حضرت مولانا حکیم حبیب علی علوی کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: مولانا حکیم حبیب علی کاکوروی ۔لقب:علوی،کاکوروی۔ والد کااسمِ گرامی:حکیم مشتاق علی علیہ الرحمہ۔
تاریخِ ولادت:
آپ 5/جمادی الاول 1264ھ، بمطابق اپریل/1848ء کو "کاکوری"(ضلع لکھنؤ،اترپردیش ،انڈیا) میں پیداہوئے۔
تحصیلِ علم:
آپ نے مولانا مفتی عنایت احمد، مولانا مفتی لطف اللہ علی گڈھی، مولانا شاہ علی اکبر کاکوروی سے درسیات پڑھی، 17 برس کی عمر میں درسیات تمام کر کے سند فضیلت حاصل کی۔طب والد سے پڑھی۔
بیعت و خلافت:
آپ مولانا شاہ حیدر علی کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے ۔
سیرت و خصائص:
جامع المنقولِ والمعقول،حضرت علامہ مولانا حکیم حبیب علی کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ ۔
آپ علماء حقہ میں سے ہیں،آپ کا تعلق ان وارثانِ منبرومحراب سے ہے،جن کونائبِ مصطفیٰ ﷺکہا جاتا ہے۔آپ نے باطل کا مقابلہ،اور حق کا ساتھ دیا۔ابتداءً آپ "مجلس ندوۃ العلماء "کے رکنِ خاص تھے۔لیکن جب ان کے مقاصد معلوم ہوئے، جوکہ سراسر اہلیانِ اسلام کےخلاف اور اسلامی تعلیمات سے متصادم تھے،تو آپ نے علماء حقہ کا ساتھ دیتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔آپ کی ساری زندگی شریعتِ اسلامیہ کی ترویج میں گزری۔کوئی ایسا کام جو خلاف شریعت ہوتا آپ اس کوناقابلِ برداشت سمجھتے، یہی وجہ ہے کہ اٹاوہ اورمین پوری میں احکام شریعت کی پابندی آپ کی ذات سے بہت ہوئی تھی۔ مسلمانوں کو شریعت پر سختی سےعمل کی تلقین کرتے ،اور اغیار کی تقلید سے منع کرتے تھے۔ آپ کے نزدیک مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل صرف اورصرف شریعتِ اسلامیہ پر عمل پیراہونے میں ہے،اس کے ماسوامیں ذلت ہی ذلت ہے۔
اعلیٰ حضرت امامِ اہل سنت مجدد دین وملت علیہ الرحمہ نے ان الفاظ میں تاریخ ِوفات کہی ہے:
محب، حبیب اللہ یعلو فمن ھنا
حبیب علیٍّ کان خادم سُنۃ
حبیب لبیب بالذکاء ذکی
یقول أسیً فی عام رحلۃ الرضا
حبیب علیٍّ بالحبیب علیٍ
وھادم بدعاتِ وذاک جلی
سمی مُنًی بالسناء بھی
حبیب علی فی الولا لرضی
وصال:
آپ کا وصال 64 برس کی عمر میں فالج کے مرض سے بروز ہفتہ 25 /ذیقعدہ 1330ھ، بمطابق نومبر 1912ء کو ہوا۔
ماخذومراجع: تذکرہ علمائے اہلسنت ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-hakeem-habib-ali-alvi-kakorvi

scholars.pk
Hazrat Molana Hakeem Habib Ali Alvi Kakorvi
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

❤1
شہزادۂ غوث الاعظم، حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد ابراہیم ۔ کنیت: ابو اسحاق ۔ لقب: جیلانی ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم بن سید ابو صالح موسیٰ جنگی دوست بن ابو عبد اللہ ۔الیٰ آخرہ ۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 527ھ، بمطابق 1132ء کو ہوئی۔
تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم ،اور تمام علوم نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور دیگر شیوخ سے ہوئی۔ حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیےاور مہارتِ تامہ حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء ومشائخ میں ہوتا تھا ۔
بیعت و خلافت:
اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی ۔
سیرت و خصائص:
سلطان الکاملین، برہان العارفین، حجۃ الواصلین امام الاصفیاء حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ علم وعمل کے اعتبار سے حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کاپرتو تھے۔اپنے زمانے کے اولیاء و اتقیاء کے سردار تھے۔ زہدوتقویٰ میں درجۂ بلند رکھتے تھے۔صاحبِ اذواق و مواجید اور اہل سرّو ولولہ تھے۔ رات کا وقت توبہ و استغفار و گریہ و زاری میں گذارتے۔شریعت کے علاوہ اور کوئی کلام آپ سےکبھی نہ سنا گیا۔شرم و حیا ءکی وجہ سے تیس سال تک سر اوپر نہ کیا۔بہت سے حضرات آپ کے ذریعےمرتبہ ولایت کو پہنچے۔ آخری عمر "واسط" تشریف لےگئے تھے، اور وہیں پر آپ کاوصال ہوا۔
وصال:
آپ کا وصال 25 ذیقعدہ 592ھ، بمطابق اکتوبر 1196ء کو ہوا ۔ "شریف التواریخ " کی تحقیق کے مطابق آپ کا مزار "واسط" (یہ بصرہ اور بغداد کے درمیان واقع ہے) میں ہے۔
ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ۔ خزینۃ الاصفیاء۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abu-ishaq-ibrahim-bin-ghous-e-azam

Hazrat Syed Abu Ishaq Ibrahim Bin Ghous e Azam
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤1
شہزادۂ غوث الاعظم، حضرت ابو الفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد ۔ کنیت: ابو الفضل ۔ لقب: الجیلانی ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت ابوالفضل سیدمحمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بن سید ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن ابو عبد اللہ ۔الیٰ آخرہ ۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
مقامِ ولادت:
آپ رحمۃ اللہ علیہ بغدادِ معلیٰ (عراق) میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے گھر پیدا ہوئے ۔
تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم ،اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور شیخ سعید بن البنار ،شیخ ابو الوقت اور دیگر شیوخ (علیہم الرحمہ) سے ہوئی۔
حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیےاور مہارتِ تامہ حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء و اولیاء میں ہوتا تھا۔
بیعت و خلافت:
اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت وخلافت حاصل تھی۔
سیرت و خصائص:
آپ رحمۃ اللہ علیہ علم وعمل، زہدوتقویٰ میں بے مثال تھے۔اس وقت کے عوام وخواص آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے،اور اپنی مرادیں پاتے تھے۔ہروقت وعظ ونصیحت اور درس وتدریس میں مصروف رہتے تھے۔آپ کی تربیت اور فیض سے بہت سے حضرات واصل باللہ اورکامل و اکمل ہوئے۔
وصال:
25/ذوالقعدہ 600ھ، بمطابق جولائی 1204ء کو آپ کا وصال ہوا۔آپ مقبرہ حلبیہ بغداد میں مدفون ہوئے۔
ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abul-fazal-muhammad-bin-ghous-e-azam

Hazrat Syed Abul Fazal Muhammad Bin Ghous e Azam
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-11-1444 ᴴ | 14-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
25-11-1444 ᴴ | 15-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1