🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from چینل صدائے حق
تلخ حقیقت
ڈاکٹر کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
انیجئر کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
حکیم کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
کیمسٹ کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
فزکسٹ کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
ماہر ریاضی کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
ماہر نفسیات کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
بلکہ یہ سارے بھی ایک دوسرے کے کام میں نہیں بولتے بلکہ بنا معلومات کے کسی کام میں نہیں بولتے

مگر افسوس صد افسوس ایک دین اسلام کے مسائل ہیں جن میں ہر آدمی بولتا ہے اور ذاتی رائے دینے کی کوشش کرتا ہے۔برائے مہربانی دینی معاملات میں اپنی ذاتی رائے سے گریز کریں جب تک %100 یقین نہ اپنی طرف سے دین کی بات نہ کریں۔
Forwarded from چینل صدائے حق
اقول: اتنا لفظ سچ ہے کہ اللہ عزوجل کے بتانے سے زیادہ کوئی معلوم نہیں کرسکتا ۔ ہمارے اختیاری افعل کب عطائے الٰہی وارادئہ الٰہیہ سے بڑھ کر ہوسکتے ہیں مگر

کلمۃ حق ارید بھا باطل

(کلمہ حق ہے جس سے باطل کا ارادہ کیا گیا ہے ۔ت)خوارج کی طرح یہ سچا لفظ اس نے باطل ارادے سے کہا ہے وہ اس سے ان کے اختیار عطائی کا بھی سلب چاہتاہے یعنی ابنیاء علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کو خدا کا دیا ہوا اختیار بھی نہیں بلکہ عاجز ومجبو رمحض ہیں۔
Forwarded from چینل صدائے حق
کفریہ وشرکیہ کلمات اور اَعمال
شرک کی تعریف
سوال(۱):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: شرک کس کو کہتے ہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اﷲ کی ذات وصفات میں غیر اﷲ کی ہمسری کا عقیدہ رکھنا شرک ہے ،اس کی ظاہری علامت یہ ہے کہ جو عبادت اﷲ کے ساتھ مخصوص ہے، مثلاً رکوع اور سجدہ اسے غیر اللہ کے سامنے بجالانا، یا غیر اﷲ کے نام پر چڑھاوا چڑھانا اور قربانیاں کرنا وغیرہ، اس طرح کی سب باتیں ممنوع اور حرام ہیں۔
کتاب النوازل جلد اول
Forwarded from چینل صدائے حق
حامیان یزید دیوبندی پلید سب سے بڑے غلیظ

عامر عثمانی فاضل دیوبند
ماہنامہ تجلی دیوبند میں یزید کے تعلق سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کرتا

یزید جسے خدا نے بخشا
مگر بندوں نے نہیں بخشا

ماہنامہ تجلی دیوبند جون 1960 صفحہ 19

مقام حیرت ہے یہ دیوبندی جماعت والے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں

اور دیوبندیوں کے ہی اکابر مولوی عامر عثمانی دیوبندی یزید کے لیے کہتا ہے کہ اس کو خدا نے بخشا آخر عامر عثمانی فاضل دیوبند کو کس طرح کا علم غیب حاصل ہے جو اس نے معلوم کر لیا کہ یزید پلید کو اللہ تعالیٰ نے بخش دیا؟؟

شعیب رضا
Forwarded from چینل صدائے حق
قولہ *:ائمہ دین و مسلمانان قرونِ ثلثہ سب غیر مقلد تھے*

