🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-09-1444 ᴴ | 28-03-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-09-1444 ᴴ | 28-03-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
زکوٰۃ فرض ہے یا واجب ؟
زکوٰۃ فرض ہونے کی شرطیں
سونا چاندی کا نصاب کیا ہے؟
سونے چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ
تجارتی مال کا نصاب کیا ہے؟
کم سے کم کتنے روپئے ہوں تو زکٰوۃ
اگر کسی کے پاس سونا ساڑھے سات تولہ سے کم ہے اور چاندی بھی ساڑھے باون تولہ سے کم ہے اور نہ مال تجارت ہے نہ روپیہ تو اس پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟
نصاب کا دین سے فارغ ہونے کا مطلب؟
مال پر پورا سال گذر جانے کا مطلب ؟
صدقۂ فطر دینا کس پر واجب ہے؟
صدقۂ فطر کی مقدار کیا ہے ؟
صاع کتنی مقدار کا ہوتا ہے؟
نئے وزن سے صاع کتنے کا ہوتا ہے؟
گیہوں یا جو کے بجائے ان کی قیمت ؟
صدقۂ فطر کن لوگوں کو دینا جائز ہے؟
انوار شریعت حضور فقیہ ملت مفتی
جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ

سحری کرنے کا ثواب | الزواجر
عورت کا دوسری عورتوں کو تراویح پڑھانے کا حکم | عورت کا مطلقاً امام ہونا مکروہ تحریمی ہے، فرائض ہوں نوافل

عورتوں کا عورتوں کی امامت کرنا ؟
عورت کی امامت اور جماعت ناجائز
عورتوں کا جماعت کرنا مکروہ تحریمی
عورتوں کا نماز تراویح یا کسی نماز کے لئے جماعت کرنا مکروہ تحریمی اور ناجائز و گناہ ہے | فتاوی علیمیہ جلد¹
عورتوں پر مردوں کی جماعت کا انتظار
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ حسینی سادات عظام میں سے تھے اور حضرت خواجہ ابواسحاق شامی قدس سرہ کے خلیفہ اکبر تھے۔ ریاضت اور مجاہدہ میں بے مثال خوارق و کرامات میں لاثانی تھے، آپ کا لقب قدوۃ الدین تھا، ظاہری و باطنی حسن و جمال کے پیکر تھے۔ آپ کا منور چہرہ دور سے روشن نظر آتا، جس شخص کی نگاہ آپ کے چہرہ پر پڑتی دل و جاں سے محبت کرنے لگتا تھا، آپ کی جبیں نور افشاں سے نور الٰہی کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ رات کو گھر میں روشنی کے بغیر تشریف لاتے تو سارا گھر روشن ہوجاتا تھا آپ اندھیرے میں بیٹھتے تو قرآن پاک کے حروف اعراب سمیت نمایاں نظر آتے تذکرہ العاشقین اور سیر الاقطاب کے مصنفین نے لکھا ہے کہ خواجہ ابو احمد بادشاہ فرغانہ کے بیٹے تھے جو چشت کے شرفاء اور سادات حسینی سے تعلق رکھتے تھے، آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت حسن مثنیٰ سے ملتا ہے۔ ابو احمد بن سلطان فرغانہ سید ابراہیم بن سید یحییٰ بن سید حسن بن سید مجد المعالی المشہور بہ ابو المعالیبن سیدنا صرالدین بن سید عبداللہ بن سید امام حسن مثنیٰ بن امیر المومنین امام المتقین امام حسن بن علی المرتضیٰ اسد اللہ الغالب علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ۔

سلطان فرغانہ کی ایک بہن تھی، جو ولیہ عفیفہ اور صالحہ خاتون تھی، حضرت ابواسحاق شامی بسا اوقات ان کے گھر جاتے، اور کھانا بھی کھاتے ایک دن آپ نے انہیں فرمایا کہ تمہارے بھائی کو اللہ تعالیٰ ایک بیٹا دے گا اور اس کی تم پرورش کرنا، اس کے پیٹ میں مشکوک خوراک نہ جانے دینا۔ سلطان کی ہمشیرہ کو جب یہ معلوم ہوا کہ ان کی بھابھی حاملہ ہے تو اس کی خوراک کی نگرانی کرنے لگی، آخر بتاریخ ششم ماہ رمضان ۲۶۰ھ کو یہ بچہ خلیفہ معتصم باللہ کے دور حکومت میں پیدا ہوا۔ جب آپ کی عمر سات سال ہوئی تو حضرت ابواسحاق کی مجلس میں حاضر ہوئے۔ ظاہری باطنی تعلیم لی اور حضرت خواجہ سے مستفیض ہوتے رہے، سولہ سال کی عمر میں ظاہری علوم سے فارغ ہوئے تو حضرت نے بیعت فرمالیا۔ اور خلوت کدہ میں ریاضت میں لگا دیا، بڑے مجاہدے کیے چنانچہ سات روز بعد کھانا کھاتے، وضو کرتے اور تین لقموں سے زیادہ نہ کھاتے۔ چالیس دنوں بعد حاجت انسانی کے لیے باہر جاتے۔

ایک دن خواجہ ابو احمد چشتی اپنے والد گرامی کے ہمراہ پہاڑوں پر شکار کھیلنے چلے گئے اتفاقاً والد اور ان کے ساتھیوں سے جدا ہوگئے اور پہاڑوں میں راستہ بھول گئے۔ رجال الغیب سے چالیس افراد ایک چٹان پر کھڑے تھے اور خواجہ ابو اسحاق شامی بھی انہی کے درمیان کھڑے تھے۔ حضرت خواجہ کو پہچان کر گھوڑے سے اُتر آئے۔ قدم بوسی کی اسلحہ اور گھوڑا تن سے علیحدہ کیے اور خواجہ کی رکاب پکڑ کر پیدل چلنے لگے، آپ کے باپ نے اور ان کے لشکر نے پہاڑوں میں آپ کو بڑا تلاش کیا، مگر نوجوان ابواحمد کا کہیں پتہ نہ چلا، چند دنوں بعد خبر ملی کہ ابو احمد فلاں موضع میں حضرت خواجہ ابو اسحاق شامی قدس سرہ کی خدمت میں موجود ہے۔ بادشاہ نے چند آدمیوں کو بھیجا کہ انہیں لے آئیں، مگر ان کی ساری پند و نصیحت کے باوجود ابو احمد نے حضرت شامی کی مجلس سے جانا پسند نہ کیا آٹھ سال تک محنت شاقہ سے گزرے خرقہ خلافت حاصل کیا، تیس سال تک کبھی بستر پر آرام نہیں کیا۔

حضرت خواجہ ابو احمد جس پر ایک بار نگاہ ڈالتے وہ صاحب کرامت بن جاتا اگر مریض کو ایک بار دیکھ لیتے تو شفایاب ہوجاتا۔ سماع کے وقت آپ کی جبیں سے خصوصی نور ظاہر ہوتا۔ جس کی شعاعیں آسمانوں کو چھوتیں، حضرت ابو احمد کی کرامات کی شہرت مشرق و مغرب میں پھیلی، تو علماء عصر کو آپ سے حسد ہونے لگا، آپ کے سماع کی مجالس کے خلاف فتوی بازی ہونے لگی، ایک محضرنامہ تیار کیا گیا، اور امیر نصیر جو حاکم عادل بھی تھا، اور آپ کا حقیقی ماموں بھی آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا، حضرت خواجہ کی مجلس سماع کی برائیاں بیان کی گئیں، امیر نے ملک بھر کے علماء کی ایک مجلس بلائی جس میں کئی ہزار علماء جمع ہوئے، خواجہ ابو احمد کو بھی اس مجلس میں پیش کیا گیا، حضرت خواجہ یہ خبر سن کر خرقہ خلافت پہنے گھوڑے پر سوار ہوکر امیر کے دربار میں پہنچے آپ کے ساتھ ایک خادم محمد خدا بندہ نامی تھا۔ جسے سورۃ فاتحہ اور سورۂ اخلاص کے علاوہ قرآن سے کچھ یاد نہیں تھا، امیر نصیر کی بارگاہ میں پہنچے، آپ کی تشریف آوری سے پہلے تمام علماء اور حاسدین کا یہ ارادہ تھا کہ جب خواجہ ابو احمد آئیں تو کوئی شخص نہ استقبال کے لیے جائے اور نہ احترام میں اٹھے مگرایسا ہوا کہ جب خواجہ مجلس کے پاس آئے تو تمام علماء تعظیم کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ بعض نے آگے بڑھ کر استقبال بھی کیا مجلس میں لاکر ایک بلند مسند پر بٹھایا گیا، اور مسئلہ سماع پر گفتگو شروع کردی، جب علماء کرام اپنا نکتہ نظر بیان کرچکے اور اپنے اپنے اعتراضات کی تفصیل سنا چکے تو حضرت خواجہ ابو احمد نے اپنے خادم محمد بند ہ کو اشارہ فرمایا کہ ان علماء کرام کے اعتراضات کا جواب دو، خادم ان پڑھ تھا، مگر اسے یوں محسوس ہوا جیسے آج وہ سب سے زیادہ عالم اور فاضل ہے،
1👍1
اس نے علماء کے ایک ایک اعتراض کا جواب قرآن و احادیث سے دینا شروع کیا۔ بزرگان سلف کے طریقہ کو بھی بیان کرنے لگا تمام علماء اس کے جوباات سن کر دنگ رہ گئے بعض تو شرمندگی سے سر جھکائے بیٹھے رہے۔

ہر آں کہتر کہ بامہتر ستیزد
چناں انتد کہ ہرگز بر نخیزد

حضرت خواجہ ابو احمد کے والد ایک شراب خانہ کے مالک تھے۔ اس میں کئی سال پرانی شراب کا ذخیرہ جمع رہتا تھا۔ حضرت خواجہ بچپن میں ایک دن شراب خانے میں چلے گئے اندر سے دروازہ بند کرلیا اور تمام شراب کے مٹکے توڑ ڈالے بادشاہ نے چھت پر چڑھ کر بچے کی ا س حرکت کو دیکھا تو نہایت غصہ میں چلایا اور ایک پتھر لے کر دے مارا۔ اگرچہ پتھر خواجہ ابواحمد تک پہنچا، مگر قریب جاکر ہوا میں معلو ہو گیا، سلطان دیکھ کر حیران رہ گیا۔ شراب خانے میں آیا اور اپنے بیٹے کو اٹھا کر اللہ سے شراب نوشی سے توبہ کی، یہ واقع ۲۸۰ھ ہجری میں رونما ہوا تھا۔

حضرت خواجہ ابوا حمد ایک سفر میں ایسے ملک میں جا پہنچے جہاں کوئی بھی مسلمان نہیں تھا۔ اور ہر طرف کافر ہی کافر تھے یہ ایسے سخت کافر تھے کہ انہیں کوئی مسلمان نظر آتا تو اسے پکڑ کر آگ میں پھینک دیتے، انہوں نے خواجہ ابو احمد کو دیکھا پہچان لیا کہ یہ مسلمان ہے، بڑی سختی کرنے لگے، خواجہ کو جلانے کے لیے ایک جگہ آگ جلائی گئی اور خواجہ کو اس میں پھینکنے کے لیے تدبیریں کرنے لگے، حضرت خواجہ نے انہیں کہا، تم لوگ مجھے آگ میں پھینکنے کی تکلیف نہ کریں میں خود ہی آگ میں کود پڑتا ہوں، آپ نے مصلی کندھے پر رکھا، اور آگ کے شعلوں میں کود پڑے، آگ سرد ہوگئی، آپ نے انگاروں پر مصلی بچھا دیا، اور دو رکعت نماز شکرانہ ادا کی، ان دشمننانِ اسلام نے آپ کی کرامت دیکھی تو کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے اور دل و جان سے آپ کے ہاتھ پر بیعت ہوگئے، جو شہر کفرآباد تھا، آپ کی برکت سے اسلام آباد بن گیا۔

حضرت ابواحمد ابدال رحمۃ اللہ علیہ ششم ماہ رمضان ۲۶۰ھ میں پیدا ہوئے۔ یکم ماہ جمادی الثانی ۳۵۵ھ کو فوت ہوئے۔

ہادی حق سید محبوب گو
۳۶۰ھ
سال تولیدش بقول اصفیاء
وصل او نور الٰہی احمد سست
۳۵۵ھ
نیز بو احمد فرید آمد بجا
۳۵۵ھ

عمدۃ الا برار قدوۃ الاخیار اولیاء کے بادشاہ اصفیا کے سلطان اتقیا کے برہان خواجہ ابو احمد چشتی قدس سرہ ہیں جو ملک مکاشفات کے ممالک کے حکمران اور مشاہدات کے دار السلطنت کے بادشاہ تھے آپ نے خرقہ ارادت خواجہ ابو اسحاق چشتی قدس اللہ سرہ سے حاصل کیا اور دوست کے بھیدوں میں سے کوئی بھید کبھی ظاہر نہیں کیا تھا آپ نے عالم ذوق و شوق میں حکومت و سلطنت کی ذرا پروانہ کی اور وارثان تاج و تخت کی طرف کبھی التفات نہیں کیا ۔ (سیر الاولیاء)

آں لسان غیب وترجمان اسرار، آں سروفتر زمرۂ مشائخ کبار، سیمرغ گوہ قان قربت، عفتائے بلند پرواز ازو حدت، معرض از حورو قصور بہشتی امام ابدال حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی قدس سرہٗ تمام کمالات ظاہری وباطنی سے مزین تھے فنائے احدیت میں گم اور اسرار توحیدو ولایت کے سر پوش تھے (یعنی ظاہر نہیں کرتے تھے)

نسب، ارادت و خلافت:
آپ حضرت خواجہ ابو اسحاق چشتی قدس سرہٗ کے مرید وخلیفہ تے سیر الاقطاب میں لکھا ہے کہ آپ کا لقب قدوۃ الدین تھا۔ آپ سلطان فرستانہ کے فرزند تھے۔ جو شرفائ چشت وامراء ولایت میں سے تھے۔ آپ صحیح النسب سادات حسنی تھے۔ اور حضرت امام حسن مثنیٰ رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے تھے۔ اس ترتیب سے کہ حضرت خواجہ ابو احمد ابن سلطان فرستانہ ابن سید یحییٰ بن سید احمد بن سید مجید المعالی بن سید ناصر الدین، بنس ید نور اللہ بن سید حسن مثنیٰ بن امیر المومنین و امام المتقین اسد اللہ الغالب حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ۔

نفحات الانس میں مرقوم ہے کہ سلطان فرستانہ کی ایک بہت تھیں۔ جو نہایت ہی صالحہ تھیں حضرت ابو اسحاق چشتی ان کے گھر آیا کرتے تھ ے اور کھانا کھایا کرتے تھے۔ ایک دن آپ نے اس بی بی سے کہا کہ تمہارے بھائی کے گھر ایک فرزند پیدا ہوگا جو بہت ہی بلند مرتبہ ہوگا۔ ایام جمل میں اس کی والدہ کی نگاہداشت کرنا تاکہ کوئی لقمہ حرام ان کے منہ میں نہ جائے۔ اس ضعیفہ صالحہ نے آپ کے ارشاد کی تعمیل کی۔ ح تیٰ کہ اپنے ہاتھ سے سوت بناکر فروخت کرتی تھیں اور بھائی کے حرم کے لیے حلال کا کھانا مہیا کرتی تھیں جب خواجہ ابو احمد چشتی پیدا ہوئے تو اسی صالحہ نے اپنے گھر میں سے جاکر ان کی پرورش کی کبھی کبھی حضرت خواجہ ابو اسحاق انکے گھر آیا کرتے تھے اور بچے کو دیکھتے تھے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ اس بچے سے ایک بزرگ خاندان ظاہر ہوگا۔ ایام طفلی میں احوال عجیبیہ اور آثار غربیہ نمایاں ہوتے تھے سات سال کی عمر میں آپ حضرت خواجہ ابو اسحاق کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت حضرت شیخ سماع سن رہے تھے جب بچے پر نظر پڑی تو پاس بلالیا۔ کہ آپ سات سال کی عمر میں ایسے اسرار ورموز بیان فرماتے تھے کہ علمائے وقت حیران رہ جاتے تھے آپ تیرہ سال کی عمر میں مرید ہوئے اور خلوت اختیار کرلی اور ذکر و شغل، ریاضت ومجاہدہ میں اس قدر مشغول ہ
1👍1