🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ں صیغہ تمریض جیسے قِیْل

َ رُوِیَ وغیرہ کے ساتھ ذکر کیا گیا لہذا یہ بات معتبر نہیں.
2- دوسری بات یہ ہے کہ صرف شہرت کی وجہ سے سند اور معتبر مآخذ کے ذکر کے بغیر لکھ دیا گیا لہٰذا جب تک معتبر ماخذ نہیں مل جاتا تب تک یہ بات قابلِ قبول نہیں ہے.
3- تیسری بات یہ ہے کہ جنہوں نے ماخذ بیان کیا ہے,وہ یا تو شیعوں کی کتب ہیں یا ایسے شیعوں کی طرف مائل حضرات کی کتب ہیں جنہوں نے بہت ساری شیعی روایات کو بغیر تحقیق و تنقیح کے نقل کر دیا جیسے امام ذہبی , ملا علی قاری اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیھم الرحمہ نے مستدرک للحاکم کے حوالے سے اور بعض نے مروج الذہب اور فضول المھمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے.
*فائدہ :*
مزید تفصیل کے لیے *"مولودِ کعبہ کون ؟"* نامی کتاب کا مطالعہ فرمایے.
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
20/08/2019
03068209672
*تصدیق و تصحیح:*
1- الجواب صحيح والمجيب نجيح
*فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی حال عزیزیہ ؛مکہ مکرمہ*
2- حضرت امیر المؤمنین مولی المسلمین سیدنا و مولانا علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی ولادت درکعبہ کی روایت کے غیر معتبر ہونے کے حوالے سے جو آپ کا فتویٰ ہے یہ بالکل صحیح اور درست ہے میں اس کی تائید اور توثیق کرتا ہوں.
*ابوالحسنین مفتی محمد عارف محمود خان معطر القادری*
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir
سورج گرہن....چاند گرہن
الحدیث،ترجمہ:
رسول کریم.صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس دن سورج گرہن ہوا جس دن آپ علیہ السلام کے بیٹے ابراھیم کی وفات ہوئی، لوگ کہنے لگے کہ نبی پاک کے بیٹے کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن ہوا ہے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سورج اور چاند کو گرہن کسی کی حیات یا وفات کی وجہ سے نہین لگتا، جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو نماز(نفل)پڑھو، اللہ سے دعا کرو..(بخاری حدیث 1043)
.
اسی قسم کی ایک اور حدیث پاک مین ہے کہ:
الحدیث،ترجمہ:
جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو اللہ کی بڑائی بیان کرو(ذکر اذکار کرو)، نوافل پڑھو اور صدقہ کرو...(بخاری حدیث1044)
.
ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ:
الحدیث،ترجمہ:
جب سورج گرہن ہو یا چاند گرہن ہو تو اللہ کا ذکر کرو..(بخاری حدیث نمبر3202)
.
چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت عام نوافل کی طرح نوافل پڑھنے چاہیے...البتہ اگر مکروہ وقت ہو تو نفل کے بجائے ذکر اذکار کرنا چاہیے، توبہ استغفار کرنا چاہیے، صدقہ خیرات کرنا چاہیے
.
وہ جو مشھور ہے کہ حمل والی عورت سیدھا سوجائے یا چلتی پھرتی رہی یا چھری سے نہ کاٹے ورنہ یہ ہوجائے گا وہ ہوجائے گا...اسی قسم کی دیگر بے بنیاد باتیں جہالت ہیں.. کم علمی ہیں، وھم ہیں، جھوٹ ہیں
البتہ
سورج کی شعاعوں کےظاہری مضر اثرات ہوسکتےہیں، اگر معتبر سائنس دان ماہرین تجربات و دلائل سے ثابت کریں کہ گرہن کے وقت چاند سورج کی روشنی کی ریڈیئشن اور شعائیں انکھوں مدافعاتی نظام اور دماغ وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں
تو
شرعا انکی بات اس حد تک معتبر کہلائے گی تب کہنا برحق ہوگا کہ حاملہ اور کمزور افراد کمرے کے اندر رہیں تاکہ شعاعوں سے بچا جائے...لیکن سائنسدانوں ماہروں کی ایسی کوئی تحقیق و احتیاطی حکم میرے علم میں نہیں....البتہ کچھ ویب سائٹس پے ماہرین کےحوالے سے لکھا ہوا ملا کہ سورج گرہن کو دیکھنے سے آنکھوں پر مضر اثرات ہوتے ہیں اس لیے سورج گرہن کے وقت سورج دیکھنا ہو تو کالا چشمہ حفاظتی چشمہ پہن کر دیکھنا چاہیے...واللہ تعالی اعلم بالصواب
.
نجومیوں کچھ عامل حضرات کے خیالات و نظریات ہیں کہ چاند گرہن سوج گرہن کے روحانی اثرات ہوتے ہیں، ان کے گرہن کے خاص عملیات وغیرہ بھی ہیں......یہ سب شرعا غیرمعتبر ہیں
الحدیث:
من أتى عرافا فسأله عن شيء، لم تقبل له صلاة أربعين ليلة
ترجمہ:
جو عراف(کاہن نجومی اندازےباز، تکےباز، خلاف اسلام کشف و مراقبہ، جنات وغیرہ شرعا غیرمعتبر ذرائع کے ذریعے غیبی علم کے دعوے دار) کے پاس جائے اور کچھ پوچھے تو اسکی چالیس راتوں کی نماز قبول نہیں ہوتی...(مسلم حدیث2230)
نوٹ:
میں جائز دم درود دعا کرامت کا منکر نہیں، پکا سنی مسلمان ہوں الحمد للہ.....دوا دعا دم درود سب سنت ہیں، دوا دعا دم درود صدقہ عبادات سب پے عمل کرنا چاہیے ناجانے کس سے شفا مل جائے
.
 
مسئلہ:
قمردرعقرب یعنی چاند جب برج عقرب میں ہوتا ہے تو سفر کرنے کو برا جانتے ہیں اور نجومی اسے منحوس بتاتے ہیں اور جب برج اسد میں ہوتا ہے تو کپڑے قطع کرانے اور سلوانے کو برا جانتے ہیں۔ ایسی باتوں کو ہر گز نہ مانا جائے، یہ باتیں خلاف شرع اور نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں۔
مسئلہ:
نجوم کی اس قسم کی باتیں جن میں ستاروں کی تاثیرات بتائی جاتی ہیں، کہ فلاں ستارہ طلوع کریگا تو فلاں بات ہوگی، یہ بھی خلاف شرع ہے۔ اس طرح نچھتروں کا حساب کہ فلاں نچھتر سے بارش ہوگی یہ بھی غلط ہے، حدیث میں اس پر سختی سے انکار فرمایا۔
(بہار شریعت حصہ 16 ص659)

https://t.me/SirfUrduTahrir/2025
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir
نمازِ کسوف اور خسوف کے پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:
کسوف کا معنی سورج گرہن اور خسوف کا معنی چاند گرہن ہے۔

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جس دن (آپ کے صاحبزادے) حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سورج گرہن لگا۔

لوگوں نے کہا : ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن لگا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اﷲِ. لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَّلَا لِحَيَاتِهِ. فَإِذَا رَأْيْتُمُوْهَا فَافْزَعُوْا لِلصَّلَاةِ.
مسلم، الصحيح، کتاب الکسوف، باب صلاة الکسوف، 2 : 619، رقم : 901

’’بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کے مرنے جینے سے ان کو گرہن نہیں لگتا پس جب تم ان نشانیوں کو دیکھو تو نماز پڑھو۔‘‘

نماز کسوف کا طریقہ

جب سورج گرہن ہو تو چاہئے کہ امام کے پیچھے دو رکعتیں پڑھے جن میں بہت لمبی قرات ہو اور رکوع سجدے بھی خوب دیر تک ہوں، دو رکعتیں پڑھ کر قبلہ رُو بیٹھے رہیں اور سورج صاف ہونے تک اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔

سورج گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل کسوفِ شمس کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، پیچھے اس امام کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔

نمازِ خسوف کا طریقہ

چاند گرہن کے وقت بھی چاند صاف ہونے تک نماز پڑھتے رہیں، مگر علیحدہ علیحدہ اپنے گھروں میں پڑھیں، اس میں جماعت نہیں۔
چاند گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل خسوف قمر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

https://t.me/SirfUrduTahrir/2029
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir
سورج گرھن ہونے والا ہے
.
پاکستان کے تمام جنوبی علاقے 20 سال بعد تقریباً پورا سورج گرہن دیکھیں گے۔ آخری بار ایسا 11 اگست سن 1999 کو ہوا تھا جب شام 5:26 کراچی میں خاص طور پر #سورج مکمل گرہن ہوگیا تھا اور #شام ایک لال اندھیری رات میں تبدیل ہوگئی تھی۔ یہ سورج گرہن کراچی میں مکمل سورج گرہن تھا یعنی اس میں سورج کا 100 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

