🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Fatawa Razviya - Urdu (com.educationalapps.fatawarazwiya)
Version: 1.0.5(5)
Last Updated: Sep 26, 2019
Size: 9.07MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=com.educationalapps.fatawarazwiya
Download apk [4.14MB]
https://checker.in/go/561986
Fatawa Razaviyya Mukammal (Written By Aala hazrat) (fatawa.razaviyya)
Version: 9.2(3)
Last Updated: Jul 4, 2019
Size: 6.11MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=fatawa.razaviyya
Download apk [6.11MB]
https://checker.in/go/530606
fatawa.razaviyya_3.apk
6.1 MB
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Fatawa Rizwiya Complete Search V1 (com.saeedi.soft.fatawarizwiyacomplete)
Version: 4.0.14(44)
Last Updated: May 6, 2017
Size: 26.90MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=com.saeedi.soft.fatawarizwiyacomplete
Download apk [26.90MB]
https://checker.in/go/530589
Fatawa Rizwiya V 2 (com.saeedi.soft.fatawarizwiyav2)
Version: 1.0.21(21)
Last Updated: Mar 21, 2019
Size: 30.97MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=com.saeedi.soft.fatawarizwiyav2
Download apk [30.97MB]
https://checker.in/go/530619
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کیا آپ جانتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالى عنھم میں سے کوئی بہرا نہ تھا

حافظ ابن حجر (متوفی 852 ہجری) فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ کی حیات شریف میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالى عنھم میں سے کوئی بہرا نہ تھا اور یہ آپ ﷺ کی کرامات میں سے ہے کیوں کہ آپ ﷺ ان کے لیے احکام الہی کے مبلغ تھے اور بہراپن اس کام کے سہولت کے ساتھ ہونے سے مانع ہوتا ہے برکس نابینائی کے کہ وہ مانع نہیں ہوتی۔

(نسیم الریاض، ج1، ص397 بہ حوالہ سیرت رسول عربی، ص260)

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک روایت انیک نصیحت

امام جلال الدین سیوطی شافعی لکھتے ہیں :
حضرت سیدنا ابوالعباس مستغفیری بیان کرتے ہیں کہ میں طلب علم کے لیے مصر گیا، وہاں پر میں نے حدیث کے بہت بڑے عالم حضرت سیدنا ابوحامد مصری سے حدیث خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ سنانے کی درخواست کی تو انھوں نے مجھے ایک سال کے روزے رکھنے کا حکم فرمایا۔

ان کے اس حکم پر عمل کرنے کے بعد دوباره حاضر خدمت ہوا تو انھوں نے اپنی سند سے حدیث خالد بیان فرمائی :

روایت ہے کہ ایک اعرابی (عرب شریف کے دیہاتی) نے بارگاہ رسالت مآب میں حاضری دی اور عرض کی : دنیاو آخرت کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں تو رسول بے مثال، بی بی آمنہ کے لال ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پوچھو۔

آنے والے نے عرض کی : سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں۔
مدنی آقا ﷺ نے ارشادفرمایا : اللہ سے ڈرو، سب
سے بڑے عالم بن جاؤ گے۔

عرض کی : میں سب سے غنی بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد فرمایا: قناعت اختیار کرو غنی ہوجاؤگے۔

عرض کی : لوگوں میں سب سے بہتر بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا: لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جس سے دوسروں کو نفع پہنچے، لوگوں کے لیے نفع بخش بن جاؤ۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ سب سے زیا دہ عدل کرنے والا بن جاؤں۔
ارشاد فرمایا : جو اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کرو، سب سے زیادہ عادل بن جاؤ گے۔

عرض کی : اللہ کے خاص بندوں میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔
ارشادفرمایا : ذکر اللہ کی کثرت کرو، اللہ تعالی کے خاص بندے بن جاؤ گے۔

عرض کی : اچھا اور نیک بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوں کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم نہیں دیکھ رہے تو وہ تمھیں دیکھ ہی رہا ہے ۔

عرض کی : میں کامل ایمان والا بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : اپنے اخلاق اچھے کر لو، کامل ایمان والے بن جاؤ گے ۔

عرض کی : اللہ تعالٰی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : اللہ تعالیٰ کے فرائض کا اہتمام کرو، فرمانبردار بن جاؤ گے ۔

عرض کی : گناہوں سے پاک ہو کر اللہ سے ملنا چاہتا ہوں ۔
ارشاد فرمایا : غسل جنابت اچھی طرح کیا کرو، جب اللہ سے ملو گے تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ روز قیامت میرا حشر نور میں ہو۔
ارشاد فرمايا : کسی پر ظلم مت کرو۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے ۔
ارشادفرمایا : اپنی جان پر اور مخلوق خدا پر رحم کرو۔

عرض کی : گناہوں میں کمی چاہتا ہوں ۔
ارشاد فرمایا : استغفار کرو۔

عرض کی : زیادہ عزت والا بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : لوگوں کے سامنے اللہ کے بارے میں شکوک و شکایت مت کرو۔

عرض کی : رزق میں کشادگی چاہتا ہوں۔
ارشاد فرمایا : ہمیشہ با وضو رہو۔

عرض کی : اللہ و رسول کا محبوب بننا چاہتا ہوں ۔
ارشاد فرمایا : اللہ و رسول کی محبوب چیزوں کو محبوب اور ناپسندیدہ چیزوں کو ناپسند رکھو۔

عرض کی : اللہ کی ناراضی سے امن کا طلبگار ہوں ۔
ارشاد فرمایا : کسی پر غصہ مت کرو۔

عرض کی : دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : حرام سے بچو تمھاری دعائیں قبول ہوں گی۔

جاری...

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک روایت انیک نصیحت


عرض کی : چاہتا ہوں کہ اللہ مجھے لوگوں کے سامنے رسوا نہ فرمائے ۔
ارشادفرمایا : اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو۔

عرض کی : چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائے ۔
ارشادفرمایا : اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب چھپاؤ

عرض کی : کون سی چیز میرے گناہوں کو مٹا سکتی ہے؟
ارشاد فرمایا: آنسو، عاجزی اور بیماری ۔

عرض کی : کون سی نیکی اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے افضل ہے؟
ارشاد فرمایا: اچھے اخلاق ، تواضع، مصائب پر صبر اور تقدیر پر راضی رہنا۔

عرض کی : سب سے بڑی برائی کیا ہے؟ کون سی برائی اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بڑی ہے؟
ارشاد فرمایا: برے اخلاق اور بخل۔

عرض کی اللہ تعالی کے غضب کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے؟
ارشاد فرمایا: چپکے چپکے صدقہ کرنا اور صلہ رحمی۔

عرض کی : کون سی چیز دوزخ کی آگ کو بجھاتی ہے؟
ارشاد فرمایا : روزہ

(جامع الاحادیث، ج19، ص405، ح14922 بہ حوالہ اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات)

اس حدیث کے راوی حضرت سیدنا ابوالعباس مستغفری کا شوق علم دیکھیے کہ ایک حدیث سننے کے لیے ایک سال کے روزے رکھنے پر تیار ہو گئے ۔
اس میں ان لوگوں کے لیے درس ہے جو فی زمانہ آسان مواقع میسر ہونے کے با وجو علم دین سیکھنے سے جی چراتے ہیں ۔

اس ایک روایت میں نصیحت کے کئی موتی موجود ہیں جن میں سے ہر ایک میں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں سمائی ہوئی ہیں ۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
علم کی چابی

امیر المؤمنین، حضرت مولائے کائنات، على المرتضی، شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے : علم خزانہ ہے اور سوال اس کی چابی ہے، اللہ عزوجل تم پر رحم فرمائے سوال کیا کرو کیونکہ اس یعنی سوال کرنے کی صورت میں چار افراد کو ثواب دیا جاتا ہے۔ سوال کرنے والے کو، جواب دینے والے کو، سننے والے اور ان سے محبت کرنے والے کو۔

(فردوس الاخبار، ح4011)

سوال کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ فضول کے سوالات سے خود کو اور دوسروں کو پریشان کریں بلکہ وہی سوال کریں جس کا جواب آپ کے لیے جاننا ضروری ہو

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دین میں داڑھی ہے، داڑھی میں دین نہیں

کہتے ہیں کہ جب کسی کا بھلا نہ کر سکو تو برا بھی نہ کرو۔ اگر آپ کسی کو نیکیوں کی دعوت نہیں دے سکتے تو کم سے کم ایسی باتیں کر کے نیکیوں سے دور بھی نہ کریں کہ دین میں داڑھی ہے، داڑھی میں دین نہیں۔

پھر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ دین میں نماز ہے، نماز میں دین نہیں،
دین میں روزہ ہے، روزے میں دین نہیں،
دین میں حلال و حرام ہیں، حلال و حرام میں دین نہیں....... پھر دین میں بچے گا کیا؟
یہ تو پھر نام کا دین بچ جائے گا جس میں ہر شخص یہی کَہ کر عمل سے جان چھڑائے گا کہ دین میں عمل ہے، عمل میں دین نہیں۔

ایک تو ایسے ہی داڑھی والوں کی زیارت بہت کم ہوتی ہے اوپر سے ایسی باتیں کرنا داڑھی منڈانے والوں کا ساتھ دینے کے برابر ہے۔
یہ باتیں جس نے بھی کی ہیں وہ شاید لوگوں کو "دین میں" موجود چیزوں سے دور کر کے لوگوں کو "دین سے" دور کرنا چاہتا ہے اور پھر کسی "نئے دین" کی طرف لے جانا چاہتا ہے جس میں سب جائز ہو۔

دین سکھانے والے آپ کو اس دور میں بہت ملیں گے؛ جسے خود کچھ نہیں پتا وہ بھی دین سکھانے کی کوشش کر رہا ہے لہذا ہوشیار رہیں اور سمجھ بوجھ لیں کہ آپ دین کس سے سیکھ رہے ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ دین کے نام پر آپ کو کچھ اور سیکھا رہا ہے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM