🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یوم فتح مکہ | 20 رمضان 8 ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یوم فتح مکہ | 20 رمضان 8 ھ
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسم گرامی: حضرت خواجہ محمد زماں ۔ لقب: مخدوم زماں، مخدوم اول، سلطان الاولیاء ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت خواجہ محمد زمان بن شیخ حاجی عبد اللطیف نقشبندی بن شیخ طیب بن شیخ ابراہم بن شیخ عبد الواحد بن شیخ عبد اللطیف بن شیخ احمد بن شیخ بقا بن شیخ محمد بن شیخ فقرا للہ بن شیخ عابد بن شیخ عبد اللہ بن شیخ طاؤس بن شیخ علی بن شیخ مصطفیٰ بن شیخ مالک بن شیخ محمد بن ابو الحسن بن محمد بن طیار بن عبد الباری بن عزیز بن فضل بن علی بن اسحاق بن ابراہیم ابو بکر بن قائم بن عقیق بن محمد بن عبد الرحمٰن بن امیر المؤمنین حضرت ابو بکرصدیق ۔ رضی اللہ عنہم اجمعین ۔
آپ کا تعلق نسب نامہ کی ’’بکری شاخ‘‘ سے ہے ۔ جو مؤرخین کے نزدیک سب سے صحیح ترین اور حضرت صدیق اکبر رضی الله تعالیٰ عنه سے سب سے قریب ترین شاخ ہے ۔ آپ کے اجداد بعہد خلیفہ ہارون الرشید 786ء کے لگ بھگ ترک وطن کرکے سندھ تشریف لائے ۔ اس وقت سندھ میں عربوں کی حکومت تھی اس لئے یہاں اس خاندان کو بڑی عزت و احترام حاصل ملا ۔ یہ حضرات واقعہ کربلا کے بعد اس قدر محتاط ہو گئے کہ ہر قسم کے حکومتی عہدوں سے دور رہے ۔ سندھ میں یہ حضرات ٹھٹھ کے قریب ’’ننگر‘‘ میں قیام پذیر ہوئے ۔ حضرت مخدوم کے تمام آباؤ اجداد سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت وارشاد کا سلسلہ رکھتے تھے ۔ آپ کے والدِ گرامی شیخ حاجی عبد اللطیف نقشبندی پہلے شخص ہیں، جنہوں نے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کی اشاعت فرمائی ۔ (سندھ کے صوفیائے نقشبند جلد اول ص:305 / تذکرہ اولیائے سندھ ص:282)
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت21/رمضان المبارک1125ھ مطابق اکتوبر/1713ءکو’’لواری شریف‘‘ضلع بدین میں ہوئی۔آپ کا سن ولادت ’’من عبادنا المخلصین‘‘سے نکلتا ہے۔(تذکرہ اولیاء سندھ:282/سندھ کےصوفیائے نقشبند:315)
قبل از ولادت بشارتیں:
آپ کی ولادت سےقبل بڑےبڑےمشائخ اور صوفیاء نےآپ کی تشریف آوری کی خوشخبریاں دی تھیں۔چنانچہ مخدوم آدم ٹھٹوینےفرمایاتھا:’’میرےاس ٹھٹہ کی اس خانقاہ میں ایک دن ایساآئے گا کہ یہاں ایک دیہاتی آکرتعلیم وتربیت حاصل کرےگا۔جس میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کی تمام لیاقتیں کمال کو پہنچی ہوئی ہونگی‘‘۔