Forwarded from چینل صدائے حق
میرے پسندیدہ اشعار
دشمنی جم کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں
دستِ محنت سے بنا تو بھی کوئی نقش عظیم
چشم حیرت سے کسی محل کی دیوار نہ دیکھ
شعبدہ گر بھی پہنتے ہیں خطیبوں کا لباس
بولتا جہل ہے بدنام خرد ہوتی ہے
جہاں سے راہبر اصول رہبری کو چھوڑ دیتے ہیں
وہیں سے لٹتے دیکھے ہیں اکثر کارواں ہم نے
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
جس میں جتنا ظرف ہے وہ اتنا ہی خاموش ہے
ساتھ چلنا مصلحت اور مجبوری بھی ہے
راستہ ہے کاٹنا ہم سفر کیسا بھی ہو
سچ بولنا ثواب ہے مگر جھوٹ فرض ہے
دشمن سے ایک مریض سے ایک بے شعور سے
نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے اے ہندی مسلمانوں
تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں
یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا
زبان سے کہہ دیا لا الہ تو کیا حاصل
دل و نظر جو مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
تنظیم تم جو قوم کی منظور ہے اگر
بچوں سے پہلے ماؤں کو تعلیم دیجیے
نوٹ:- شاعر یا نام پوچھ کر شرمندہ نہ کریں
حسن نوری گونڈوی

مخالفین بیچارے کم علموں کو اکثر دھوکا دیتے ہیں کہ یہ تو زندہ ہیں فلاں عقیدہ یا معاملہ ان سے شرک نہیں، وہ مردہ ہیں ان سے شرک ہے۔ یا یہ تو پاس بیٹھے ہیں ان سے شرک نہیں، وہ دور ہیں ان سے شرک ہے وعلی ہذا القیاس طرح طرح کے بیہودہ وسواس ، مگریہ سخت جہالت بے مزہ ہے جو شرک ہے وہ جس کے ساتھ کیا جائے شرک ہی ہوگا، اورایک کے لئے شرک نہیں توکسی کے لئے بھی شرک نہیں ہوسکتا، کیا اللہ کے شریک مردے نہیں زندے ہوسکتے ہیں دور کے نہیں ہوسکتے پاس کے ہوسکتے ہیں، انبیاء نہیں ہوسکتے حکیم ہوسکتے ہیں، انسان نہیں ہوسکتے۔فرشتے ہوسکتے ہیں، حاشاللہ اللہ تبارک وتعالٰی کاکوئی شریک نہیں ہوسکتا، تو مثلا جوبات ندا خواہ کوئی شے جس اعتقاد کے ساتھ کسی پاس بیٹھے ہوئے زندہ آدمی سے شرک نہیں وہ اسی اعتقاد سے کسی دور والے یا مردے بلکہ اینٹ پتھر سے بھی شرک نہیں ہوسکتی، اور جو ان میں سے کسی سے شرک ٹھہرے وہ قطعا یقینا تمام عالم سے شرک ہوگی، اس استعانت ہی کو دیکھئے کہ جس معنی پر خدا سے شرک ہے یعنی اسے قادر بالذات ومالک مستقل جان کر مدد مانگنا ۔ بہ ایں معنی اگر دفع مرض میں طبیب یادوا سے استمداد کرے یا حاجت فقر میں امیر یا بادشاہ کے پاس جائے یا انصاف کرانے کو کسی کچہری میں مقدمہ لڑائے، بلکہ کسی سے روز مرہ کے معمولی کاموں ہی میں مدد لے جو بالیقین تمام مخالفین روزانہ اپنی عورتوں، بچوں، نوکروں سے کرتے کراتے رہتے ہیں، مثلایہ کہنا کہ فلاں چیزاٹھادے یا کھانا پکادے، یا پانی پلادے سب شرک قطعی ہے کہ جب یہ جانا کہ اس کام کے کردینے پر انھیں خود اپنی ذات سے بے عطائے الٰہی قدر ت ہے تو صریح کفر اور شرک میں کیا شبہہ رہا، اور جس معنی پر ان سب سے استعانت شرک نہیں یعنی مظہر عون الٰہی وواسطہ و سیلہ وسبب سمجھنا اس معنی پر حضرات انبیاء واولیاء علیہم افضل الصلٰوۃ والثناء سے کیوں شرک ہونے لگی، مگر حکیم ، امیر ، جج، اولاد، نوکر، جورو، ان سب کو مظہر عون وسبب ووسیلہ جاننا جائز ہے۔ اور ان حضرات عالیہ کو کہ وہ اعلی مظہر واعظم سبب وافضل وسائل بلکہ منتہی الاسباب وغایۃ الوسائط ونہایۃ الوسائل ہیں، ایسا سمجھنا شرک ہوگیا، ہزار تف بریں بے عقلی وناانصافی، غرض پانی وہیں مڑتاہے کہ جو کچھ غصہ ہے۔ وہ حضرات محبوبان خداکے بارے میں ہے۔ جو رو، یار، بچے مددگار، نوکر، کارگزار مگر انبیاء، واولیاء کانام آیا اور سر پر شرک کا بھوت سوار یہ کیا دین ہے۔ کیسا ایمان ہے !
فتاوی رضویہ
فتاوی رضویہ
Forwarded from چینل صدائے حق
مومن کی لمبی عمر مومن کے لیے نعمت
وہیں کفار و مرتدین کے لیے عذاب ہے،
مومن کی تکلیف مومن کے لیے راحتِ آخرت
اور کفار و مرتدین کا ارامِ دنیا ان کے لیے عذاب قرآن کریم "سنعذبھم مرتین"
یاد رہے قبر میں اجسام بعض اہل اللہ کے محفوظ ہوتے ہیں وہیں بعض اشرار کے بدن بھی محفوظ ہوتے ہیں لیکن دونوں میں فرق ہے وہ رحمت الہی کے سبب اور یہ عذاب الہی کے سبب ہوتا ہے

اگر تم تاج بھی رکھ دو گے سر پہ حکمرانی کا
نہیں ہو گا مگر راضی کبھی بھی دل زنانی کا
میں تارے توڑ کر لایا تو وہ کہنے لگی
یہ وہ تارے نہیں، جو شوہر لایا تھا فلانی کا
تارے برائے فرخت ۔۔۔ 🥴
نہیں ہو گا مگر راضی کبھی بھی دل زنانی کا
میں تارے توڑ کر لایا تو وہ کہنے لگی
یہ وہ تارے نہیں، جو شوہر لایا تھا فلانی کا
تارے برائے فرخت ۔۔۔ 🥴
Forwarded from چینل صدائے حق
*عورتوں کے متعلق اہم مسائل*
بہار شریعت کی روشنی میں
گھر میں چند عورتیں ہوں تو بھائی یا والد،شوہر وغیرہ امامت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ 👇🏻
جس گھر میں عورتیں ہی عورتیں ہوں، اس میں مرد کو ان کی امامت ناجائز ہے، *ہاں اگر ان عورتوں میں اس کی نسبی محارم ہوں یا بی بی یا وہاں کوئی مرد بھی ہو، تو ناجائز نہیں*
تکبیر تشریق عورتوں پر کب واجب ہے اور کب نہیں؟؟ 👇🏻👇🏻
"تکبیر تشریق عورتوں پر واجب نہیں اگرچہ جماعت سے نماز پڑھی، ہاں اگر مرد کے پیچھے عورت نے پڑھی اور امام نے اس کے امام ہونے کی نیت کی تو عورت پر بھی واجب ہے مگر آہستہ کہے۔
یہ کیسے معلوم ہو کہ لڑکا یا لڑکی حد شہوت کو پہنچ گیے ہیں؟؟ 👇🏻
"حد شہوت لڑکوں میں یہ کہ اس کا دل عورتوں کی طرف رغبت کرے اور لڑکی میں یہ کہ اسے دیکھ کر مرد کو اس کی طرف میلان پیدا ہو اور اس کااندازہ لڑکوں میں بارہ سال اور لڑکیوں میں نو برس ہے
خواتین طواف کعبہ کس وقت کریں تو زیادہ بہتر ہے؟؟ 👇🏻👇🏻
" زیادہ احتیاط یہ ہے کہ عورتوں کو طواف کے لیے شب کے دس گیارہ بجے جب ہجوم کم ہولے جائیں۔ یوہیں صفا و مروہ کے درمیان سعی کے لیے بھی۔
کسی نکاح میں گواہ ایک ہی مرد ہو تو کیا عورت گواہ بن سکتی ہے یا نہیں؟؟ 👇🏻👇🏻
" صرف عورتوں یا خنثے کی گواہی سے نکاح نہیں ہوسکتا، جب تک ان میں کے دو کے ساتھ ایک مرد نہ ہو۔
اگر گھر میں موجود خواتین جماعت کریں تو امام کہاں کھڑی ہو؟؟ 👇🏻👇🏻
عورتوں کے امام کے ليے مرد ہونا شرط نہیں، عورت بھی امام ہو سکتی ہے، اگرچہ مکروہ ہے۔
جاری ہے.......
https://chat.whatsapp.com/AconCs9kuOH2uSnOAexYPf

گروپ *صدائے حق* تحریراً و تقریرا آٹھ سال سے ازالہ شبہات، و اشاعت دین متین میں سرگرم ہے
*ممبران کے لیے چند بنیادی باتیں*
👈🏻 آپ اپنی تحریر اور وہ بھی کم از تعداد میں بھیجیں
👈🏻 انہیں تحریروں کو کاپی پیسٹ، یا فاروڈ کیا جا سکتا ہے جو انتہائی اہم، اور لکھنے والے کا علم، ساتھ ہی حالات زمانہ کے مطابق ہو
👈🏻 غیر ضروری تحریر، بحث، ویڈیو یا اڈیو، امیجزز ڈالنے پر فوراً ریمو کیا جائے گا
👈🏻 الحمد للہ یہ اہلسنت و جماعت (جسے ہمارے دیار میں مسلک اعلی حضرت کہا جاتا ہے) کا گروپ ہے. حنفی، شافعی، مالکی و حنبلی، اور ماتریدی و اشعری ہر ایک کو گروپ میں شرکت اجازت ہے ولیکن فروعی مسائل پر تفسیق و تضلیل کی ہرگز اجازت نہیں،
ضروریات دین و ضروریات اہلسنت کا منکر ہرگز ہرگز اس میں شریک نہ ہو

غیر مقلدین کا ہم سے اختلاف صرف فروعی نہیں بلکہ بکثرت اصول دین میں ہمارا ان کا اختلاف ہے
السھم الشھابی علی خداع الوھابی مطبوعہ رضا اکیڈمی صفحہ 50
السھم الشھابی علی خداع الوھابی مطبوعہ رضا اکیڈمی صفحہ 50
Forwarded from چینل صدائے حق
سنو!
وہ حلالہ پر اعتراض کریں تم ان سے نیوگ کے بارے سوالات کرو
وہ جنت میں حور پر اعتراض کریں تم ویدوں کی بہشت میں ملنے والی پانچ پانچ سو اپسراء پر سوال کرو
وہ کثرت ازدواج پر اعتراض کریں تم رشی مہا رشیوں کے درجنوں رانیوں پر اعتراض کرو
وہ قرآنی سزاؤں پر اعتراض کریں تم ویدک اور منوسمرتی کے سزاؤں پر سوال کرو
وہ زیادہ بچہ پیدا کرنے پر اعتراض کریں تم ان سے کوروں اور پانڈؤوں کے بارے میں سوال کرو
وہ وہ نماز پر اعتراض کریں تم سندھیا پر سوال اٹھاو
وہ جہاد پر اعتراض کریں تو تم مہابھارت( جن میں کروڑوں لوگ مارے گیے) اور آریہ ورت میں ہونے والی جنگوں پر سوال کرو
تم ان سے سوال کرو پوچھو کہ آخر تمہاری بھی تو کوئی دھارمک کتاب ہے، کسی کو تم بھی تو مانتے ہو؟ اسلام پر اعتراض کرنے سے پہلے بتاؤ کہ تمہارے دھرم میں اس کے بارے کیا لکھا ہے؟ ایک عورت کو کتنے مرد رکھ سکتے ہیں؟ عورت بیمار ہو یا فقط لڑکی ہی لڑکی پیدا ہوتی ہو تو تمہارے دھرم میں کیا کرنا چاہیے؟ بتاو تمہارے دھرم کے مطابق عورتوں کو سَتی کیوں کیا جا رہا تھا؟ یاد رہے 95 فیصد سے زائد اعتراضات کے الزامی جوابات ان کی کتابوں میں مل جائیں گے کاش کوئی پڑھے کاش ہمارے لوگ سوال کرنا سیکھ جائیں، کاش دین اسلام کی حقانیت کو عقلا و نقلا ہم آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کریں

*شیخین افضل یا علی؟*
حضرت میمون بن مہران سے سوال ہوا : شیخین افضل یا علی؟
اس کلمہ کے سنتے ہی ان کے بدن پر لرزہ پڑا، یہاں تک کہ عصا دست مبارک سے گر گیا، اور فرمایا "مجھے گمان نہ تھا کہ اس زمانے تک زندہ رہوں گا جس میں لوگ ابوبکر و عمر کے برابر کسی کو بتائیں گے"
رضی اللہ عنہم اجمعین
📚عقائد و کلام صفحہ 233 بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 21 صفحہ 134
📝حسن نوری گونڈوی

جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے مطابق تولہ گرام میں :
موجودہ دور میں ساڑھے سات تولہ سونا: ترانوے گرام تین سو بارہ ملی گرام (93.312)
ساڑھے باون تولہ چاندی: چھ سو تریپن گرام ایک سو چوراسی ملی گرام (653.184)
موجودہ دور میں ساڑھے سات تولہ سونا: ترانوے گرام تین سو بارہ ملی گرام (93.312)
ساڑھے باون تولہ چاندی: چھ سو تریپن گرام ایک سو چوراسی ملی گرام (653.184)
Forwarded from چینل صدائے حق
خود تو ایک مچھر کے کاٹنے سے بھی اسکی جان لےلیتے ہیں،، ایک مکھی کے کاٹنے سے بھی اس ننھی سی پیاری مخلوق کو جان سے مار دیتے ہیں.. خود کو سکون کے نیند سلانے کیلئے ایک زہریلی گیس پھیلاکر ہزاروں مچھروں کو قتل کردیتے ہیں.. مگر انہیں کوئی فرق ہی نہیں پڑتا.. کیا واقعی محض ایک چیونٹی جیسی چھوٹی سی مخلوق کی باریک سی کاٹ پر اسے جان سے مار دینا انصاف ہے..؟ آخر اتنی باریک سی کاٹ مارنے میں اسکی پوری جان لینے کے پیچھے ان حضرات کا کیا حق ہے..؟ اپنا آپ کبھی مجرم تصور ہی نہیں کرتے اور اللہ کی ذات اقدس پر بڑے آجاتے ہیں انگلی اٹھانے.. عجیب مخلوق ہے یار اگر استاد انہیں قابل بنانے کیلئے کوئی جمع، منفی کا سوال دے تو یہ حضرات الٹا استاد کو پر ہی اعتراض کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں تمہیں خود کیوں نہیں آتا اسے حل کرنا... 🙄🙄
Forwarded from چینل صدائے حق
*مختصر مگر بہت ہی جامع*
علمِ عطائی غیر محیط حقیقی
خدا کے لیے ہو ہی نہیں سکتا، نہ کہ معاذ ﷲ اس کی صفت خاصہ ہو،
یہ علم ہم نے نہ غیر خدا کے لیے مانا، نہ وہ نصوص وا قوال ہم پر وارد ۔ ،
مگر ان حضرات سے پوچھیے کہ آیات و احادیث حصر و اقوال فقہاء علم عطائی غیر محیط حقیقی کو بھی شامل ہیں یا نہیں۔؟
اگر نہیں تو تمہارا کتنا جنون ہے کہ انہیں ہم پر پیش کرتے ہو ان کو ہمارے دعوے سے کیا منافات ہوئی؟
اور اگر اسے بھی شامل ہیں تو اب بتائیے کہ گنگوہی صاحب آپ ابلیس کے لیے جو علمِ محیط زمین اور تھانوی صاحب آپ ہر پاگل ہر چوپائے کے لیے جو علمِ غیب کے قائل ہیں آیا ان کے لیے علم ذاتی حقیقی مانتے ہیں یا اس کاغیر؟،
*برتقدیر اول* قطعاً کافر ہو،
*برتقدیر ثانی* بھی خود تمہارے ہی منہ سے وہ آیات وہ احادیث و اقوالِ فقہاء تم پر وارد۔ اور تم اپنے ہی پیش کردہ دلائل سے خود کافر و مرتد۔
اب کہیے ، مفر کدھر ؟
ہاں مفر وہی ہے کہ 👇
ابلیس اور پاگل اور چوپائے سب توعلم غیب رکھتے ہیں،
آیاتِ و احادیث و اقوالِ فقہاء ان کے لیے نہیں، وہ تو صرف محمد رسول کی نفِی علم کے لیے ہیں۔
📚 فتاوی رضویہ شریف

*جمعہ کا بیان*
بدمذہب گمراہ کیسے کرتے ہیں؟
گمراہی سے کیسے بچیں؟
سواد اعظم کی پیروی کرو ہلاکت سے بچ جاؤ گے
اور بھی بہت کچھ جاننے کے لیے وقت نکال کر ضرور سنیں
شرعی غلطی نظر اے تو ضرور آگاہ کریں

جناب مولوی محمد فائق صاحب ساکن ہنسوا ضلع فتح پور. کے متعلق معلومات چاہیے
(شاگرد جناب مفتی مولوی محمد لطف اللہ صاحب مفتی عدالت عالیہ حیدر آباد دکن-)
نوٹ:- علماے اہلسنت سے گزارش ہے کہ علمی تعاون فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
📝حسن نوری گونڈوی
(شاگرد جناب مفتی مولوی محمد لطف اللہ صاحب مفتی عدالت عالیہ حیدر آباد دکن-)
نوٹ:- علماے اہلسنت سے گزارش ہے کہ علمی تعاون فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
📝حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
امام شمس الدين السخاوی کی "فتح المغيث شرح ألفية الحديث"
صفحہ نمبر 34 پر لکھا ہے :
ولفظ الأستاذ أبي إسحاق الإِسفرائيني أهل الصنعة مجمعون على أن الأخبار التي اشتمل عليها الصحيحان مقطوع بصحة أصولها ومتونها، ولا يحصل الخلاف فيها بحال، وإن حصل فذاك اختلاف في طرقها ورواتها
امام ابو اسحاق ابراہیم بن محمد اسفرائينی المتوفی 408ھ ، فرماتے ہیں :
فن حدیث کے ماہرین کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ صحیحین کے سبھی اصول و متون قطعاً صحیح ہیں اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ، اگر کچھ اختلاف ہے تو وہ احادیث کی سندوں اور راویوں کے اعتبار سے ہے۔
امام نسائی فرماتے ہیں :
اجتمعت الامۃ علی صحۃ ھذین الکتابین
بخاری و مسلم کی صحت پر امت کا اجماع ہے۔

حضرت رملہ کے شوہر یعنی حضرت علی کے داماد اور امامین حسنین کے بہنوئی کا نام معاویہ ہے
عبداللہ بن جعفر طیار کے بیٹے یعنی حضرت علی کے نواسے، امامین حسنین کے بھانجے سیدہ زنیب کے بیٹے کا نام معاویہ ہے
25 راویان حدیث کا نام معاویہ ہے.
سترہ یا ستائیس صحابہ کا نام معاویہ ہے.
امام باقر کے پوتے معاویہ بن عبداللہ افصح بن باقر ہے
حضرت علی کے پوتے کا نام معاویہ ہے.

فرقہ اسماعیلیہ نے آیت نکاح سے 18 عورتوں سے نکاح کرنا جائز مانا ہے، اور بھی عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں تفصیل کے لیے تحفہ اثنا عشریہ، باب در ذکر اوحوال اسلاف شیعہ، باب سوم، صفحہ 202 ملاحظہ فرمائیں
📚حسن نوری گونڈوی
📚حسن نوری گونڈوی
Forwarded from چینل صدائے حق
کیا حسین جملے ہیں امامِ عشق محبت،مجددِ دین و ملت، فخرِ حنفیّت ادب کے بادشاہ امام احمد رضا خان قادری بریلوی رحمه الله تعالی کے
”یه فقیر ذلیل بحمدہ تعالیٰ حضراتِ ساداتِ کرام کا ادنیٰ غُلام و خاکپا ہے، اُن کی محبت و عظمت ذریعۂ نجات و شفاعت جانتا ہے۔“ ۔۔🖤🤍🖤
[[فتاویٰ رضویه ، جلد 29، صفحه 588، دعوتِ اسلامی ویب ایڈیشن]]
”یه فقیر ذلیل بحمدہ تعالیٰ حضراتِ ساداتِ کرام کا ادنیٰ غُلام و خاکپا ہے، اُن کی محبت و عظمت ذریعۂ نجات و شفاعت جانتا ہے۔“ ۔۔🖤🤍🖤
[[فتاویٰ رضویه ، جلد 29، صفحه 588، دعوتِ اسلامی ویب ایڈیشن]]
Forwarded from چینل صدائے حق
تلخ حقیقت
ڈاکٹر کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
انیجئر کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
حکیم کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
کیمسٹ کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
فزکسٹ کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
ماہر ریاضی کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
ماہر نفسیات کے کام میں عام آدمی نہیں بولتا
بلکہ یہ سارے بھی ایک دوسرے کے کام میں نہیں بولتے بلکہ بنا معلومات کے کسی کام میں نہیں بولتے
مگر افسوس صد افسوس ایک دین اسلام کے مسائل ہیں جن میں ہر آدمی بولتا ہے اور ذاتی رائے دینے کی کوشش کرتا ہے۔برائے مہربانی دینی معاملات میں اپنی ذاتی رائے سے گریز کریں جب تک %100 یقین نہ اپنی طرف سے دین کی بات نہ کریں۔

اقول: اتنا لفظ سچ ہے کہ اللہ عزوجل کے بتانے سے زیادہ کوئی معلوم نہیں کرسکتا ۔ ہمارے اختیاری افعل کب عطائے الٰہی وارادئہ الٰہیہ سے بڑھ کر ہوسکتے ہیں مگر
کلمۃ حق ارید بھا باطل
(کلمہ حق ہے جس سے باطل کا ارادہ کیا گیا ہے ۔ت)خوارج کی طرح یہ سچا لفظ اس نے باطل ارادے سے کہا ہے وہ اس سے ان کے اختیار عطائی کا بھی سلب چاہتاہے یعنی ابنیاء علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کو خدا کا دیا ہوا اختیار بھی نہیں بلکہ عاجز ومجبو رمحض ہیں۔

کفریہ وشرکیہ کلمات اور اَعمال
شرک کی تعریف
سوال(۱):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: شرک کس کو کہتے ہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اﷲ کی ذات وصفات میں غیر اﷲ کی ہمسری کا عقیدہ رکھنا شرک ہے ،اس کی ظاہری علامت یہ ہے کہ جو عبادت اﷲ کے ساتھ مخصوص ہے، مثلاً رکوع اور سجدہ اسے غیر اللہ کے سامنے بجالانا، یا غیر اﷲ کے نام پر چڑھاوا چڑھانا اور قربانیاں کرنا وغیرہ، اس طرح کی سب باتیں ممنوع اور حرام ہیں۔
کتاب النوازل جلد اول