محض جھوٹ ہے، تابعین و تبع تابعین میں تو لکھوکھا مقلدین تھے ہی، صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم میں بھی ہزاروں حضرات خصوصاً اعراب و اکثر طلقاء مقلد تھے۔ قرونِ ثلثہ کے کروڑوں مسلمانوں میں ہر شخص کو مجتہد جاننا آپ ہی جیسے فاضل اجہل کا کام ہے ایمان سے کہنا قرونِ ثلثہ میں کبھی کسی کا کسی عالم سے مسئلہ پوچھنا اور وہ جو فرمائے اس پر عمل کرنا ہوا یا نہیں، بے شک ہوا اور ہر قرن میں ہوا اور شب و روز ہوتا رہا، اور تقلید کس چیز کا نام ہے، اگر کبھی خواب میں بھی کتبِ حدیث کی ہوا لگی ہوتی تو معلوم ہوتا کہ عوام و علماء کا یہ استفتاء وافتاء نہ صرف زمانہ صحابہ بلکہ زمانہ رسالت سے ہمیشہ رائج رہا۔
📚قوارع القہار علی المجسمۃ الفجار ضرب 236
📝حسن نوری گونڈوی امام نورانی مسجد بیگم باغ کالونی اجین ایم پی
Forwarded from چینل صدائے حق
اب یہی عزم ہے ، چاہے تو قیامت گزرے
ہم نہ بدلیں گے یہ بنیان ، بہت سردی ہے

چاند پر جھک کے کسی ابر نے سرگوشی کی
گھر میں رہتے ہیں ، مری مان ، بہت سردی ہے

جیب میں ہاتھ دئیے ایک سپاہی بولا
آہ ! کیسے کروں چالان بہت سردی ہے

سرد ہاتھوں سے چھوا جب تو تڑپ کر بولے
بھاڑ میں جائے یہ رومان ، بہت سردی ہے

آگ تاپی ہے رقیبوں نے بھی ہمراہ مرے
تیرے کوچے میں مری جان بہت سردی ہے
Forwarded from چینل صدائے حق
*قیامت میں چہرے روشن ہوں گے*

قرآن مجید میں ہے "یوم تبیض وجوہ" یعنی قیامت کے دن کچھ چہرے سفید ہوں گے (آل عمران) اس آیت کی تفسیر میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم اھل السنۃ یعنی سفید چہرے والوں سے مراد" اہل سنت" ہیں- اور کالے چہروں سے مراد" اہل بدعت" کے چہرے ہیں- دیکھیے 📚 تفسیر ابن کثیر جلد 1 صفحہ 536، قرطبی جلد 4 صفحہ 163، درمنثور جلد 2 صفحہ 63، خازن جلد 1 صفحہ 286، مظہری جلد 2 صفحہ 116، فتح القدیر جلد 1 صفحہ 371، منہاج السنہ از ابن تیمیہ جلد 1 صفحہ 256، فتاوی اہل حدیث جلد 1 صفحہ 74،
📚 القواعد فی العقائد صفحہ 25

📝حسن نوری گونڈوی امام نورانی مسجد بیگم باغ کالونی اجین ایم پی
Forwarded from چینل صدائے حق
*ترازو، مکھی اور سونا*

اکثر دیکھا ہو گا کہ ‏سبزی تولتے وقت اگر مکھی ترازو پر بیٹھ جائے تو سبزی والا مکھی کو نہیں اڑاتا، کیونکہ سبزی والا جانتا ہے کہ مکھی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن اگر وہی مکھی سونا تولتے وقت سنار کے ترازو پر بیٹھ جائے تو کم سے کم ایک ہزار روپے کا فرق پڑ جائے گا .......... اس طرح ہم کس کے ساتھ بیٹھتے ہیں، کہاں بیٹھتے ہیں، کیوں بیٹھتے ہیں، یہ سب باتیں بھی ہماری قدر و قیمت پر گہرا اثر ڈالتی ہیں اور بتاتی ہیں ہم کس کیٹیگری کے ہیں.....!

بشکریہ محب گرامی مولانا Tauhid Ahmad صاحب قبلہ۔
1
Forwarded from چینل صدائے حق
[عقیدہ اہلسنت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا گستاخ رافضی ہے]

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب العقیدہ الحسنۃ میں لکھتے ہیں!

”ایسا شخص رافضی ہے اگرچہ خلفاء راشدین کو مانے مگر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور اور اصحاب کی شان میں گستاخی کرے اور اس کا قائل رافضی ہے“۔

(العقیدہ الحسنۃ،مترجم290 فرید بک سٹال)
Forwarded from چینل صدائے حق
تقریر دلیل یہ ہے کہ صادق ومصدوق صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے خبر دی کہ اہل نار میں سب سے ہلکا عذاب ابو طالب پر ہے ۔اب ہم پوچھتے ہیں کہ ابو طالب پر یہ تخفیف کس وجہ سے ہے ؟ آیا حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی یاری وغمخواری وپاسداری وخدمت گزاری کے باعث یا اس لئے کہ سید المحبوبین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ان سے *محبت طبعی* تھی ،حضور کو ان کی رعایت منظور تھی ۔
Forwarded from چینل صدائے حق
بدائع میں ہے کہ مسجد میں وضو کرنا مکروہ ہے اس لئے کہ اس سے *طبعاً گھن* محسوس ہوتی ہے لہذا اس سے مسجد کو پاک رکھنا ایسے ہی واجب ہے جیسا کہ رینٹ اور بلغم سے مسجد کو پاک رکھنا(ت)
Forwarded from چینل صدائے حق
وضو کا پانی طبعاً ناپسند ہے لہذا اس سے مسجد کو بچانا ضروری ہے جیسے مسجد کو ناک اور بلغم سے محفوظ رکھنا ضروری ہے،بدائع ۔(ت)
Forwarded from چینل صدائے حق
ابوطالب نے صاف بتادیا کہ ان کی محبت وہی ہے جو انسان تو انسان حیوان کو بھی اپنے بچے سے ہوتی ہے، ایسی محبت ایمان نہیں، ایمان حُبِّ شرعی ہے، ابوطالب میں اس کی شان نہیں، محبت شرعی وایمانی ہوتی تو نار کو عار پر اختیار اور دمِ مرگ کلمہ طیبہ سے انکار اور ملتِ جاہلیت پر اصرار کیوں ہوتا
Forwarded from چینل صدائے حق
امام قسطلانی ارشاد الساری میں فرماتے ہیں :

یعنی ابو طالب نے حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی نصرت و حمایت سب کچھ کی، طبعی محبت بہت کچھ رکھی۔ مگرشرعی محبت نہ تھی،آخر تقدیرِ الہٰی غالبآئی اور معاذ اﷲ کفر پر وفات پائی اور اﷲ ہی کے لیے ہے حجت بلند۔

( ۱ ؎ ارشاد الساری شرح صحیح البخاری کتاب المناقب باب قصّہ ابی طالب دارالکتاب العربی بیروت ۶ /۲۰۱)
Forwarded from چینل صدائے حق
مسئلہ صلہ رحم اور اپنے اقرباء کی مواسات عمدہ حسنات سے ہے مگر اگر نیت لوجہ اللہ نہ ہو بلکہ خون کی شرکت اور طبعی محبت کا تقاضا ہو تو اس سے عنداللہ کچھ فائدہ نہیں ۔
Forwarded from چینل صدائے حق
صدرالافاضل کا جواب سن کر پنڈت فرار ہو گیا

پیشکش: سید وقاص

مرادآباد بازار چوک میں آریہ مبلغ روزانہ اسلام کے خلاف تقریریں کرتے تھے۔ حضرت صدرالافاضل علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی رحمہ اللہ بانی جامعہ نعیمیہ مرادآباد قلعہ والی مسجد سے جمعہ پڑھا کر واپس آرہے تھے، دیکھا کہ آریہ اعتراض کر رہا ہے اور شاہی مدرسہ کے ایک مدرس مولوی قدرت اللہ جواب دے رہے ہیں۔ اور جب مکمل جواب نہ دے سکے تو عاجز ہو کر فرار ہو گئے۔ اور آریہ نے تالی بجا دی کہ مولوی صاحب عاجز ہو کر بھاگ گئے۔ میرے اعتراض کا جواب نہ دے سکے۔ اس پر صدرالافاضل نے فرمایا:

پنڈت جی!

