🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from چینل صدائے حق
[عقیدہ اہلسنت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا گستاخ رافضی ہے]

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب العقیدہ الحسنۃ میں لکھتے ہیں!

”ایسا شخص رافضی ہے اگرچہ خلفاء راشدین کو مانے مگر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور اور اصحاب کی شان میں گستاخی کرے اور اس کا قائل رافضی ہے“۔

(العقیدہ الحسنۃ،مترجم290 فرید بک سٹال)
Forwarded from چینل صدائے حق
تقریر دلیل یہ ہے کہ صادق ومصدوق صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے خبر دی کہ اہل نار میں سب سے ہلکا عذاب ابو طالب پر ہے ۔اب ہم پوچھتے ہیں کہ ابو طالب پر یہ تخفیف کس وجہ سے ہے ؟ آیا حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی یاری وغمخواری وپاسداری وخدمت گزاری کے باعث یا اس لئے کہ سید المحبوبین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ان سے *محبت طبعی* تھی ،حضور کو ان کی رعایت منظور تھی ۔
Forwarded from چینل صدائے حق
بدائع میں ہے کہ مسجد میں وضو کرنا مکروہ ہے اس لئے کہ اس سے *طبعاً گھن* محسوس ہوتی ہے لہذا اس سے مسجد کو پاک رکھنا ایسے ہی واجب ہے جیسا کہ رینٹ اور بلغم سے مسجد کو پاک رکھنا(ت)
Forwarded from چینل صدائے حق
وضو کا پانی طبعاً ناپسند ہے لہذا اس سے مسجد کو بچانا ضروری ہے جیسے مسجد کو ناک اور بلغم سے محفوظ رکھنا ضروری ہے،بدائع ۔(ت)
Forwarded from چینل صدائے حق
ابوطالب نے صاف بتادیا کہ ان کی محبت وہی ہے جو انسان تو انسان حیوان کو بھی اپنے بچے سے ہوتی ہے، ایسی محبت ایمان نہیں، ایمان حُبِّ شرعی ہے، ابوطالب میں اس کی شان نہیں، محبت شرعی وایمانی ہوتی تو نار کو عار پر اختیار اور دمِ مرگ کلمہ طیبہ سے انکار اور ملتِ جاہلیت پر اصرار کیوں ہوتا
Forwarded from چینل صدائے حق
امام قسطلانی ارشاد الساری میں فرماتے ہیں :

یعنی ابو طالب نے حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی نصرت و حمایت سب کچھ کی، طبعی محبت بہت کچھ رکھی۔ مگرشرعی محبت نہ تھی،آخر تقدیرِ الہٰی غالبآئی اور معاذ اﷲ کفر پر وفات پائی اور اﷲ ہی کے لیے ہے حجت بلند۔

( ۱ ؎ ارشاد الساری شرح صحیح البخاری کتاب المناقب باب قصّہ ابی طالب دارالکتاب العربی بیروت ۶ /۲۰۱)
Forwarded from چینل صدائے حق
مسئلہ صلہ رحم اور اپنے اقرباء کی مواسات عمدہ حسنات سے ہے مگر اگر نیت لوجہ اللہ نہ ہو بلکہ خون کی شرکت اور طبعی محبت کا تقاضا ہو تو اس سے عنداللہ کچھ فائدہ نہیں ۔
Forwarded from چینل صدائے حق
صدرالافاضل کا جواب سن کر پنڈت فرار ہو گیا

پیشکش: سید وقاص

مرادآباد بازار چوک میں آریہ مبلغ روزانہ اسلام کے خلاف تقریریں کرتے تھے۔ حضرت صدرالافاضل علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی رحمہ اللہ بانی جامعہ نعیمیہ مرادآباد قلعہ والی مسجد سے جمعہ پڑھا کر واپس آرہے تھے، دیکھا کہ آریہ اعتراض کر رہا ہے اور شاہی مدرسہ کے ایک مدرس مولوی قدرت اللہ جواب دے رہے ہیں۔ اور جب مکمل جواب نہ دے سکے تو عاجز ہو کر فرار ہو گئے۔ اور آریہ نے تالی بجا دی کہ مولوی صاحب عاجز ہو کر بھاگ گئے۔ میرے اعتراض کا جواب نہ دے سکے۔ اس پر صدرالافاضل نے فرمایا:

پنڈت جی!

