🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میری لڑکی کی شادی ہے

میں بہت غریب ہوں اور میری لڑکی کی شادی ہے، آپ سب مدد کیجیے..........،

سلام پھیرتے ہی کانوں میں یہ آواز آئی اور یہ پہلی بار نہیں تھا بلکہ ہفتے میں ایک دو بار یہ سننے کو ملتا ہی رہتا ہے۔
اگر میں صحیح ہوں تو آپ نے بھی مسجدوں میں ایسے لوگوں کو دیکھا ہوگا جو اپنی لڑکی کی شادی کے لیے بھیک مانگتے ہیں۔ لڑکے کو گاڑی، جہیز، نقدی دینے اور باراتیوں کو کھانا کھلانے کے لیے ایک غریب شخص آخر مانگنے کے علاوہ کر بھی کیا سکتا ہے۔

میں نے دیکھا ہے کہ لوگ پانچ دس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو گیا لیکن یہ مدد کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔
اگر آپ واقعی مدد کرنا چاہتے ہیں تو یہ نیت کر لیں کہ جب میں شادی کروں گا تو ایک روپے بھی نہیں لوں گا تاکہ میری وجہ سے کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

اگر آپ اسے ہزار روپے دیتے ہیں اور پھر اپنی یا اپنے بچوں کی شادی میں لڑکی والوں سے ان چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ مدد نہیں بلکہ ایک مذاق ہے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
عالِم اور عشق

علامہ ابن جوزی لکھتے ہیں کہ بغداد کا ایک بہت بڑا عالم اپنے طلبہ کے ساتھ حج کے سفر پر روانہ ہوا۔ دوران سفر پانی نہ ملنے کی وجہ سے سب نڈھال ہو کر ایک گرجا گھر کے سائے میں آرام کرنے لگے۔ طلبہ سائے تلے سو گئے لیکن استاد صاحب پانی کی تلاش میں نکل پڑے۔

پانی کی تلاش میں گھوم رہے تھے کہ ایک عیسائی لڑکی پر نظر پڑی جو چمکتے ہوئے سورج کی طرح خوب صورت تھی۔ اب پانی کو بھول کر استاد صاحب اسی کی فکر میں لگ گئے پھر اس لڑکی کے گھر پہنچ کر اس کے باپ سے بات کی تو اس نے کہا کہ اگر تم ہمارا دین قبول کر لو تو ہی کچھ ہو سکتا ہے۔

استاد صاحب نے نصرانیت کو قبول کر لیا؛ اِدھر طلبہ ابھی سو رہے تھے۔
پھر جب شادی کے لیے مہر کی بات آئی تو لڑکی نے کہا کہ تم ان خنزیروں کو ایک سال چراؤ تو یہی میرا مہر ہوگا۔ استاد صاحب نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن میری ایک شرط ہے کہ ایک سال تک تم اپنا چہرہ مجھ سے نہیں چھپاؤ گی۔ لڑکی بولی کہ منظور ہے۔ استاد صاحب نے خطبہ دینے والا عصا اٹھایا اور خنزیروں کو چرانے نکل پڑے!

جب طلبہ جاگے تو یہ سب جاننے کے بعد نیند کے ساتھ ان کے ہوش بھی اڑ گئے۔ پھر وہ استاد صاحب سے ملنے گئے تو دیکھا کہ وہ خنزیروں کو ادھر ادھر جانے سے روک رہے ہیں۔ طلبہ نے استاد صاحب کو قرآن پاک، اسلام اور نبی کریم ﷺ کے فضائل یاد دلائے تو اس نے کہا کہ مجھ سے دور ہو جاؤ، میں یہ سب تم سے زیادہ جانتا ہوں۔ آخر کار طلبہ مایوس ہو کر سفر حج پر روانہ ہوگئے۔

حج ادا کرنے کے بعد واپسی پر جب اسی مقام پر پہنچے تو پھر استاد صاحب کی حالت دیکھنے گئے کہ شاید توبہ کر لی ہو لیکن اسے اسی حالت میں پایا۔ طلبہ نے نصیحت کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایک بار پھر وہ حسرت زدہ دل لیے واپس ہو لیے۔

جب طلبہ تھوڑی دور نکل گئے تو انھوں نے دیکھا کہ پیچھے کوئی شخص چیخ چیخ کر انھیں روک رہا ہے۔ جب وہ قریب آیا تو معلوم ہوا کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ استاد صاحب تھے۔ استاد صاحب نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں؛ یہ آزمائش تھی جس سے میں نکل گیا۔

ایک دن طلبہ استاد صاحب کے گھر پر تھے کہ ایک عورت نے دروازے پر دستک دی۔ پوچھا گیا تو کہنے لگی کہ مجھے شیخ سے ملنا ہے، شیخ سے کہو کہ فلاں راہب کی بیٹی اسلام قبول کرنے آئی ہے۔ پھر وہ اندر داخل ہوئی اور بولی:
اے میرے سردار! آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہونے آئی ہوں۔ جب آپ چلے گئے تو میں نے ایک خواب دیکھا جس میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کی زیارت ہوئی۔ انھوں نے فرمایا کہ دین محمدی کے علاوہ کوئی دین سچا نہیں پھر فرمایا کہ اللہ تعالی نے تیرے ذریعے ایک بندے کو آزمایا ہے چناں چہ اب میں آپ کے پاس آ گئی ہوں۔
اسلام قبول کرنے کے بعد شیخ نے ان سے نکاح کر لیا۔

(انظر: بحر الدموع اردو، ص128، ملخصاً)

اس واقعے میں کئی اسباق ہیں لیکن ایک بڑا سبق یہ ہے کہ جب کسی کو کسی سے عشق ہو جائے تو اسے پانے کے لیے حد سے آگے نہ بڑھے۔ اگر حد کے اندر رہ کر حاصل نہ کر پائے تو پھر صبر کرے اور اپنے رب سے بہتری کی امید رکھے۔
بے شک اللہ تعالی کے لیے یہ ناممکن نہیں کہ کسی کے دل کو پھیر دے۔ اگر آپ اپنی چاہت میں مخلص ہیں تو اللہ کے فضل سے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور دکھائی دے گا۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بھولی بھالی بیوی

حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنی بیوی کے پہلو میں لیٹے ہوئے تھے۔ پھر وہاں سے اٹھے اور حجرے کی طرف تشریف لے گئے جہاں ان کی باندی تھی اور اس سے مشغول ہو گئے۔
جب ان کی بیوی نے بیدار ہو کر ان کو نہ پایا تو تلاش کے لیے نکلیں اور دیکھا کہ وہ اپنی باندی کے پیٹ پر ہیں تو وہیں سے واپس ہو گئیں اور چھری لے کر باندی کے پاس گئیں! (آج یا تو باندی یا پھر میں)

حضرت عبداللہ نے کہا کہ کیا بات ہے؟ بیوی نے کہا کہ کیا بات! سمجھ لو! میں اگر اِس وقت تم کو اسی حالت میں دیکھتی جس میں تم تھے تو اس چھری سے اس (باندی) کی خبر لیتی۔
حضرت عبداللہ نے کہا کہ میں کہاں تھا؟ بیوی نے کہا کہ اس باندی کے پیٹ پر؛ حضرت عبداللہ نے کہا کہ میں کہاں تھا (اور یہ اس انداز میں کہا کہ بیوی کو لگا کہ آپ انکار کر رہے ہیں)۔

بیوی نے (چیک کرنے کے لیے) کہا:
اچھا؛ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حالت جنابت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے (لہذا) اگر تم سچے ہو تو قرآن پڑھ کر سناؤ۔
حضرت عبداللہ نے (قرآن کے لہجے میں) عربی اشعار پڑھ ڈالے۔ جب بیوی نے سنا تو قرآن سمجھ کر کہا کہ میں اللہ پر ایمان لائی اور میری آنکھیں جھوٹی ہیں۔

حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ جب میں نے صبح یہ ماجرا حضور ﷺ کی خدمت میں عرض کیا تو آپ اتنا مسکرائے کہ آپ ﷺ کے دندان مبارک ظاہر ہو گئے۔

(کتاب الاذکیاء لابن جوزی)

بیویوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ شوہروں کے پیچھے پڑی رہتی ہیں اور محبت کی نگاہ سے کم، شک کی نگاہ سے زیادہ دیکھتی ہیں۔ شک کرنے کے لیے انھیں بس ایک چنگاری کی ضرورت ہے، پھر آگ لگنے میں بالکل دیر نہیں لگتی۔
بیویاں ویسے تو اپنے شک میں آ کر شوہروں کی خوب جانچ پڑتال کرتی ہیں لیکن شوہر بھی کم نہیں ہوتے، وہ بھی ہمیشہ دو قدم آگے رہتے ہیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
چلو سب وضو کریں

ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ محفل میں تشریف فرما تھے کہ کسی کی ریح (ہوا) خارج ہو گئی۔ بدبو محسوس ہونے پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص سے ریح خارج ہو گئی، اس کو چاہیے کہ اٹھ کر وضو کر آئے۔
شرم کی وجہ سے وہ شخص نہیں اٹھا تو آپ ﷺ نے پھر فرمایا کہ جس شخص سے ریح خارج ہوئی، اسے اٹھ کر وضو کر لینا چاہیے؛ اللہ تعالی حق بیان کرنے سے نہیں شرماتا۔

حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا:
یا رسول اللہ! کیا ہم سب اٹھ کر وضو نہ کر لیں؟

ایک روایت کے مطابق یہ واقعہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی محفل میں پیش آیا۔

(کتاب الاذکیاء لابن جوزی، ص44)

جب سب نے ایک ساتھ اٹھ کر وضو کیا تو جس کی ریح خارج ہو گئی تھی، وہ شرمندگی سے بچ گیا اور وضو بھی ہو گیا۔ اسے کہتے ہیں ایک تیر سے دو نشانے؛ اگر ہم اپنی عقل سے کام لیں تو اپنے سامنے کھڑے کئی مسئلوں کو با آسانی حل کر سکتے ہیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
چور کی داڑھی میں تنکا

ایک شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی! میرے پڑوس میں ایسے لوگ ہیں جو میری بطخ چراتے ہیں۔ آپ علیہ السلام نے نماز کے لیے اعلان کرایا (لوگ حاضر ہو گئے) پھر آپ نے خطبہ دیا جس کے دوران فرمایا :
تم میں ایک شخص اپنے پڑوسی کی بطخ چوری کرتا ہے اور ایسی حالت میں مسجد میں آتا ہے کہ اس کے سر پر بطخ کا پر ہوتا ہے۔

یہ سن کر چور نے اپنے سر پر ہاتھ پھیرا۔ یہ دیکھ کر آپ علیہ السلام نے حکم دیا کہ پکڑ لو اس کو، یہی چور ہے۔

(کتاب الاذکیاء لابن جوزی، ص31)

بے شک جو شخص مجرم ہوتا ہے، اس کے اندر پکڑے جانے اور سزا کا خوف ہوتا ہے اور یہ خوف باہر بھی نظر آتا ہے۔ اگر اس کے خوف کا فائدہ اٹھانا آتا ہو تو اسے آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے۔

عبد مصطفی
نام کتاب: دشمنان امیر معاویہ رضی الله عنہ کا علمی محاسبہ

مصنف : شیخ الاسلام علامہ محمد علی نقشبدی علیہ الرحمہ

فن: دفاع صحابہ رضی الله اجمعین

مجلد سائز: (20x30/8)، جدید کمپوز شدہ مع تخریج (پہلے یہ کتاب دو جلدوں میں تھی)

حاصل کرنے کیلئے:
ماتریدی ریسرچ سینٹر مالیگاﺅں
+918482952578
+91 92726 06631
सीरते मुस़्त़फ़ा ﷺ 📖 Hindi
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7525

સીરતે મુસ઼્ત઼ફ઼ા ﷺ દ.ઇ.
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7521

સીરતે મુસ઼્ત઼ફ઼ા ﷺ
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7519

Seerate Mustafa ﷺ English
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7523

सीरते रसूले अ़रबी ﷺ
अ़ल्लामा नूर बख़्श तवक्कुली
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/4805

સીરતે રસૂલે અ઼રબી ﷺ
અ઼લ્લામા નૂર બખ઼્શ તવક્કુલી
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/5318

सर कटाते हैं तेरे नाम पे मर्दाने अ़रब
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/6202

સર કટાતે હૈં તેરે નામ પે મર્દાને અ઼રબ
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/6133

સીરતે રસૂલે મુખ઼્તાર ﷺ
અખ઼્તર હ઼ુસૈન ફ઼ૈજ઼઼ી મિસ઼્બાહ઼ી
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/5310
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
मीलादे मुस़्त़फ़ा ﷺ
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/6559

ताज़ीमे मुस़्त़फ़ा ﷺ
जशने मीलाद की बरकतें
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/4057

ई़द मीलादुन्नबी ﷺ सवाल जवाब
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7615

ह़ुस्नल मक़्स़द फ़ी अ़मलिल मौलिद
मह़फ़िले मीलाद का मक़स़दे ख़ैर Eng
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7743

हमारे नबी का जन्म दिन मीलाद
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7904

ई़द मीलादुन् नबी ﷺ बा ह़वाला
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7613

ई़द मीलादुन् नबी ﷺ मनाना Eng
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/5846

The Birth of The Holy Prophet
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7795

बारहवीं का चाँद 🌙
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7626

ई़दो की ई़द ई़द मीलादुन्नबी ﷺ
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/7617

