🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-10-1444 ᴴ | 18-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-10-1444 ᴴ | 18-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
مفتی غلام قادر کشمیری رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسم گرامی: مولانا مفتی غلام قادر بن مولانا نور ولی علیہم الرحمہ ۔ آپ کا تعلق متوسط زمین دار اور علمی گھرانے سے تھا ۔

مقامِ ولادت:
کشمیر جنت نظیر کی تحصیل حویلی ضلع پونچھ کے گمنام قصبے شاہ پور میں تولد ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
حسبِ دستور ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار مولانا نور ولی اور اپنے بڑے بھائی مولانا فقیر محمد سے حاصل کی اور بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دار العلوم نعمانیہ لاہور، دار العلوم منظر اسلام بریلی شریف ، دار العلوم نظامیہ فرنگی محل اور دار العلوم نعیمیہ مراد آباد جیسے اعلیٰ علمی مراکز سے تعلیم حاصل کی ۔ آپ کے اساتذہ کرام میں صدر الافاضل مفسر قرآن علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی، شیخ الحدیث علامہ سر دار احمد محدث اعظم پاکستان اور مفتی علامہ مصطفٰی رضا خان بریلوی وغیرہ جیسے مقتدر اور جید علمائے کرام شامل تھے ۔ علیہم الرحمہ ۔

بیعت و خلافت:
آپ سلسلہ چشتیہ صابریہ میں حضرت مولانا نوازش علی شاہ صابری علیہ الرحمہ ( لاہور ) سے دست بیعت ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
جامع المنقول والمعقول، حاوی الفروع والاصول، مدرس، محقق، فاضل، حضرت علامہ مولانا مفتی غلام قادر کشمیری چشتی صابری ۔

آپ علیہ الرحمہ ایک جید عالم دین اور قابل ترین مدرس تھے ۔ تدریس کے ساتھ ساتھ ایک نظریاتی فکر کے حامل تھے ۔ آپ وسیع النظر اور حالات کا مقابلہ کرنے والے تھے ۔ جہاں بھی گئے مساجد و مدارس کا قیام ان کی اولین ترجیح میں شامل تھا ۔ اہل سنت و جماعت کے فروغ و اشاعت کے لئے ہر محاظ پر کام کرتے رہے ۔

بعد فراغت آپ جنوبی افریقہ تشریف لے گئے،جہاں برصغیر کی عظیم علمی او ر روحانی شخصیت حضرت علامہ عبدالعلیم صدیقی القادری﷫ ( والد علامہ شاہ احمد نورانی ﷫ ) کی یاد گار ’’جامعہ علیمیہ ‘‘ میں درس و تدریس کا آغاز کیا۔ 1957ء کو وطن واپسی پر مجاہد ملت علامہ عبدالحامد بدایونی القادری﷫کےحکم پر جامع مسجد مدینہ ماڈل کالونی ( ملیرکراچی ) کی امامت کی ذمہ داری قبول فرمائی ۔ علم کی محبت نے یہاں بھی چَین سے بیٹھنے نہ دیا اور جلد ہی پیر طریقت حضرت غلام محمد مجددی نقشبندی (ماڈل کالونی)کی سر پرستی میں ’’مدرسہ محمد یہ‘‘ کی بنیاد رکھی اور درس و تدریس،تعمیر و ترقی مدرسہ و مسجد میں مصروف رہے ۔

خدماتِ دینیہ: ’’جمعیت علمائے پاکستان ‘‘کے قیام پر آپ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے،اور طویل عرصہ تک اسی منصب پر فائزر ہے۔ جہاد کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ 1965ء کی جنگ کو جہاد قرار دےکرعملی طور پر اس جنگ میں مجاہدانہ کر داراداکیا۔علامہ عبدالحامد بدایونی کے حکم پر پہلے تن تنہا کشمیر کے محاذوں کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات و واقعات کا مشاہدہ کرنےکےبعدکراچی واپس آئے اور یہاں سے مجاہدین کشمیر کے لئے سامان جمع کر کے ٹرکو ں کے ذریعے کشمیر روانہ کیا اور اس وقت کے بارہ علماء اہل سنت کا وفد لے کر کشمیر کی سرحدوں پر پہنچے اور اپنے ہاتھوں سے اشیاء ضرورت مجاہدین اور مہاجرین میں تقسیم کیں ۔ وفد کے اراکین نے انتہائی بے خوفی سے مجاہدین اور پاک فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کشمیر،سیالکوٹ،لاہوراور دیگر محاذوں پر اگلے مورچوں تک دورے کئےاور عوام،مجاہدین اور پاک فوج میں جذبۂ جہاد کو اجاگر کیا۔ تحریک نظام مصطفی﷫ کے دوران 1984ء میں ایک عظیم الشان جلسہ بمقام ماڈل کالونی میں منعقد کیا۔ جس میں علماء و مشائخ اور عوامِ اہل سنت نے جوق درجوق شرکت کر کے قادیانیت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا۔

نتیجتاً قادیانیوں کی جانب سے آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔ اس حملے میں آپ شدید زخمی ہو گئے ۔ دونوں ٹانگوں میں راڈز ڈلوائی گئیں آپ چلنے پھرنے سے معذور ہو گئے مگر یہ سازش آپ کو اپنے مقصد سے ہٹانے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔ رمضان المبارک اور شب قدر کے فضائل و مسائل ( کتابچہ) فتاویٰ قادریہ (قلمی) علمی یادگار ہیں ۔ ایک صاحبزادے کا نام غلام غوث ہے ۔

تاریخِ وصال:
مفتی غلام قادر صابر ی کشمیری نے 28/ شوال المکرم 1421ھ بمطابق 24/ جنوری 2001ء کو انتقال کیا۔ قائداہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی او ر جامع مسجد مدینہ ( ماڈل کالونی، ملیر کراچی) کے احاطہ میں تدفین ہوئی ۔

ماخذ و مراجع:
انوار علمائے اہل سنت سندھ ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-mufti-ghulam-qadir-sabri-kashmiri
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-10-1444 ᴴ | 18-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-10-1444 ᴴ | 19-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
عرس تاج الشریعہ علیہ الرحمہ
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1