🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
دینی وسیاسی سر گرمیاں:
تحریک پاکستان میں اپنے اساتذہ کے ساتھ خدمات انجام دیں بعد میں استحکام پاکستان کیلئے سر گرم رہے ۔ فیصل آباد میں دار العلوم رضویہ مظہر الاسلام اور سنی رضوی جامع مسجد کی تعمیر و ترقی میں مفتی صاحب اور کراچی کے برکاتی رضوی میمن سیٹھ صاحبان نے بھر پور تعاون کیا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد عظیم الشان سنی کانفرنس میں دامے قدمے سخنے تعاون فرمایا ۔ تحریک ختم نبوت کے دوران آپ نے علماء اہل سنت کے ساتھ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔

کراچی میں ’’ تنظیم ائمۂ مساجد اہل سنت ‘‘ قائم فرمائی اس کے بعد تنظیم سازی کا عمل جاری رکھا ۔ جمعیت علماء پاکستان کے پلیٹ فارم سے دو بار انتخابات میں حصہ لیا ۔ 1972ء میں ایک بار سینٹ کا انتخاب لڑا جس میں کامیابی ہوئی اور سینیٹر منتخب ہوئے ۔ سینٹ کے ریکارڈ میں ان کی تقاریر انتہائی جامع اور مدلل ہوا کرتی تھیں ، انتہائی خدا ترس انسان تھے دین کے ساتھ ساتھ سیاست پر بھی گہری نظر تھی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے ممبر بھی رہے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے ۔ جماعت اہل سنت پاکستان ، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ، تحریک نفاذفقہ حنفیہ ، تحریک نظام مصطفیٰ، نظام مصطفی پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے ۔

نشر و اشاعت:
آپ نے ابتدائی دنوں میں لٹر یچر کی اشاعت کی ضرورت محسوس کی جس کے سبب آپ نے کراچی سے مکتبہ رضویہ سے اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ کے مشہور زمانہ نعتیہ کلام پر مشتمل کتاب ’’حدائق بخشش ‘‘ کو پاکستان میں پہلی بار شائع کیا ۔ فاضل بریلوی کے شہر آفاق ترجمہ قرآن کنز الایمان پاکستان میں سب سے پہلے مفتی صاحب کو طبع کرانے کی سعادت حاصل ہوئی ۔

ملک العلماء علامہ ظفر الدین بہاری کی تصنیف ’’ حیات اعلیٰ حضرت ‘‘ (جلد اول) بھی سب سے پہلے آپ نے 1960ء کو شائع کرائی ۔ پاکستان میں ’’ عرس اعلیٰ حضرت ‘‘ کی ابتداء کراچی میں مفتی صاحب نے فرمائی ۔

صحافت:
مفتی صاحب نے ابتدائی دور میں ایک ماہنامہ ’’ الاسلام ‘‘ آرام باغ سے جاری کیا تھا جس میں ملک کے جید علماء اور قلم کار دانشوروں کے پر مغز تحقیقی مضامین شائع ہوتے تھے ۔ ملک بھر سے آنے والے استفار کے جوابات بھی ماہنامہ الاسلام میں شائع ہوتے تھے ۔ استفار کے جوابات وقت کے مایہ ناز عالم دین، مفتی اعظم پاکستان علامہ مفتی محمد صاحب داد خان جمالی کے رشحات قلم کے مرہون منت تھے ۔

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 20 رمضان المبارک 1424ھ، مطابق 16 نومبر 2003ء بروز اتوار صبح 5 بجے انتقال فرمایا ۔

مدفن / مزار مبارک:
دار العلوم امجدیہ میں علامہ عبد المصطفیٰ الازہری ، مفتی وقار الدین قادری کی مزارات کے پہلو میں آسودہ خاک ہوئے ۔

ماخذ و مراجع:
انوار علمائے اہل سنت سندھ ۔ روشن دریچے ۔ فقہاء سندھ کی علمی خدمات ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-mufti-zafar-ali-nomani
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-09-1444 ᴴ | 11-04-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-09-1444 ᴴ | 12-04-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1