🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

بلڈوزر قانون یکساں کیوں نہیں؟

بھاجپائی میڈیا یکساں سول کوڈ کے لئے شور مچا رہا ہے۔ان سے سوال کیا جائے کہ بلڈوزر قانون میں یکسانیت کیوں نہیں؟صرف مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر کیوں چلتے ہیں؟

کہا جاتا ہے کہ ایک ملک ایک قانون۔

دستوری قانون تو سب کے لئے ایک ہی ہے۔مسلمانوں کے لئے جدا گانہ دستور ہند نہیں۔

چوں کہ ملک میں مختلف مذاہب کے لوگ ہیں اور سب کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت دستور ہند میں دی گئی ہے تو مذہبی قانون سب کے جدا گانہ ہیں۔جب مذہب الگ الگ ہیں تو مذہبی قانون یکساں کیسے ہوں گے؟

کل کوئی نعرہ لگا سکتا ہے۔ایک ملک ایک زبان تو کیا یہ قابل قبول ہو گا۔ہرگز نہیں۔ملک بھر میں بے شمار زبانیں بولی جاتی ہیں۔

کوئی نعرہ لگائے کہ ایک ملک ایک برادری تو تمام اہل ملک کو کون سی برادری میں شامل کیا جائے گا؟

کوئی آواز لگائے کہ ایک ملک ایک لباس تو یہ بھی قابل قبول نہیں۔

کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ایک ملک ایک مذہب تو اس طرح کی بات قابل قبول کیسے ہو سکتی ہے۔

ایک ملک میں دستوری قانون ایک ہوتا ہے جس کی روشنی میں ملک چلایا جاتا ہے۔دستور ہند میں وہ قوانین رقم کر دئیے گئے۔جن چیزوں میں یکسانیت نہیں ہو سکتی ہے ان میں یکسانیت کے لئے سر پھوڑنے کی ضرورت نہیں۔

بھاجپائیوں کا مقصد ہے کہ اگر تمام اہل ملک ہندو نہ ہو سکیں تو کم از کم ہندو نما ہو جائیں۔

ایسی مصیبتوں سے بچنے کی صورت یہی ہے کہ فرقہ پرست قوتوں کو حکومت سے بے دخل کیا جائے۔جس کے لئے رفتہ رفتہ ماحول بنتا جا رہا ہے۔بھاجپائی حکومت چراغ سحری کی طرح ٹمٹما رہی ہے۔وہ 2024 لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ان شاء اللہ تعالی اس کی ہر تدبیر اسے ناکامی کی طرف دھکیلے گی۔

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:03:جولائی 2023
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے کیسے بچایا جائے؟

(1) مسلم لڑکیوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر ہندو بنانے کے واسطے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ گائیڈ لائن آر ایس ایس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

(2)مسلم بچیوں کو ارتداد سے بچانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں موبائل سے دور رکھیں اور گھر سے باہر جانے پر پابندی نافذ کریں۔

(3)مسلم لڑکیاں جاب نہیں کرتی ہیں٫بلکہ وہ شادی کے بعد ہاوس وائف بن کر رہتی ہیں٫لہذا ان کو کالج کی تعلیم دلانا بیکار ہے۔

اگر کوئی خواہش مند ہو تو وہ ڈسٹینس ایجوکیشن سسٹم کے ذریعہ تعلیم دلائے۔اس نظام تعلیم میں صرف امتحان دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔کلاس میں شرکت کرنی نہیں ہوتی ہے۔

(4)مسلم لڑکیوں کی تعلیم کے واسطے جو اسلامی مدارس قائم کئے گئے ہیں۔ان میں عصری تعلیم کا بھی معتد بہ حصہ ہو۔

ڈسٹینس ایجوکیشن سسٹم کے ذریعہ بچیوں کو امتحانات دلائے جائیں٫تاکہ وہ دینی و عصری ہر دو قسم کے سرٹیفکیٹ حاصلِ کر سکیں۔

(5)مفتیان کرام آف لائن ایجوکیشن سسٹم میں بالغ مسلم لڑکیوں کی شرکت کا حکم بیان کریں۔وہاں مخلوط کلاس ہوتے ہیں۔اکثر ٹیچر بھی مرد اور غیر محرم ہوتے ہیں۔غیر محرموں کے سامنے بالغ لڑکیوں کو بے حجاب رہنا پڑتا ہے۔اکثر اسکولوں میں یونیفارم سسٹم ایسا ہوتا ہے کہ لڑکیاں نیم برہنہ ہوتی ہیں۔ان سب کے شرعی احکام بتا کر مسلم لڑکیوں کو آف لائن اسکولی تعلیم سے دور رکھیں۔اس کے متبادل ڈسٹینس ایجوکیشن سسٹم کی طرف متوجہ کریں۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:09:اپریل 2023
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
دشمنان اسلام کا خفیہ پلان

مسلم مردوں کو قتل کرو

مسلم عورتوں کو بندو بناؤ

تب انڈیا ہندو راشٹر بنے گا
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا رفیع الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

رفیع الدین [1] بن فرید الدین خاں مراد آبادی: معتبر فضلائے ہند میں سے تھے۔حدیث کا علم مولوی خیر الدین سورتی تلمیذ شیخ محمد حیات سندی اور نیز مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے حاصل کیا اور مولانا شاہ عبد العزیزی دہلوی سے اکثر صحبت کی اور ان سے مسائل مشکلہ تفسیر وحدیث کے پوچھ کر نہایت جہاں میں اور تحقیقات و تدقیقات فرماتے رہے،بعد ازاں شیخ محمد غوث لاہور سے بیعت کی اور علم طریقت کا حاصل کیا پھر مکہ معطمہ کو تشریف لیجا کر حج کیا اور حرمین شریفین کے حالات میں ایک کتاب تصنیف فرمائی اور کتاب قصر الآمال بذکر الحال والمال اور کتاب سلوالکیب بذکر الحبیب اور ترجمہ عین العلم اور شرح اربعین نووی اور کنز الحسنات اور تذکرۃ المشائخ اور کتاب الاذکار اور تذکرۃ الملوک اور شرح غنیۃ الطالبین اور تاریخ افاغنہ وغیرہ آپ کی اشہر تصنیفات سے ہیں۔۱۵؍ماہ ذی الحجہ ۱۲۱۸؁ھ میں مراد آباد میں استسقاء کی بیماری سے فوت ہوئے،’’خورشید زماں‘‘ تاریخ وفات ہے۔

1۔ رفیع الدین بن فرید الدین عظمت اللہ بن عبد القادر لکھنوی،ولادت ۱۱۳۴ھ ،الاضافات العزیزی یہ بھی آپ کی تصنیف ہے۔’’نزہۃ الخواطر‘‘(مرتب)

(حدائق الحنفیہ)

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-rafiuddin-muradabadi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت یعقوب علیہ السلام

حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں اور حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم"کریم ابن کریم ابن کریم بن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔

یعقوب علیہ السلام کے بیٹے: یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے ہیں یعنی یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں یہودا، روبیل، شمعون، لادی، ریالون، یشجر، دینہ یہ تمام لڑکے آپ کی زوجہ لیا بنت لیان بن فاہر کے بطن سے ہیں، یہ زوجہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی خالہ کی لڑکی تھی۔

دان، یفتالی، جاد، آشریہ لڑکے زلقہ اور بلھتہ کے بطن سے تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام اور بنیامین راحیل کے بطن سے تھے۔ راحیل کی وفات بنیامین کی پیدائش کے بعد جلد ہی ہوگئی تھی۔ لیا کی وفات کے بعد راحیل سے نکاح ہوا تھا۔ راحیل، لیا کی بہن تھی۔خیال رہے کہ جو نام ذکر کیے گئے ہیں یوسف علیہ السلام کے علاوہ وہ بارہ ہیں، اور مشہور یہ ہے کہ حضرت یوسف کے گیارہ بھائی تھے اسی وجہ سے اکثر حضرات نے دینہ نام کو شامل نہیں کیا۔کچھ حضرات نے شامل تو کیا ہے لیکن کہا ہے کہ یہ مونث کا نام ہے یعنی یوسف کی ایک بہن کا نام دینہ تھا۔

حضرت یعقوب علیہ السلام کاذکر قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے بڑے پیارے انداز میں فرمایاہے۔آپ اللہ تعالیٰ کے عظیم پیغمبر تھے۔

یعقوب علیہ السلام کی وفات اور قبر:

مصر میں جاکر یعقوب علیہ السلام چوبیس سال مقیم رہے، جب آپ کی وفات کا وقت قریب آگیا تو آپ نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ مجھے شام میں اپنے باپ حضرت اسحاق علیہ السلام کے پہلو میں دفن کرنا، آپ پر جب وفات طاری ہوئی تو حضرت یوسف علیہ السلام کود اپنے والد مکرم کا جسم ا طہر لے کر شام میں گئے اور اپنے دادا اسحاق علیہ السلام کے پہلو میں اپنے باپ یعقوب علیہ السلام کو دفن کرکے واپس مصر میں آگئے۔ (تفسیر کبیر)

خیال رہے کہ یعقوب علیہ السلام کے ایک بھائی کا نام عیص تھا یہ دونوں بھائی ایک ساتھ پیدا ہوئے تھے اور اسی دن ان کی بھی وفات ہوئی، دونوں بھائیوں کی عمریں ایک سو پینتالیس سال تھیں۔ دونوں ہی اپنے باپ اسحاق علیہ السلام کے پہلو میں ایک ساتھ دفن کیے گئے، یعقوب علیہ السلام کا تابوت خاص قسم کی لکڑی کا بنوایا گیا تھا جس میں مصر سے شام آپ کو لے کر گئے تھے۔ (خزائن العرفان)

https://scholars.pk/ur/scholar/holy-prophet-hazrat-yaqoob-bin-ishaq
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-12-1444 ᴴ | 03-07-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
15-12-1444 ᴴ | 04-07-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1