اعتراض کیا ہے مجھے بتائیے میں جواب دیتا ہوں۔ اس نے بڑی تعلی سے کہا کہ آپ کے مولوی صاحب جواب نہ دے سکے تو آپ کیا جواب دیں گے۔ آپ نے کہا آپ اعتراض تو کیجیے پھر دیکھیے کہ تسلی بخش جواب آپ کو ملتا ہے کہ نہیں! اس نے اعتراض کیا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا ہوتا ہے اور تمہارے پیغمبرحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنے منہ بولے بیٹے زید کی بیوی سے نکاح کر لیا تھا، حضور صدر الافاضل علیہ الرحمہ نے دلائل وبراہین سے ثابت کیا کہ کسی کو منہ بولا بیٹا بنانے سے حقیقت نہیں بدلتی اور حقیقی بیٹا نہیں ہوتا۔ اور حقیقت میں بیٹا وہ ہوتا ہے جو کسی کے نطفہ سے پیدا ہو۔ مگر وہ پنڈت نہ مانا اور اس نے کہا میں نہیں مانتا۔ آپ نے فرمایا میں تمہیں ابھی منوائے دیتا ہوں۔

مجمع کو مخاطب کرکے فرمایا "یہ پنڈت میرا بیٹا ہے لہذا پنڈت جی کے قول کے مطابق یہ میرے حقیقی بیٹے ہو گئے اور حقیقی بیٹے کی بیوی باپ پر حرام اور اس کی ماں اس پر حلال ہوتی ہے۔ تو ان کی ماں میرے لیے حلال ہو گئی۔ پنڈٹ یہ سن کر بوکھلا گیا اور کہنے لگا تم مجھے گالی دیتے ہو۔ صدرالافاضل نے فرمایا: میرا مدعا ثابت ہوا تو خود اس کو گالی تسلیم کرتا ہے۔ لہذا معلوم ہوا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہوتا۔ پنڈت مبہوت ہو کر کہنے لگا پہلے تمہارا مولوی چلا گیا تھا اب میں چلتا ہوں۔

(حیات صدر الافاضل ص:11،10)
Forwarded from چینل صدائے حق
📚نثر المرجان فی رسم نظم القرآن
مصنف :- غیاث الملۃ والدین مولوی محمد غوث ابن ناصر الدین مدراسی


آپ علیہ الرحمہ نے استخارہ کیا کہ بحر العلوم علامہ عبد العلی فرنگی محلی سے استفادہ کروں یا نہ کروں؟ خواب میں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا صدیق اکبر تشریف لائے اور آب زمزم اتنا پلایا کہ حلق تک آگیا اور سمجھ گیے کہ استفادہ کی اجازت مل گئی ہے صبح اٹھے تو حلق میں زمزم شریف کا مزہ موجود تھا. مختصر یہ کہ آپ نے "بحر العلوم" سے استفادہ کیا اور ایک ایسی کتاب لکھی کہ چودہ سو سال میں اس موضوع پر اتنی جامع کتاب کسی نے نہ لکھی آج بھی پوری دنیا میں یہ کتاب سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے.
ملخصا. ممتاز علماے فرنگی محل
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
پانی کس طرح پیئں
برتن منہ سے علیحدہ کرکے سانس لے تاکہ تھوک یا رینٹ پانی میں نہ پڑے،نیز سانس میں اندر کی گرمی اور زہریلا مادہ ہوتا ہے جو پانی میں مل کر بیماری پیدا کرتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ چائے وغیرہ گرم چیز میں پھونکیں مارنا منع ہے۔
📚 مراۃ المناجیح
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
ہجرت دو قسم ہے: عامہ و خاصہ۔ عامہ یہ کہ تمام اہل وطن ترکِ وطن کرکے چلے جائیں۔ اور خاصہ یہ کہ خاص اشخاص، پہلے ہجرت دارالحرب سے ہر مسلمان پر فرض ہے، جس کا بیان آیہ کریمہ _
ان الذین توفّٰھم الملٰئکۃ ظالمی انفسھم_ ۱؎الآیۃ
میں ہے، اس سے صرف عورتیں اور بچے اور عاجز مرد جو نکل نہیں سکتے مستثنٰی ہیں، جس کا ذکر اس کے متصل دوسری آیہ کریمہ_ الاالمستضعفین _۲؎الآیۃ میں ہے،

باقی سب پر فرض ہے *جوباوصفِ قدرت دارالحرب میں سکونت رکھے اور ہجرت نہ کرے مستحقِ عذاب ہے،*



*رہا دارالاسلام اس سے ہجرتِ عامہ حرام ہے* کہ اس میں مساجد کی ویرانی وبے حرمتی، قبور مسلمین کی بربادی، عورتوں بچوں اور ضعیفوں کی تباہی ہوگی
اور(دار الاسلام) *ہجرت خاصہ میں تین صورتیں ہیں،* اگر کوئی شخص کسی وجہ خاص سے کسی مقام خاص میں اپنے فرائض دینیہ بجانہ لاسکے اور دوسری جگہ ممکن ہوتو اگر یہ خاص اسی مکان میں ہے اس پر فرض ہے کہ یہ مکان چھوڑ کر دوسرے مکان میں چلاجائے،
اور اگر اس محلہ میں معذور ہوتو دوسرے محلہ میں اٹھ جائے اور اس شہر میں مجبور ہوتو دوسرے شہر میں، وعلٰی ہذا لقیاس۔

*دوسرے وہ کہ* یہاں اپنے فرائض مذہبی بجالانے سے عاجز نہیں اور اس کے ضعیف ماں یا باپ یا بیوی یا بچے جن کا نفقہ اس پر فرض ہے وہ نہ جاسکیں گے یا نہ جائیں گے اور اس کے چلے جانے سے بے وسیلہ رہ جائیں گے تو اس کو دارالاسلام سے ہجرت کرنا حرام ہے،

*یا وہ عالم* جس سے بڑھ کر اس شہر میں عالم نہ ہو اسے بھی حرام ہے-

*تیسرے وہ کہ* نہ فرائض سے عاجز ہے نہ اس کی یہاں حاجت، اسے اختیار ہے رہے یاچلاجائے جو اس کی مصلحت سے ہو، یہ تفصیل دارالاسلام میں ہے،
اب آپ اپنی حالت کا اندازہ کرسکتے ہیں کہ آپ کو ہجرت جائز یا واجب یاحرام ہے۔وﷲ تعالٰی اعلم۔
Forwarded from چینل صدائے حق
دشمن دیں کے مرنے پر اظہار مسرت

حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے قتل ابوجہل کی خبر سن کر سجدۂ شکر ادا کیا جیساکہ دوسری روایات میں ہے۔خیال رہے کہ اپنے جانی مالی دشمن کے فوت ہونے پر خوشی منانا ممنوع ہے۔اگر بمرد عدو جائے شادمانی نیست کہ زندگانی مانیز جاودانی نیستمگر قومی دینی ملکی دشمن کے مرجانے پر شکر کرنا سنت ہے۔عاشورہ یعنی دسویں محرم کا روزہ اسی لیے سنت ہے کہ اس دن فرعون غرق ہوا ہے۔ دینی دشمن کے مرجانے سے مخلوق خدا اس کے فساد سے محفوظ ہوجاتی ہے.
📚 مراۃ المناجیح جلد پنجم
📝 حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
ثواب پہنچتا ہے
حکیم الامت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
"دیکھو ہماری کتاب"فہرست القرآن"۔ اشعۃ للمعات میں اسی جگہ ہے کہ شیخ عزیز الدین عبدالسلام کو کسی نے ان کی موت کے بعد خواب میں دیکھا فرمایا ہم دنیا میں تلاوت قرآن کے ثواب پہنچنے کے منکر تھے مگر اس جہاں میں آکر پتہ لگا کہ اس کا ثواب بھی پہنچتا ہے۔
📚 مراۃ المناجیح جلد سوم
📝حسن نوری گونڈوی