Forwarded from Abde Mustafa Organisation
शादी दूर है, जाना ज़रूर है
अ़ल्लामा खा़दिम हु़सैन रज़वी अपने एक बयान में कहते हैं के मैंने शादियों में जाना बंद कर दिया है, मुझे समझ ही नहीं आता के ये मुसलमानों की शादी है? (या'नी क्या मुसलमान भी ऐसे शादी करते हैं?)
अल्लाह त'आ़ला का शुक्र है, मेरा भी यही तरीक़ा है के शादियों में जाना कई सालों से बंद कर दिया है पिछले 2-3 सालों में तो बस 2 या 3 शादियों में जाना हुआ है और वो भी इसलिए के उन्होंने शरई तक़ाज़ों के मुताबिक़ शादी करने की कोशिश की।
कई क़रीबी रिश्तेदारों और जानने वालों के लाख बुलाने पर भी नहीं जाता और आइंदा भी मेरा यही तरीक़ा रहेगा।
बड़ी मा'ज़रत के साथ अ़र्ज़ है के एक बड़ी ता'दाद ऐसी है जो शादियों में जाना अपने ऊपर फ़र्ज़ समझती है, ऐसा मह़सूस होता है के इनकी मौजूदगी के बिना शादी ही नहीं होगी।
दीनी मक़ासिद को ले कर चलने वाले भी शौक़िया अपना अच्छा खासा वक़्त शादियों में गुज़ारते हैं, अब अल्लाह ही बेहतर जाने के वो अपने मक़ासिद को लेकर कितने संजीदा हैं।
अपने वक़्त की क़ीमत को समझें और शादी दूर है जाना ज़रूर है का नारा लगाने वालो में खुद को शामिल न करें।
अ़ब्दे मुस्तफ़ा

❤1👍1
Forwarded from Abde Mustafa Organisation
Shadi Door Hai, Jaana Zaroor Hai
Allama Khadim Husain Razvi Apne Ek Bayaan Mein Kehte Hain Ke Maine Shadiyo Mein Jaana Band Kar Diya Hai, Mujhe Samajh Hi Nahin Aata Ke Ye Musalmano Ki Shadi Hai? (Yaani Kya Musalman Bhi Aise Shadi Karte Hain?)
Allah Ta'ala Ka Shukr Hai, Mera Bhi Yahi Tariqa Hai Ke Shadiyo Mein Jaana Kai Saalo Se Band Kar Diya Hai
Pichhle 2-3 Saalo Mein To Bas 2 Ya 3 Shadiyo Mein Jaana Hua Aur Wo Bhi Isliye Ke Unhone Sharai Taqazo Ke Mutabiq Shadi Karne Ki Koshish Ki
Kai Qareebi Rishtedaro Aur Jaanne Waalo Ke Laakh Bulane Par Bhi Nahin Jaata Aur Aainda Bhi Mera Yahi Tariqa Rahega
Badi Maazrat Ke Saath Arz Hai Ke Ek Badi Tadaad Aisi Hai Jo Shadiyo Mein Jaana Apne Upar Farz Samajhti Hai, Aisa Mahsoos Hota Hai Ke Inki Maujoodgi Ke Bina Shadi Hi Nahin Hogi
Deeni Maqasid Ko Le Kar Chalne Waale Bhi Shauqiya Apna Achha Khaasa Waqt Shadiyo Mein Guzaarte Hain, Ab Allah Hi Behtar Jaane Ke Wo Apne Maqasid Ko Le Kar Kitne Sanjida Hain
Apne Waqt Ki Qeemat Ko Samjhein Aur Shadi Door Hai Jaana Zaroor Hai Ka Naara Lagane Waalo Mein Khud Ko Shamil Na Karein
Abde Mustafa

شادی دور ہے، جانا ضرور ہے
علامہ خادم حسین رضوی اپنے ایک بیان میں کہتے ہیں كے میں نے شادیوں میں جانا بند کر دیا ہے، مجھے سمجھ ہی نہیں آتا كہ یہ مسلمانوں کی شادی ہے؟ ( یعنی کیا مسلمان بھی ایسے شادی کرتے ہیں؟)
اللہ تعالی کا شکر ہے، میرا بھی یہی طریقہ ہے كہ شادیوں میں جانا کئی سالوں سے بند کر دیا ہے۔
پیچھلے دو تین سالوں میں تو بس دو یا تین شادیوں میں ہی جانا ہوا اور وہ بھی اس لیے كہ انھوں نے شرعی تقاضوں كے مطابق شادی کرنے کی کوشش کی۔
کئی قریبی رشتے داروں اور جاننے والوں كے لاکھ بلانے پر بھی نہیں جاتا اور آئندہ بھی میرا یہی طریقہ رہے گا۔
بڑی معذرت كے ساتھ عرض ہے كہ ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو شادیوں میں جانا اپنے اوپر فرض سمجھتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی موجودگی کے بنا شادی ہی نہیں ہوگی۔
