🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تمناؤں کی جنگ

ایک مرتبہ ولید بن عبدالملک نے بدیح سے کہا کہ آؤ تمناؤں میں مقابلہ کریں (یعنی ہم دونوں اپنی اپنی تمنا بیان کریں گے اور جس کی تمنا بڑی ہوگی وہ جیت جائے گا) ۔

بدیح نے کہا کہ آپ مجھ پر ہرگز غالب نہ آ سکیں گے۔ ولید نے کہا کہ میں غالب ہو کر رہوں گا اور تو جس تمنا کا اظہار کرے گا، میں اس سے دوگنی کا اظہار کروں گا۔

بدیح نے کہا: بہت اچھا، تو میری تمنا یہ ہے کہ مجھے ستر قسم کا عذاب دیا جائے اور مجھ پر اللہ ہزاروں لعنت بھیجے!
ولید نے کہا: کمبخت تیرا برا ہو، بس تو ہی غالب رہا (یعنی تو اس مقابلے میں جیت گیا)

(کتاب الاذکیاء لابن جوزی)

یہ واقعہ تو تفریح کے لیے تھا مگر ہمارے درمیان بھی تمناؤں کا مقابلہ چل رہا ہے۔ کسی نے گاڑی خریدی تو ہم اس سے مہنگی خریدیں گے،
کسی نے موبائل خریدا تو ہم آئی فون خریدیں گے،
کسی کی شادی میں گانے والا آیا تو ہم ناچنے والی کو بلا لیں گے،
کسی کی شادی میں گھوڑا آیا تو ہم کچھ نیا کرنے کے لیے ڈولی منگوائیں گے،
کسی نے تقریر میں کوئی نئی روایت بیان کی تو ہم بھی جیتنے کے لیے ایک نئی روایت گھڑ کر بیان کر دیں گے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ اس مقابلے کے چکر میں ہم کس حد تک گر چکے ہیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Zubair 006
*👈ایک مختصر لیکن ایمان افروز تحریر*

ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوا تو ایک صاحب نے مجھے میسج کیا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول کو نہیں ہوئى تھی, 8 کو ہوئى تھی.

میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ 8 ربیع الاول کو میلاد کی خوشی میں حضور پاک کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود سلام پڑھیں گے.

پھر خاموشی, کوی جواب نہیں آیا...؟

لیکن اگلے ہی دن ایک اور میسیج آیا کہ اپنےبڑوں سے پوچھو, پہلے پہلے 12 ربیع الاول کو بڑا وفات ( آپ کے وصال) کا دن منایا جاتا تھا, لیکن آجکل میلاد کی خوشی منای جاتی ہے.

میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ بڑا وفات منائیں گے. 12 ربیع الاول کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غم میں آپ کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود و سلام پڑھیں گے...

ایک بار پھر خاموشی کوی جواب نہیں آیا...؟

پھر ایک دن میسیج آیا کہ لفظ میلاد بدعت ہے.

میں نے کہا ٹھیک ہے اس لفظ کی جگہ لفظ ایمان استعمال کرلیتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں, ذکر کرتے ہیں. کیا آپ میرے ساتھ ایمان میں شامل ہو گے?

پھر خاموشی...؟

ایک روز پھر میسیج آیا کہ

حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج شریف پر 27 رجب کو نہیں گئے تھے.

شمسی اعداد کے مطابق اور بعض ہم عصر روایات کے تجزیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ معراج شریف ماہ رجب میں نہیں ہوی تھی...
وغیرہ وغیرہ یعنی تم جس رات کو شب معراج کہ کر ذکر معراج کرتے ہو وہ تاریخ درست نہیں

میں نے ریپلائی کیا کہ اس سے کوی فرق نہیں پڑتا کہ معراج شریف کس ماہ اور کس تاریخ کو ہوی.

ہم حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں معراج شریف اور آپ کی شان بیان کرتے ہیں.

یہ کام 27 رجب کو یا پھر جس دن آپ کہو گے اس دن کر لیں گے.

اس کے بعد مکمل خاموشی, کوئى میسیج نہیں آیا پھر.😔

پھر اگلے دن میسیج آیا کہ کسی کام کے لیے بھی دن مخصوص کرنا بدعت ہے.

میں نے کہا ٹھیک ہے, آج سے میں اور آپ ہر دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے درود سلام, ذکر و عشق, مدحت و شان بیان کرنے کا اہتمام کیا کریں گے.

لیکن میری کسی بھی آفر پر وہ تیار نہ ہوا اس کام کے لیے.

مجھے سمجھ یہ آئ کہ شیطان کو پرابلم صرف حضور پاک کے نام سے ہے, آپ کے ذکر سے ہے, آپ کی شان بلند کرنے سے ہے, آپ پر سلام بھیجنے سے ہے. اور اس نے نا سمجھ مسلمانوں کو اس مشن میں اپنے ساتھ ملا لیا ہے. یہ لوگ نہ خود محبت میں حضور پاک کا ذکر کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور کرے تو ان سے برداشت ہوتا ہے.

بہرحال ان سے برداشت ہو یا نہ ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی ہو گا اور آپ کی شان بھی قیامت تک بلند ہوتی رہے گی کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے کہ

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

"اے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا".

اللہ پاک ہمیں حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت, اطاعت اور شفاعت عطا فرماۓ. آمین. اور ہر لمحہ حضور کا ذکر کرنے اور آپ کی شان بلند کرنے کی توفیق عطا فرماۓ. آمین.
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سبھی تو باجے بجا رہے ہیں

یہ تو حقیقت ہے کہ میلاد مصطفی پر "سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں" کیوں کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی منانے سے ابلیس اور اس کے چیلوں کو ہی اعتراض ہو سکتا ہے۔
لیکن آج کل جو خوشی منانے کا طریقہ لوگوں نے اپنا رکھا ہے اسے دیکھ کر یہ کہنا بھی ٹھیک ہوگا کہ "سوائے علما کے اس جہاں میں سبھی تو باجے بجا رہے ہیں"
علما منع کر کر کے تھک چکے ہیں لیکن عوام سنتی کہاں ہے، انھیں تو بس باجا بجانا ہے تو بجانا ہے۔

جلوس محمدی اس جلوس کو کہتے ہیں جو شریعت محمدی کے مطابق ہو لیکن ہمارے جلوسوں میں تو شریعت کہیں نظر ہی نہیں آتی۔ نمازیں چھوڑ کر جلوس میں گھومنا، میوزک کی دھن پر اچھل کود کرتے ہوئے نعرے بازی کرنا، چھتوں اور دروازوں پر کھڑی عورتوں پر نظریں باندھنا اور ان سب کو میلاد کی خوشی کا نام دینا بالکل غلط ہے۔ اس سے ابلیس راضی ہو سکتا ہے، اللہ اور اس کے رسول نہیں!

خوشی منانے کا یہ طریقہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے نبی کی سیرت پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں اور اگر اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہے تو دوسروں کو بھی کتاب تحفے میں پیش کریں، غریبوں کو کھانا کھلائیں، ضرورت مندوں کی مدد کریں، غریب لڑکیوں کی شادی کروا دیں؛ ان شاء اللہ حضور اکرم ﷺ ہم سے خوش ہو جائیں گے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 📚تحقیقات📚
مفتی محمد انس عطاری المدنی صاحب کی کتب کا لنک
https://www.ataunnabi.com/search?q=Mufti+Anas&m=1
ایک ہمارے بچے ہیں

مامون رشید نے اپنے ایک چھوٹے بچے کو دیکھا جس کے ہاتھ میں حساب کا رجسٹر تھا، تو پوچھا کہ تیرے ہاتھ میں یہ کیا ہے؟
بچے نے جواب دیا:
ایک ایسی چیز ہے جس سے ذہانت قوی ہوتی ہے اور غفلت سے بیداری حاصل ہوتی ہے اور وحشت سے انس۔

مامون نے جواب سن کر کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھ کو ایسے بچے عطا کیے جو اپنی عمر کے مناسب اپنے جسم کی آنکھ سے زیادہ اپنی عقل کی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔

(کتاب الاذکیاء لابن جوزی)

ایک ہمارے بچے ہیں جو اپنی آنکھ سے زیادہ اپنے موبائل فون کے کیمرا سے دیکھتے ہیں اور زندگی کا ایک حصہ سیلفی لینے میں ہی لگا دیتے ہیں۔
کچھ تو پڑھائی بھی صرف ڈگری کے لیے کرتے ہیں تاکہ رشتہ طے ہوتے وقت کہا جا سکے کہ "لڑکا/لڑکی میٹرک پاس ہے"۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 بارہ ربیع الاول شریف 🌹
🌹 12 ربیع الاول کو یہ وظیفہ
کرلیں اور سارا سال خوش رہیں
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