🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-11-1444 ᴴ | 14-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-11-1444 ᴴ | 14-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-11-1444 ᴴ | 14-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-11-1444 ᴴ | 14-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا الحاج محمد یوسف میمن رحمۃ اللہ علیہ

نام ونسب:
محمد یوسف بن میاں خمیسو میمن

تاریخ و مقامِ ولادت:
آپ علیہ الرحمہ تحصیل میر پور بھٹو، ضلع ٹھٹھہ، پاکستان میں 1305 ھ/ بمطابق 1885 ء کو تولد ہوئے۔

تعلیم و تربیت:
آپ نے ابتدائی تعلیم مولانا عبد اللہ ولہاری علیہ الرحمہ سے حاصل کی۔ تفسیرِ جلالین کے آخری اسباق حضرت علامہ مفتی حامد اللہ میمن سے پڑھے۔ بعد میں گھر والےڈرو سے سجاول کے نزد گجو منتقل ہوئے۔جہاں آپ کے چچا حاجی محمد اسحاق میمن نے مدرسہ قائم کیااور اپنے ہونہار بھتیجے مولانا محمد یوسف کی تعلیم کے لئے مولانا قاضی فتح علی اصغرجتوئی کواسی مدرسے میں مدرس مقرر کیا۔مفتی محمد یوسف اسی مدرسہ میں درسِ نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔

بیعت:
عالیہ، نقشبندیہ، مجددیہ میں شیخِ طریقت حضرت خواجہ محمد حسن جانسرہندی رحمۃ اللہ علیہ سے دست بیعت ہوئے۔

درس و تدریس:
گجو میں مادرِ علمی سے تدریس کا آغاز کیا۔ اس کے بعد تحصیل جاتی، نزد آمری گوٹھ، مڑھی بولان خان میں مستقل رہائش اختیارکی۔ وہی مدرسہ و مسجد شریف تعمیر کروایااور درس و تدریس و فتاویٰ نویسی میں مصروف ہوگئے۔اسی طرح پوری زندگی شریعت و طریقت کی تعلیم و تربیت اور وعظ و نصیحت میں بسر فرمائی۔

وصال:
مولانا محمد مفتی یوسف میمن نے 25 ذو القعدہ1398 ھ بمطابق28 اکتوبر 1978 ء کو 93 سال کی عمر میں انتقال فرمایا۔ آپ کا مزار شریف مڑھی بولان خان (تحصیل جاتی، ضلع ٹھٹھہ) میں واقع ہے۔ جہاں ہر سال آپ کے عرس کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

ماخذ و مراجع:
انوار علمائے اہل سنت (سندھ)

https://scholars.pk/ur/scholar/molana-mufti-muhammad-yusuf-memon
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ

عظیم مفسر ،محدث ، فقیہ ، شاعر اور ادیب ۔ (پیدائش،1802ء بمطابق 1217ھ وفات -1854ء بمطابق 1270ھ). ابو الثناءشہاب الدین محمود بن عبداللہ الحسینی الٓالوسی بغداد میں پیدا ہوئے 1217ھ آپ کی تاریخ پیدائش ہے۔

"آلوس"ایک گاؤں تھا جو بغداد اور شام کے درمیان کے راستے میں ایک مقام پر واقع تھا، جس میں آپ کی پیدائش اس گاؤں کی وجہِ شہرت بنی۔

آپ اپنے زمانے کے امام بنے، زندگی کا زیادہ عرصہ تالیف و تدریس میں گذارا۔مفسر،محدث، اديب،اورمجددين میں سے تھے۔ مشہورعربی تفسیر"روح المعانی"کے مؤلف۔جو عرصہ 15 سال میں تحریر کی آپ کی متعدد تصنیفات و تالیفات ہیں۔

علامہ آلوسی اپنے زمانے کے بہت بڑے عالم تھے،اورعلم و فضل میں کمال کے باعث دوردرازسے طالبان علم آپ کی طرف مقناطیس کی طرح کھنچے چلے آتے تھے، اورایک حلقہ سا ہر وقت آپ کے یمین و یساررہتا تھا۔فقہ و اصول فقہ،تفسیر،حدیث،علم ہیئت اور صرف و نحوپرآپ کو مکمل عبورحاصل تھا ۔منقولات و معقولات پرکمال دسترس رکھنے میں آپ کا ثانی کوئی نہیں تھا۔صبح کو اہل علم اور شام کے اوقات میں مطالعہ کی ہم رکابی آپ کا معمول ہواکرتاتھا۔

وصال:
25 ذوالقعدہ 1270 کو آپ خالق حقیقی سے جا ملے اس طرح کم و بیش ستاون برس کی کل عمر پائی۔"کرخ"کے مقامی قبرستان میں مدفون ہوئے۔

https://scholars.pk/ur/scholar/ibne-alosi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1