اعتراض کیا ہے مجھے بتائیے میں جواب دیتا ہوں۔ اس نے بڑی تعلی سے کہا کہ آپ کے مولوی صاحب جواب نہ دے سکے تو آپ کیا جواب دیں گے۔ آپ نے کہا آپ اعتراض تو کیجیے پھر دیکھیے کہ تسلی بخش جواب آپ کو ملتا ہے کہ نہیں! اس نے اعتراض کیا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا ہوتا ہے اور تمہارے پیغمبرحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنے منہ بولے بیٹے زید کی بیوی سے نکاح کر لیا تھا، حضور صدر الافاضل علیہ الرحمہ نے دلائل وبراہین سے ثابت کیا کہ کسی کو منہ بولا بیٹا بنانے سے حقیقت نہیں بدلتی اور حقیقی بیٹا نہیں ہوتا۔ اور حقیقت میں بیٹا وہ ہوتا ہے جو کسی کے نطفہ سے پیدا ہو۔ مگر وہ پنڈت نہ مانا اور اس نے کہا میں نہیں مانتا۔ آپ نے فرمایا میں تمہیں ابھی منوائے دیتا ہوں۔

مجمع کو مخاطب کرکے فرمایا "یہ پنڈت میرا بیٹا ہے لہذا پنڈت جی کے قول کے مطابق یہ میرے حقیقی بیٹے ہو گئے اور حقیقی بیٹے کی بیوی باپ پر حرام اور اس کی ماں اس پر حلال ہوتی ہے۔ تو ان کی ماں میرے لیے حلال ہو گئی۔ پنڈٹ یہ سن کر بوکھلا گیا اور کہنے لگا تم مجھے گالی دیتے ہو۔ صدرالافاضل نے فرمایا: میرا مدعا ثابت ہوا تو خود اس کو گالی تسلیم کرتا ہے۔ لہذا معلوم ہوا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہوتا۔ پنڈت مبہوت ہو کر کہنے لگا پہلے تمہارا مولوی چلا گیا تھا اب میں چلتا ہوں۔

(حیات صدر الافاضل ص:11،10)
Forwarded from چینل صدائے حق
📚نثر المرجان فی رسم نظم القرآن
مصنف :- غیاث الملۃ والدین مولوی محمد غوث ابن ناصر الدین مدراسی


آپ علیہ الرحمہ نے استخارہ کیا کہ بحر العلوم علامہ عبد العلی فرنگی محلی سے استفادہ کروں یا نہ کروں؟ خواب میں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا صدیق اکبر تشریف لائے اور آب زمزم اتنا پلایا کہ حلق تک آگیا اور سمجھ گیے کہ استفادہ کی اجازت مل گئی ہے صبح اٹھے تو حلق میں زمزم شریف کا مزہ موجود تھا. مختصر یہ کہ آپ نے "بحر العلوم" سے استفادہ کیا اور ایک ایسی کتاب لکھی کہ چودہ سو سال میں اس موضوع پر اتنی جامع کتاب کسی نے نہ لکھی آج بھی پوری دنیا میں یہ کتاب سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے.
ملخصا. ممتاز علماے فرنگی محل
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
پانی کس طرح پیئں
برتن منہ سے علیحدہ کرکے سانس لے تاکہ تھوک یا رینٹ پانی میں نہ پڑے،نیز سانس میں اندر کی گرمی اور زہریلا مادہ ہوتا ہے جو پانی میں مل کر بیماری پیدا کرتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ چائے وغیرہ گرم چیز میں پھونکیں مارنا منع ہے۔
📚 مراۃ المناجیح
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
ہجرت دو قسم ہے: عامہ و خاصہ۔ عامہ یہ کہ تمام اہل وطن ترکِ وطن کرکے چلے جائیں۔ اور خاصہ یہ کہ خاص اشخاص، پہلے ہجرت دارالحرب سے ہر مسلمان پر فرض ہے، جس کا بیان آیہ کریمہ _
ان الذین توفّٰھم الملٰئکۃ ظالمی انفسھم_ ۱؎الآیۃ
میں ہے، اس سے صرف عورتیں اور بچے اور عاجز مرد جو نکل نہیں سکتے مستثنٰی ہیں، جس کا ذکر اس کے متصل دوسری آیہ کریمہ_ الاالمستضعفین _۲؎الآیۃ میں ہے،

