🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
NRC CAB
اسد ہوں اپنے سینے میں
دل خود دار رکھتا ہوں !
جگر میں جوش اور
آواز میں للکار رکھتا ہوں
Please open Telegram to view this post
VIEW IN TELEGRAM
*بچے ہیں، غلطی ہوگئی...معاف کردیں !!!*

غلام مصطفےٰ نعیمی
ایڈیٹر سواد اعظم دہلی
gmnaimi@gmail.com

راجیہ سبھا سے شہریت ترمیمی بِل (C.A.B) پاس ہوتے ہی ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے. اسی ضمن میں دیوبند میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں طلبائے دارالعلوم دیوبند کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. جو بحیثیت شہری ان کا جمہوری حق تھا اور بحیثیت عالم ان کی قومی ذمہ داری بھی !!
اسی احتجاج کو لیکر سہارنپور کے ڈی ایم آلوک کمار پانڈے نے دارالعلوم پہنچ کر دارالعلوم انتظامیہ کو دھمکایا کہ *"دیوبند میں جو احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے اس کا منفی پیغام بہت دور تک جائے گا اور اس سے مدارس کو ہی نقصان ہوگا. ساتھ ہی اس کی زد میں طلبہ بھی آسکتے ہیں.*
اس دھمکی کا جواب دینے کی بجائے انتظامیہ معذرت پر اتر آئی.قومی ہمدردی میں کئے گئے احتجاج سے ناگواری جتاتے ہوئے مظاہرے کی مذمت کی. *طلبہ کی سرزنش کرتے ہوئے جامعہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا:*
*"طلبہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ہماری عزت،ہمارا امن اور ہماری حفاظت خطرے میں پڑ جائے. کیوں کہ یہ بہت بڑی حماقت ہوگی."*
مہتمم صاحب نے ایک طرف اپنے طلبہ کی حوصلہ شکنی کی اور دوسری جانب حکومتی انتظامیہ کی خوشامد کرتے ہوئے کہا:
*"بچے ہیں اور بچوں سے غلطی ہوجاتی ہے. اس لئے تمام ذمہ داران مدارس آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ان بچوں کو معاف کردیا جائے اور ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کاروائی نہ کی جائے."*
(روزنامہ انقلاب ص 4 بریلی ایڈیشن مؤرخہ 13 دسمبر 2019)
کیا عجیب نظارہ ہے کہ جس دیوبند نے سو سال سے زائد عرصہ اپنے طلبہ سے پڑھائی کی جگہ احتجاج وہڑتال کا خوگر بنایا، تعلیم بند کرکے سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے اٹھوا کر سڑکوں پر نعرے بازیاں کرائیں آج وہی دارالعلوم احتجاج کرنے پر طلبہ کی مذمت کر رہا ہے !!
ایک ہی جیسے طرز عمل پر دارالعلوم کا دوہرا رویہ بعض لوگوں کے لئے سمجھ سے باہر ہے. مگر تاریخ پر نگاہ رکھنے والے خوب جانتے ہیں. جب تک طلبہ کو سیاسی پارٹیوں اور ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا تو ہڑتالی طلبہ محبوب نظر بنے رہے لیکن اس بار طلبہ نے قومی ہمدردی میں احتجاج کردیا تو انتظامیہ کی نگاہیں ٹیڑھی ہوگئیں کیوں کہ یہ احتجاج اپنے کچھ لوگوں کے سیاسی مفاد کے خلاف ہے.
*ایک نظر ماضی پر*
ایک زمانہ تھا کہ دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ وطلبہ ہڑتال کرنے، کرانے میں ایکس پرٹ تھے...ہڑتالی شہرت کا عالم یہ تھا کہ دیگر افراد کو اس عادت ہڑتالیہ کے خلاف اداریے لکھنا پڑتے تھے...1349ھ میں تاج العلما مفتی محمد عمر نعیمی نے علمائے دیوبند کے ہڑتالی مزاج کے بارے میں لکھا تھا:
*"آج کل جمیعۃ العلما نام رکھنے والی جماعت جو یقیناً وہابیہ کا ایک گروہ ہے کانگریس کی اتباع میں ہڑتالیں کیا کرتا ہے.* "(مقالات تاج العلما ص 118)
آگے تاج العلما لکھتے ہیں:
*"حضور سید عالم ﷺ کی ذکر ولادت کی محفل تو اِن صاحبوں کے لئے بدعت ہے مگر گاندھی اور اس کی قوم تمام اختراعات واجب العمل ہیں. بزرگوں کے عرس کو تو یہ شرک جانتے ہیں مگر کانگریس کے حکم سے ہڑتالیں کرانا فرض سمجھتے ہیں اور اپنے دینی مدارس ان تحریکات کے سلسلے میں بند رکھتے ہیں."* (ایضاً)
ممکن ہے مذکورہ حوالہ کو فریق مخالف قبول نہ کرے تو ایک شہادت گھر کی لے لیتے ہیں مولانا مظہر سہیل قاسمی، مولانا اظہر شاہ ابن مولانا انظر شاہ کشمیری کے حوالے سے لکھتے ہیں:
*"اور پھر جن کے نتیجے میں دارالعلوم کے اندر سے باہر تک جو ایک مذموم تغیر ہوا.اس کے اساتذہ طلبہ، ملازمین اور متعلقین سے لیکر درو دیوار اور سقف و بام تک کی طبیعتوں میں کانگریسیت کا جو ایک بے پناہ جذبہ جڑ پکڑ گیا.اور اس کی تعلیم وتدریس، اہتمام و انتظام میں جو نمایاں اور افسوس ناک انحطاط پیدا ہوا اس کی تفصیل کا یہ موقع نہیں... کانگریس کی اگست والی تحریک کے موقع پر اس دشمن دیں جماعت(کانگریس) کے اشارے پر دارالعلوم کے طلبہ نے جو ہنگامے کئے اور جس بے دردی سے اپنے مادرِ علمی کو تباہ کرنے کا بیڑا اٹھایا...*(آئینہ دارالعلوم دیوبند ص 3تا 7/بحوالہ دارالعلوم کا حال ماضی کے آئینے میں ص 9)
گھر کی شہادت سے معلوم ہوتا ہے کہ دارالعلوم کی اساتذہ، طلبہ، ملازمین سے لیکر وہاں کے درو دیوار تک میں کانگریسیت حلول کر گئی تھی جس کے باعث طلبہ ہنگامے کرتے پھرتے تھے. مذکورہ اقتباس چونکہ گھر کے آدمی کا ہے اس لئے مضمون نگار نے دبی زبان اور نوک قلم دبا کر لکھا ہے، تاج العلما "طلبہ دارالعلوم کے مبینہ ہنگاموں" کی منظر کشی کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
*"مدرسہ کا نام تو اسلامی مدرسہ ہے مگر طالب علم بجائے پڑھنے لکھنے کے بازاروں میں پیکٹنگ کرتے پھر رہے ہیں. جو کام آوارہ گرد کرتے ہیں وہ مولوی صورت طالب علموں کے سپرد کیا جاتا ہے... جھنڈے اٹھوائے جاتے ہیں ،جے پکروائی جاتی ہے... گاندھی مہاراج کی جے اور وَندے ماترم کے نعروں سے کانگریسی مولوی صاحبان بہت خوش ہوتے ہیں."*(مقالات تاج العلما ص 119)
جو بات تاج ا
لعلما نے تحریر کی ہے اسی کو ذرا زبان دبا کر مولانا قیصر شاہ ابن انظر شاہ کشمیری یوں لکھتے ہیں :
*"کانگریسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ممبران شوریٰ نے تہذیب واخلاق اور دین ودیانت سے گری ہوئی جو حرکتیں،جو پروپیگنڈے ،جو سازشیں اور جو ہنگامے کئے،ہم دلی حسرت وافسوس کے ساتھ ان کے متعلق یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ ہرگز ان کے شایان شان نہ تھے.* (آئینہ دارالعلوم ص 3تا 7)
آخر وہ کون سے کارنامے تھے جنہیں خود ایک فاضل دیوبند "تہذیب و اخلاق اور دین دیانت سے گری ہوئی حرکتیں" قرار دینے پر مجبور ہوگیا.
*حکومتی انتظامیہ سے چند سوال*
حکومتی انتظامیہ کے متعصبانہ رویے پر دارالعلوم کو خوشامد کی بجائے کچھ سوال کرنا تھے.
🔹 کسی بھی غیر دستوری قانون کی مخالفت جمہوری حق ہے تو اس پر اعتراض اور مقدمہ کی دھمکی کیوں؟
🔹 طلبہ کا پر امن احتجاج پر دھمکانے والے افسران جاٹوں،گوجروں کے پرتشدد احتجاج پر کہاں غائب ہوجاتے ہیں ؟
🔹 جو لوگ حکومتی اداروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں ،بسوں میں آگ لگاتے ہیں ،پولیس پر حملہ کرتے ہیں ، ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ؟
لیکن ان واجبی سوال کی بجائے مہتمم دیوبند انتظامیہ کی خوشامد کرتے رہے کہ بچوں پر مقدمہ نہ کیا جائے. لیکن منت سماجت کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا. مہتمم جامعہ سے معذرت خواہانہ بیان اخبار میں جاری کرانے کے اگلے ہی دن 250 طلبہ پر مقدمہ قائم کردیا گیا.
عزت خوشامد سے نہیں خودداری سے آتی ہے اور خودداری مفاد پرستوں کے مقدر میں کہاں؟ یہ تو غیرت مندوں کی میراث ہے.