اسی طرح شیخ فیض اللہ (مخدوم آدم کے صاحبزادے) جب سرہندسےواپس آئےتومخدوم محمد زماں کےوالدکومخاطب کرکےفرمایا:’’جب ہم نےآپ کی سفارش خواجۂ سرہند حضرت امام ربانی سےکی تو وہاں سےآوازآئی کہ ہم ان کوبشارت دیتےہیں کہ ان کی پشت سےایک ایسافرزند پیداہوگا جس میں ہمارےسلسلہ کی تمام لیاقتیں اورنور موجود ہوگا۔اس کےعلاوہ خواجہ ابوالقاسم نقشبندینےبشارت دی تھی کہ ’’تمھارےہاں ایسا فرزند ہوگا جومرجع الخلائق ہوگا‘‘۔صاحبِ لطیفۃ التحقیق لکھتےہیں:جب غوث العالمین حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی کالوری کی طرف سےگزرہواایک مقام پرآپ سواری سےنیچےتشریف لائے،اور پیدل چلنےلگے۔آپ کےمریدین نےاس کی وجہ دریافت کی توآپ نےفرمایا:’’اس جگہ پرآسمان سےانوار الہی کی بارش ہورہی ہے۔اسی وجہ سےمیں ادباً اترگیاہوں۔اسی جگہ حضرت مخدوم زماں کی ولادت باسعادت ہوئی‘‘۔(سندھ کےصوفیائےنقشبند:314/315)
تحصیلِ علم:
بچپن میں اپنےوالدِ گرامی سےقرآن مجید مکمل کیا۔والدصاحب سےمزیدتحصیل علم کاشوق تھا،اور ان کی زیادہ توجہ نےبھائیوں کوحسد میں مبتلاکردیا۔مجبوراً گھرچھوڑنا پڑا۔’’ننگر ٹھٹے‘‘میں مولانا محمد صادق جیسےفاضل متبحرکےمدرسےمیں داخل ہوکرحصولِ علم میں مشغول ہوگئے۔اپنی ذکاوت وذہانت کےباعث اپنےہم سبق ساتھیوں سےسبقت لےگئے۔آپ نےبہت جلد عربی زبان اور دیگر علوم دینیہ پرعبورحاصل کرلیا۔(ایضا:316)
بیعت و خلافت:
آپسلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خواجہ ابوالمساکین محمدٹھٹوی کے دستِ بیعت ہوئے،انہوں نے دیکھتےہی پہچان لیا کہ یہ وہی مردِ خدا ہےجس کی بشارت حضرت مجددنےدی تھی،اوران کی پیش گوئی میرےمرشدحضرت شیخ ابوالقاسم نقشبندینےفرمائی تھی۔وہ آپ پرخصوصی توجہ دینےلگے۔قلیل مدت میں ریاضات ومجاہدات کےبعدحضرت خواجہ ابوالمساکیننےاپنےمریدین متوسلین اور عوام وخواص میں اس طرح اعلان فرمایا:’’کہ مخدوم زماں کو اپنی مسندپربٹھایا اپنی دستار ان کےسرپررکھی،اوران کےپاپوش اپنےہاتھ سےدرست کرکےسب کوحکم دیاکہ ان کےقدموں میں جھک کر ان سےبیعت کریں،آج کےبعد یہی تمھارے مرشد ہیں،جوہماراہےوہ ان سےانحراف نہیں کرےگا۔پھر فرمایا: واللہ!اس وقت قطبِ وقت ،اور قطب ارشاد یہ ہیں۔اس وقت روئے زمین پرکوئی ولی ان جیسانہیں۔پھر حضرت خواجہ ابوالمساکین تمام امور آپ کےسپرد کرکےخود عزلت نشین ہوگئے‘‘۔(سندھ کےصوفیائےنقشبند:317)

سیرت و خصائص:
جامع کمالاتِ علمیہ وعملیہ،صاحبِ اوصافِ کثیرہ،مخدومِ جہاں حضرت خواجہ محمد زماں مخدوم اول۔آپمادرزاد ولی کامل تھے۔آپ کی ولادت سےقبل اولیاء وصوفیاء نےبشارتیں دیں۔آپ کاخاندان علم وفضل زہدوتقویٰ میں مرجعِ خلائق تھا۔بڑےبڑےصوفیاء واولیاء اس خاندان میں گزرےہیں،لیکن حضرت مخدوم ِ زماں خواجہ محمد زماں جیسا صاحبِ فضل پیدانہیں ہوا۔آپکی ذات شریعت وطریقت کےتمام فضائل وکمالات سےمزین تھی۔آپ کی زبان سےکبھی کوئی ناشائستہ لفظ نہیں نکلا۔شریعتِ محمدیہ پراستقامت سےعمل پیراتھے۔کبھی اہل دنیا سےکوئی غرض وابستہ نہیں کی۔بلکہ آپ اکثر فرمایا کرتے تھے: ’’کہ ہم ان پیروں میں سےنہیں ہیں جومریدوں کےدروازوں سےخیرات مانگتےہیں‘‘۔استغنااوربےنیازی کایہ عالم تھاکہ کبھی کسی سےکوئی سوال نہیں کیا۔ایک مرتبہ وقت کےحکمران میاں غلام علی شاہ کلہوڑونےبڑی منت وسماجت کرکےجاگیریں خانقاہ کےلئے پیش کیں تو وہ بھی قبول کرنےسےانکار کردیا اور فرمایایا:’’جودنیاوی بادشاہ کادوست ہوتا ہےوہ مستغنی عن الرزق ہوتاہے۔پھرجواحکم الحاکمین جل جلالہ کادست ہووہ بھلاکب محتاج اور مسکین رہ سکتاہے۔بلکہ وہ تو ایسا شہنشاہ ہوتاہے کہ غلام شاہ جیسےسینکڑوں حاکم اس کےغلام ہوتےہیں‘‘۔(ایضا:325)
اللہ کی ذات پر ایساکامل توکل تھاکہ روزانہ سینکڑوں آدمی اور بعض مرتبہ یہ تعداد ہزاروں تک جاپہنچتی آپ کےلنگرسےفیض یاب ہوتےتھے۔کبھی کسی سےکچھ نہیں مانگا۔بلکہ یہ فرمایا کرتےتھے:’’ہمیں کسی چیز کی احتیاج نہیں،ہمارارب نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارےمتوسلین کورزق پہنچارہاہے۔اللہ جل شانہ نےخزانوں کی چابیاں ہمارےہاتھ میں دیدیں،اگر ہم چاہیں توعمدہ عمدہ کھانےپکواکر لنگر میں کھلائیں لیکن اس میں تصنع کاخوف ہے،اس سےاجتناب کرتےہوئے ہم روکھی سوکھی پراکتفاء کرتےہیں‘‘۔(ایضا:326)
اللہ جل شانہ نےآپ کوتمام اعلیٰ اوصاف اور اخلاقِ محمدیﷺسےوافر حصہ عطاء کیا تھا۔ایک حجام بڑا دیہاتی اور اجڈقسم کاآدمی تھا۔وہ آپ کےناخن اور بال تراشتےوقت انگلیاں زخمی کردیتاتھااورکبھی سرپربھی کٹ لگابیٹھتاتھا۔مریدین نےعرض کیا کہ اس ظالم کونکال کرکسی اورکوبُلائیں۔لیکن آپ ہربار منع کرتےاور فرماتے:’’یہ بیچارہ کئی سال سےہماری خدمت کررہاہے۔اب اس کونکال کرکسی اور حجام کورکھنا بےمروتی ہوگی اور یہ آیت تلاوت کرتےتھے:والسابقون السابقون ۔اولئک ھم المقربون۔یعنی جنہوں نےپہل کی ہے وہ ہی مقرب ہے‘‘۔سندھ کےمشہور صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف آپ سےبڑی عقیدت رکھتےتھے۔جب ملاقات کےلئےتشریف لےگئےتواتنےمتأثر ہوئے کہ کہنےلگےمیری خواہش ہےکہ میں آپ کامریدہوجاؤں۔اس کےبعد بہت دیرتک اسرا ر ومعارف کی باتیں ہوتی رہیں ۔جب شاہ صاحب نےجانےکےلئےاجازت طلب کی تو آپ نےانہیں ’’خلافت کی چادر‘‘پہنائی اور اور الوداع کیا۔وہ چادر شاہ صاحب کو اس قدر محبوب تھی کہ انہوں نےوصیت فرمائی کہ جب میں مرجاؤں یہ چادر میرےکفن کےساتھ بطورتبرک رکھ دینا۔چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔(ایضا:324) آپ مریدین کی دینی اور روحانی تربیت کا خاص خیال رکھتے تھے، موسم گرما میں صبح کے حلقہ کے بعد دالان میں تشریف فرما ہوتے، لوگ کھچا کھچ بھر جاتے، پھرآپ اور آپ کے مرید مراقبے میں مشغول ہوجاتے اور محویت کا یہ عالم ہوتا کہ ان حضرات کا دھوپ کی سخت تمازت بھی استغراق کی کیفیت سے واپس نہیں لاسکتی تھی، جب لوگ چاشت کے وقت مراقبہ ختم کرتے تو زمین پسینہ سے تر ہوتی تھی، آپ کی خانقاہ میں شب بیداری کا خاص اہتمام تھا اس کے لیے ایک شخص مقرر تھا جو لوگوں کو عبادت کے لیے بیدار کرتا تھا۔(تذکرہ اولیائےسندھ:283)
حضرت مخدوم اتباع شریعت کا خاص طور پر خیال رکھتے تھے۔ اور مریدوں کی تربیت میں بھی ہمیشہ اس کی کوشش فرماتے کہ احکام شریعت پر اور سنت نبوی پر پورا پورا عمل کیا جائے۔ایک دفعہ حافظ صدالدین سے مخدوم کی وفات کےبعد کسی نے آپ کے اوصاف کے متعلق پوچھا۔ فرمایاکیا پو چھتے ہو،حضرت مخدوم تو اتباع رسول اکرمﷺ کا مجسم پیکر تھے اور آپ کے مرید بھی اتباع رسول اکرمﷺ میں آپ کے نقش قدر پر تھے۔پھر اس کے بعد فرمایا : جب آپ بیت الخلاء کے لیے تشریف لے جاتے تو میں آپ کے ساتھ جاتا۔ اتفاقاً ایک دفعہ راستہ میں ایک پیسہ پڑا ہوا تھا۔ میں نے چاہا کہ اس کو اٹھا لوں،آپ نے مجھے منع فرمایا۔ میں نے عرض کیا کہ اس کے اٹھالینے میں کیا حرج ہے۔ فقہاء کا فتویٰ تو یہ ہے کہ اگر پڑی ہوئی چیز کا مالک نہ ملا تو میں خیرات کروں گا۔فرمایا یہ صحیح ہے لیکن اس کا اٹھانا خلاف ِمستحب ہے۔ آج ترک مستحب کروگے،کل ترک سنت پر آمادہ ہوجاؤگے۔اس کے بعد ترک فرض کی نوبت آئے گی اور ترک فرض بعض مرتبہ انسان کو کفر تک پہنچا دیتا ہے۔(ایضا:284)

آپہرقسم کی شہرت اور دکھاوے کےلئے’’اظہارِ کرامت‘‘کوبراسمجھتےتھے۔ایک دن ایک شخص نےآپ سےذکرکیا کہ شاہ عبدالکریم بلڑی والے (جد امجد حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی)ایک دفعہ درویشوں کولے کر دریاسےاوپر چلتےہوئےہوئےدوسرےکنارےپہنچ گئےاور کسی کاکپڑابھی گیِلانہیں ہوا۔آپ نےفرمایا:’’کرامت کادن ابھی آگےہے۔مَردوں کی مردانگی کاکل قیامت کےدن پتہ چلےگاکہ اپنی جماعت کوسلامتی کےساتھ دارلسلام (جنت) تک کون پہنچاتاہے‘‘۔(سندھ کے صوفیاء نقشبند ص:327)
تاریخِ وصال:آپ کاوصال 4/ذی قعدہ 1188ھ مطابق جنوری/1775ءکوبوقتِ چاشت ہوا۔جس حجرےمیں آپ مدفوں ہیں اس کےمتعلق بشارت دیتے ہوئے فرمایا: ’’اس حجرے کے اردگرد جوبھی مدفون ہیں وہ سب مرحوم ہیں۔اس حجرے کی خاک اگرکسی قبر میں رکھ دی جائے تواس کی نجات کی امید رکھنا۔یہاں سعادت مندکوہی بھیجاجائےگا۔جوایک بارہمارےپاس یہاں آئےگاہم اس کاہاتھ نہیں چھوڑیں گے‘‘۔(سندھ کےصوفیائےنقشبندجلداول:332)محبوب الصمد حضرت خواجہ گل محمد آپ کےسجادہ نشین ہوئے۔مزارپرانوارلواری شریف ضلع بدین میں مرجعِ خلائق ہے۔
ماخذ ومراجع: سندھ کےصوفیائے نقشبندجلد اول۔تذکرہ اولیاء سندھ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-muhammad-zaman-awwal-makhdoom

scholars.pk
Hazrat Muhammad Zaman Awwal Makhdoom
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

حضرت غیاث الدین گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ سید عبد القادر گیلانی لاہوری کے صاحبزادے تھے ۔ جن کا ذکر خیر خاندان عالیہ قادریہ کے بزرگوں کے باب میں پہلے صفحات پر گزر چکا ہے۔ آپ بڑے بزرگ متقی اور صاحب کرامت بزرگ تھے۔ جذب و ذوق کے مالک تھے۔ عام لوگوں میں دولت شاہ کے نام سے مشہور تھے مزنگ میں محلہ دولت آباد آپ کے نام پر آباد ہوا تھا۔ اگرچہ آپ کو اپنے والد محترم سے سلسلہ قادریہ میں خلافت حاصل تھی ۔ لیکن آپ نے دوسرے سلاسل تصوف سے بھی پورا پورا فیض پایا تھا لوگ آپ کو پیر سلاسل عظام کہا کرتے تھے۔ آپ کی آئی نسبت چند واسطوں سے حضرت غوث الاعظم محبوب سبحانی سے ملتی ہے۔
سیّد غیاث الدین دولت شاہ بن سید عبدالقادر ثانی بن سید جمال الدین بن سید جلال الدین بن سید یوسف بن سلطان رشید بن سید ادہم بن سیّد محمود بن سید اسماعیل بن سید داود بن تاج الاقطاب سید فتح نصر بن قطب الآفاق سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر گیلانی قدس سرہ۔
سید غیاث الدین کی والدہ ماجدہ امیر ہمایونی سیدہ بھاکرمی۔ میر کفایت خان کی بیٹی تھیں ان کے بطن میں سے تین بیٹے سلطان اکبر غیاث الدین دولت شاہ اور سید ابوبکر حاجی پیدا ہوئے یہ تینوں حضرات مع سید غیاث الدین محبوب و بزرگ تھے۔
وفات:
آپ کی وفات بتاریخ ۲۱؍رمضان المبارک ۹۹۰ھ کو ہوئی ـ
جبکہ آپ کی عمر شریف بہتر (۷۲) سال تھی۔ آپ کے بھائی سلطان اکبر ۲۵ ذیقعدہ ۹۸۹ھ میں ہوئی ان دونوں بھائیوں کے مزارات اپنے والد کے مزار کے پہلو میں ہیں۔
سید غیاث الدین کی وفات کے بعد آپ کے بیٹے اکرام الدین المشہور برشاہ بہاگنا مسند نشین ہوئے ۲۵؍ جمادی الثانی ۹۹۳ھ پچیس سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
شاہ دولت ولی اہل کمال
افضل الاولیا ست تاریخش
۹۹۰ھ
رفت چوں ازجہاں بعزت و جاہ
ہم خرد گفت مرد دولت شاہ
۹۹۰ھ
(خزینۃ الاصفیاء)
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-ghayasuddin-gilani-lahori

Hazrat Ghayasuddin Gilani Lahori