🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-10-1444 ᴴ | 17-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-10-1444 ᴴ | 17-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤2
جانشینِ قطبِ مدینہ، حضرت حافظ و قاری مفتی محمد فضل الرحمٰن قادری رحمۃ الله تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی:
محمد فضل الرحمٰن مدنی۔ (والدِ محترم قطبِ مدینہ نے آپ کا نام حضرت شاہ فضل الرحمٰن محدث گنج مراد آبادی کے نام پر رکھا)
ولادت:
ربیع الثانی ۱۳۴۴ھ/ دسمبر ۱۹۲۵ء ،بوقتِ اَذانِ صبح۔
جائے ولادت:
محلہ باب السلام، زقاق الزرندی، مدینۂ منوّرہ، حجازِ مقدّس عرب شریف۔
نسب:
آپ کا سلسلۂ نسب حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن بن حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق سے ملتا ہے۔ گھرانے کے جدِّ اعلیٰ شیخ قطب الدین قادریتھے۔ آپ کے اَجداد میں حضرت مولانا عبدالحکیم فاضل سیالکوٹی بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔
نعمتِ خاص:
جب مدینۂ منوّرہ میں کوئی بچہ پیدا ہوتا تو چالیس دن پورے ہونے کے بعد ، نو مولود کو نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہنا کر خوشبو لگاکرروضۂ مصطفیٰ ﷺ پر لے جاتے اور خادمین کےسپردکر دیتے۔ خادمین اس نومولود کو حجرۂمقدّسہ کے اندر لے جاتےاور کچھ وقت تک حجرہ مبارکہ کے غلاف شریف کے نیچے لٹا دیتے ، اور حجرہ شریف کا غبارِ مبارک اس کے مُنھ پر مل کر کے واپس باہر لے آتے۔الحمد للہ! شاہ فضل الرحمٰن مدنی ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ نعمت عطا فرمائی اور آپ وہ آخری نومولود ہیں جنہیں حجرہ مقدّسہ میں داخل کیا گیا ۔ اس کے بعد نجدی حکومت نے اس نعمت سے اُمّت کومحروم کردیا ۔ حکم ہوگیا کہ یہ بدعت ہے اس کو ختم کردو۔
تعلیم و تربیت:
چار سال کی عمر میں اپنے والدِ ماجد سے قرآنِ کریم حفظ کرنا شروع کیا۔ سات سال کی عمر میں چوبیس(۲۴) پارے حفظ کیے، پھر گلے کے مرض کے علاج کے بعد 9سال کی عمر میں باقی چھ(۶) سپارے حفظ کر کے مکمل قرآنِ مجید حفظ کرلیا۔ بعد ازاں، پھر دس برس کی عمر ۱۳۵۴ھ میں مدرسۂ سیّدنا مالک بن سنان میں داخلہ لیا۔ شیخ القراء قاری حسن شاعر سے’’اَلْقِرَآءَاتُ السَّبْعَۃ‘‘ کی سند امتیازی حیثیت سے حاصل کی۔ مبلغِ اعظم حضرت علامہ شاہ عبدالعلیم صدّیقی قادری سے ’’علم الادب‘‘ اور حضرت علامہ شاہ محمد علی حسین مدنی قادری سے فقہ کی تعلیم حاصل کی،تمام امتحانات میں ہمیشہ اوّل پوزیشن حاصل کرتے رہے،اور تمام اساتذہ آپ کی ذہانت کے بے حد معترف تھے۔
تجارت:
مکتبۂ فضل الرحمٰن ’’ابی حبیب‘‘ اور قالینوں کی تجارت۔
عَقدِ نکاح:
۱۳۶۲ھ میں آپ کا نکاح سیّدہ حفصہ بنتِ عبدالرحمٰن محمد سعید ابو طاہر سے ہوا۔ رسمِ نکاح شیخ القراء شیخ حسن شاعر نے ادا فرمائی۔
جانشیں:
صاحبزادہ حضرت شیخ ڈاکٹر رضوان قادری مدنی مدظلہ العالی
سیرت و خصائص:
فاضلِ جلیل، عالمِ نبیل، شیخ المشائخ،فضیلۃ الشیخ،پرتوِ قطبِ مدینہ،جانشینِ قطبِ مدینہ حضرت علامہ مولانا مفتی شاہ محمد فضل الرحمٰن قادری مدنی نہایت پاکیزہ اوصاف اور اعلیٰ اَخلاق کے مالک تھے۔ بے حد شفیق و ملن سار، نہایت سخی و فراخ دل ، بامروّت و بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ مہمان نوازی و پردہ پوشی آپ کا شعار اور علما و مشائخ کی تعظیم و توقیر ساری زندگی آپ کا شیوہ رہاہے۔ہروقت مساکین کے لیے دروازے کھلے رکھتے اور سائل کی حاجت بَرائی کے لیے کوشاں رہتے۔ آپ ’’اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِّاَبِیْہِ‘‘ کی شان کا مظہرِ کامل تھے۔
آپ کی ذات اہلِ اسلام کے لیے بالعموم اور اہلِ سنّت کے بالخصوص مدینۂ منوّرہ میں مولائے کریم کی رحمت اوررسول اللہﷺ کی عنایت تھی۔تمام عمرسیّدی قطب مدینہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آپ کے معمولات کو جاری رکھنے کی کوشش میں رہے ۔ روزانہ کی مجلسِ میلاد ، مہمانوں کی آمد ، مہمان نوازی اور لنگر کا سلسلہ جاری و ساری رہا۔ چوں کہ محبت ِرسولﷺ کا درس اپنی پوری تابانی سےچل رہا تھا ۔ دینِ نجد والوں کے سینےبغضِ مصطفیٰﷺکی وجہ سےجل اٹھے ۔ آپ کو حضرت سیدی قطب مدینہ کی وفات کے چند ماہ بعد محبتِ مصطفیٰ ﷺکے جرم میں نجدی حکومت نے پابند سلاسل کر دیا، لیکن آپ اپنے آئمہ و مشائخ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئےآخری وقت تک سراپائے صبر و شکر بنےرہےاور کوئی حرفِ شکایت اپنی زبان پر نہ لائے ۔ الغرض آپ علم و عمل، زہد و تقویٰ، شجاعت و سخاوت میں اپنے اسلاف کی عملی تصویر تھے ۔
وصالِ پُر ملال:
آپ کا وصال شبِ پیر، 27 شوّال المکرم 1423ھ مطابق 30 دسمبر 2002ء کو مدینۂ منوّرہ میں ہوا ۔
تدفین:
جنّت البقیع شریف، مدینۂ منوّرہ ۔
مآخذ و مراجع:
سیّدی ضیاء الدین احمد القادری ۔
روشن دریچے ۔
تجلیاتِ قطبِ مدینہ ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/mufti-fazal-ur-rehman-qadri-madani

scholars.pk
Mufti Fazal-ur-Rehman Qadri Madani
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

❤1
شہزادۂ غوث الاعظم، حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ولادت:
ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔
تعلیم:
اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا ۔
آپ علیہ الرحمہ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے ۔
بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔
سیرت و خصائص:
نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے ۔
وصال:
اٹھائیسویں ربیع الاول ۶۰۲ھ کو انتقال کیا اور بغداد کے علاقے جبال میں مدفون ہوئے ۔
ان کے ایک فرزند سید محمد الہتّاک رحمۃ اللہ علیہ جیّد عالم مستقیم الاحوال تھے۔
مآخذ و مراجع:
شریف التواریخ
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abu-bakr-shamsuddin-abdul-aziz

Hazrat Syed Abu Bakr Shamsuddin Abdul Aziz
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-10-1444 ᴴ | 17-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-10-1444 ᴴ | 18-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤2