🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
03-12-1444 ᴴ | 22-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
03-12-1444 ᴴ | 22-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
03-12-1444 ᴴ | 22-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
03-12-1444 ᴴ | 22-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شیخ محمد بن شجاع ثلجی بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

محمد بن شجاع ثلجی بغدادی المعروف بہ ابن الثلجی: ماہ رمضان ۱۸۱ھ؁ میں پیدا ہوئے،اپنے وقت کے فقیہ اہل عراق محدث متورع عابد قاری اور بحور العلم تھے۔کنیت ابو عبد اللہ تھی،فقہ حسن بن مالک اور حسنبن زیاد سے حاصل کی اور حدیث کو یحییٰ بن آدم اور اسمٰعیل عیّہ اور وکیع اور ابی اسامہ اور محمد بن عمر راقد ہی سے سُنا اور روایت کیا اور آپ سے یعقوب بن شیبہ اور اس کے پوتے محمد بن یعقوب نے روایت کی لیکن چونکہ آپ مہتم بہ مذہب مشتبہ تھے اس لیے محدثین کے نزدیک آپ متررک ہیں، گوہذاتہ کاملین میں سے تھے۔

بد رالدین عینی نے بنایہ شرح ہدایہ میں لکھا ہے کہ ثلجی آپ کو اس لیے کہتے ہیں کہ آپ ثلج بن عمر ابن مالک بن عبد مناف ک ی طرف منسوب تھے اور اہل حدیث نے جو آپ پر بڑی تشنیع کی ہے اور ابن عدی سے ابن جوزی نے نقل کیا ہے کہ آپ تشبیہ میں حدیثیں وضع کر کے اہل حدیث کی طرف منسوب کیا کرتے تھے۔

پیرایۂ صدق سے یہ بات عاری معلوم ہوتی ہے کیونکہ جس صورت میں آپ نے فرقہ مشہبہ کی تردیدی میں کتاب تصنیف کی ہے تو یہ الزام آپ پر کس طرح صحیح آ سکتا ہے حالانکہ آپ بڑے متدین صالح عابد اپنے وقت میں فقیہ اہل حنفیہ تھے، مدت تک آپ بغداد کے قاضی رہے ۔

آپ نے کتاب تصحیح الآثار، کتاب النوادار، کتاب المضاربہ، کتاب الرو علی المشبہ، کتاب المناسک کچھ اوپر ساٹھ جزو کبیر میں تصنیف کی ـ

اور پچاسی سال کی عمر میں بتاریخ ۴؍ماہ ذی الحجہ ۲۶۶ھ نماز عصر کی پڑھتے ہوئے سجدہ میں جان بحق تسلیم ہوئے ۔

ابو الحسن بن علی بن صالح اپنے دادا سے حکایت کرتے ہیں کہ آپ نے وصیت کی تھی کہ مجھ کو اسی مکان میں دفن کرنا کیونکہ اس مکان کی ایسی کوئی اینٹ نہیں کہ جس پر میں نے بیٹھ کر قرآن شریف کا ختم نہ کیاہو۔’’زیب الوریٰ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔

( حدائق الحنفیہ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-muhammad-bin-shuja-salji-baghdadi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
آپ کا نام عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد دیری اور لقب امین الدین تھا۔

تاریخِ ولادت:
آپ 820 ھ سے پہلے پیدا ہوئے۔

تحصیلِ علم:
آپ نے اپنے ملک کےعلماء وفضلاء سے علم حاصل کرکےجامعِ علومِ عقلیہ ونقلیہ اور فائقِ زمانہ ہوئے۔

سیرت و خصائص:
شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ کی ذات و شخصیت علم واخلاق کی وجہ سے دیگر تمام لوگوں سے ممتاز تھی۔آپ نےدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ مخلوق کی بھی خدمت کی چناچہ آپ کے بھائی قاضی القضاۃ سعد الدین سعد دیری سے جب وہ کبیر السن ہوئے تو ولایتِ مصر کی قضا حاصل کی، اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اس عہدے کے تمام حقوق کامل طریقے سے ادا کئے۔( کسی عہدے پر فائز ہونے کے لئے اس کا اہل ہونا ضروری ہے، نااہل ہونے کی صورت میں وہ خود بھی ہلاک ہوگا اور اپنے ساتھ پورے ملک کو بھی لے ڈوبے گا، یہی وجہ ہے کہ اسلام کے ہر دور میں جسے جو عہدہ ملا وہ اہلیت کی بنا پر ملا جیسا کہ شیخ عبد الرحمٰن علیہ الرحمہ کو ملا،سفارش اور دیگر ناجائز طریقوں سے کسی کو عہدہ نہیں ملا جیسا کہ آج کل ہورہا ہے کہ سفارش اور بھاری رقم دیکر کسی بھی منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے اس روش نے ملک کا جو حال بگاڑ کر رکھا ہےوہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سب پر عیاں ہے۔ ہماری حکومت کو چاہئے کہ جس کسی کو کوئی عہدہ دینا ہوتو اہلیت کی بنا پر دیا جائے سفارش و رقم کو نہ دیکھا جائے اور ان میں بھی علماء کو ترجیح دی جائے۔)

وصال:
آپ کا وصال 4 ذو الحجہ 856 ھ بمطابق 15 دسمبر 1452ء کو ہوا ۔

ماخذ و مراجع: حدائق الحنفیہ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-abdul-rehman-bin-shamsuddin
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا شاہ محمد شفیع بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شاہ عین الحق عبد المجید بد ایونی قدس سرہٗ کے منجھلے بھائی، محمد شفیع نام ـ

ولادت:
آپ 6 رمضان المبارک ۱۱۸۴ھ میں پیدا ہوئے ـ والد ماجد اور حضرت مولانا محمد علی بحر العلوم بد ایونی سے تحصیل علم کیا، نہایت متواضع اور بردبار تھے،

وصال:
4 ذی الحجہ ۱۲۵۸ھ میں بعد مغرب انتقال ہوا،۔۔۔ ‘‘عالم ذی وقار وباکمال’’ فقرۂ سال وفات ہے، عالم متجر تھے، درس بھی خوب دیتے تھے ۔

( اکمل التاریخ جلد اول )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-shah-muhammad-shafi-badayuni
1