16 ربیع الثانی 1441ھ
14 دسمبر 2019 بروز ہفتہ
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
الحمد للہ علی احسانہ

’’تمام اسلامی بھائی بہنوں کے لئے خوشخبری‘‘

رُوح المدینہ اکیڈمی کی جانب سے
امام اہل سنت اعلیٰ حضرت الشّاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کا علمی و تحقیقی شاہکار
’’العطایا النبویہ فی الفتاوی الرضویہ‘‘ المعروف فتاوی رضویہ مکمل تیس30 جلدوں کے ساتھ
’’اینڈ رائڈ اور آئی فون‘‘ ایپ کی صورت میں مکمل سرچ اور کاپی پیسٹ آپشنز کے ساتھ بالکل فری دستیاب ہے۔

نوٹ : اہل علم حضرات سے گزارش ہےکہ اپنا Feedback ضرور دیں۔
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے دیئے گئے لنکس میں سے اپنے مطلوبہ لنک پرکلک کریں۔
Link for android
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.roohulmadina.FatawaRazawiyya

Link for iOS
https://apps.apple.com/us/app/fatawa-razawiyya/id1486628951?l=sv&ls=1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Fatawa Razviya - Urdu (com.educationalapps.fatawarazwiya)
Version: 1.0.5(5)
Last Updated: Sep 26, 2019
Size: 9.07MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=com.educationalapps.fatawarazwiya
Download apk [4.14MB]
https://checker.in/go/561986
Fatawa Razaviyya Mukammal (Written By Aala hazrat) (fatawa.razaviyya)
Version: 9.2(3)
Last Updated: Jul 4, 2019
Size: 6.11MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=fatawa.razaviyya
Download apk [6.11MB]
https://checker.in/go/530606
fatawa.razaviyya_3.apk
6.1 MB
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Fatawa Rizwiya Complete Search V1 (com.saeedi.soft.fatawarizwiyacomplete)
Version: 4.0.14(44)
Last Updated: May 6, 2017
Size: 26.90MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=com.saeedi.soft.fatawarizwiyacomplete
Download apk [26.90MB]
https://checker.in/go/530589
Fatawa Rizwiya V 2 (com.saeedi.soft.fatawarizwiyav2)
Version: 1.0.21(21)
Last Updated: Mar 21, 2019
Size: 30.97MB
Web: https://apkdl.in/app/details?id=com.saeedi.soft.fatawarizwiyav2
Download apk [30.97MB]
https://checker.in/go/530619
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کیا آپ جانتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالى عنھم میں سے کوئی بہرا نہ تھا

حافظ ابن حجر (متوفی 852 ہجری) فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ کی حیات شریف میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالى عنھم میں سے کوئی بہرا نہ تھا اور یہ آپ ﷺ کی کرامات میں سے ہے کیوں کہ آپ ﷺ ان کے لیے احکام الہی کے مبلغ تھے اور بہراپن اس کام کے سہولت کے ساتھ ہونے سے مانع ہوتا ہے برکس نابینائی کے کہ وہ مانع نہیں ہوتی۔

(نسیم الریاض، ج1، ص397 بہ حوالہ سیرت رسول عربی، ص260)

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک روایت انیک نصیحت

امام جلال الدین سیوطی شافعی لکھتے ہیں :
حضرت سیدنا ابوالعباس مستغفیری بیان کرتے ہیں کہ میں طلب علم کے لیے مصر گیا، وہاں پر میں نے حدیث کے بہت بڑے عالم حضرت سیدنا ابوحامد مصری سے حدیث خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ سنانے کی درخواست کی تو انھوں نے مجھے ایک سال کے روزے رکھنے کا حکم فرمایا۔

ان کے اس حکم پر عمل کرنے کے بعد دوباره حاضر خدمت ہوا تو انھوں نے اپنی سند سے حدیث خالد بیان فرمائی :

روایت ہے کہ ایک اعرابی (عرب شریف کے دیہاتی) نے بارگاہ رسالت مآب میں حاضری دی اور عرض کی : دنیاو آخرت کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں تو رسول بے مثال، بی بی آمنہ کے لال ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پوچھو۔

آنے والے نے عرض کی : سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں۔
مدنی آقا ﷺ نے ارشادفرمایا : اللہ سے ڈرو، سب
سے بڑے عالم بن جاؤ گے۔

عرض کی : میں سب سے غنی بننا چاہتا ہوں۔
ارشاد فرمایا: قناعت اختیار کرو غنی ہوجاؤگے۔

عرض کی : لوگوں میں سب سے بہتر بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا: لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جس سے دوسروں کو نفع پہنچے، لوگوں کے لیے نفع بخش بن جاؤ۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ سب سے زیا دہ عدل کرنے والا بن جاؤں۔
ارشاد فرمایا : جو اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کرو، سب سے زیادہ عادل بن جاؤ گے۔

عرض کی : اللہ کے خاص بندوں میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔
ارشادفرمایا : ذکر اللہ کی کثرت کرو، اللہ تعالی کے خاص بندے بن جاؤ گے۔

عرض کی : اچھا اور نیک بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوں کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم نہیں دیکھ رہے تو وہ تمھیں دیکھ ہی رہا ہے ۔

عرض کی : میں کامل ایمان والا بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : اپنے اخلاق اچھے کر لو، کامل ایمان والے بن جاؤ گے ۔

عرض کی : اللہ تعالٰی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : اللہ تعالیٰ کے فرائض کا اہتمام کرو، فرمانبردار بن جاؤ گے ۔

عرض کی : گناہوں سے پاک ہو کر اللہ سے ملنا چاہتا ہوں ۔
ارشاد فرمایا : غسل جنابت اچھی طرح کیا کرو، جب اللہ سے ملو گے تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ روز قیامت میرا حشر نور میں ہو۔
ارشاد فرمايا : کسی پر ظلم مت کرو۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے ۔
ارشادفرمایا : اپنی جان پر اور مخلوق خدا پر رحم کرو۔

عرض کی : گناہوں میں کمی چاہتا ہوں ۔
ارشاد فرمایا : استغفار کرو۔

عرض کی : زیادہ عزت والا بننا چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : لوگوں کے سامنے اللہ کے بارے میں شکوک و شکایت مت کرو۔

عرض کی : رزق میں کشادگی چاہتا ہوں۔
ارشاد فرمایا : ہمیشہ با وضو رہو۔

عرض کی : اللہ و رسول کا محبوب بننا چاہتا ہوں ۔
ارشاد فرمایا : اللہ و رسول کی محبوب چیزوں کو محبوب اور ناپسندیدہ چیزوں کو ناپسند رکھو۔

عرض کی : اللہ کی ناراضی سے امن کا طلبگار ہوں ۔
ارشاد فرمایا : کسی پر غصہ مت کرو۔

عرض کی : دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ۔
ارشادفرمایا : حرام سے بچو تمھاری دعائیں قبول ہوں گی۔

جاری...

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM