🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-01-1445 ᴴ | 26-07-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-01-1445 ᴴ | 26-07-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-01-1445 ᴴ | 26-07-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-01-1445 ᴴ | 26-07-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 pinned «📋 مداریوں کا رد ضروری ہے 📋 مداریوں کے رد پر کچھ پوسٹیں از مولانا حسن نوری گونڈوی ہمیں اختلاف سرکار مدار سے نہیں بلکہ مداریوں سے ہے ـ جو بزرگوں کی صریح توہین کرتے ہیں ـ سرکار زندہ شاہ مدار کی محبت کی آڑ میں امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا غوث…»
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 pinned «ماہ محرم الحرام اور من گھڑت واقعات قسط نمبر ❶ = مولانا حسن نوری https://t.me/islaamic_Knowledge/3025 ماہ محرم الحرام اور من گھڑت واقعات قسط نمبر ❷ = مولانا حسن نوری https://t.me/islaamic_Knowledge/3027 ماہ محرم الحرام اور من گھڑت واقعات قسط نمبر ❸ =…»
حضرت شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 948ھ، بمطابق 1576ء کو اکبر کے بادشاہ کے زمانے میں لاہور میں ہوئی، آپ کی رہائش اندرون شہر محلہ شیخ اسحاق میں تھی ۔ جہاں آج کل موتی بازار ہے ۔

تحصیلِ علم:
آپ کے والد سادہ لوح اور نیک انسان تھے آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت لاہور کے علمی ماحول میں ہوئی ۔ جب آپ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوئے تو آپ کے والد ماجد نے ایک قریبی مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کے لئے بٹھایا آپ نے تھوڑی ہی عرصہ میں قرآن پاک پڑھ لیا اس کے بعد مختلف علماء سے دینی علوم حاصل کیے حتٰی کہ جو ان ہونے تک آپ ایک متبحر عالم دین بن گئے ۔ آپ مغلیہ دور کے شہرہ آفاق مبلغ اور قابل مدرس تھے ۔

بیعت و خلافت:
دینی علم کے حصول کے بعد آپ تلاش حق میں نکلے پہلے ادھر ادھر گھومتے رہے لیکن کوئی کامل رہنما نہ ملا آخر ایک دن شاہ سکندر بن شاہ کمال کیتھلی کی خدمت میں حاضر ہو کر مرید ہو گئے اور ان کی صحبت سے اطمینان قلب حاصل ہوا ۔ پھر کچھ عرصہ حضرت شیخ عبد الاحد سرہندی (والد ماجد حضرت مجدد الفِ ثانی) کی خدمت میں گزارا حضرت شاہ سکندر بن کمال آپ کو "طاہر بندگی" کے نام سے پکارا کرتے چنانچہ آپ اسی نام سے مشہور ہوئے ۔ بعد میں آپ نے حضرت مجدد الف ثانی کی مریدی اختیار کی اور ان کی راہنمائی میں سلوک و معرفت کی اعلیٰ ترین منازل طے کیں،اور حضرت مجد نے آپ کو خلافت سے بھی نوازا تھا ۔

سیرت و خصائص:
قطبِ پنجاب، عالمِ ربانی، شیخِ کامل حضرت علامہ شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ جامع عبادات و ریاضت اور علوم دینی و دنیاوی میں یکتائے زمانہ تھے ۔ آپ تمام عمر کسی دولت مند کے پاس نہ گئے ۔ اور نہ ہی ان کو اپنے دربار میں حاضر ہونے کا موقع دیا ۔ ساری ساری رات خدام کی تلقین اور عبادت الہٰی میں گزارتے ۔ آپ بڑے صاحب کشف و کرامت بزرگ تھے آپ اپنے دور میں لاہور کے علماء صلحاء اور عوام میں آپ بے حد مقبول ہوئے ۔ آپ کے علم و فضل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے، کہ صاحبزادگان حضرت مجدد الفِ ثانی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شیخ محمد معصوم اور شیخ احمد سعید کی تعلیم و تربیت آپ کے سپرد ہوئی ۔

آپ کی زندگی کا ایک عجیب و غریب واقعہ: ایک دن سالکین کے اجتماع میں حضرت مجدد نے فرمایا: میں ایک شخص کی پیشانی پر " ھو الکافر " لکھا ہوا دیکھ رہا ہوں ۔ یہ سن کر حاضرین لرزہ بر اندام ہو گئے ۔ پانچ چھ ماہ بعد دیکھا گیا کہ شیخ طاہر ایک کافرہ عورت کے عشق میں مبتلا ہو گئے، زنارِ ارتداد گردن میں ہے، اور پھر رہے ہیں، اور کبھی کبھی مندر میں بھی جا بیٹھتے تھے ۔ آپ کی یہ حالت دیکھ کر حضرت مجدد کے صاحبزادگان اور جملہ متوسلین کو بہت افسوس ہوا ۔ دعاء کے لئے استدعا کی گئی ۔ حضرت نے فرمایا: شیخ طاہر کا کفر " قضاء مبرم " ہے، یعنی اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی ۔ لیکن صاحبزادگان بار بار اصرار کرتے رہے ۔ چنانچہ حضرت مجدد نے دعاء فرمائی، اور اپنی دعا میں حضرت غوث الاعظم کی دعا کا حوالہ دیا ۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے حضرت مجدد کی دعا کو شرفِ قبولیت عطاء فرمائی ۔ فوراً دعاءِ مجددی کا اثر ہوا، زنار پھینکا، فوراً حضرت مجد دکی خدمت میں پہنچے اور ان کے دست پر تائب ہوئے، اور کچھ عرصے کے بعد آپ نے شیخ طاہر کو " قطبِ پنجاب " بنا کر لاہور بھیج دیا ۔

؏: نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی ۔
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی ۔

ہم بیعت کیوں ہوتے ہیں:
محترم قارئین: اس واقعے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وقت کا ایک بہت بڑا عالم جس کے ایمان پہ شیطان نے کس طرح ڈاکہ ڈالا، وہ مسجد سے مندر میں جا بیٹھا، اگر حضرت مجدد کا دستِ کرم دستگیری نہ کرتا تو سب علم و عمل برباد ہو گئے تھے، اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم تھی ۔ ہم اسی لیے اولیاء کرام کی عقیدت کا دم بھرتے ہیں، اور ان سے اپنی نسبت قائم کرتے ہیں، ان کی برکت سے دنیا میں ایمان کی سلامتی، قبر میں آسانی، حشر میں شفاعت اور جنت ملے گی ۔

وصال:
آپ بروز جمعرات 8 محرم الحرام 1040ھ بمطابق 1630ء فوت ہوئے اور اس جگہ دفن ہوئے جہاں آپ کی درس گاہ تھی ۔ بوقتِ وصال آپ کی عمر 56 سال تھی ۔ آپ کا مزار قبرستان میانی صاحب (لاہور) میں ہے ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ اولیائے لاہور ۔ تذکرہ اولیائے پاکستان ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-muhammad-tahir-bandagi-lahori
1