🔘 اب پورے 20 سال بعد اس سال یعنی 26 دسمبر 2019 کی صبح 7:34 بجے سورج #چاند کے پیچھے چھپنا شروع ہوگا اور صبح 8:46 بجے سورج گرہن سب سے زیادہ ہوگا اور صبح 10:10 بجے یہ #سورج_گرہن ختم ہو جائے گا، اب بات کی جائے کہ یہ سورج گرہن کہاں زیادہ دکھے گا تو یہ سورج گرہن جنوبی #پاکستان خاص طور پر ساحلی علاقوں جیسے #کراچی، #گوادر میں سب سے زیادہ ہوگا جہاں سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا اور دن کا وقت کچھ رات میں تبدیل ہو جائے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے باقی تمام علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
.
سورج_گرہن_کے_اثرات ضروری احکامات:
.
مکمل سورج گرہن یا 70 فیصد سے اوپر سورج گرہن کی وجہ سے درجہِ حرارت ایک دم کم ہو جاتا ہے۔

سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے بغیر دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لئے اندھا ہو سکتا ہے۔ اسلئے اس دوران سورج کی طرف نہ دیکھیں۔

عام سن گلاسز/Sun Glasses کا استمعال سورج گرہن کے دوران سورج سے نکلنے والی ریڈی ایشن/تابکاری/Radiation سے آپکی آنکھوں کو محفوظ نہیں رکھے گا! غلطی سے بھی ایسا نہیں کریئے گا کہ سن گلاسز پہن کر سورج گرہن دیکھنے لگ جائیں۔

بچوں اور بوڑھوں کا گھروں میں رہنا بہتر رہے گا۔

سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہ کریں اور "نماز کسوف" ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے تھے۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

https://t.me/SirfUrduTahrir/2030
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir
کیا یہ منافقت نہیں ۔۔۔؟؟؟
ہم کافروں کے ساتھ کھانا سخت ناپسند کرتے ہیں ہم انہیں جہنمی سمجھتے ہیں ۔۔ لیکن خود کام سارے ان جیسے ہی کرتے ہیں ۔۔ انکی رسومات تیل، مہندی، ابٹن، ناچ گانا فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں ۔۔ songs سننا ہمارا شوق ہے ۔۔ فلمیں ہمیں entertain کرتی ہیں ۔۔ انکے actors پر پاکستانی لڑکیاں مرتی ہیں انہیں hero سمجھتی ہیں ۔۔ آج singers خوشی خوشی music کو پھیلا کر اللہ کے احکامات کو اپنے پاؤں تلے روند رہے ہیں ۔ اور ہم مسلمان songs کو modernism کا نام دے کر copy کر رہے ہیں ۔۔ آج چند لمحے کی third class خوشی حاصل کرنے کیلئے ہم songs سٹیٹس پر لگا کر دوسروں کے گناہوں کا بوجھ بھی اپنے سر اٹھا رہے ہیں ۔ آج singers کے songs سن کر مسلمانوں کو سکون ملتا ہے ۔۔۔اللہ ۔۔۔۔۔ اللہ ہم واقعی مسلمان ہیں ۔۔؟؟ کیا ہمیں نہیں پتا کہ ہمارے اللہ نے music حرام کیا ہے ۔۔؟؟ اللہ نے ہمیں اتنی محبت سے قرآن دیا اور music تو کافروں کے لیے بنا ہے ۔ وہ ہمارا قرآن نہیں سنتے تو ہم music کیوں سنتے ہیں ۔۔؟ سن لیجیے انسان دنیا میں جنہیں follow کرے گا جن کے راستے پر چلے گا قیامت کے دن انہی کے ساتھ ہوگا ۔ اب فیصلہ ہمارا ہے کہ ہم قیامت کے دن نبی ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا ساتھ چاہتے ہیں یا کافروں کا ۔۔۔ ہم نبی ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو follow کرکے سیدھا جنت جانا چاہتے ہیں یا کافروں کے طریقوں کو follow کرکے ہمیشہ کیلئے جہنم ۔۔۔۔۔۔ نعوذ باللہ ۔۔۔۔۔ 💔 ہمیں آج ہی خود کو بدلنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے اس سے پہلے کہ موت آجائے ۔ 💔

منقول ۔۔۔۔۔۔

https://t.me/SirfUrduTahrir/2031
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM