🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from چینل صدائے حق
ابوجہل کے مٹھی میں کنکریوں نے کلمہ پڑھا بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثابت نہیں جبکہ نصرۃ الواعظین میں سرکار شیر بیشہ اہلسنت نے اسے بیان فرمایا ہے آپ بھی مطالعہ کریں
Forwarded from چینل صدائے حق
ابوجہل کے مٹھی میں کنکریوں نے کلمہ پڑھا یہ واقعہ نصرۃ الواعظین. مثنوی شریف میں بھی ہے
Forwarded from چینل صدائے حق
*روز بدر امت محمدیہ کا فرعون ابوجہل* کو عظیم صحابیہ سیدہ عفراء رضی اللہ عنہا کے بیٹوں نے قتل کیا، جن کا نام معاذ اور معوذ ہے.(سرِ ابوجہل کو سیدنا عبداللہ بن مسعود نے کاٹا تھا رضی اللہ عنہ) یہ حارث بن رفاعہ کے بیٹے تھے، بدر میں تین سگے اور چار اخیافی بھائی شریک تھے (یعنی سیدہ عفراء کے سات بیٹے شرکاء بدر سے ہیں) خطبا بڑے زور شور سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ و معوذ چھوٹے چھوٹے بچے تھے جو ابوجہل تک نہیں پہنچ پا رہے تھے، پہلے اس کی سواری کی کونچیں کاٹیں بعدہ اسے قتل کیا، کوئی کہتا ہے کہ وہ اٹھ دس سال کے تھے تو کوئی اس کے ساتھ اور بھی عجیب و غریب باتیں شامل کرتا ہے.

اے لوگو! جان لو کہ یہ حضرات نوجوان تھے حتی سیدنا معوذ جو بدر میں شہید بھی ہوے ان کی بیٹی سیدہ ربیع بنت معوذ کی شادی بدر کے بعد ہوئی اب آپ بھی ذرا سوچیے جو شادی شدہ بلکہ صاحب اولاد تھے حتی کی جن کی جوان بیٹی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا تھیں انہیں چھوٹے چھوٹے بچے کہہ کر بیان کیا جاتا ہے، خطبا نے بہت سے واقعات میں نمک مرچ لگا کر اس کی اصل شبیہ بگاڑ دی ہے لہذا پڑھیں پڑھنے کی ترغیب دیں
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
دشمن دیں کے مرنے پر اظہار مسرت

حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے قتل ابوجہل کی خبر سن کر سجدۂ شکر ادا کیا جیساکہ دوسری روایات میں ہے۔خیال رہے کہ اپنے جانی مالی دشمن کے فوت ہونے پر خوشی منانا ممنوع ہے۔اگر بمرد عدو جائے شادمانی نیست کہ زندگانی مانیز جاودانی نیستمگر قومی دینی ملکی دشمن کے مرجانے پر شکر کرنا سنت ہے۔عاشورہ یعنی دسویں محرم کا روزہ اسی لیے سنت ہے کہ اس دن فرعون غرق ہوا ہے۔ دینی دشمن کے مرجانے سے مخلوق خدا اس کے فساد سے محفوظ ہوجاتی ہے.
📚 مراۃ المناجیح جلد پنجم
📝 حسن نوری گونڈوی
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا شاہ مخلص الرحمن چاٹگامی رحمۃ اللہ علیہ

نام ونسب:
اسم گرامی:حضرت مولانا سید شاہ مخلص الرحمن﷫۔لقب:جہانگیرشاہ،شیخ العارفین،بانیِ سلسلہ جہانگیریہ۔

سلسلۂ نسب:
مولانا شاہ مخلص الرحمن بن مولانا سید غلام علی علیہما الرحمہ۔مولاناسیدغلام علی﷫سادات وعلاقائی شرفاء میں سےتھے۔سلسلہ ٔ معاش وکالت،اور زمینداری سےتھا۔آپ کےجد اعلیٰ سرزمین عرب سےوارد ہندوستان ہوئے۔ملازمت شاہی کےسلسلہ میں کافی عرصےتک دہلی میں رہے۔جب سلاطین دیلی نےفتوحات کارخ بنگال کی طرف موڑا اور مسلمانوں کےلشکرکےہاتھوں یہاں اسلام کاجھنڈانصب ہوا، تو اس لشکر کےساتھ ساداتِ بنی فاطمہ کےدوبزرگ بھی تھے۔وہ چاٹگام میں ہی میں آباد ہوگئے۔بےشمار غیرمسلم اقوام ان کےہاتھوں مشرف بااسلام ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نےان کی نسل میں ایسی برکت رکھی کہ بستیاں آبادہوگئیں،یہ دونوں بزرگ آج بھی بڑےمیاں اور چھوٹے میاں کےنام سےمعروف ِ زمانہ ہیں۔(سیرتِ فخرالعارفین جلد اول:4)

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر1229ھ مطابق 1814ءکوموضع ’’مرزاکھیل شریف‘‘ ضلع چاٹگام موجودہ بنگلہ دیش میں ہوئی۔

تحصیلِ علم:
آپ کی ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں والد کےزیرِسایہ ہوئی۔عربی وفارسی کی تکمیل کرنےکےبعد مزید حصول علم کےلیےکلکتہ کےاسلامی مراکز میں داخلہ لیااوربقیہ کتب کی تکمیل وہیں ہوئی۔

بیعت و خلافت:
علوم ِظاہری کی تکمیل کےبعد آپ کا طبعی میلان علوم باطنیہ کی طرف بڑھااور سینےمیں محبت الہی کاجوش مارنےلگی۔توآپ کسی شیخ کامل کی تلاش میں کلکتہ سےلکھنؤ میں مولانا برہان الدین فرنگی محلی ﷫کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ مولانا ایک جید عالم دین ہونےکےساتھ عارف ِ کامل بھی تھے۔مولانا﷫بڑی محبت سےپیش آئے،اوراچھی طرح مہمان نوازی کرنےکےبعد فرمایاکہ آپ کاحصہ میرےپاس نہیں ہے۔آپ یہاں سےبھاگل پور میں حضرت سید امدادعلی شاہ﷫کی خدمت میں چلےجائیں،جب مولانا کلکتہ سےلکھنؤکےلیےروانہ ہوئے، تومولانا فرنگی محلی نےحزب البحر پڑھنےپڑھانےکی اجازت عنایت فرمائی۔بھاگل پورمیں پہنچ کرحضرت سید امداد علی شاہ﷫سےدستِ بیعت ہوئے،سلوک کی منازل طےکرنےلگے۔اسی دوران اپنےدادا مرشد حضرت خواجہ محمد مہدی شاہ چشتی قادری﷫کی خدمت میں بھی سلوک کی منازل طےفرمائیں۔جب واپس بھاگل پور پہنچےتومرشد نےدستار خلافت عطاء فرماکرصاحبِ ارشاد ومجاز فرماکر طریقت میں آپ کو’’جہانگیر شاہ‘‘کا لقب عطاء فرمایا،اور واپس اپنےوطن کی طرف روانہ کردیا۔(سیرت فخرالعارفین جلد اول)

سیرت و خصائص:
قدوۃ السالکین، برہان العارفین، دلیل الواصلین، شیخ العارفین حضرت علامہ مولانا سید مخلص الرحمن چشتی قادری جہانگیری چاٹگامی﷫۔آپ﷫سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ جہانگیریہ کےبانی ہیں۔ایک جید عالم دین اور عارف ِ کامل تھے۔آپ﷫نےچاٹگام میں ایک عالی شان درس گاہ قائم فرمائی جہاں دوردراز سےتشنگان ِعلم علومِ مصطفیٰﷺسےسیراب ہوتےتھے۔اسی طرح ایک خانقاہ قائم فرمائی جہاں مئے وحدت کےجام پلائے جاتےتھے۔آپ کی ذاتِ مبارکہ سےاہل سنت کوبہت فروغ حاصل ہوا۔آپ﷫چونکہ عالم وعارف تھےاس لیےوقت کےبڑےبڑےعلماء مسائل پوچھنےکےلئےآپ کی خدمت میں حاضر ہوتےتھے۔حافظہ اس قدر قوی تھا کہ ایک کتاب کااگر سرسری مطالعہ کرلیاتو ازبرہوجاتی تھی۔جہاں آپ اپنےوقت کےایک بہترین مدرس تھےوہاں ایک بہترین مناظر بھی تھے۔

مناظرہ:
ایک مرتبہ مولوی کرامت اللہ جون پوری(جون پوری صاحب کی تصانیف کودیکھ کراندازہ ہوتاہےکہ آپ عقائدمیں تذبذب کاشکارتھے۔کسی کتاب میں معمولاتِ اہل سنت کی تاکید،اور دوسری کتاب میں مخالفت،بعض مرتبہ ایک ہی کتاب میں یہ مَناظر ملتےہیں، مثلاً آپ کی ایک کتاب ’’مراد المریدین‘‘ہے اس کےصفحہ نمبر8پرمیلادشریف کی تاکید ہے،اسی طرح صفحہ نمبر9پرآپﷺکوحاضر ناظرلکھاہے، 12 پرآپﷺکونور، اورآپ کےنورسےکائنات کی تخلیق ہوئی تحریرکیاہے۔ یہ عقائدتو وہابیوں میں شرک وکفرہیں،تونسوی) چاٹگام میں آئے،انھوں نےایصال ثواب،اور بزرگان دین کےاعراس وفاتحہ کےمسائل میں معمولات اہل سنت کےخلاف تقریر بازی شروع کردی،شہر میں ان باتوں کاچرچاپھیلا، مسلمانوں میں اضطراب پیداہونےلگا۔مولوی ابوالحسن کی درخواست پر آپ شہر تشریف لےگئے، اور’’قدم مبارک‘‘والی مسجد میں قیام فرمایا۔یہ خبر پورےشہر میں پھیل گئی، عوام کی کثیر تعداد’’لال ڈیگی‘‘ کےسامنے بڑےمیدان میں جمع ہوگئے،اسی جگہ مناظرہ طے پایا۔ انگریز حکام نےانتظاماً پولیس تعینات کردی، انتظامیہ کےاہم افرادجلسہ گاہ میں موجود رہے۔مولوی کرامت علی نےگاڑی بھر کرکتابیں پہلےسےہی جلسہ گاہ میں پہنچادیں،اور کتابوں کاڈھیرلگادیا۔ جسےدیکھ کربعض افراد نے حضرت شاہ مخلص الرحمن﷫ سے پوچھ لیا کہ حضرت مد مقابل مولوی صاحب تو کتابوں کا ڈھیر لایا ہے، اور آپ کی کتابیں کہاں ہیں؟ آپ نےفرمایا مولوی صاحب کا علم کتابوں میں اور ہمارا علم سینےمیں ہے۔
1
یہ گفتگو ہورہی تھی کہ مولوی کرامت علی صاحب بھی گاڑی میں آگئے، اور گاڑی جلسہ گاہ میں دروازے پر رُکی، مگر وہ گاڑی سےاترے نہیں، لوگوں سے پوچھا کہ جن سے مناظرہ ہونے والا ہے، وہکون ہیں، اور کہاں ہیں؟ لوگوں نےحضرت شیخ العارفین کی طرف اشارہ کیا۔مولوی کرامت علی نےآپ کودیکھا اور دیکھتے ہی رہ گئے، اور گاڑی میں بیٹھے ہی بیٹھےکہا گاڑی واپس کی جائے۔یہ حضرت کارعب وہیبت تھا کہ ایسے خائف ہوئے کہ جلسہ گاہ میں قدم نہ رکھ سکے۔(سیرت فخرالعارفین جلداول:7)

آپ کی شخصیت کارعب ودبدبہ اس قدرتھاکہ مخالف مناظرکتابیں چھوڑکرفرارمیں عافیت سمجھتا۔آپ نےبدنامِ زمانہ کتاب’’تقویۃ الایمان‘‘ کےردمیں ’’شرح الصدور‘‘تحریرفرمائی اور مولوی اسماعیل قتیل کاردبلیغ کیا۔یہ حقیقت ہےاسلامیانِ ہندمیں فرقہ واریت کی یہ سب سےپہلی اینٹ تھی،جس کےبعدمسلمان فرقہ واریت کی دلدل میں پھنستےگئے۔

آپ﷫یادگاراسلاف تھے۔آپ کوددیکھ کراکابرین اولیاء کی زندگی کی یاد تازہ ہوجاتی تھی۔آپ نے فرائض واجبات،سنن،مستحبات،نوافل کی ادائیگی میں کبھی سستی نہیں کی۔آپ﷫اکثردعافرماتےتھےکہ اےاللہ ایسی تونگری سےبچاناجوغفلت میں ڈال دے،اور ایسی غریبی سےبچانا جوتیر ی یاد سےغافل کردے۔آپ ہمیشہ سُستی وکاہلی کواپنےقریب نہیں آنےدیتےتھے۔فرماتےتھے کہ غفلت وسستی شریفوں کاشعار نہیں ہے۔شرافت ونجابت کی بقاء محنت وچُستی میں ہے۔سنتِ مصطفیٰﷺکاخاص اہتمام تھا۔پوری زندگی میں آپ سےکسی نےقہقہہ کی آواز نہیں سنی۔قدم ہمیشہ جماکر چلتےگویا کہ آپ کاچلنابھی ذکرفکرسےخالی نہیں ہوتاتھا۔

آپ﷫صاحبِ کشف وکرامات تھے۔بالخصوص لاعلاج مریض آپ کی دعاسےشفاء یاب ہوجایاکرتےتھے۔ آپ کاکشف ایسےہوتاتھاجیسےایک انسان دیکھ کربیان کرتاہے۔آپ﷫نےاپنی موت کادن وقت سب کچھ بیان کردیاتھا۔ایک دن فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کےحبیبﷺکاوصال ِ ظاہری پیر کےدن ہوا۔لہذا ہماراوصال بھی اتباع ِ حبیبﷺ میں پیرکےدن ہوگا۔یہی وجہ ہےکہ آپ نےوصال ِ باکمال سےقبل اپنےسفر ِ آخرت کےتمام انتظامات اور اس کااخراجات کابندوبست پہلےسےہی کردیاتھا۔کچھ دن قبل فرمایا ہمارا وقت قریب ہےمیری قبر خانقاہ کےساتھ والےتالاب کےشمالی گوشےمیں بنانا تاکہ آنےجانےوالوں کی خبر گیری کرتارہوں۔میرےبیٹے عبدالحی کی تعلیم ابھی نامکمل ہے،ان کوتعلیم مکمل کرنےدینا۔(کاش ! یہی فکرآج کےسجادگان کونصیب ہوتی، اب توحالات ایسےابترہیں کہ پیرصاحب کافرزند پیدا ہوتےہی ’’ولی عہد‘‘ بن جاتاہے،یہ ایک نئی اصطلاح نئی رائج ہوئی ہے۔اس کےلیےنہ علم کی ضرورت، اورنہ ہی عمل کی، پھرایسے’’مادرزاد‘‘اپنی جہالت پر پردہ ڈالنےکےلئےاپنی مجالس میں علم اور علماء کامذاق اڑاتےہیں۔اس وقت بڑی بڑی خانقاہوں کامشاہدہ کریں،جہاں ایک وقت میں قال اللہ،اور قال رسول اللہ کی صدائیں آتی تھیں،آج ان محلوں سےکتےبھونکنےکی آوازیں آتی ہیں،کمال ہےان عقیدت مندوں کے ایمان پر جوسب کچھ دین کے نام پرہوتا دیکھ کرپِیرکےپَیراور ہاتھ چوم رہے ہوتے ہیں، اورنذرانہ دےکران کی عیاشیوں کےسامان فراہم کررہےہوتےہیں۔اکابرین اولیاء اللہ تو اہل کواپنی مسند پربٹھاتےتھے،اس میں موروثی سلسلےکاتصور بھی نہیں ہے۔تونسویؔ غفرلہ)

آپ﷫نےایک دن فرمایاچھوٹےمیاں(صاحبزادہ عبدالحی)آج کل لکھنؤمیں مولانا فرنگی محل کےپاس تعلیم حاصل کررہےہیں، ہمارےوصال کےبعدہماراسجادہ،قلمدان،گدی شریف،عصاء،اورکتابیں وغیرہ ان کودےدینا،اوران سےکہ دیناکہ ہمارےمریدین کی خبرگیری کرتےرہیں۔ (مولاناکےاورصاحبزادےبھی موجودتھے،اگراپنےبیٹےکوہی سجادہ نشین منتخب کرنامقصودتھاتو انہیں کرلیتے،لیکن وہ اس معیارپرپورےنہیں اترتےتھے،یہی وجہ ہےکہ مولانا عبدالحی ﷫نےاہل سنت اور سلسلہ عالیہ کی ایسی خدمت فرمائی کہ جس کی مثال مشکل ہے)۔

وصال سےایک دن قبل اتوار کادن گزارکررات بھراپناحجرہ بندکرکےعبادت وریاضت میں مشغول رہے،صبح کاوقت ہواتوتازہ وضو کرکےتمام احباب کےہمراہ باجماعت نمازادافرمائی۔اس کےبعد ذکروفکر میں مشغول رہے،پھرفرمایا کیاسورج نکل آیاہے،مریدین نےعرض کی جوحضورتھوڑی دیر پہلےہی ظاہر ہواہے۔یہ سن کرانگشتِ شہادت آسمان کی جانب بلند کی اور لبوں پر حرکت وجنبش محسوس ہوئی کہ جیسے کچھ پڑھ رہےہوں،اسی حالت میں آپ کاوصال باکمال ہوگیا۔مولانا سید عبدالحی چاٹگامی﷫آپ کےجانشین وفرزندتھے۔

تاریخِ وصال:
بروز پیر 12 ذیقعد 1302ھ، مطابق 24 اگست 1885ء کو واصل بحق ہوئے ۔ آپ کا مزاز پر انوار موضع ’’قصبہ دیانگ‘‘ ضلع چاٹگام بنگلہ دیش میں مرجعِ خلائق ہے ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ علمائے اہل سنت ۔ سیرت فخر العارفین ۔ انسائکلو پیڈیا اولیائے کرام جلد 5۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-shah-mukhlis-ul-rahman-chatgaami
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شیخ یعقوب صرفی کشمیری رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ یعقوب﷫۔لقب: حضرت ایشاں[1]،جامی ِثانی،صرفی۔خطۂ کشمیر کی نسبت سے’’کشمیری‘‘ کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت علامہ مولانا شیخ یعقوب صرفی کشمیری بن شیخ حسن گنِائی[2] بن میر علی بن میر بایزیدعلیہم الرحمہ[3]۔آپ﷫کاخاندانی تعلق وادیِ کشمیر کےامراء میں سےہے۔اسی طرح آپ خود بھی امرائےسلطنت میں ایک اہم مقام پر فائز تھے[4]۔اسی طرح سلسلہ ٔنسب امیر المؤمنین حضرت سیدنا فاروق اعظم﷜کےفرزندحضرت عاصم﷜کی اولادسےہے۔اسی نسبت سےآپ’’عاصمی‘‘کہلاتےہیں۔

تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 908ھ،مطابق 1502ء کو’’سری نگر‘‘کشمیر میں ہوئی[5]۔’’مقدمہ دیوانِ صرفی‘‘ میں آپ کی تاریخِ ولادت 928ھ/1522ء ہے۔

تحصیلِ علم: بچپن میں ہی ذہانت،تیز فہمی،اور سعادت مندی کےآثار آپ کی پیشانی سے ظاہر تھے۔سات سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا۔اس کےبعد علوم نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل میں مصروف ہوگئے۔آٹھ سال کی قلیل عمر میں آپ نےفارسی زبان میں اشعار کہنا شروع کیے۔آپ کےوالد گرامی بھی ایک بلند پایہ فاضل تھے۔وہ آپ کےاشعار کی اصلاح کیا کرتےتھے۔چنانچہ آپ خودفرماتےہیں:

؏: چودر سال ہشتم نہادم قدم۔۔۔۔زطبعم رواں گشت شعر عجم۔۔۔۔پدر کردے اصلاح اشعار من۔۔۔۔دراں کار بودے مددگار من۔۔

آپ﷫نےبہت سارے اساتذہ جوا س وقت کی فاضل ترین ہستیوں میں شمار ہوتےتھے تحصیلِ علوم کیا۔ان میں مولانا شاہ محمد آنی﷫(جو مولانا عبدالرحمن جامی﷫کے شاگردِ رشید تھے،سیالکوٹ سےکشمیرتشریف لےگئے، اور پھر وہیں مقبرہ شیخ بہاء الدین گنج بخش﷫میں آرام فرماہیں)اوران کےعلاوہ حضرت اخوندملا بصیر سےبھی علمی استفادہ کیا۔اسی طرح حضرت شیخ المحدثین ابنِ حجر مکی﷫سےسندِ حدیث حاصل کی۔آپ کی ذہانت وفطانت اور علمی صلاحیتوں کی بدولت آپ کےاستاد ملاآنی﷫ نے آپ کا اسم گرامی ’’جامیِ ثانی‘‘ رکھا[6]۔

بیعت وخلافت:آپ﷫ حضرت خواجہ حسن عاصمی﷫کےخلیفہ تھے۔ آپ سید امیر کبیر ہمدانی﷫ کے اویسی تھے۔ آپ حضرت شیخ کمال الدین حسینی خوارزمی ﷫کی خدمت میں حاضر ہوکر بیعت ہوئے،اور انہیں کے حکم سے سمر قند پہنچے اور حضرت خواجہ حسین خوارزمی﷫ کی صحبت سے فیض یاب ہوئے۔

سیرت وخصائص: جامع کمالات ِ صوری ومعنوی،مظہر اسرار ربانی،مفخر اربابِ حقانی،الملقب امام اعظم ثانی،حضرت علامہ مولانا شیخ یعقوب صرفی کشمیری﷫۔بڑے عالم فاضل،فقیہ، محدث جامع علوم ظاہری و باطنی تھے۔خطۂ کشمیر آپ کےانوار وفیوضات سےمنو رہے۔اس خطےمیں آپ نےرسول اللہﷺ کےدین کی بڑی خدمت فرمائی ہے۔لوگوں کودین سے روشناس کرایا۔ایک ایسی درگاہ کی بنیاد رکھی جہاں دور دراز علاقوں سے متلاشیانِ علم آکر علم حاصل کرتےتھے۔آپ کےاستاد محترم ملا آنی﷫ نے آپ کےغیر معمولی فہم وادراک، فصاحت وبلاغت، اور سخن گوئی میں مولانا جامی کارتبہ حاصل کرکے’’جامیِ ثانی‘‘کےلقب سےمشہور ہوجائیں گے۔آپ کی یہ پیشین گوئی بالکل درست ثابت ہوئی۔چنانچہ آپ خود فرماتےہیں۔؏: بعد خسرو بود جامی بلبل باغِ سخن۔۔۔۔۔کیست جز صرفی کنوں آں مرغ خوشخواں را عوض۔۔۔

تحصیلِ علم کے بعد ریاضت اور عبادت میں اس طرح مشغول ہوئے کہ اولیاء اللہ میں شمار ہونے لگے۔جب ابتداء ً تصوف کی طرف میلان ہوا توآپ کے والدین اور عزیزوں نے آپ کو ایسے امور سے روکنا چاہا۔ حضرت امیر کبیر ہمدانی ﷫نے ان لوگوں کو خواب میں متنبہ کرکے ایسےامور سےروک دیا۔ پھر حضرت یعقوب ہزاروں شوق کے ساتھ کشمیر سے عازمِ سمر قند ہوئے۔شیخ حسین خوارزمی کی خانقاہ کے دروازے کے باہر قیام کیا۔ شیخ حسین باطنی طور پر آپ کی آمد سے مطلع ہوچکے تھے۔ استقبال کے لیے تشریف لائے اور آپ کو ساتھ لے کر اندر آئے۔حضرت یعقوب صوفی﷫ نے گذارش کی حضور مجھے خانقاہ کی کسی خدمت پرمامور فرمائیں۔آپ کو مطبخ (باورچی خانہ)کے لیے لکڑیاں لانے اور وضو خانہ کی صفائی کےلیےمقرر کیا گیا۔ تھوڑے ہی عرصہ میں تکمیل و تر تیب سے مراحل سے گزرے۔ خرقہِ خلافت عطا ہوا اور پھر کشمیر کی طرف واپس ہوئے۔آپ کشمیر پہنچے ہی تھے کہ علماء و صلحاء نے آپ کی مجلس کو حاضری سے بھر دیا۔ آپ کا فیض عام ہونے لگا۔ ارشاد و ہدایت کے دروازے کھل گئے۔ سالکین کی جماعتیں اور طالبین کے ہجوم جمع ہونے لگے۔

ایک عرصہ کے بعد آپ کے دل میں اپنے پیر و مرشد کی زیارت کا شوق اٹھا۔ اور آپ پھر سمر قند کو روانہ ہوئے۔وہاں سےرخصت پاکر مشہد، بغداد،ختلان، مکہ معظمہ،اور مدینۃ المنورہ میں کچھ عرصہ قیام رہا۔وہاں حضرت شیخ المحدثین حضرت ابن حجر مکی ﷫ اور شیخ الاولیاء حضرت شیخ سلیم چشتی فتح پوری﷫ ملاقات ہوئی،ان سےسلسلہ عالیہ چشتیہ خرقۂ خلافت حاصل کیا۔اس سفر میں آپ﷫اپنے ساتھ بہت سارے تبرکات مختلف مقامات سےلائے،ان میں خصوصا جبہ شریف حضرت امام اعظم﷜،حضرت امام علی رضا﷜ کاعصا مبارک، اور حضرت بایزید بسطامی﷫ کی کلاہ مبارک۔

ان دنوں ایران میں صفوی خاندان حکمران تھا۔ شیعہ لوگ سنّیوں کو چن چن کر تکلیفیں دیا کرتے تھے۔شاہ طہما سپ صفوی کے حکم سے سنّی علما ک
1👍1
و قتل کردیا جاتا تھا۔ شیخ یعقوب نے بادشاہ سے ملاقات کرنا چاہی اور اپنی کرامات اور خوارق کے اظہار سے بادشاہ کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ آپ نے شاہ طہما سپ کو اس بات پہ آمادہ کیا کہ وہ سنّیوں کے بے دریغ قتل سے اپنا ہاتھ روک لے۔ چنانچہ آپ کی نصیحت کا بڑا خوشگوار اثر ہوا۔ دور دراز ممالک کے سفر کے بعد آپ دوبار خطۂ کشمیر میں وارد ہوئے یہ وہ زمانہ تھا کہ وادی کشمیر میں مذہبی اور نظریاتی کش مکش زوروں پر تھی۔ مختلف علاقوں کے حکمران آپس میں جنگ و جدل میں مصروف رہتے تھے۔ مذہبی تعصّب سے ملک کا سکون تباہ ہوچکا تھا۔ آپ نے کوشش کی کہ ان حالات کو بدلا جائے اور حالات کو معمول پر لایا جائے۔ آپ کی کوششوں سے تمام کشمیر پر اکبر بادشاہ کا تسلّط ہوگیا۔ یعقوب خان جو بڑا متعصب رافضی تھا گرفتار ہوگیا۔مغل حکمرانوں کے عمل دخل نے کشمیر میں امن قائم کیا۔ خانہ جنگی ختم ہوگئی اور باہمی اتفاق کی فضاء قائم ہوئی۔ آپ تیسری بار خطۂ کشمیر سے نکلے اور حرمین الشریفین کے سفر پر روانہ ہوئے۔ ایک سال بعد ایک بہت بڑا کتب خانہ جس میں احادیث اور تفاسیر کا خزینہ تھا اپنے ساتھ لائے خلق خدا کو پھر زیور علم و عرفان سے مالا مال کرنے لگے۔آپ کےکتب خانے میں پینسٹھ ہزار اہم مخطوطات اب بھی موجود ہیں۔آپ﷫نےپچیس سال کی عمر میں نکاح کیا،اور آپ کاایک فرزندمحمد یوسف نامی تولد ہوا،جو عہد شباب میں ہی رحلت کرگیا۔

امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی﷫ کی عقیدت: حضرت مجدد الفِ ثانی﷫کو آپ سےبہت عقیدت تھی،اور انہوں نےآپ سےکتبِ حدیث کا درس لیا،سند لی،اور آپ نےسلسلہ کبرویہ میں اجازت عطاء فرمائی[7]۔اسی سےآپ کی عظمت وعلمی مقام کااندازہ کیاجاسکتاہے،کہ حضرت امام ربانی جیسی عظیم شخصیت آپ کےتلامذہ میں سےہیں۔

مولانا عبدالقادر بدایونی﷫اکابر علماء میں سےتھے۔اکبر بادشاہ کےقریب تھے۔’’منتخب التواریخ‘‘ کتاب مشہور ِزمانہ ہے۔مولانا بدایونی آپ کےہم عصر تھے۔وہ فرماتےہیں: حضرت صرفی﷫ اپنے وقت کی ممتاز ترین شخصیتوں سےمیں سےایک تھے۔تمام علوم،تفسیر ،حدیث، اور تصوف میں یگانۂ روزگارتھے۔بادشاہ اکبر اور ہمایوں دونوں شیخ صرفی﷫سےپوری عقیدت تھی،اور بہت تعظیم کیاکرتےتھے[8]۔

اسی طرح تمام مؤرخین،اور فضلاء متفق الرائے ہیں کہ حضرت شیخ صرفی﷫ کےپایۂ کا دوسرا فاضل، سرزمینِ کشمیر میں پیدانہیں ہوا۔آپ نےتصانیف کی صورت میں ایک اہم ذخیرہ یاد گار چھوڑا ہے۔جن میں سے تفسیر قرآن شریف نا مکمل،شرح صحیح بخاری،مغازی النبیﷺ،حاشیہ توضیح و تلویح،مسلک الاخیار،کتاب مناسکِ حج،روائح،وامق و عذرا، رسالہ اذکار،لیلیٰ مجنوں، مقاماتِ مرشد، جواہرِ خمسہ،شرح رباعیات،پنج گنج،خمسہ نظامی،کنزالجواہر،تفسیرپارۂ تبارک وعم،دیوانِ صرفی وغیرہ مشہور و معروف ہیں[9]۔

تاریخِ وصال:
آپ کاوصال بروزجمعرات بعد نماز عشاء،12/ذیقعدہ1003ھ،مطابق 20/جولائی1595ءکوہوا۔آپ کامزار پرانوار محلہ’’ایشاں صاحب،سری نگر،مقبوضہ کشمیر‘‘میں مرجعِ خلائق ہے۔

[1] کشمیرمیں عام لوگ آپ کو’’حضرت ایشاں‘‘ کےنام سےجانتے ہیں۔آپ نے ایک عرصہ ترکستان میں گزارا وہاں یہ لفظ بطورِ تعظیم استعمال ہوتا ہے۔
[2] گنِائی عالم وفاضل شخص کو کہتےہیں۔
[3] مقدمہ دیوانِ صرفی
[4] خزینۃ الاصفیاء:323
[5] خزینۃ الاصفیاء:324/حدائق الحنفیہ:416
[6] خزینۃ الاصفیاء:324
[7] مقدمہ دیوانِ صرفی/سیرت مجدد الفِ ثانی۔از پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد﷫
[8] مقدمہ دیوان صرفی۔
[9] حدائق الحنفیہ:415/خزینۃ الاصفیاء:325

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-yaqoob-sufi-kashmiri
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شاہ نظام الدین اورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی ۔ آپ کا سلسلۂ نسب شیخ الشیوخ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے، اس لئے آپ "صدیقی" ہیں ۔

آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں ۔

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 1060ھ، بمطابق 1650ء کو "قصبہ نگراؤں" شہر کاکوری ضلع لکھنؤ ہندوستان میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
آپ کی تعلیم و تربیت اپنے وطن میں ہوئی ۔ دہلی کے اہلِ علم کا شہرہ سن کر آپ بقصد انصرام بقیہ تحصیل علم دہلی تشریف لائے ۔ دہلی میں آپ نے حضرت شیخ شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی رحمتہ اللہ علیہ کا شہرہ فضل و کمال سنا، آپ نے چاہا کہ حضرت شیخ کلیم اللہ شاہجہان آبادی کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے فیوض و برکات حاصل کروں، ایک دن آپ حضرت شیخ کی خانقاہ میں حاضر ہوئے ۔ دروازہ پر دستک دی، اس وقت مجلس سماع گرم تھی ۔ دروازہ بند تھا ۔

حضرت کا یہ دستور تھا کہ اجنبی شخص کو مجلس سماع میں شرکت کی اجازت نہیں دیتے تھے ۔ دستک کی آواز سن کر حضرت شیخ نے حاضرین میں سے ایک کو حکم دیا کہ دروازہ پر جا کر دیکھے کہ کون ہے، اس شخص نے آپ کا نام نامی و احوال گرامی معلوم کر کے حضرت شیخ سے جاکر عرض کیا، حضرت نے آپ کو اندر آنے کی اجازت مرحمت فرمائی ۔ حاضرین کو تعجب ہوا، انہوں نے حضرت شیخ سے عرض کیا: "دخل اجنبی در مجلس سماع دستور حضور نیست" ۔ (اجنبی کو مجلس سماع میں داخل کرنا حضور کا دستور نہیں ہے) ۔ "ایں مرد عزیز است اجنبی نیست" ۔ (یہ شخص عزیز (آشنا) ہے غیر نہیں ہے) ۔

آپ جب حضرت شیخ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آداب بجا لائے، حضرت شیخ نے آپ کے سلام کا جواب دیا اور آپ سے آنے کی وجہ دریافت فرمائی، آپ نے عرض کیا کہ "تحصیل علم کی خواہش حضور کے قدموں میں لائی ہے" حضرت شیخ نے آپ کی درخواست منظور فرمائی اور آپ کو خدمت عالی میں رہنے کی اجازت دی ۔

بقیہ علوم کی تحصیل وتکمیل حضرت شیخ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی علیہ الرحمہ سے ہوئی ۔

آپ کا شمار اپنے وقت کے عظیم اور جید علماء کرام میں ہوتا تھا ۔

بیعت و خلافت:
آپ حضرت شیخ کلیم اللہ شاہجہان آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خلافت سے سرفراز ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
منبعِ علم و عرفاں، محدثِ وجد و پیماں، رازیِ گلستانِ نبوت، عمدۃ السالکین، امام العاشقین، برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ کچھ عرصہ تک حضرت شیخ شاہجہاں آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں رہ کر علوم ظاہری سے فارغ ہوئے ۔ پھر ریاضت و مجاہدہ میں مشغول ہوئے اور بہت جلد درجۂ کمال کو پہنچے ـ

آپ کے پیر و مرشد حضرت شیخ کلیم اللہ شاہجہاں آبادی نے دکن کی ولایت آپ کے سپرد فرمائی اور ہدایت فرمائی کہ اورنگ آباد میں جاکر مستقل سکونت اختیار کریں ۔

آپ اورنگ آباد میں تشریف لائے اور ذکر و فکر و مراقبہ میں مشغول رہے، تا دم واپسی رشد و ہدایت کرتے رہے ۔

آپ جامع علوم ظاہری و باطنی تھے ۔ سنت رسول ﷺ کے سخت پابند تھے ۔ریاضت، مجاہدہ اور مراقبہ میں مشغول رہتےتھے ۔ جب آپ استغراق میں ہوتے تھے تو کسی بھی بے شغل شخص کو چاہے وہ آپ کا مرید ہی کیوں نہ ہو، نہیں پہچانتے تھے ۔ ہر ایک کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے ۔ ہر آنے والے کی کھڑے ہو کر تعظیم کرتے تھے ـ

آپ کا لباس سادہ اور معمولی ہوتا تھا ۔قیمتی کپڑا زیب تن نہیں فرماتے تھے ۔اکثر کپڑوں میں پیوند لگے ہوتے تھے ۔خوراک بہت کم تھی ۔ معمولی غذا پر اکتفا کرتے تھے ۔

ہر شخص کی جہاں تک ممکن ہوتا، حاجت پوری کرتے تھے ۔ چلتے وقت ہر شخص کو کچھ نہ کچھ دیتے جاتے، جمعہ کے علاوہ جو نذرانہ آتا، وہ آپ محتاجوں کو دے دیتے تھے ۔

علمی ذوق:
آپ نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں "نظام القلوب" آپ کی مشہور تصنیف ہے ۔ آپ کی انگوٹھی پر یہ عبارت کنداں تھی ۔ "ذکر مولیٰ از ہمہ اولیٰ "۔

وصال:
آپ کا وصال 12 ذوالقعدہ 1142ھ، بمطابق 28 مئی 1730ء بعمر 82 برس، بروز اتوار کو ہوا ۔ آپ کا مزار پر انوار اورنگ آباد (انڈیا) میں مرجعِ عام و خاص ہے ۔

ماخذ و مراجع:
خزینۃ الاصفیاء ۔ تذکرہ اولیاء پاک و ہند ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-nizam-uddin-aorangh-abadi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
11-11-1444 ᴴ | 01-06-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
12-11-1444 ᴴ | 02-06-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1