باقی سب پر فرض ہے *جوباوصفِ قدرت دارالحرب میں سکونت رکھے اور ہجرت نہ کرے مستحقِ عذاب ہے،*



*رہا دارالاسلام اس سے ہجرتِ عامہ حرام ہے* کہ اس میں مساجد کی ویرانی وبے حرمتی، قبور مسلمین کی بربادی، عورتوں بچوں اور ضعیفوں کی تباہی ہوگی
اور(دار الاسلام) *ہجرت خاصہ میں تین صورتیں ہیں،* اگر کوئی شخص کسی وجہ خاص سے کسی مقام خاص میں اپنے فرائض دینیہ بجانہ لاسکے اور دوسری جگہ ممکن ہوتو اگر یہ خاص اسی مکان میں ہے اس پر فرض ہے کہ یہ مکان چھوڑ کر دوسرے مکان میں چلاجائے،
اور اگر اس محلہ میں معذور ہوتو دوسرے محلہ میں اٹھ جائے اور اس شہر میں مجبور ہوتو دوسرے شہر میں، وعلٰی ہذا لقیاس۔

*دوسرے وہ کہ* یہاں اپنے فرائض مذہبی بجالانے سے عاجز نہیں اور اس کے ضعیف ماں یا باپ یا بیوی یا بچے جن کا نفقہ اس پر فرض ہے وہ نہ جاسکیں گے یا نہ جائیں گے اور اس کے چلے جانے سے بے وسیلہ رہ جائیں گے تو اس کو دارالاسلام سے ہجرت کرنا حرام ہے،

*یا وہ عالم* جس سے بڑھ کر اس شہر میں عالم نہ ہو اسے بھی حرام ہے-

*تیسرے وہ کہ* نہ فرائض سے عاجز ہے نہ اس کی یہاں حاجت، اسے اختیار ہے رہے یاچلاجائے جو اس کی مصلحت سے ہو، یہ تفصیل دارالاسلام میں ہے،
اب آپ اپنی حالت کا اندازہ کرسکتے ہیں کہ آپ کو ہجرت جائز یا واجب یاحرام ہے۔وﷲ تعالٰی اعلم۔
Forwarded from چینل صدائے حق
دشمن دیں کے مرنے پر اظہار مسرت

حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے قتل ابوجہل کی خبر سن کر سجدۂ شکر ادا کیا جیساکہ دوسری روایات میں ہے۔خیال رہے کہ اپنے جانی مالی دشمن کے فوت ہونے پر خوشی منانا ممنوع ہے۔اگر بمرد عدو جائے شادمانی نیست کہ زندگانی مانیز جاودانی نیستمگر قومی دینی ملکی دشمن کے مرجانے پر شکر کرنا سنت ہے۔عاشورہ یعنی دسویں محرم کا روزہ اسی لیے سنت ہے کہ اس دن فرعون غرق ہوا ہے۔ دینی دشمن کے مرجانے سے مخلوق خدا اس کے فساد سے محفوظ ہوجاتی ہے.
📚 مراۃ المناجیح جلد پنجم
📝 حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
ثواب پہنچتا ہے
حکیم الامت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
"دیکھو ہماری کتاب"فہرست القرآن"۔ اشعۃ للمعات میں اسی جگہ ہے کہ شیخ عزیز الدین عبدالسلام کو کسی نے ان کی موت کے بعد خواب میں دیکھا فرمایا ہم دنیا میں تلاوت قرآن کے ثواب پہنچنے کے منکر تھے مگر اس جہاں میں آکر پتہ لگا کہ اس کا ثواب بھی پہنچتا ہے۔
📚 مراۃ المناجیح جلد سوم
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
*علم دین فرض عین ہے*
یاد رہے علم دین *وہ علم ہے* کہ اس میں شکست کھانے والا بھی کوشش کرنے کا ثواب پا لیتا ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ *اس علم میں* فیل ہونے والا بھی کثیر نیکیاں حاصل کرلیتا ہے جو بعض وقت پاس ہونے والا نہیں لے پاتا.
ہمیں علم دین سیکھنے سکھانے میں کوئی شرم نہیں کرنی چاہیے، بلکہ تجربہ یہ ہے کہ زیادہ غلطی کرنے والا زیادہ سیکھتا ہے، اور غلطی کے بعد جو اصلاح ہوتی ہے اس سے اس کا علم مزید پختہ ہوجاتا ہے.
اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فقیر نے ایک خوبصورت سلسلہ شروع کر دیا ہے. آپ بھی تشریف لائیں، مسلمانوں کو اس میں جوائن کروائیں اور علم کے ساتھ ثواب بھی کمائیں،
*WhatsApp*
https://chat.whatsapp.com/AconCs9kuOH2uSnOAexYPf
*Telegram*
https://t.me/+PqvRcZ4qAuRH2meI

📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
*کیا زوال مکروہ وقت ہے؟*
ایک غلط فہمی کا ازالہ

1) ایک ہے شرعی دن، جو صبح صادق سے غروب آفتاب تک مانا جاتا ہے
2) دوسرا ہے عرفی دن، جو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک مانا جاتا ہے
اس سے واضح ہوا کہ شرعی دن عرفی دن سے بڑا ہے، اب شرعی دن آدھا کریں. *مثلاً آج صبح صادق چار بجے صبح صادق ہوا اور سات بجے سورج ڈوبا تو شرعی دن کل پندرہ گھنٹے کا ہوا* اب اسے آدھا کریں تو ساڑھے گیارہ بجے نصف نصف ہو جاے گا اس سے معلوم ہوا کہ آج "ضحو کبری یعنی نصف النہار شرعی" ساڑھے گیارہ بجے ہوا اور یہیں سے مکروہ وقت شروع ہوا اسی طرح عرفی دن کا آدھا کریں تو اس سے "نصف النہار عرفی نکلے گا

تو جان لیجیے مکروہ وقت نصف النہار شرعی سے شروع ہو کر نصف النہار عرفی پر ختم ہوتا ہے،

اور زوال مکروہ وقت نہیں بلکہ وہیں سے جائز وقت یعنی ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے.
ان شاء اللہ علم سیکھیں گے سکھائیں گے، کسی بھائی کو نہ سمجھ آیا ہو تو الحمدللہ سمجھانے کو تیار ہوں
📝 حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
*کیا آپ کو معلوم ہے؟*
--------سلسلہ نمبر7------------
📝 حسن نوری دوآبہ وزیر گنج گونڈہ یوپی +918485880123
-----------------------------------
26) بعض لوگ ابوجہل کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا کہتے ہیں جبکہ ابوجہل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا نہیں
📚 فتاوی شارح بخاری اول ص 354اور ص 411

*کیا آپ کو معلوم ہے؟*
26) امام اہلسنت سیدی اعلیحضرت رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں
📚 کنزالایمان کوئز

*کیا آپ کو معلوم ہے؟*
27) ثعلبہ بن ابی حاطب انصاری مومن تھے
📚 فتاوی شارح بخاری دوم ص 41

*کیا آپ کو معلوم ہے*
28)، انبیاء کرام علیہم السلام شہید کیے گئے ہیں نہ کہ رسل علیھم السلام
📚 فتاوی شارح بخاری اول ص 367 الملفوظ کامل
*جاری ہے*
-----------9/5/2017-------------
جوائن فیس بک پیج
https://www.facebook.com/SADAEHAQE786/
ٹیلیگرام چینل جوائن کریں
https://t.me/joinchat/AAAAAD6r0XGeKgLkR9pniA
Forwarded from چینل صدائے حق
ابوجہل کے مٹھی میں کنکریوں نے کلمہ پڑھا بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثابت نہیں جبکہ نصرۃ الواعظین میں سرکار شیر بیشہ اہلسنت نے اسے بیان فرمایا ہے آپ بھی مطالعہ کریں
Forwarded from چینل صدائے حق
ابوجہل کے مٹھی میں کنکریوں نے کلمہ پڑھا یہ واقعہ نصرۃ الواعظین. مثنوی شریف میں بھی ہے
Forwarded from چینل صدائے حق
*روز بدر امت محمدیہ کا فرعون ابوجہل* کو عظیم صحابیہ سیدہ عفراء رضی اللہ عنہا کے بیٹوں نے قتل کیا، جن کا نام معاذ اور معوذ ہے.(سرِ ابوجہل کو سیدنا عبداللہ بن مسعود نے کاٹا تھا رضی اللہ عنہ) یہ حارث بن رفاعہ کے بیٹے تھے، بدر میں تین سگے اور چار اخیافی بھائی شریک تھے (یعنی سیدہ عفراء کے سات بیٹے شرکاء بدر سے ہیں) خطبا بڑے زور شور سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ و معوذ چھوٹے چھوٹے بچے تھے جو ابوجہل تک نہیں پہنچ پا رہے تھے، پہلے اس کی سواری کی کونچیں کاٹیں بعدہ اسے قتل کیا، کوئی کہتا ہے کہ وہ اٹھ دس سال کے تھے تو کوئی اس کے ساتھ اور بھی عجیب و غریب باتیں شامل کرتا ہے.

اے لوگو! جان لو کہ یہ حضرات نوجوان تھے حتی سیدنا معوذ جو بدر میں شہید بھی ہوے ان کی بیٹی سیدہ ربیع بنت معوذ کی شادی بدر کے بعد ہوئی اب آپ بھی ذرا سوچیے جو شادی شدہ بلکہ صاحب اولاد تھے حتی کی جن کی جوان بیٹی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا تھیں انہیں چھوٹے چھوٹے بچے کہہ کر بیان کیا جاتا ہے، خطبا نے بہت سے واقعات میں نمک مرچ لگا کر اس کی اصل شبیہ بگاڑ دی ہے لہذا پڑھیں پڑھنے کی ترغیب دیں
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
دشمن دیں کے مرنے پر اظہار مسرت

حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے قتل ابوجہل کی خبر سن کر سجدۂ شکر ادا کیا جیساکہ دوسری روایات میں ہے۔خیال رہے کہ اپنے جانی مالی دشمن کے فوت ہونے پر خوشی منانا ممنوع ہے۔اگر بمرد عدو جائے شادمانی نیست کہ زندگانی مانیز جاودانی نیستمگر قومی دینی ملکی دشمن کے مرجانے پر شکر کرنا سنت ہے۔عاشورہ یعنی دسویں محرم کا روزہ اسی لیے سنت ہے کہ اس دن فرعون غرق ہوا ہے۔ دینی دشمن کے مرجانے سے مخلوق خدا اس کے فساد سے محفوظ ہوجاتی ہے.
📚 مراۃ المناجیح جلد پنجم
📝 حسن نوری گونڈوی
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1