🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
این آر سی، سی اے بی، طلاق اور موب لینچنگ

پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ این آر سی اور سی اے بی کو لے کر تو بالکل پریشان نہ ہوں۔ نوجوانوں کو تو خاص طور پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ پریشان ہو کر آپ کر بھی کیا سکتے ہیں؟ تھوڑی دیر کے لیے آپ پریشان ہوں گے پھر موبائل نکال کر ٹک ٹاک دیکھنا شروع کر دیں گے۔ اگر آپ زیادہ پریشان ہوئے تو دماغ تھک جائے گا اور پھر اپنی تھکان کو دور کرنے کے لیے آپ گھنٹوں پب جی وغیرہ کھیلیں گے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ جب غفلت کی نیند سونا ہی ہے تو اچھے سے سو جائیں۔

کئی مسلمانوں کو ابھی تک کوئی خبر نہیں کہ این آر سی اور سی اے بی کس آدمی یا شہر کا نام ہے۔ ایسے لوگوں کو تو بالکل پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ یہ سب کیا ہے، سسپنس کی موت مریں۔

کوئی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی؟

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM