🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
عورتوں کی باتیں

مانیں یا نہ مانیں لیکن عورتوں کی باتیں بہت خطر ناک ہوتی ہیں! جو لوگ ہمیشہ عورتوں کی کہی پر چلتے ہیں وہ تباہی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر عورت کی ہر بات غلط ہوتی ہے لیکن اکثر باتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر عمل کرنے سے دو لوگوں، گھروں بلکہ ملکوں میں بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ عورتوں کی رائے کی مخالفت کرو (یعنی وہ جو کہیں اس کا الٹ کرو) کیوں کہ ان کی مخالفت میں برکت ہے۔

(کنز العمال، ج3، ص350، ر8769)

اس سے یہ ثابت کرنا مقصود نہیں ہے کہ تمام عورتوں کی تمام باتیں ناقابل قبول ہیں بلکہ یہ بتانا مقصود ہے کہ اکثر باتیں درست نہیں ہوتیں۔ اس کی تائید ایک دوسری روایت سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اہم معاملات میں اپنی عورتوں سے بھی مشورہ لیا کرتے تھے، بسا اوقات آپ ان کی بات میں کوئی اچھائی دیکھتے جو آپ کو اچھی لگتی تو اس پر عمل کرتے۔

(ایضاً)

عورتوں کی باتیں سنیں لیکن سوچ سمجھ کر عمل کریں۔ کئی لوگوں نے اپنی بیوی کی اندھا دھند پیروی میں اپنے ماں باپ تک کو چھوڑ دیا اور کئیوں کی تو یہ حالت ہو جاتی ہے کہ آخر میں خودکشی کر بیٹھتے ہیں۔ اگر بیوی کوئی اچھی بات کہتی ہے تو قبول کریں ورنہ مخالفت سے بالکل نہ ڈریں۔ عورتوں کو بھی چاہیے کہ سوچ سمجھ کر اور آگے پیچھے کا سوچ کر مشورہ دیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میرا شوہر کیسا ہو؟

ہر لڑکی کی اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں کچھ نہ کچھ خواہشات ہوتی ہیں، کچھ سپنے ہوتے ہیں کہ وہ کیسا ہونا چاہیے۔
پہلے لڑکیوں کی سوچ الگ تھی لیکن اب فلمیں دیکھ دیکھ کر، بازاروں میں گھوم گھوم کر لڑکیوں کا دماغ خراب ہو چکا ہے اور ان کی پسند کو بھی لقوہ مار چکا ہے۔

ابھی آپ دیکھیں تو لڑکیوں کو ایسا شوہر چاہیے جو سٹائلش (Stylish) ہو، داڑھی وغیرہ نہ ہو،
بھلے ہی ایک لاکھ روپے اور ایک گاڑی لے لیکن کنوارا ہو تاکہ پورا پورا پیار دے سکے، فلمیں دکھانے لے جائے، لانگ ڈرائیو (Long Drive) پر لے جائے، میلوں ٹھیلوں میں گھمائے اور پردے کی بالکل بات نہ کرے۔
یہ وہ باتیں ہیں جن کی وجہ سے لڑکیوں کی اور ان سے جڑے لوگوں کی زندگی بد حال ہو رہی ہے۔

امام غزالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ (جب کسی لڑکی کے پاس نکاح کا پیغام آئے تو وہ) اپنے گھر کے قابل اعتماد مرد کو کہے کہ وہ پیغام دینے والے لڑکے کے دین، عقیدے، صاحب مروت ہونے اور وعدے کا پکا ہونے کے متعلق معلومات حاصل کرے،
اور یہ معلوم کرے کہ وہ پابندی سے با جماعت نماز پڑھتا ہے یا نہیں،
اور یہ کہ وہ اپنے کاروبار اور تجارت میں مخلص ہے یا نہیں،
اور اس کے دین اور سیرت کو دیکھے، مال، دولت اور شہرت کو نہیں۔

(انظر: آدابِ، مترجم، ص47)

یہ باتیں آج کل نہیں دیکھی جاتیں بلکہ پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ لڑکا کتنا کماتا ہے؟

اللہ تعالی ہمیں صالحین کی اتباع کی توفیق عطا فرمائے۔

عبد مصطفی
جنگ کی تیاری

ہم جتنا مرضی نظر انداز کر لیں لیکن اب مسلمانوں کو ضرورت ہے کہ خود کو جنگ کے لیے تیار کریں۔
ہمارے دشمنوں کی کمی نہیں ہے جو چاہتے ہیں کہ ہمارا نام و نشان مٹا دیا جائے۔ جب سے مسلمانوں نے تلواروں سے بے وفائی کی ہے تب سے دشمنوں کی ہمت اور بڑھ گئی ہے۔

ابھی ہم ایسی حالت میں ہے کہ اگر پتھر سے ٹھوکر کھا کر گرے تو دشمن ہمارے سر پر پہاڑ گرا دیں گے۔

ظالم، جو چین کی نیند سو رہے ہیں ان کے لیے ہمیں ڈراؤنا خواب بننے کی ضرورت ہے۔ مظلوموں کو امید دلانے کی ضرورت ہے۔ دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ اب بس.......،

خود کو مضبوط کیجیے، گھر میں اچھا لوہا اور سیمنٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بازوؤں میں بھی قوت پیدا کیجیے،
اپنے بچوں کو کمپیوٹر سکھانے کے ساتھ ساتھ لڑنے کے پیترے بھی سکھائیے،
فضول چیزوں کو خریدنے کے بجائے ہتھیار اکٹھا کیجیے۔

اگر اب بھی ہوش میں نہ آئے تو یہ غفلت جسے ہم نے گلے لگا رکھا ہے، ایک دن ہمیں بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر دے گی۔

عبد مصطفی
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
عرس رضوی قادری نوری کے موقع پر فہرست کتب مع قیمت اصل وَ رعایتی ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ رضا اکیڈمی ممبئ +919867874598 رضا اکیڈمی بریلی +919325155777 ➻═══════════➻ TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge ➻═══════════➻
عرس رضوی قادری نوری کے موقع پر
فہرست کتب مع قیمت اصل وَ رعایتی

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
رضوی کتاب گھر غیبی نگر بھیونڈی
رابطہ نمبر +918104034113 📱
رابطہ نمبر📱 +918087865144
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 رزق میں برکت 🌹
جو کوئی ماہ صفر کے آخری بدھ کو سورہ الم نشرح سورہ والتین سورہ نصر اور سورہ اِخلاص اَسِّی⁸⁰ اَسِّی⁸⁰ بار پڑھے
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اس مہینے (ماہ صفر) کے
ختم ہونے سے پہلے وہ غنی
ہو جائے گا لطائف اشرفی ²³¹/²
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اس کی عمر دراز کر دی جائےگی
حوالہ 📖 جواہر خمسہ صفحہ²⁰
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
تین دعائیں

بنی اسرائیل کے ایک شخص کو حکم ہوا کہ تیری تین دعائیں قبول ہوں گی (لہذا مانگ کیا مانگتا ہے)۔
اس نے اپنی بیوی کے لیے دعا کی کہ وہ سب سے خوبصورت عورت بن جائے۔ اس کی بیوی بنی اسرائیل کی خوبصورت ترین عورت بن گئی مگر خوبصورتی کے غرور میں اپنے شوہر کی نافرمان ہو گئی۔ اس شخص نے تنگ آ کر اپنی دعا کے ذریعے اسے کتیا بنا دیا۔ اس کے بیٹوں نے جب ماں کی یہ حالت دیکھ کر باپ سے سفارش کی تو اس نے دعا کی : الہی اسے پہلے والی شکل و صورت عطا کر دے۔ یہ آخری دعا قبول ہوئی اور وہ پہلے جیسی ہو گئی۔

(تفسیر بغوی، ج2، ص180 بہ حوالہ آدابِ دعا)

اس میں ہمارے لیے سبق ہے کہ دعا سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔ دعا کے وقت اچھے لفظوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ فضول چیزوں کا سوال کرنے سے بچنا چاہیے۔

عبد مصطفی
Forwarded from Muhammad IBRAHEEM
امام حسین و دیگر اہل بیت کے اسماے مبارکہ کے ساتھ بالاستقلال علیہ السلام بولنا مکروہ و ممنوع ہے کہ یہ کلماتِ تعظیم انبیاء و ملائکہ کے ساتھ خاص ہیں ۔
بحوالہ:
فتاوی رضویہ جلد 19 صفحہ 159
فتاوی فیض رسول جلد اول صفحہ 267
احسن الحواشی و فصول الحواشی شرح اصول الشاشی و مقدمہ از توضیح تلویح
فتاوی امجدیہ جلد 4 ص 243 تا 245
شفا شریف از قاضی عیاض
واللہ اعلم بالصواب
مجھے ایک بزرگ عالم بتارہے تھے کہ میرے پاس بخاری شریف کا وہ پرانا نسخہ موجودہ ہے جس میں علیہ السلام نہیں -

#SALAM #ANBIA #AULIA #POST

Join & Share
Books library👇

https://telegram.me/faizanealahazrat
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یوم وفات بزرگان دین | 25 स़फ़र
تاریخ ²⁵صفر Safarul Muzaffar
https://www.ziaetaiba.com/en/scholar/gotodate?bd=2&day=25&month=02&year=&user-submit=
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹🌹دُنیا بھر کے تَمام سُنّی صَحیحُ
العقیدہ مسلمانوں کو¹⁰¹ایک سو ایک
سالہ عرس رضوی خٗوب خٗوب مبارک
ہو‼️سنّیو ! چلو بریلی شریف عرسِ
حضور اعلیٰ حـضـرت
فاضل بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہۡ 🌹🌹
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹🌹دُنیا بھر کے تَمام سُنّی صَحیحُ
العقیدہ مسلمانوں کو¹⁰¹ایک سو ایک
سالہ عرس رضوی خٗوب خٗوب مبارک
ہو‼️سنّیو ! چلو بریلی شریف عرسِ
حـضـور اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہۡ 🌹🌹
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
razvi. rang me rang jao
<unknown>
रज़वी रंग में रंग जाओ मेरे यार
رضوی رنگ میں رنگ جاؤ میرے یار
Razavi Rang Men Rang Jowo
📝 حضرت مولانا فریدی مصباحی
موبائل نمبر📱 +96899633908
https://t.me/islaamic_Knowledge/4772
🌹🌹🌹 رضوی رنگ 🌹🌹🌹

بحر طویل میں ، قصیدۂ محبت، درشان مجدد اعظم ، سرکار سیدی اعلی حضرت ، امام احمد رضا رضی اللہ عنہ

از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی مسقط عمان
🖊📖🖊

رضوی رنگ میں رَنگ جاؤ مِرے یار

وہ رضا، یپارے رضا، اچھے رضا ، سچے رضا ، جنکی صدا حق کی ثنا، جنکی زباں عشق بیاں ، جنکا قلم حق کا عَلَم ، جنکی جبیں مَہرِیقیں، جنکا جگر باغِ ہنر، پَیکرِ ایثار

وہ دل وجاں سے فدائے شہ ابرار ، وہ مقبولِ درِ احمدِ مختار ، وہ ہیں عشقِ رسالت کے عَلَمدار، وہ دنیائے محبت کے ہیں سردار ، رضا سے ہے ہمیں پیار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار ...
قادری رنگ ...
نوری رنگ ...
🌹🌹🌹

اُنکا سینہ شہِ کونین کی اُلفت کا چمن ، جسکی مہک، جسکی لہک، فخرِ زمیں ، فخر فلک ، جسکے شجر، بَرگ وثَمر ، غُنچہ و گُل، یعنی کہ کُل ، رونقِ اسلام

اُنکی تحریر کی تنویر سے تعمیر ہے مینارِ وفا ، قَصرِ ثنا ، شہر ہنر ، فن کا نگر ، حق کا جہاں ، راہِ جناں ، صدق ویقیں ، عظمتِ دیں ، حق کا وقار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار
قادری ...
🌹🌹🌹

