🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شاہ محمد اسلم خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: شاہ محمد اسلم خیرآبادی ۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا سید اصغر علی (متوفی 1260ھ) بن مولانا شاہ شمس الدین خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔

سید اصغر علی علیہ الرحمہ حضرت خواجہ محمد علی خیرآبادی علیہ الرحمہ کے برادرِ اصغر تھے، اور اس لحاظ سے حضرت شاہ محمد اسلم خیرآبادی علیہ الرحمہ حضرت شیخ الاسلام کے بھتیجے ہیں۔ آپ کا خاندانی تعلق بر صغیر (پاک و ہند) کے مشہور صوفی بزرگ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم اللہ دیا خیر آبادی قدس سرہ اور حضرت شیخ سعد خیرآبادی قدس سرہ سے ہے ۔ آگے چل کر آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملتا ہے ۔ (تذکرہ علماء اہل سنت، ص:65)

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 1229ھ بمطابق 1814ء کو ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
آپ نے تمام علومِ نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی اور اپنے چچا حضرت شیخ الاسلام سے فرمائی ۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء کرام میں ہوتا تھا ۔

بیعت و خلافت:
آپ شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید و جانشین تھے ۔

سیرت و خصائص:
عارف باللہ،شیخ المشائخ ، قدوۃ العلماء ، فخر العرفاء شاہ محمد اسلم خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ حضرت شیخ الاسلام علیہ الرحمہ کے جانشینِ کامل تھے ۔ 54 برس کے قریب فرائض سجادگی احسن انداز میں انجام دیئے ۔ آپ سادہ وضع قطع کے حامل اور ہر قسم کے تکلفات سے کوسوں دور تھے۔اخفاء حال کا بہت خیال کرتے۔عاجزی ونکساری کا یہ عالم تھا کہ شیخ الاسلام کےجانشین، عالی مرتبت خاندان کےفردِ فرید لوگوں کو استنجے کے ڈھیلے تقسیم فرماتے، اور درگاہ شریف اور مسجد کی نالیاں خود صاف کرتے تھے۔انگریزی وضع قطع سے سخت نفرت کرتے تھے،اور غیر شرعی رسوم ورواج سے لوگوں کو بچنے کی تلقین کرتے تھے۔حضرت مولانا سید شاہ عبد الصمد پھپھوندوی رحمۃ اللہ علیہ،اور مولانا ہادی علی خان لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ جیسے یگانہ روزگار عالم و عارف و متکلم آپ کے مرید و خلیفہ تھے۔

وصال:
آپ کاوصال 21 ذوالقعدہ 1320ھ، بمطابق فروری 1903ء کو ہوا ۔ آپ کا مدفن اپنے مرشد سے متصل ہے ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ علماءِ اہلِ سنت ۔
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-11-1444 ᴴ | 10-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-11-1444 ᴴ | 11-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
21-11-1444 ᴴ | 11-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-11-1444 ᴴ | 11-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1