मीलाद क्या है ? मौलाना रह़मत अ़ली
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/8207
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
स़ुब्ह़े बहारां | मौलाना इलयास
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/3659

The Dawn of Blessings
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/2944

Subhe Baharan, Roman
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/3127

સ઼ુબ્હ઼ે બહારાં | મૌલાના ઇલયાસ
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/3305

नूर का खिलौना द.इ.
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/4529

नूर वाला चेहरा | मौलाना इलयास
https://t.me/AhleSunnat_HindiBooks/8191
➻════════════➻
🅣🅣🅢 Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Lɪʙʀᴀʀʏ
🆔 @AhleSunnat_HindiBooks
@Al_Ashhar_Academy_Urdu
@Al_Ashhar_Academy_Hindi
@Al_Ashhar_Academy_English
@Al_Ashhar_Academy_Gujarati
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
फ़रमाइश से पहले सर्च ज़़रूर करें !!
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مال کم اولاد زیادہ

حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

جس کے پاس مال کم ہو، اولاد زیادہ ہوں، نماز اچھی ہو اور کسی مسلمان کی غیبت نہ کرے تو قیامت کے دن وہ آئے گا اور میرے ساتھ ہوگا۔

(انظر: مسند ابو یعلی اردو، جلد اول، ص555، ر986)

اب ذرا معاشرے کی طرف دیکھیں :
مال زیادہ ہے، اولاد کم ہیں، نماز بالکل اچھی نہیں ہے اور غیبت کرنا تو روزانہ کا معمول ہے۔

میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے چالیس پچاس لاکھ روپے خرچ کر کے عالی شان گھر بناتے ہیں اور رہنے والے صرف چار سے پانچ افراد ہوتے ہیں جن میں دو میاں بیوی اور دو تین بچے؛ یہ بڑی عجیب بات ہے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تمناؤں کی جنگ

ایک مرتبہ ولید بن عبدالملک نے بدیح سے کہا کہ آؤ تمناؤں میں مقابلہ کریں (یعنی ہم دونوں اپنی اپنی تمنا بیان کریں گے اور جس کی تمنا بڑی ہوگی وہ جیت جائے گا) ۔

بدیح نے کہا کہ آپ مجھ پر ہرگز غالب نہ آ سکیں گے۔ ولید نے کہا کہ میں غالب ہو کر رہوں گا اور تو جس تمنا کا اظہار کرے گا، میں اس سے دوگنی کا اظہار کروں گا۔

بدیح نے کہا: بہت اچھا، تو میری تمنا یہ ہے کہ مجھے ستر قسم کا عذاب دیا جائے اور مجھ پر اللہ ہزاروں لعنت بھیجے!
ولید نے کہا: کمبخت تیرا برا ہو، بس تو ہی غالب رہا (یعنی تو اس مقابلے میں جیت گیا)

(کتاب الاذکیاء لابن جوزی)

یہ واقعہ تو تفریح کے لیے تھا مگر ہمارے درمیان بھی تمناؤں کا مقابلہ چل رہا ہے۔ کسی نے گاڑی خریدی تو ہم اس سے مہنگی خریدیں گے،
کسی نے موبائل خریدا تو ہم آئی فون خریدیں گے،
کسی کی شادی میں گانے والا آیا تو ہم ناچنے والی کو بلا لیں گے،
کسی کی شادی میں گھوڑا آیا تو ہم کچھ نیا کرنے کے لیے ڈولی منگوائیں گے،
کسی نے تقریر میں کوئی نئی روایت بیان کی تو ہم بھی جیتنے کے لیے ایک نئی روایت گھڑ کر بیان کر دیں گے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ اس مقابلے کے چکر میں ہم کس حد تک گر چکے ہیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Zubair 006
*👈ایک مختصر لیکن ایمان افروز تحریر*

ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوا تو ایک صاحب نے مجھے میسج کیا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول کو نہیں ہوئى تھی, 8 کو ہوئى تھی.

میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ 8 ربیع الاول کو میلاد کی خوشی میں حضور پاک کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود سلام پڑھیں گے.

پھر خاموشی, کوی جواب نہیں آیا...؟

لیکن اگلے ہی دن ایک اور میسیج آیا کہ اپنےبڑوں سے پوچھو, پہلے پہلے 12 ربیع الاول کو بڑا وفات ( آپ کے وصال) کا دن منایا جاتا تھا, لیکن آجکل میلاد کی خوشی منای جاتی ہے.

میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ بڑا وفات منائیں گے. 12 ربیع الاول کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غم میں آپ کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود و سلام پڑھیں گے...

ایک بار پھر خاموشی کوی جواب نہیں آیا...؟

پھر ایک دن میسیج آیا کہ لفظ میلاد بدعت ہے.

میں نے کہا ٹھیک ہے اس لفظ کی جگہ لفظ ایمان استعمال کرلیتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں, ذکر کرتے ہیں. کیا آپ میرے ساتھ ایمان میں شامل ہو گے?

پھر خاموشی...؟

ایک روز پھر میسیج آیا کہ

حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج شریف پر 27 رجب کو نہیں گئے تھے.

شمسی اعداد کے مطابق اور بعض ہم عصر روایات کے تجزیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ معراج شریف ماہ رجب میں نہیں ہوی تھی...
وغیرہ وغیرہ یعنی تم جس رات کو شب معراج کہ کر ذکر معراج کرتے ہو وہ تاریخ درست نہیں

میں نے ریپلائی کیا کہ اس سے کوی فرق نہیں پڑتا کہ معراج شریف کس ماہ اور کس تاریخ کو ہوی.

ہم حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں معراج شریف اور آپ کی شان بیان کرتے ہیں.

یہ کام 27 رجب کو یا پھر جس دن آپ کہو گے اس دن کر لیں گے.

اس کے بعد مکمل خاموشی, کوئى میسیج نہیں آیا پھر.😔

پھر اگلے دن میسیج آیا کہ کسی کام کے لیے بھی دن مخصوص کرنا بدعت ہے.

میں نے کہا ٹھیک ہے, آج سے میں اور آپ ہر دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے درود سلام, ذکر و عشق, مدحت و شان بیان کرنے کا اہتمام کیا کریں گے.

لیکن میری کسی بھی آفر پر وہ تیار نہ ہوا اس کام کے لیے.

مجھے سمجھ یہ آئ کہ شیطان کو پرابلم صرف حضور پاک کے نام سے ہے, آپ کے ذکر سے ہے, آپ کی شان بلند کرنے سے ہے, آپ پر سلام بھیجنے سے ہے. اور اس نے نا سمجھ مسلمانوں کو اس مشن میں اپنے ساتھ ملا لیا ہے. یہ لوگ نہ خود محبت میں حضور پاک کا ذکر کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور کرے تو ان سے برداشت ہوتا ہے.

بہرحال ان سے برداشت ہو یا نہ ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی ہو گا اور آپ کی شان بھی قیامت تک بلند ہوتی رہے گی کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے کہ

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

"اے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا".

اللہ پاک ہمیں حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت, اطاعت اور شفاعت عطا فرماۓ. آمین. اور ہر لمحہ حضور کا ذکر کرنے اور آپ کی شان بلند کرنے کی توفیق عطا فرماۓ. آمین.
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سبھی تو باجے بجا رہے ہیں

یہ تو حقیقت ہے کہ میلاد مصطفی پر "سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں" کیوں کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی منانے سے ابلیس اور اس کے چیلوں کو ہی اعتراض ہو سکتا ہے۔
لیکن آج کل جو خوشی منانے کا طریقہ لوگوں نے اپنا رکھا ہے اسے دیکھ کر یہ کہنا بھی ٹھیک ہوگا کہ "سوائے علما کے اس جہاں میں سبھی تو باجے بجا رہے ہیں"
علما منع کر کر کے تھک چکے ہیں لیکن عوام سنتی کہاں ہے، انھیں تو بس باجا بجانا ہے تو بجانا ہے۔

جلوس محمدی اس جلوس کو کہتے ہیں جو شریعت محمدی کے مطابق ہو لیکن ہمارے جلوسوں میں تو شریعت کہیں نظر ہی نہیں آتی۔ نمازیں چھوڑ کر جلوس میں گھومنا، میوزک کی دھن پر اچھل کود کرتے ہوئے نعرے بازی کرنا، چھتوں اور دروازوں پر کھڑی عورتوں پر نظریں باندھنا اور ان سب کو میلاد کی خوشی کا نام دینا بالکل غلط ہے۔ اس سے ابلیس راضی ہو سکتا ہے، اللہ اور اس کے رسول نہیں!

خوشی منانے کا یہ طریقہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے نبی کی سیرت پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں اور اگر اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہے تو دوسروں کو بھی کتاب تحفے میں پیش کریں، غریبوں کو کھانا کھلائیں، ضرورت مندوں کی مدد کریں، غریب لڑکیوں کی شادی کروا دیں؛ ان شاء اللہ حضور اکرم ﷺ ہم سے خوش ہو جائیں گے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM