حضرت امیر خسرو چشتی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: ابوالحسن ۔ لقب: ترک اللہ، یمین الدین ۔ تخلص: امیر خسرو ۔ دہلی کی نسبت سے "دہلوی" کہلائے ۔
والد کا اسمِ گرامی:
امیر سیف الدین لاچین اور نانا کا نام عماد الملک ہے ۔ آپ کے والدِ بزرگوار "بلخ" کے سرداروں میں سے تھے ۔ ہندوستان میں ہجرت کرکے آئے اور شاہی دربار سے منسلک ہو گئے ۔ حضرت امیر خسرو کے والد اور نانا اپنے وقت کے عظیم بزرگ تھے ۔
تاریخِ ولادت:
آپ 653ھ بمطابق 1255ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔
تحصیلِ علم:
آپ نے ابتدائی تعلیم سے لیکر تمام علوم کی تحصیل و تکمیل اپنے نانا عماد الملک سے کی، جو کہ ایک زبردست عالم اور بے نظیر بزرگ تھے، اور خواجہ نظام الدین اولیاء کے مرید تھے ۔ انہوں نے اپنے نواسے کی تربیت میں کوئی کسر باقی نہ رکھی ۔ امیر خسرو علیہ الرحمہ نے بہت جلد تمام علوم میں کمال حاصل کیا، اور اور اپنے وقت کے فضلاء میں شمار ہونے لگے ۔
بیعت و خلافت:
آپ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ کے مرید اور خلیفہ تھے ۔
سیرت و خصائص:
معدنِ صدق و صفاء، کان عشق و وفاء، فنا فی الشیخ، سلطان الشعراء، برہان الفضلاء، طوطیِ ہند، وادیِ خطابت و سخن کے فردِ وحید حضرت خواجہ ابو الحسن امیر خسرو ، محبوب حضرت محبوب الہٰی رحمۃ اللہ علیہ ۔
آپ سلطان الشعراء برہان الفضلا وادی خطابت و سخن کے عالم فرید و وحید نوع انسانی کے دونوں جہان میں منتخب اور بے پایاں تھے ۔ مضمون نگاری اور معنی پہنانے کے لیے شعر گوئی اور تمام اقسام سخن میں آپ کو وہ کمال حاصل تھا جو متقدمین و متأخرین شعراء میں سے کسی کو بھی نصیب نہیں ہوا، انہوں نے اپنے اشعار کو اپنے پیر کے فرمان و ارشاد کے مطابق اصفہانی طرز اور نہج پر کہا ہے، لیکن اس کے باوجود آپ صاحب علم و فضل تھے ۔ آپ تصوف کے اوصاف اور درویشوں کے احوال سے متصف تھے ۔ اگرچہ آپ کے تعلقات ملوک سے تھے اور امراء اور ملوک سے خوش طبعی اور بطور ظرافت میل جول تھا، لیکن قلبی طور پر ان تمام کی طرف میلان نہ تھا اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ آپ کے اشعار اور کلام میں جو برکات ہیں وہ تمام تر مشائخ ہی کا فیض معلوم ہوتاہے کیونکہ فساق و فجار کے قلوب برکات سے محروم ہوتے ہیں اور ان کے کلام کو قبولیت اور تاثیر قلبی میسر نہیں ہوتی ۔
حضرت امیر خسرو علیہ الرحمہ ہر شب کو تہجد میں قرآن کریم کے سات پارے ختم کیا کرتے تھے ۔ ایک دن شیخ نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ نے آپ سے دریافت کیا اے ترک! تمہاری مشغولیات کا کیا حال ہے؟ عرض کیا یا سیدی! رات کے آخری حصہ میں اکثر و بیشتر آہ و بکا اور گریہ و زاری کا غلبہ رہتا ہے ۔ شیخ نے فرمایا! الحمد للہ کچھ اثرات ظاہر ہو رہے ہیں ۔ آپ کو شیخ نظام الدین اولیاء سے بے انتہا عقیدت اور محبت تھی اور شیخ بھی آپ پر نہایت درجہ شفیق اور عنایت کنندہ تھے ۔ شیخ کی خدمت اور حضور میں اور کسی کو اتنی رازداری اور قربت حاصل نہ تھی جتنی امیر خسرو کو تھی ۔
صاحب سیر الاولیاء آپ کے بارے میں فرماتے ہیں: کہ ایک مرتبہ شیخ نظام الدین اولیاء نے امیر خسرو کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا! کہ میں تمام دنیا سے تنگ آ جاتا ہوں مگر تم سے تنگ نہیں ہوتا ۔ ایک مرتبہ شیخ نے آپ سے اللہ کو درمیان میں رکھ کر یہ وعدہ فرمایا تھا کہ جب جنت میں جائیں گے تو تجھے بھی ان شاء اللہ عزوجل ساتھ لے کر جائیں گے ۔
خلیفۂ اعلیٰ حضرت سید سلیمان شرف بہاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: کہ حضرت خسرو علیہ الرحمہ کو جو جامعیت مبدأ فیاض سے عطا ہوئی ہے اس طرح کی بخششیں صفحاتِ تاریخ میں بہت کم اور نایاب و نادر ہیں ۔ خصوصاً سر زمینِ ہند کے لئے تو ان کی ذات ایک بے مثل مایۂ ناز و فخر ہے ۔ مختلف پہلؤوں سے ان کی ذات باکمالوں کی صف میں صدر نشیں پائی جاتی ہے۔"
اگر صوفی کی حیثت سے دیکھو تو فانی فی اللہ، ندیم کی حیثیت سے دیکھو تو ارسطوءِ زمانہ، عالم کی حیثیت سے دیکھو تو متبحّر علامہ، موسیقی کی حیثیت سے دیکھو تو امام المجتہد، مؤرخ کی حیثیت سے دیکھو تو بے نظیر محقق، شاعر کی حیثیت سے دیکھو تو ملک الشعراء ۔ ان کے ہر کمال کا دامن نہایت وسیع ہے اور اپنے بیان میں نہایت طوالت پذیر! سچ ہے: ؏: لیس علی اللہ بمستنکر ۔ ان یجمع العالم فی واحد (مقدمہ مثنوی ہشت بہشت، ص:61)
وصال:
آپ کا وصال 18/شوال المکرم 725 ھ بمطابق / اکتوبر 1325ء کو ہوا ۔ آپ کا مزار حضرت محبوب الہٰی کے پہلو (دہلی، انڈیا) میں ہے ۔
ماخذ و مراجع:
مقدمہ مثنوی ہشت بہشت ۔ اخبار الاخیار ۔ سیر الاولیاء
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-ameer-khusro-chishti

scholars.pk
Hazrat Khawaja Ameer Khusro Chishti
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
17-10-1444 ᴴ | 08-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-10-1444 ᴴ | 09-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-10-1444 ᴴ | 09-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-10-1444 ᴴ | 09-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1