🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-11-1444 ᴴ | 16-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-11-1444 ᴴ | 16-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-11-1444 ᴴ | 16-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-11-1444 ᴴ | 16-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادت باسعادت:
آپ کی ولادت (۱۳۴۹ھ/۱۹۳۰ء) فاس میں ہوئی ۔

حفظِ قرآن پاک:
۱۲ سال کی عمر میں قرآن مجید شیخ محمد تدلاوی سے حفظ کیا۔

مختصر حالات:
حفظِ قرآنِ پاک کے بعد جامع قرویین فاس میں داخلہ لیا مسلسل نو برس تک تعلیم حاصل کی اور 1954ء میں فراغت حاصل کی پھر دارالحدیث حسنیہ رباط میں داخلہ لیا اور 1966ء میں فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں یہ علماء شامل ہیں شیخ محمد جواد صقلی، شیخ رحالی فاروقی مراکشی، شیخ عابد بن سودۃ، شیخ عباس بنانی شیخ ناصر لدین اللہ کتانی، شیخ خلیل ورزازی، شیخ عبد الرحمٰن بن شعیب دکالی، شیخ عبد العزیز خیاط، شیخ عبد الکریم داؤدی، شیخ عمر بن حمدابن محرسی، شیخ محمد بن عربی علوی ، شیخ محمد کنون، شیخ فاضل عاشور وغیرھم شامل ہیں۔

تدریس:
فراغت کے بعد جامع قرویین فاس میں تدریس شروع کی کچھ عرصہ بعد دارالحدیث حسنیہ رباط میں درس حدیث دینا شروع کیا اور آخر تک تدریس میں مصروف رہے۔ شاہ مراکش ملک حسن نانی کے زیر اہتمام دروس حسنیہ میں درس دیتے رہے مراکش کی مجلس علمی اور فتاوی بورڈ کے رکن رہے۔

تالیفات:
۱۔ السراج المنیر فی مولد البشیر النذیر ﷺ
۲۔ سعادۃ الانسان بمولد سید الاکوان ﷺ
۳۔ مجالات التبیین عند خاتم المرسلین ﷺ
۴۔ مقدمہ تفسیر سورۂ آل عمران
۵۔ مقدمہ تفسیر سورۂ بقرہ وغیرھم

انتقال پر ملال:
بروز بدھ 31 اگست 2016ء بمطابق 27 ذوالقعدۃ 1437ہجری کو حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-sheikh-muhammad-bin-hammad-saqli-faasi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت لطف اللہ مخدوم نوح ہالائی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
آپ کا اسمِ گرامی لطف اللہ اور لقب مخدوم نوح ، والد کا نام نعمت اللہ ہے۔

آپ کا سلسلۂ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے ۔ آپ کے جدِ اعلیٰ شیخ ابو بکر کتانی سب سے پہلے کوٹ کروڑ (حدود ملتان) میں آکر آباد ہوئے ۔

تاریخ و مقامِ ولادت:
حضرت مخدوم نوح کی ولادتِ باسعادت 911ھ میں پاکستان کے صوبۂ سندھ کے شہر ہالہ میں ہوئی ۔

سیرت و خصائص:
اللہ تعالیٰ نے آپ کو علمِ لدنی سے مالا مال فرمایا تھا۔ آپ کا شمار سندھ کے سرکردہ اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ ہر شخص سے اس کے حسبِ حال خود ہی گفتگوکا آغاز فرماتے اور برمحل قرآنی آیات سے استدلال فرماتے۔ قرآن مجید کے معانی و مطالب اس انداز سے بیان فرماتے کہ جید علماء کرام بھی دم بخود رہ جاتے۔ بزرگانِ دین کے احوال و آثار کا ذکر ایسے پر تاثیر انداز میں فرماتے کہ سامعین کو رجوع الی اللہ کی دولت حاصل ہو جاتی۔

کرامات:
آپ کی کرامات بچپن ہی سے ظاہر ہوگئی تھیں جن سے آپ کا مادر زاد ولی ہونا ثابت ہوگیا۔ منقول ہے کہ پیدائش کے ساتویں روز قریبی مسجد سے اذان کی آواز آئی، آپ جھولے میں آرام کررہے تھے، جب اذان ختم ہوئی آپ نے بزبانِ فصیح کہا: نعم : لا الہ الا اللہ ولا نعبد الا ایاہ مخلصین لہ الدین

ایک مرتبہ حضور غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ایک صاحب حاضرِ خدمت ہوئےاور کہا کہ میں آپ کو خلافت دینے اور فائدہ پہنچانے کے لئے آیا ہو، میں کیمیا بھی جانتا ہو اگر آپ کہیں تو میں آپ کو کیمیا بھی سکھا سکتا ہو، جو شاید کسی وقت آپ کے کام آئے۔ آپ نے فرمایا: جس روز سے بارگاہِ نبوی ﷺ سے مشرف ہوا ہودنیا کی ہوس دل سے نکل گئی ہے، یہ کہ کر ایک درہم منگوایااس پر مٹی ملی تو وہ بلکل کھرا سونا بن گیا۔

وصال:
حضرت مخدوم نوح علیہ الرحمہ ستاسی سال کی عمر میں27 ذو القعدہ 988 ھ/بمطابق 2 جنوری 1581ء کو واصل الی اللہ ہوئے۔ آپ کا مزارِ پر انوار ہالہ کندی میںزیارت گاہ خاص و عام ہے۔

ماخذ و مراجع: تذکرۂ اولیاء سندھ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-lutf-ullah-makhdoom-nooh-halaai
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-11-1444 ᴴ | 16-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-11-1444 ᴴ | 17-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1