علم و عرفاں کے وہ اِک گوہرِ نایاب، ہدایت کے وہ مہتاب، شہنشاہِ سخن ، نَیَّرِ فن ، فخرِ زَمن، شاہِ ادب ، جانِ قلم، نازِ عَرَب، شانِ عجم ، عشق و محبت کے امام

جلوۂ فیضِ نبی، مَہرِ عنایاتِ علی ، نورِ درِ غوثِ جلی، مَظہَرِ شَبّیر و حَسَن ، گوہرِ فن ، حامئ حق ، ناشِر حق ، جن سے ہے گلزار شریعت میں نکھار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار ... نوری ....
🌹🌹🌹

وہ گُلِ فضل وکمالات، چراغِ درِ برکات، وہ اِک تحفۂ سادات ، کِچھوچھہ کی ہیں سوغات ، وہ فیضانِ درِ خواجۂ اجمیر، عطائے شہِ ہَجویر

اُن پہ مرشد بھی کریں ناز، یہ ہے کتنی بڑی شان ، یہ کتنا بڑا اعزاز ، کہ جس سے ہوئے اربابِ ہدایت میں وہ ممتاز ، ملا انکو مجدد کا حسیں تاج ، بنے دین کے معمار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار،
🌹🌹🌹

غیرتِ عشقِ رسالت کے وہ اِک خنجرِ خونخوار ، منافق پہ شَرر بار ، ہر اِک دشمنِ دیں کیلیے وہ شعلہ فَشاں آفتِ جاں ، قہرِ خدا ، ضَربِ عظیم

بن کے وہ تیغِ عمر ، کوہِ یقیں ، غیرت دیں ، آگے بڑھے ہو کے نڈر ، ختم کئے نجد کے شَر ، جسکی دَھمک ، جسکا اثر ، آج بھی ہے دافع اَشرار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار ...
🌹🌹🌹

علم باطن ہو کہ ظاہر، وہ تھے ہر ایک میں ماہر، وہ مجدد وہ ولی ہیں، وہ کمالوں کے دَھنی ہیں، میں بیاں کیسے کروں انکے سب اوصاف ،

زہد و تقویٰ کے وہ نایاب گلستان ، وہ ہیں نعت کے حسان ، فقاہت کے ہیں نعمان ، قلم اپنا چلایا ، تو دلائل کا حسیں دریا بہایا ، وہ کمالوں کے ہیں شہکار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار
🌹🌹🌹

جانِ رحمت پہ سلام ایسا ہے مقبول ، کہ سب اہلِ سنن کا بنا معمول ، جو ہے عشق سے معمور، زمانے میں ہے مشہور ، پڑھا جاے گا دن رات ، نہ کم ہو گی کبھی دھوم

اُنکے قدموں کے نشاں، فیض رَساں، مَخزن فن، علمی چمن ، مسلکِ حق، مشربِ حق ، راہِ جناں ، باغ اماں ، ہوگا سدا ، ذکرِ رضا، وردِ زباں ، چاروں طرف ، لیل و نہار

رضوی رنگ میں رنگ جاؤ مِرے یار ...
🌹🌹🌹

کشورِ علم کے بے مثل شہنشاہ کے دربارِ گہربار میں ، گُلہاے سخن ، ہدیۂ فن ، تحفۂ ایثار وفا، گوہر توصیف وثنا، لیکے فریدیؔ ہے کھڑا ، بَہرِ قبول،

کاش وہ کردیں ذرا، چشم عطا ، مجھکو ملیں ، لَعلِ کرم ، جن سے بھرے، دامنِ فن، جیبِ قلم ، جن سے چمک جاے ، مرا خانۂ اَفکار

رضوی رنگ ... قادری رنگ .. نوری رنگ میں رنگ جاو مرے یار ...
★★٭٭
🌹🌹🌹🌹
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Yeh Manqabat Audio 🎶 Men
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1