🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-12-1444 ᴴ | 11-07-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-12-1444 ᴴ | 11-07-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یوم ولادت حضور مفتئ اعظم ہند
علامہ مصطفیٰ رضا خان نوری 🌹
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-12-1444 ᴴ | 11-07-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ یوم ولادت حضور مفتئ اعظم ہند علامہ مصطفیٰ رضا خان نوری 🌹
22-12-1444 ᴴ | 11-07-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یوم ولادت حضور مفتئ اعظم ہند
علامہ مصطفیٰ رضا خان نوری 🌹
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شیخ صدر الدین عارف سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
آپ کا نام صدر الدین، لقب عارف، کنیت ابو الغانم تھا اور آپ شیخ الاسلام بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے تھے ۔

بیعت و خلافت:
آپ نے اپنے والد کے دستِ حق پرست بیعت کی اور والد نے آپ کو خلافت بھی عطا فرمائی ۔

سیرت و خصائص:
حضرت صدر الدین عارف سہروردی علیہ الرحمہ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ اوصافِ جملیہ کے حامل تھے ۔ آپ نے اپنے والد کے زیرِ سایہ تربیت و نشو نما پائی ۔آپ بحرِ معرفت میں ایسے مستغرق تھے کہ بعض اوقات آپ کو اپنی خبر نہ ہوتی تھی ۔ ترک و تفرید میں یگانہ روزگار تھے ۔ پرہیز گاری، جود و سخا، لطف و بخشش، مہمان نوازی آپ کی خصوصیات تھیں ۔ والد کے بعد مسند پر متعین ہوئے، بہت سے اولیاء اللہ آپ کے سلسلہ اردات میں منسلک ہوئے ۔

آپ علیہ الرحمہ کے ایک مرید خواجہ ضیاء الدین نے ان کے ملفوظات کو جمع کر کے اس کا نام " کنوز الفوائد " رکھا تھا ۔ اس میں شیخ صدر الدین نے مسلمانوں کو جو نصیحتیں کی ہیں وہ عمل سے تعلق رکھتی ہیں ۔

ان نصائح سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صوفیاء کرام نے اسلام کی تبلیغ میں کتنا موثر کردار ادا کیا ہے ۔ (اولیائے کرام کا اسلام کی نشر و اشاعت و خدمت کے لئے اپنا تن، من، دھن صرف کرنا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ جس طرح انہوں نے ہما وقت دینِ اسلام کی خدمت کی اگر ہم سارا وقت نہیں بلکہ تھورا سا وقت بھی دینِ اسلام کو دیں تو ممکن ہے کہ یہی فعل ہماری اور دوسروں کی نجات و بخشش کا ساماں بن جائے ۔

خدمتِ دین صرف یہ نہیں کہ خود نیکی کرنا اور دوسروں کو نظر انداز کرنا بلکہ خود بھی نیکی کرنا اور گناہوں سے بچنا، دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینا اور برائیوں سے بچانا چاہئے ۔

یہ کام کرنے کے لئے آپ کو دور دراز علاقوں میں سفر کرنے کی حاجت نہیں بلکہ اپنے گھر، عزیز و اقارب اور ساتھ بیٹھنے والے دوستوں سے شروع بھی کر سکتے ہیں۔) ـ

تاریخِ وصال:
آپ نے 23 ذو الحجہ 684 ھ بمطابق فروری 1286ء کو وفات پائی ۔ آپ کا مزار ملتان میں زیارت گاہِ خاص و عام ہے ۔

ماخذ و مراجع:
اخبار الاخیار، تذکرہ اولیاء سندھ، تذکرہ اولیائے پاک وہند

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-sadrduddin-arif-soharwardi
1