🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ہیم حربی: ‘‘الین لابی داؤد الحدیث کما الین لداؤد علیہ السلام الحدید’’ ابوداؤد کے لیے علم حدیث کو اس طرح سہل کردیا گیا تھا جیسے حضرت داؤد علیہ السلام کے لیے لوہا ملائم کردیا گیا تھا۔ (ایضاً)

موسیٰ بن بارون: ‘‘خلق ابو داؤد فی الدنیا للحدیث وفی الآخرۃ للجنۃ’’ اللہ تعالیٰ نے ابو داؤد کو دنیا میں خدمت حدیث کے لیے اور آخرت میں جنت کے لیے پیدا کیا تھا۔ (ایضاً)

ابو حاتم بن حبان: ‘‘کان احد الائمۃ الدنیا فقھا وعلما وحفظا ونسکا وورعا و اتقاناً جمع وصنف وذب عن السنن’’ ابو داؤد علم حدیث، علم فقہ، علم و حفظ عبادت و تقویٰ پاکدامنی و خوف خدا میں دنیا والوں کے امام تھے۔ حدیثیں جمع کیں، کتابیں لکھیں اور اس کو آمیزش سے پاک کیا۔ (ایضاً)

حاکم: ‘‘ابو داؤد امام اھل الحدیث فی عصرہ بلا مدافعۃ’’ ابو داؤد اپنے زمانہ میں تمام محدثین کے بلا اختلاف امام تھے۔ (ایضاً)

موسیٰ بن ہارون: ‘‘مارایت اافضل منہ’’ میں نے ان سے افضل شخص نہیں دیکھا۔ (ایضاٍ، ص۱۵۲)

مسلمہ بن قاسم:‘‘کان ثقۃ زاھداً عارفا بالحدیث امام عصرہ فی ذلک’’ ابو داؤد، ثقہ ، زاہد، حدیث کے جاننے والے اور علم حدیث میں اپنے زمانے کے امام تھے۔ (ایضاً)

حافظ ذہبی: الامام الثبت سید الحفاظ آپ پختہ کار امام اور حفاظ حدیث کے سردار ہیں۔ (تذکرہ، ج۲، ص۱۵۲)

حلقۂ درس:

امام ابو داؤد نے جس طرح علم حدیث کی تحصیل میں کاوش و محنت کی اسی طرح احادیث کی اشاعت میں پورے اخلاص کے ساتھ کو شش کرتے رہے اس کام کے لیے انہوں نے حلقۂ درس قائم کیا جس میں طالبان علم نبوت بڑے ذوق شوق کے ساتھ شرکت کرتے اور اپنے دامن کو مالامال کرلیتے امام صاحب کا حلقۂ درس کافی وسیع تھا تلامذہ کی تعداد بے شمار ہے۔ چند اہم تلامذہ یہ ہیں:

ابو علی محمد بن احمد عمرلؤوی، ابو طیب احمد بن ابراہیم بن عبدالرحمٰن اشنانی، ابو عمر و احمد بن علی بن حسن بصری، ابو سعید احمد بن محمد بن زیاد اعرابی، ابو بکر محمد بن عبدالرزاق بن داسہ، ابو الحسن علی بن حسن بن عبدانصاری، ابو عیسیٰ، اسحاق بن موسیٰ بن سعید رملی، راقہ، ابو اسماہ محمد بن عبدالملک بن یزید رواس، ابو عبداللہ محمد بن احمد بن یعقوب بصری، ابوبکر احمد بن سلیمان نجار، ابو عبیدہ محمد بن علی بن عثمان آجری، اسماعییل بن محمد مطفار، ابو عبدالرحمٰن نسائی، ابو عیسیٰ ترمذی، حرب بن اسماعیل کرمانی، زکریا ساجی، ابوبکر احمد بن محمد بن ہارون الخلال حنبلی، عبداللہ بن احمد بن موسیٰ عبدان رہوازی، ابو بشر محمد بن احمد دولابی، ابو عوانہ یعقوب بن اسحاق اسفرائنی، ابوبکر بن ابی داؤد، ابوبکر عبداللہ بن محمد بن ابی دینار، ابراہیم حمید بن ابراہیم بن یونس عاقولی، ابو حامد احمد بن جعفر اصفہانی، احمد بن معلیٰ بن یزید، دمشقی، احمد بن محمد بن یاسین ہروی، حسن بن صاحب الشاشی، حسین بن ادریس انصاری، عبداللہ بن محمد بن عبدالکریم رازی، علی بن عبدالصمد، محمد بن مخلددوری، محمد بن جعفر بن متفاض الفریابی، ابوبکر محمد بن یحییٰ صولی۔ (تہذیب، ج۴، ص۱۵)

تصانیف اور سنن ابی داؤد:

ابو داؤد صرف حدیث کے ہی مام نہ تھے بلکہ فقہ و اجتہاد اور تفسیر و کلام میں بھی کامل مہارت رکھتے تھے مختلف علوم و فنون پر متعدد تصانیف ان کی تبحر علمی اور جامعیت وکمال کابین ثبوت ہیں ان مصنفات میں کتاب السنن، کتاب المراسل، کتاب المسائل، کتاب الردعلی القدریہ، الناسخ والمنسوخ، کتاب التفرد، کتاب فضائل الانصار، مسند مالک بن انس،کتاب الزہد، دلائل النبوت، کتاب الدعاء، کتاب بدءالوحی، اخبار الخوارج، کتاب شریعۃ التفسیر، فضائل الاعمال، کتاب التفسیر، کتاب نظمالقرآن، کتاب فضائل القرآن، کتاب البعث والنشور، کتاب شریعۃ المقارئ ان تمام تصانیف میں جوکتاب شہرت و قبولیت دوام حاصل کرسکی وہ سنن ابی داؤد ہے اس کتاب کی وجہ تایف کے بارے میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں:

‘‘کان ھھتم جمع الاحادیث اللتی استدل بھا الفقھاء دارت فیھم وبنی علیھا الاحکام علماء الامصار فصنف سننہ وجمع فیھا الصحاح والحسن واللین والصالح للعمل قال ابوداؤد ماذکرت فی کتابی حدیثاً اجمع علی ترکہ وما کان منھا ضعیفا صرح بضعفہ وما کان فیہ علۃ بینھما بوجہ یعرفہ الخائض فی ھذا الشان وترجم علی کل حدیث بما قداستنبط منہ عالم وذھب الیہ ذاھب والذلک صرح الغزالی وغیرہ بان کتابہ کاف للمجتھد’’ ان کی غرض یہ تھی کہ ان احادیث کو جمع کیا جائے ہ اجن سے فقہاء نے استدلال کیا ہے اور ان میں مروج ہوئی ہیں علماء امصارنے ان پر احکام کو مبنی کیا ہے چناں چہ انہوں نے اپنی سنن تصنف کی اور اس میں صحاح، حسن، لین اور قابل عمل احادیث کو جمع کردیا۔ ابو داؤد فرماتے ہیں میں نے اپنی کتاب میں کوئی حدیث ایسی نہیں لکھی جس کے ترک پر سب کا اتفاق ہے اور جو ضعیف تھی اس کے ضعف پر صراحت کردی اور جس میں کسی طرح کی کوئی علت تھی اسے اسی طرح بیان کردیا کہ جس کو علم حدیث میں غور کرنے والا
1
خوب سمجھتا ہے اور ہر وہ حدیث جس سے کسی عالم نے کوئی مسئلہ استنباط کیا اور کسی اہل مذہب نے اس کو اختیار کیا اس پر عنوان لگا دیا یہی وجہ ہے کہ غزالی وغیرہ کی صراحت سے کہ ابو داؤد کی کتاب مجتہد کے لیے کافی ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ، ج۱، ص۳۶۵)

امام ابو داؤد نے اس کتاب میں پانچ لاکھ احادیث سےچار ہزار آٹھ سو احادیث کا انتخاب کیا ہے خود فرماتے ہیں ‘‘کتبت عن رسول اللہ ﷺ خمس ماۃ الف و جمعت فی کتابہ اربعۃ اٰلاف حدیث انتخبت منھا ماضمنتہ ھذا الکتاب، یعنی السنن جمعت فی کتابہ اربعۃ آلاف وثمان مائۃ حدیث ذکرت الصحیح وما یشبھہ ویقاربہ’’

خود فرماتے ہیں میں نے حضورﷺ کی پانچ لاکھ حدیثوں کو لکھا ان میں سے منتخب کرکے اپنی کتاب سنن میں چار ہزار آٹھ سو حدیثوں کو جمع کیا جو صحیح اور اس کے مشابہ و مقارن ہیں۔ (وفیات الاعیان، ج۱، ص۳۸۳)

اس کتاب کی ترتیب و تدوین کے بعد ابو داؤد نے اسے امام احمد بن حنبل کی خدمت میں پیش کیا تو انہوں نے اس سنن کو بہت پسند فرمایا۔ (بستان المحدثین، ص۱۸۱)

سنن ابی داؤد سے قبل کتب احادیث میں مسانید اور جوامع کارواج عام تھا، جس میں سنن اور احکام قصص اور مواعظ اور آداب ہر طرح کی حدیثیں شامل ہوتی تھیں۔ امام ابو داؤد نے سب سے پہلے صرف سنن میں یہ کتاب تالیف کی امت مسلمہ کے اکابر نے اسے ہر زمانے میں عقیدت کی نظر سے دیکھا اور اعتبار کیا۔

یحییٰ بن یحییٰ زکریا ساجی: ‘‘ کتاب اللہ اصل الاسلام وسنن ابی داؤد عھد الاسلام’’ اسلام کی بنیاد قرآن کریم اور اس ستون سنن ابی داؤد ہے۔ (تذکرہ، ج۲، ص۱۵۴)

ابن القیم: ‘‘امام موصوف (ابو داؤد) نے ایسی کتاب لکھی ہے جو مسلمانوں کے درمیان ثابت ہوئی اور اخلاقی مسائل میں فیصلہ کن بن گئی’’۔ (محدثین عظام، ص۹۶۹)

ابو سلمان خطابی: ‘‘قدجمع ابو داؤد فی کتابہ ھذا من الحدیث فی اصول العلم وامھات السنن واحکام الفقہ مالا نعلم متقدما ماسبقہ الیہ ولا متاخرا لحقہ فیہ وقد رزق القبول من کافۃ الناس’’۔

امام ابو داؤد نے اپنی اس سنن میں اصول امہات سنن اور احکام فقہ سے متعلق ایسی حدیثیں جمع کی ہیں کہ ہمارے علم میں نہ توکسی نے اس سے پہلے ایسا مرتب ذخیرہ جمع کیا اور نہ آج تک کوئی ان کے نقش قدم پر چل سکا۔ (معالم السنن، ج۱، ص۸)

محمد بن مخلد: ‘‘ابو داؤد نے سنن مرتب کرنے کے بعد جب لوگوں کے سامنے اس کو بیان کیا تو محدثین نے اس کو مصحف کی طرح قابل اتباع سمجھا’’۔

ابو العلاء محن کا بیان ہے کہ انہوں نے خواب میں نبئ اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ‘‘من اراد یتمسک بالسنن فلیقرأ’’ سنن ابی داؤد، سنن کی ابتاع کی آرزو رکھنے والوں کو سنن ابی داؤد کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ (تذکرۃ المحدثین، ج۱، ص۲۹۴)

ابن العربی: ‘‘دین کے مقدمات کا علم حاصل کرنے کے لیے کتاب اللہ اور سنن ابی داؤد کافی ہیں’’۔ (تذکرۃ الحفاظ، ج۱، ص۱۸۶)

خصوصیات:

ذیل میں سنن ابی داؤد کی کچھ اہم خصوصیات ذکر کی جاتی ہیں۔

۱۔ اس کتابکی امتیازی حیثیت یہ ہے کہ اس کے اندر صرف احکام و مسائل سے متعلق روایات و اخبار جمع کیے گئے ہیں۔ امام ابو داؤد سے پہلے اس قسم کی حدیث کی کتابیں لکھنے کا رواج نہ تھا۔ امام نووی کا بیان ہے کہ اپنی اسی خصوصیت کی بناپر وہ ائمہ حدیث اور علماء آثار کی توجہات کا مرکز بن گئی اور گواس تخصیص کی بنا پر وہ احادیث کے بہت سے ابواب سے خالی ہے لیکن فقہی احادیث کا جتنا بڑا ذخیرہ اس کتاب میں موجود ہے وہ صحاح ستہ کی کسی اور کتاب میں نہیں۔ حافظ ابو جعفر بن زبیر غرناطی متوفیٰ ۷۰۸ھ نے صحاح ستہ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے ‘‘ولا بی داؤد فی حصر احآدیث الاحکام و استیعابھا مالیس لغیرہ’’ اور فقہی حدیثوں کے حصرو استیعاب کے سلسلہ میں ابو داؤد کو جو خصوصیت حاصل ہے وہ دوسرے مصنفین کو نہیں۔

۲۔ اس کتاب میں امام ابو داؤد نے اپنے علم کے مطابق زیادہ تر صحیح ترین روایات ذکر کی ہیں۔

۳۔ اگر کوئی حدیث دو صحیح طریقوں سے مروی ہو اور ان میں سے ایک طریقہ کاراوی اسناد میں مقدم ہو (یعنی اس کی سند عالی ہو) اور دوسرے طریقہ کا راوی حفظ میں بڑھا ہوا ہو تو امام ابو داؤد ایسی صورت میں پہلے طریقہ کا ذکر کردیتے ہیں۔

۴۔ بسااوقات ایک حدیث کو دو تین سندوں کے ساتھ ذکر کرتے ہیں بشرطیکہ بعض سے متن میں کچھ زیادتی ہو۔

۵۔ جو حدیث بہت طویل ہوتی ہے اسے بتامہ ذکر کردینے سے یہ خوف ہوتا ہے کہ بعض سامعین اس کی غرض کو نہ سمجھ سکیں گے ایسی صورت میں امام ابو داؤد حدیث کا اختصار کردیتے ہیں۔

۶۔ جن احادیث کی اسانید میں کوئی ضعیف ہویا اور کوئی علت خفیہ ہو اس کو امام ابو داؤد بیان کردیتے ہیں اور جس حدیث کی سند کے بارے میں امام ابو داؤد کوئی کلام نہیں کرتے وہ عام طور پر صالح للعمل ہوتی ہے۔

۷۔ عام طور پر امام صاحب نے مشہور راویتیں ذکر کی ہیں شاذ اور غریب روایات اس کتاب میں بہت کم درج ہیں۔ متروک الحدیث سے روایت نہیں کی ہے۔

۸۔ کسی حدیث میں اگر مرفوع یا
1
مرفوع یا موقوف کا اختلاف ہوتو اس کا ذکر کردیتے ہیں۔

۹۔ اگر کوئی حدیث معلل ہوتو علت خفیہ بیان کردیتے ہیں۔

۱۰۔ جو روایات منکر یا ضعف ہوں تو اس کی تصریح کردیتے ہیں۔

۱۱۔ بعض اوقات راویوں کے اسماء کنیٰ اور القاب کی وضاحت کرتے ہیں۔

۱۲۔ اس کتاب میں تکرار سے حتی الامکان گریز کیا ہے۔

حافظ ابو عبداللہ محمد بن اسحاق نے بیان کیا ہے کہ امام ابو داؤد نے اپنی اس کتاب میں احادیث درج کرنے کے لیے یہ شرط مقرر کی ہے وہ احادیث متصل السند اور صحیح ہوں اور وہ احادیث ایسے راویوں سے مروی ہوں جن کے ترک پر اجماع نہ ہوا ہو۔ اور علامہ خطابی لکھتے ہیں کہ ابو داؤد کی کتاب صحیح اور حسن دونوں قسم کی احادیث کی جامع ہے اور ان کی اس کتاب میں احادیث سقیمہ سے مقلوب اور مجہول روایات اصلاً نہیں ہیں۔ (مقدمۃ التعلیق الممجد، ص۴)

اخلاق و کردار:

امام ابو داؤد علم و فن ممتاز ہونے کے ساتھ سیرت و کردار کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز تھے۔ زہدو تقویٰ، عبادت و ریاضت، جاہ و منصب سے اجتناب آپ کا شیوہ تھا۔ یٰسین ہروی فرماتے ہیں:

‘‘وہ بے مثال عالم و حافظ ہونے کے علاوہ عبادت و ریاضت، عفت و پاکدامنی خیر و صلاح ورع و تقویٰ میں بھی منفرد خصوصیات کے مالک تھے۔’’ (تہذیب التہذیب، ج۴، ص۱۵۱)

آداب شریعت کی پابندی اور سنت نبوی کے اتباع کا خاص اہتمام تھا ان کی امامت حدیث اور شان عبادت دیکھ کر موسیٰ بن ہارون نے کہا:

‘‘خلق ابو داؤد فی الدنیا للحدیث وفی الاخرۃ للجنۃ’’

امام ابو داؤد دنیا میں خدمت حدیث اور آخرت میں جنت کے لیے پید اکیے گئے ہیں۔ (ایضاً)

امام صاحب دنیا اور لذائذ دنیا سے بے پرواہ تھے امراء سلاطین کی ہر گز پرواہ نہ رکتے بلکہ ان کے نارو امطالبات کو ان کے رو برو رد کردیتے۔ ایک دن امیر ابو احمد موقف آپ کے پاس آیا اور کہا میں تین درخواستیں لے کر حاضر ہوا ہوں ایک تو یہ کہ آپ بصرہ میں مستقل قیام فرمائیں تاکہ مختلف مقامات کے طالبان حدیث آپ سے استفادہ کرسکیں۔ دوسرے میرے بچوں کو سنن کی تعلیم دیں تیسرے روایت اور درس حدیث کے حلقوں میں میرے بچوں کے لیے مخصوص نشست کا اہتمام فرمادیں۔ امام صاحب نے فرمایا کہ کہ پہلی دونوں باتیں مناسب ہیں لیکن تیسری بات ناممکن ہے علم کے معاملے میں تشریف ووضیع اعلیٰ و ادنیٰ سب برابر ہیں اس لیے کوئی امتیاز نہیں برتا جاسکتا چناں چہ امیر کے لڑکے عام لوگوں کی طرح حلقۂ درس میں شریک ہوکر سماع حدیث کرتے۔ (دیباچہ غایۃ المقصود)

وفات:
آپ کی وفات ۱۶ شوال بروز جمعہ ۲۷۵ھ ۷۳ سال کی عمر میں ہوئی ۔ عباس بن عبد الواحد نے نماز جنازہ پڑھائی ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syedi-abu-dawood-suleman-sajistan
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
قائد اہلسنت، قائد ملت اسلامیہ، حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: علامہ شاہ احمد نورانی صدّیقی ۔ القابات: قائدِ اہلِ سنّت ، قائدِ ملّتِ اسلامیہ، امامِ انقلاب، مجاہدِ اسلام، حق و صداقت کی نشانی، غازیِ ختم نبوّت، عالمی مبلغ اسلام، یاد گارِ اسلاف ۔

سلسلۂ نسب:
علامہ شاہ احمد نورانی بن شیخ الاسلام مولانا عبد العلیم صدّیقی بن شاہ عبد الحکیم صدّیقی (علیہم الرحمۃ) ۔

آپ کا سلسلۂ نسب 39 واسطوں سے خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے ۔ آپ کی والدۂ محترمہ بھی صدّیقی تھیں ۔ اس لحاظ سے آپ نجیب الطرفین ’’ صدّیقی ‘‘ ہیں ۔

تاریخِ ولادت:
آپ 17 رمضان المبارک 1344ھ، بمطابق یکم اپریل 1926ء کو محلّہ مشائخاں ’’ میرٹھ ‘‘ ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
علامہ شاہ احمد نورانی صدّیقی نے آٹھ سال کی عمر میں قرآنِ پاک حفظ کرلیا تھا۔ حفظِ قرآن کے بعد ثانوی تعلیم کے لیے ایسے اسکول میں داخلہ لیا جہاں ذریعۂ تعلیم عربی تھی ۔ عربک کالج میرٹھ سے بھی ڈگریاں حاصل کیں ۔ درسِ نظامی کی کتبِ متداولہ مدرسۂ اسلامیہ قومیہ میرٹھ میں استاذ العلماء امام النحو حضرت علامہ مولانا سیّد غلام جیلانی میرٹھی علیہ الرحمۃ سے پڑھیں ۔

دستار بندی کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آپ کے استادِ محترم حضرت علامہ مولانا سیّد غلام جیلانی میرٹھی، آپ کے والدِ ماجد مولانا شاہ عبدالعلیم صدّیقی قادری اور صدر الافاضل مولانا سیّد نعیم الدین مراد آبادی کے علاوہ شہزادۂ اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا شاہ مصطفیٰ رضا خاں (علیہم الرحمہ) بھی مسند افروز تھے ۔

آپ پاکستان کے واحد سیاست دان تھے جن کو سترہ زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

بیعت و خلافت:
عالمی مبلغِ اسلام خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا شاہ عبد العلیم صدّیقی کے مرید و خلیفہ اور جانشینِ صادق تھے، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، حضرت قطبِ مدینہ شاہ ضیاء الدین احمد قادری مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے بھی آپ کو خلافت حاصل تھی ۔

سیرت و خصائص:
قائدِ اہلِ سنّت، قائدِ ملتِ اسلامیہ، امام ِانقلاب ، مجاہدِ اسلام، حق و صداقت کی نشانی، غازیِ ختمِ نبوّت، عالمی مبلغ اسلام، یاد گارِ اسلاف، نابغۂٔ روزگار، خاندانِ صدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے رجلِ رشید حضرت علامہ مولانا امام الشاہ احمد نورانی صدّیقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ۔

آپ علیہ الرحمہ اسمِ بامسمّٰی تھے ۔ آپ اپنےنام کی طرح قول و عمل اورسیرت و کردار کے بھی نورانی تھے ۔ آپ جامع الکمالات اور جامع الصفات شخصیت کے مالک تھے ۔ قرآنِ حکیم و قصیدۂ بُردہ شریف اور دلائل الخیرات و حزب البحر کے عامل، شیخِ کامل، سادہ طبیعت، نرم مزاج، دھیمی آواز، شیریں گفتار، گورا رنگ، باریک ہونٹ، نورانی چہرہ ، سنّتِ نبوی سے آراستہ، اخلاقِ مصطفوی ﷺ کے پیکر، اخلاص کی جیتی جاگتی تصویر، مہمان نواز، غریب پرور، متوکّل، خوفِ خدا و عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے سر شار، مدبّرانہ سوچ ، قائدانہ صلاحتیوں سے ممتاز تھے ۔

اقلیمِ سیاست کے ایک ایسے عظیم کردار تھے کہ اصول پسندی، حق گوئی و بے باکی اور جرأت ان کا نشان تھا ۔ شخصی حکمرانی ہو یا فوجی آمروں کی من مانیاں، علامہ نے ایک بااصول، راست گو، نڈر سیاسی مدبّر اور قائد کی صورت میں نہ صرف کلمۂ حق ادا کیا بلکہ اس کے لیے ہر طرح کی صعوبت و مشکل برداشت کی ۔ مولانا دنیائے اسلام میں کلمۂ حق بلند کرنے والے کی حیثیت سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے۔ آپ نے دنیاکے کونے کونے میں اسلام کا پیغامِ ہدایت پہنچایا اور ہزاروں بلکہ لاکھوں گم گشتگانِ راہ کو صراطِ مستقیم دکھائی ۔

آپ کی تبلیغ سے لاکھوں غیر مسلموں نے دولتِ اسلام سے اپنا دامن بھرا جن میں پادری، راہب، وکلا، انجینئرز، ڈاکٹرز اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے لوگ شامل ہیں۔ وہ زیرک سیاست دان، علومِ قدیم و جدید کے ماہر، درویش صفت، متوکّل فقیر کے علاوہ شیخ طریقت بھی تھے، لیکن وہ روایتی پیر نہیں تھے۔ اپنی نمائش وشہرت کے سخت مخالف تھے۔ اپنی نمائش کے لیے انہوں نے کبھی بھی کوئی راہ ہموار نہیں کی۔ ہمیشہ کسر ِنفسی، عاجزی، تواضع و سادگی سے کام لیتے تھے۔ اپنی دینی کاوشوں کو چھپاتے رہتے تھے۔ کسی کے زورداراصرار کے بعد بیعت میں لیتے تھے، لیکن پھر بھی اس سے شریعتِ مطہرہ پر سختی سے پابندی کا عہد لیتے تھے ۔
1
ہر دور و عہد میں مولانا کو وزارت، گورنری اور پلاٹ پرمٹ کی پیش کش ہوئی۔ اقتدار کی لونڈی نے باربار چوکھٹ پر دستک دی لیکن آپ نے کمالِ استقلال سے ہر بار پیش کش ٹھکرادی۔ کچھی میمن مسجد صدر سے متصل ماسٹر ہاؤس کے ایک پرانے معمولی اور کرائے کے فلیٹ میں پوری زندگی درویشانہ بسر کی ۔ 
             ؎
لوگ کیا کیا بِک گئے تو نے نہیں بیچے اُصول
تیرے دامن کو بہت ہے دولتِ عشقِ رسولﷺ

آپ ملکی و بین الاقوامی بہت سے اداروں اور تنظیموں کے بانی تھے، جن میں سے ایک دعوتِ اسلامی بھی ہے ۔ آپ نابغۂ روز گار شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کی شخصیت کا ہر پہلو روشن اور شان دار ہے اور ہر ایک وسعت کا متقاضی ہے ۔

وصال:
قائدِ اہلِ سنّت علامہ شاہ احمد نورانی صدّیقی نے 16 شوّال 1424ھ مطابق 11 دسمبر 2003ء بروزِ جمعرات اسلام آباد میں بارہ بج کر بیس منٹ پر دوپہر کو 80 سال کی عمر میں انتقال کیا۔آپ کی قبرِ انور حضرت عبد اللہ شاہ غازی علیہ الرحمۃ کے مزارکے احاطے میں ہے۔

ماخذ و مراجع:
اَنوارِ علمائے اہلِ سنّت (سندھ) تعارف علمائے اہلِ سنّت ، روشن دریچے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-shah-ahmed-noorani-siddiqui
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
15-10-1444 ᴴ | 06-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
16-10-1444 ᴴ | 07-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
16-10-1444 ᴴ | 07-05-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
16-10-1444 ᴴ | 07-05-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1