبیٰ رضوی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15760
#یوم_وصال_ماہ_محرم_الحرام
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
17-01-1445 ᴴ | 05-08-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-01-1445 ᴴ | 06-08-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1