🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
یوم وفات بزرگان دین | 21 मुह़र्रम
تاریخ ²¹ محرم | Muharram ²¹
https://www.ziaetaiba.com/en/scholar/gotodate?bd=2&day=21&month=01&year=&page=1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
موٹی ویشَن اور اِنسپِریشن کہاں ہے؟

کسی کو دیکھ کر کچھ کر دکھانے کا حوصلہ پیدا کرنا،
چند جملوں (Sentences) سے بڑا سبق حاصل کر لینا،
کامیاب لوگوں (Successful Peoples) کو دیکھ کر متاثر ہو جانا اور پھر اپنے آپ پر بھروسہ کر کے اپنی قابلیت کو باہر لانا، یہی ہے موٹی ویشَن اور اِنسپِریشن کی دنیا جہاں پہنچنے کے بعد انسان کے اندر ایک عجیب انقلاب بپا ہوتا ہے۔

ہم موٹی ویٹ ہونے کے لیے، خود کو ترغیب دینے کے لیے، انسپائر (متاثر) ہونے کے لیے اور اپنے اندر جدوجہد کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کہاں جائیں؟ کیا موٹی ویشَنل بیان دینے والے (Motivational Speakers) کو سنیں جیسا کہ کروڑوں نوجوان سنتے ہیں یا کچھ اور کریں؟

مسلم نوجوانوں کو ہم بتانا پسند کریں گے کہ اُن کو موٹی ویشَن اور اِنسپِریشن کے لیے کہیں جانے یا کسی کو سننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے دین کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے، اِسی میں موٹی ویشَن اور اِنسپِریشن کی ایک ایسی دنیا ہے جو شاید آپ کو کہیں اور دیکھنے کو نہ ملے۔
ہماری یہ بات آپ کو تھوڑی عجیب لگ سکتی ہے کہ دین میں موٹی ویشَن اور اِنسپِریشن کہاں سے آ گیا تو ہم آپ کو اِس کی ایک جھلک دکھا ہی دیتے ہیں۔

ایک شخص کو آج پوری دنیا امام اعظم کے نام سے یاد کرتی ہے اور کروڑوں لوگ ان کی تقلید کرتے ہیں، کیا یہ بات آپ کو انسپائر (متاثر) نہیں کرتی؟

صرف 17 سال کی عمر میں امام مالک حدیث کا درس دیتے تھے، کیا یہ بات آپ کو موٹی ویٹ نہیں کرتی؟

امام ابن جوزی نے زمانۂ طالب علمی (Student Life) میں بیس ہزار کتابیں پڑھیں۔ مدرسے کی پوری لائبریری کی چھے ہزار کتابیں پڑھ ڈالیں، پھر بغداد کے کتب خانوں (Libraries) کی تمام کتابوں کا مطالعہ کر لیا، کیا یہ سن کر آپ کو اِنسپِریشن نہیں ملتی؟

محدث اعظم پاکستان بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات کو بارہ ایک بجے تک میونسپل کمیٹی (Municipal Committee) کے لیمپ کے نیچے کھڑے ہو کر اپنا سبق یاد کرتے تھے، کیا اس سے اِنسپِریشن نہیں ملتی؟

امام ابو یوسف کے بیٹے کا انتقال ہو گیا، ایک طرف جنازہ ہے اور دوسری طرف علم دین پڑھنے کے لیے استاذ کے پاس جانا ہے؛ ایسے میں ہم کیا کرتے لیکن امام ابو یوسف نے ایک شخص کو بیٹے کو دفن کرنے کی ذمے داری دی اور علم سیکھنے چلے گئے! یہ سن کر بھی آپ موٹی ویٹ نہیں ہوئے؟

اپنے دین کو پڑھیں؛ کسی نے بچپن میں مکمل قرآن حفظ کر لیا،
کسی نے 12 سال کی عمر میں فتوی جاری کیا،
کسی نے 1000 کتابیں لکھ ڈالیں،
کسی نے گھر بیچ کر کتابیں خرید لیں،
کسی نے سالوں قید رہنا گوارا کیا لیکن حق کا ساتھ نہ چھوڑا،
سیکڑوں نے لاکھوں کو شکست دے دی.......،

اور بھی بہت کچھ ہے جو آپ کو ایسا انسپائر کرے گا کہ زندگی بھر کسی غیر سے موٹی ویشَن اور اِنسپِریشن نہیں لینی پڑے گی بس اپنے دین کو پڑھ کر دیکھیں۔

عبد مصطفی
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یوم وفات بزرگان دین | 22 मुह़र्रम
تاریخ ²² محرم | Muharram ²²
https://www.ziaetaiba.com/en/scholar/gotodate?bd=2&day=22&month=01&year=&user-submit=
🕌 اصلاح 🕌

محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رحمة اللہ تعالیٰ علیہ شہر ملکوال ایک جلسے پر گئے ۔
نماز کا وقت ہوا ، مسجد پہنچے ، جماعت کھڑی تھی ساتھ شامل ہوگئے ۔

لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امام صاحب کا تلفظ ٹھیک نہیں تھا ، وہ تکبیرات میں اللہ اکبر کو کھینچ کر ” اللہ اکبور “ کہتے رہے ۔ ( معاذاللہ ثم معاذاللہ )

جب سلام پھیرا توآپ نے فرمایا:

کسی کی بھی نماز نہیں ہوئی ، سارے نماز دوبارہ پڑھو ۔

چہ جائیکہ امام صاحب نماز دہراتے ، انھوں نے حضرت صاحب سے مصافحہ بھی نہ کیا اور غصے میں اٹھ کرچل دیے ۔
حافظ الحدیث سید جلال الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ نے انھیں کہا:
آپ ہمارے میزبان ہیں اور صرف ایک شرعی مسئلہ بتانے پر اس طرح بے مروتی سے پیش آرہے ہیں ۔
وہ کہنے لگے:
میری بے عزتی تھوڑی ہوئی ہے جو اس طرح نہ کروں ۔ ( جو لوگ میرے پیچھے اتنے سالوں سے نماز پڑھ رہے ہیں وہ کیا کہیں گے مجھے نماز پڑھانی نہیں آتی )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🕌

صحیح مسئلے کو اپنی توہین سمجھنا اور بتانے والے کو دشمن سمجھنا بہت بڑی حماقت ہے ۔

آپ امام ہیں ، عالم ہیں ، مفتی ہیں ، پیر ہیں ، جو بھی ہیں ؛ معصوم عن الخطا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

آپ سے غلطی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ، آپ کی عزت یہ نہیں کہ غلطی پر اَڑے رہیں ، عزت اِس میں ہے کہ اپنی غلطی تسلیم کرکے اُس کی اصلاح کریں اور نشان دہی کرنے والے کا شکریہ ادا کریں ۔

آج کل بھی ائمہ اور علما کی ایک تعداد نماز ، وضو کے مسائل میں سُستی کا شکار ہے ۔
انھیں بھی چاہیے کہ بغیر جِھجکے فقیہ علما کو نماز پڑھ کر ، اور وضو کرکے دکھائیں ؛ تاکہ جو سسستی غفلت ہو وہ دور ہوجائے ۔
بہت دفعہ انسان اپنی غلطی سے بےخبر رہتا ہے ، اس کی غلطی کی اصلاح دوسرا کرتا ہے ۔

اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ نے ایک دفعہ منظر اسلام کے مدرسین اور طلبہ سے کہاتھا:
سارے مولانا امجد علی صاحب کے سامنے وضو کریں اور دو رکعت نماز جہر کے ساتھ پڑھیں ، تاکہ غلطیوں کی اصلاح ہوجائے ۔

الحمد للہ میں گاہے گاہے اپنی نماز اور وضو محتاط اور نقاد علما کو چیک کرواتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سمجھتا ہوں کہ ایمان کے بعد نماز جیسی قیمتی متاع کوئی نہیں ، اس کی جتنی حفاظت کی جائے کم ہے ۔

کہتے ہیں ایک بزرگ نے اپنے بیٹے کو علم حاصل کرنے کے لیے بھیجا تو اس نے دس سال بعد خط لکھا:

” ابا حضور! الحمد للہ دس سال کی محنت سے میں نے نماز پڑھنا سیکھ لیا ہے “

دس سال تو دور کی بات ، کیا ہم نے نماز درست کرنے کے لیے دس دن بھی محنت کی ؟؟

لقمان شاہد
21/9/19 ء
Forwarded from محمد ذوالفقار خان نعیمی ککرالوی
سید سبطین حیدر مارہروی کے دادا گرامی حضور سید العلماء قدس سرہ کا بیان

رافضیوں سے ہمیشہ
اسلام کو سخت نقصان پہنچا ہے


مفتی ذوالفقار خان نعیمی ککرالوی
نوری دار الافتاء کاشی پور اتراکھنڈ
یوم وفات بزرگان دین | 23 मुह़र्रम
تاریخ ²³ محرم | Muharram ²³
https://www.ziaetaiba.com/en/scholar/gotodate?bd=2&day=23&month=01&year=&user-submit=