🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
09-08-1444 ᴴ | 02-03-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
09-08-1444 ᴴ | 02-03-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
09-08-1444 ᴴ | 02-03-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
09-08-1444 ᴴ | 02-03-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
سید شاہ مصطفیٰ حیدر حسن قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید مصطفےٰ حیدر حسن ۔لقب: احسن العلماء ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
سید شاہ مصطفیٰ حیدر حسن، بن سید آلِ عبا، بن سید شاہ حسین، بن سید شاہ محمد، بن سید دلدار حیدر ۔ الٰ آخرہ ۔(علیہم الرحمہ) ـ

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت با سعادت 10 شعبان المعظم 1345ھ / مطابق 13 فروری 1927ء کو ہوئی ۔

ولادت کی کیفیت:
سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے ۔ جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی ۔

تحصیلِ علم:
ناظرہ قرآن پاک والدہ محترمہ سے مکمل کیا، حافظ سلام الدین قریشی اور حافظ عبد الرحمن صاحب سے حفظ کیا ۔ اردو کی ابتدائی مشق منشی سعید الرحمٰن مارہروی سے کی اور اعلیٰ تعلیم حضرت تاج العلماء، شیخ العلماء مولانا غلام جیلانی گھوسی، مفتی خلیل خاں مارہروی، مولانا حشمت علی خاں صاحب پیلی بھیتی علیہم الرحمہ سے حاصل کی ۔

بیعت و خلافت:
آپ حضرت سید ابو القاسم اسماعیل حسن شاہ جی میاں علیہ الرحمہ سے بیعت ہوئے، اور خلافت سے مشرف ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
خانوادہ مارہرہ مطہرہ کے رجل رشید، امام الاولیاء ،احسن العلماء حضرت شاہ مصطفیٰ حسن میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ علیہ الرحمہ ایک جامع صفات شخصیت کے مالک تھے ۔ بچپن سے ہی بزرگی کے آثار نمایاں تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت شاہ ابو القاسم اسماعیل حسن نے فرمایا تھا: " بیٹی محمد میاں (تاج العلماء) میری نسل کے سجادہ نشین ہیں، اور حسن میاں (احسن العلماء) میری ذات کے سجادہ نشیں ہیں " ۔ آپ کی والدہ محترمہ آپ کے لئے اکثر دعا گو رہتی تھیں، اور ان کی دعائیں آپ کے حق میں مقبول ہوئی ہیں ۔ خانقاہِ مارہرہ مطہرہ کے لئے آپ کی عظیم خدمات ہیں ۔ ساری زندگی مسلکِ اعلیٰ حضرت کے فروغ میں کوشاں رہے ۔ آپ علیہ الرحمہ خاندنِ برکات کی برکتوں کے امینِ کامل تھے ۔

خانقاہ ِبرکاتیہ کے مشائخ عظام اور خدام میں ایک خاص صفت پائی جاتی ہے اور وہ ہے اخلاقِ حسنہ ۔ خانقاہ برکاتیہ کے افراد جس طرح اپنے مریدین، محبین کی اصلاح فرماتے ہیں اس کا جواب ہی نہیں ۔ گلشنِ برکات کے مہکتے پھول حضور احسن العلماء سید حیدر حسن میاں علیہ الرحمہ کی ذات مقدسہ ایک عالمگیر شخصیت تھی ۔ آپ سیرت و کردار میں اپنے نانا جان رسول کریم علیہ التحیۃ والتسلیم کے عکسِ جمیل تھے ۔ عبادت و ریاضت، تقویٰ و پرہیز گاری، احقاقِ حق اور ابطالِ باطل اور تصوف میں آپ کی ذات پاک ایک نمایاں حیثیت کی مالک تھی ۔

مہمان نوازی میں آپ کی مثال نہیں ملتی ۔ سرکار احسن العلماء علیہ الرحمہ کی وہ ذات گرامی ہے جو بے شمار فضائل و مناقب کی حامل اور اوصاف حمیدہ کی جامع ہے ۔ آپ اپنے آباؤ اجداد کے سچے جانشین ہونے کے ساتھ ساتھ گلشن ِبرکات کے با عمل مبلغ و ناشر تھے ۔ آپ کی یہ خاص عادت طیبہ تھی کہ آپ کی مجلس میں جتنے لوگ بھی ہوتے سب سے ملاقات کرتے اور اپنے اسلاف کے واقعات بیان فرماتے اور ان پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی تلقین فرماتے ۔ جیسا کہ آپ کے جدا علیٰ شمس مارہرہ حضور اچھے میاں علیہ الرحمہ اپنے مریدین و محبین کی روحانی تربیت فرمایا کرتے تھے ۔
2👍1