دینی مقاصد کو لے کر چلنے والے بھی شوقیہ اپنا اچھا خاصہ وقت شادیوں میں گزارتے ہیں، اب اللہ ہی بہتر جانے کہ وہ اپنے مقاصد کو لے کر کتنے سنجیدہ ہیں۔
اپنے وقت کی قیمت کو سمجھیں اور شادی دور ہے جانا ضرور ہے کا نعرہ لگانے والوں میں خود کو شامل نہ کریں۔
عبد مصطفی

فہرستِ کتب 📚 مع لِنکس ↶
شان و عظمت | سیرت و سوانح
imam Aazam Abu Hanifa
حضرت نعمان بن ثابت المعروف:
اماماعظم ابوحنیفہ رضیاللہعنہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
پہلی قِسط مِیں ① تا ㉚ کِتابیں
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10404
دوسری قِسط مِیں ㉛ تا ㊿ کِتابیں
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10405
مسند امام اعـظم 📚 [¹⁵نسخے]
✍ سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10274
فقہ اکبر | فقه الاکبر [¹²نسخے]
✍حضرت امام اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10213
کتاب الآثار [کے⁶نسخے] کتاب الاٰثار
✍ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10225
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
امام اعظم کی سیرت و تصنیفات پر
تقریباً⁶⁰ آن لائن کتب مطالعہ ڈاؤنلوڈ
https://www.ataunnabi.com/search?q=%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85+%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85&m=1
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
فضائل ماہ شعبان و شب براءت ❶
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/11151
فضائل ماہ شعبان و شب برأت ❷
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/11152
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ٹیلی گرام پر سرچ کرنے کا طريقہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/6828

❤2👍1
مفسر قرآن علامہ سید شاہ ابو الحسنات احمد قادری اشرفی لاہوری علیہ الرحمۃ
حضرت علامہ مولانا سید محمد احمد قادری ابن امام المحدثین مولانا سید دیدار علی شاہ قدس سرہما
1314ھ؍ 1896ء میں محلہ نواب پورہ، الور میں پیدا ہوئے [1]
حافظ عبد الحکیم اور حافظ عبد الغفور سے کلام پاک حفظ کیا،اسی دوران مرزا مبارک بیگ سے اردو اور فارسی کی ابتدائی تعلیم شروع کی اور جگت استاذ قاری قادر بخش سے تجوید کی مشق کی،گیارہ بارہ سال کی عمر میں حفظ کلام پاک کے ساتھ ساتھ اردو انشاء پر دازی اور فارسی میں کسی قدر مہارت حاصل کرلی،پھر تمام علوم و فنون کی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی۔
اسی اثناء میں مشین سازی، رنگائی، کارپینٹری، گھڑی سازی، خیاطی اور ٹیلیفون کا کام سیکھ لیا، مرادآباد میں حکیم نواب حامی الدین سے علم طب حاصل کیا [2]
حضرت صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی اور اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا بریلوی کے فیوض سے بھی مستفیض ہوئے،حضرت مولانا شاہ علی حسین کچھوچھوی قدس سرہ کے دست مبارک پر بیعت ہوئے اور خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے [3]
تحصیل علوم سے فارغ ہوتے ہی ایک حادثہ رونماہوا، ہندوئوں نے الور کی مسجد تریولیہ شہید کردی،اس واقعہ نے مولانا کو شعلۂ جوالہ بنادیا،آپ نے خدا داد خطیبانہ صلاحیتوں سے مسلمانوں میں روح پھونک دی،مسجد کی واگزری کے لئے زبرست جدو جہد شروع ہو گئی،مولانا کو گرفتار کرلیا گیا لیکن مسلمانوں کے شدید دباؤ کی بنا پر مہاراجہ الورنے نہ صرف مولانا کو رہا کیا بلکہ سرکاری خرچ سے مسجد دوبارہ تعمیر کردی [4]
حضرت علامہ ابو الحسنات قدس سرہ تبلیغ اسلام اور مسلمانوں کی فلاح و بہبو دکا بے پناہ جذبہ رکھتے تھے،متحدہ پاک وہند کا شائد ہی کوئی گوشہ ایسا ہوگا جہاں تبلیغ اسلام کی خاطرآپ نہ پہنچے ہوں۔ذریعۂ معاش کے طو پر مطب جاری رکھا،اس طرح روحانی امراض کے علاوہ جسمانی امراض سے بھی جہاد کرتے رہے۔
مسجد وزیر خاں،لاہور کی خطابت سے امام المحدثین مولانا سید دیدار علی شاہ قدس سرہ سکبدوش ہوئے تو سر ظفر علی ریٹائر ڈ جج ہائیکورٹ و متولی مسجد وزیر خاں نے بڑے اصرار کے ساتھ منصب خطابت مولانا ابو الحسنات کے سپرد کیا چنانچہ مولانا الور سے رخت سفر باندھ کر لاہور تشریف لے آئے اور ہمیشہ کے لئے لاہور کے ہو کر رہ گئے۔
لاہور سے جو بھی دینی و ملی تحریک اٹھی اس میں آپ امتیازی حیثیت سے شریک ہوئے۔الور میں آپ انجمن خادم الاسلام کے صدر اور فتوے ٰکمیٹی کے ہیڈ مفتی تھے۔
مسجد وزیر خاں میں بزم تنظیم قائم ہوئی جس کے صدر بنائے گئے،اس تنظیم کے شعبۂ تالیف کے زیر اہتمام 35 ٹریکٹ لکھ کر شائع کئے، انجمن حزب الاحناف، لاہور کے امیر مقرر ہوئے اور گرا نقدر خدمات انجام دیں۔
آل انڈیاسنی کانفرنس نے تحریک پاکستان میں جس سر فروشی اور جاں سپاری سے کام کیا ا س کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔قیام پاکستان کے بعد ایک ایسی ہمہ گیر تنظیم کی ضرورت محسوس ہوئی جو اہل سنت و جماعت کو منظم کرنے کے ساتھ ملکی اور ملّی مسائل میں راہنمائی کا فریضہ انجام دے،غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی دامت برکاتہم العالیہ کی تحریک پر انوار العلوم،ملتان میں 26،27،28، مارچ 1978ء کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے علمائے مشائخ نے شرکت کی،جمعیۃ العلماء پاکستان کی تشکیل کے بعد حضرت علامہ ابو الحسنات صدر،اور حضرت علامہ کاظمی،ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔
جمعیۃ العلماء پاکستان اور جمعیۃ المشائخ کے متفقہ فیصلہ کے مطابق 7؍مئی 1948ء بروز جمعہ پاکستان بھر میں یوم شریعت منایا گیا،جلسے منعقد ہوئے،قائد اعظم اور اسلامی جرائد کو تاریں دی گئیں اور حکومت پر زور دیاگیا کہ پاکستان میں قانون اسلامی نافذکیا جائے[5]
مجاہدین اسلام کشمیر ی محاذ پر حق خودار ادیت کے حصول کے لئے جانبازی کا مظاہرہ کر رہے تھے،مودودی صاحب نے اس جنگ کو جہاد تسلیم نہیں کیا،حضرت علامہ ابو الحسنات رحمہ اللہ تعالیٰ نے فتویٰ دیا کہ یہ جنگ جہاد فی سبیل اللہ ہے اور مسلمانوں کوہر ممکن طریقہ سے مجاہدین کی امداد کرنی چاہئے[6]
جمعیۃ العلماء پاکستان کی تحریک پر 80ہزار روپے سے زائد کا سازو سامان مجاہدین میں تقسیم کیا گیا[7]
صدر جمعیۃ نے بنفس نفیس احباب سمیت محاذ کشمیر کے کئی دورے کئے اور مجاہدین کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں سامان ضرورت مہیا کیا،ان مساعی جمیلہ کی بنا پر آپ کو ’’غازی کشمیر ‘‘ کا لقب دیا گیا[8]
جہاد کشمیر کے قائدین نے آپ کی خدمات کا بر ملا اعتراف کیا اور آپ کا شکر یہ ادا کیا چوہدری غلام عباس، پر یزیڈنٹ آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس جموں کشمیر کا ایک مکتوب ملاحظہ فرمائیں!
9؍مئی 1949ء.۔ سیالکوٹ محترم جناب ابو الحسنات صاحب
احقر غلام عباس السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مزاج شریف

❤2👍2
آپ کا خط ملا، اس سے قبل بھی جناب کا گرامی نامہ موصول ہوا تھا، قیام لاہور کے دوران میں میں نے آپ سے ملاقات کی بے حد کوشش کی لیکن مصروفیت کی وجہ سے میں ایسانہ کر سکا، امید کہ آپ معاف فرمائیں گے۔
جہاد کشمیر اور مسئلۂ کشمیر کے بارے میں آپ کی مالی،اخلاقی اور سیاسی سر گرمیاں باعث تشکر و اطمینان ہیں،خدا آپ کو،ہم کو مشترکہ مقصد میں جلدکامیاب کرے، آمین ثم آمین۔
ایک اور مکتوب ملاحظہ ہو:
فورسز ہیڈ کو اٹرزلائن
16.4.49
محترم بندہ السلام علیکم
گذشتہ ماہ مجھے لاہور مدعو کیا گیا وہاں آپ اور آپ کے رفقاء نے جس خلوص اور ہمدردی کا ثبوت دیا اس کے لئے میں تہ دل سے شکر گزار ہوں،
من لم یشکر الناس لم یشکر اللہ!
آپ کی ذات گرامی سے امید واثق ہے کہ بسلسلۂ استصواب رائے کشمیر آپ کی مساعئی جمیلہ اس وقت تک جاری ساری رہیں گی جب تک تمام کشمیر اور اس کے ملحقات کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو کر وہاں اسلام کا قرآنی نظام قائم نہ ہو جائے۔
والسلام بالوف الاحترام
احمد علی شاہ وزیر وفاع آزاد کشمیر
قیامِ پاکستان کے بعد ختم نبوت کے قصر رفیع میں نقب لگانے والے مرزائی قادیان سے منتقل ہو کر پاکستان آگئے اور پاکستان کے وزیر خارجہ ظفر اللہ کے نام سے برائے نام قیمت کے عوض ربوہ کی زمین حاصل کر کے ارتد ادپھیلانے میں مصروف ہو گئے،اس فتنے کے انسداد کے لئے پاکستان کے تمام علماء ،سنی ،دیوبندی،
غیر مقلد، جماعت اسلامی اور شیعہ نے مل کر 1953ء میں مجلس عمل قائم کی جس کے صدر مولانا ابو الحسنات قادری منتخب ہوئے۔ متفقہ طور پر خواجہ ناظم الدین کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ظفر اللہ کو وزارت کے منصب سے بر طرف کیا جائے اور مرزائیوں کو قانونی طور پر غیرمسلم اقلیت قرار دیا جائے لیکن ارباب اقتدارٹس سے مس نہ ہوئے،آخر طے پایا کہ ایک وفد کراچی جاکر مرکزی وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین سے ملے اور اپنے مطالبات پیش کرے۔خواجہ صاحب نے معذوری کا اظہار کیا اور قائدین وفد کو قید کرلیا۔
یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی،جگہ جگہ احتجاجی جلسے ہونے لگے، جلوس نکلنے لگے،عوام و خواص کے مطالبے اورا حتجاج کی شدت کے ساتھ ساتھ حکومت کا تشدد بھی بڑھتا گیا اور پورے ملک کے جیل خانے فدا یان ختم نبوت سے بھر گئے۔
حضرت علامہ ابو الحسنات رحمہ اللہ تعالیٰ اور دیگر زعماء کو سکھر جیل میں منتقل کردیا گیا،آپ نے قیدو بند کی صعوبتوں کو بڑی استقامت کے ساتھ برداشت کیا۔
جب پس دیوار زنداں آپ کو اطلاع ملی کہ آپ کے اکلوتے فرزند مولانا خلیل احمد قادری مدظلہ کو تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے پر پھانسی کی سزادے دی گئی ہے تو آپ نے بے ساختہ کہا:
’’الحمد للہ !اللہ تعالیٰ نے میرا یہ معمولی ہدیہ قبول فرمالیا[9]
‘‘ محمد منشا تابش قصوری ،مولاناا لحاج : روز مرزائیت میں علماء اہلسنت کا حصہ ،ضیائے حرم ، ختم نبوت نمبر،دسمبر 1974ء ،ص 67
بعد میں پتہ چلا کہ یہ خبر غلط تھی۔آپ نے ایام اسیری میں قرآن پاک کی تفسیر ’’تفسیرات الحسنات‘‘ لکھنے کا کام شروع کردیا اور متعدبہ حصہ جیل ہی میں لکھا۔
جب دیگر زعماء گرفتار ہو گئے تو مجاہد اسلام مولانا عبد الستار خاں نیازی مدظلہ العالی نے مسجد وزیر خاں کو مرکز بنا کر اپنی شعلہ بار تقریروں سے تحریک کو آگے بڑھایا، انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف پھانسی کا فیصلہ صادر کردیا گیا ۔
؎ یہ شہادت گہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا
قریب تھا کہ یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو جاتی لیکن بعض آسائز پسند لیڈر حکومت سے معافی مانگ کر رہا ہو گئے،بعد اذاں مولانا ابو الحسنات اور مولانا عبد الستار خاں نیازی کو بھی رہا کردیاگیا،اس طرح یہ تحریک وقتی طور پر رک گئی۔1975ء میں دوبارہ یہ تحریک چلی تو کامیابی سے ہمکنار ہو گئی اور 7؍ستمبر کومرزائی غیر مسلم قراردئیے گئے[10]
حضرت علامہ ابو الحسنات مایہ ناز خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ میدان تحریر میں نظم و نثر پر قدرت کاملہ رکھتے تھے،حافظ ؔ تخلص کرتے تھے،انجمن حمایت اسلام، لاہور کے ایک اجلاس میں میں علامہ اقبال نے پانی مشہور غزل پڑھی ؎
کبھی اسے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز
میں کہ ہزاروں سجد سے تڑب رہے ہیں مری جبین نیاز
حضرت علامہ ابو الحسنات نے اس کے جواب میں ایک غزل پڑھی جس کے چند اشعار پیش کئے جاتے ہیں ؎
توہی خود،جب اے دل حسن،جو ہوا سیر زلف دراز میں
تو کمی ہو کیوں ترے سوز میں ، فکر آئنہ ساز میں
جو ہائے حشر کے فتنے سب،جو اٹھائے حشر میں فتنے
وہ ہے کام آپ کے لطف کا ، یہ ہے لطف آپ کے ناز میں
تری آرزو تو سعید ہے مگر ایسا ہونا بعید ہے
کہ جمال یار کی دید ہو ، رہے تو لباس مجاز میں
تجھے اور وصل کی آرزو ، تجھے دید حسن کی جستجو
نظر ہوس! تری آبرو نہیں چشم بندہ نواز میں
یہ غزل سنکر علامہ اقبال دیر تک عالم وار فتگی میں روتے ہے،اس غزل کو انہوں نے ’’جذبات حافظ‘‘ کے عنوان سے یاد کر لیا تھا[11]

👍2❤1
تصانیف:
آپ نے تصانیف کا گرانقدر ذخیرہ یاد گار چھوڑا، چند تصانیف کے نام یہ ہیں:۔
تفسیر الحسنات
ترجمۂ کشف المحبوب
اوراق غم
طیب الوردہ شرح قصیدہ بردہ
مخمس حافظ
مسدس حافظ
دیوان حافظ اردو
مرزائیت پر تبصرہ وغیرہ وغیرہ [12]
وصال:
2؍ شعبان المعطم، 20 جنوری (1380ھ؍1961ء) بروز جمعہ ساڑھے بارہ بجے دن اہل سنت کے بطل جلیل مولانا علامہ ابو الحسنات سید محمد احمد قادری قدس سرہ کا وصال ہوا، وصال سے کچھ پہلے یہ شعر زبان تھا ؎
حافظ رند زندہ باش، مرگ کجاوتوکجا
تو شدئہ فنائے حمد،حمد بود لقائے تو[13]
یہ آپ کی اسلامی خدمات کا ایک ثمر تھا کہ آپ کو حضرت داتا گنج بخش رضی اللہ عنہ کے احاطۂ مزار میں آخری آرام گاہ ملی۔
مولانا غلام دستگیر نامی نے تاریخ وفات کہی ؎
دیغا! ابن دیدار علی شاہ
محمد احمد شیریں بیاں رفت
ابو البرکات را اخ مکرم
کہ بد محمود راعم کلاں رفت
خلیلش جانشین نام بردار
بماند،چونکہ فخر خانداں رفت
بتاریخ وفاتش گفت نامیؔ
ابو الحسنات اجمل از جہاں رفت[14]
مکرمی حکیم اہل سنت حکیم محمد موسیٰ امر تسرمدظلہ العالی نے’’لقد الجنۃ مولانا (1380ھ8 سے تاریخ وصال استخراج کی ہے۔
[1] غلام مہر علی،مولانا: الیواقیت المہر یہ ص77
[2] محمد احمد قادری ،مولانا ابو الحسنات ،سید: روئد :و مرکزی جمیعۃ العلماء پاکستان (26مارچ 48،تا 31مئی 49ء) ص2،3
[3] غلام مہر علی،مولانا : الیواقیت المہریہ ص77
[4] اقبال احمد فارقی ،پیرزادہ: تذکرہ علمائے اہل سنت و جماعت ،لاہور: ص317
[5] محمد احمد قادری ،مولانا ابو الحسنات ،سید: روئد :و مرکزی جمیعۃ العلماء پاکستان، لاہور،ص 3۔18
[6] محمد احمد قادری ،مولانا ابو الحسنات ،سید: روائید جمعیۃ ص 18
[7] ایضاً : ص 74
[8] خلیل احمد قادری ،مولانا سید : روز نامہ نوائے وقت ،لاہور،4؍اگست 1975ء
[9] غلام مہر علی،مولانا : الیواقیت المہر یہ،ص78،79
[10] محمد صادق قصور،جماعتی: اکابر تحریک پاکستان(مطبوعہ مکتبہ رضویہ،گجرات، 1976ء)ص139
[11] ایس ایم ناز : ہفت روزہ قندیل ،لاہور (20؍نومبر 1966ء)
[12] اقبال احمد فاروقی،پیر زادہ: تذکرہ علمائے اہل سنت و جماعت ،لاہور: ص318
[13] ایس ایم ن از:ہفت روزہ قندیل، لاہور
[14] سواد اعظم ،لاہور: 3؍فروری 1961ء
(تذکرہ اکابرِاہلسنت)
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-syed-abul-hasanat-ahmed-qadri

scholars.pk
Hazrat Allama Syed Abul Hasanat Ahmed Qadri
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ
نام و نسب:
اسم گرامی: نعمان ۔ کنیت: ابو حنیفہ لقب: امام اعظم، سراج الامۃ، کاشف الغمہ ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت امام اعظم نعمان بن ثابت بن نعمان بن مرزبان بن ثابت بن قیس بن یزد گرد بن بن شہر یار بن پرویز بن نوشیرواں عادل ۔ (حدائق الحنفیہ: 42/خزینۃ الاصفیاء: 90) ۔
ابو حنیفہ کنیت کی وجہ تسمیہ:
ابوحنیفہ کامطلب ہے صاحبِ ملتِ حنفیہ، اور اس کامفہوم یہ ہے کہ ہر قسم کےباطل سے اعراض کرکے دین حق کو اختیار کرنے والا ۔ اس غرض سےیہ کنیت اختیار کی ورنہ " حنفیہ " نام کی آپ کوئی صاحبزادی نہیں تھی۔ آپ کا خاندان عجم کے معزز شرفاء سے تعلق رکھتا ہے۔ امام صاحب کے پوتے اسمعیل بن حماد کہتے ہیں:"نحن من ابناء فارس الاحرار"(تہذیب ،ج۱۰،ص ۴۰۱)
آپ کے دادا نے اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام نعمان رکھاگیا،انہوں نے کوفہ میں رہائش اختیار کر لی تھی۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ان کے بیٹے ثابت پیداہوئے جنہیں لے کر وہ بارگاہ مرتضوی میں پہنچے تو حضرت مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ نے ثابت اور ان کی ذریت کے حق میں برکت کی دعا فرمائی:"ذھب ثابت الی علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ وھو صغیر فدعا لہ بالبرکۃ فیہ وفی ذریتہ"امام صاحب کے پوتے اسماعیل بن حماد کہتے ہیں :"نحن نرجوان یکون اللہ تعالٰی قداستجاب ذٰلک لعلی فینا"ہمیں امید ہے کہ ہمارے حق میں اللہ تعالیٰ نے حضرت علی کی دعا کو قبو ل فرما یا۔ (وفیات الاعیان، ج۳، ص۲۰۱)
بشارت نبوی ﷺ:
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ہم حضورﷺ کی بارگاہ میں حاضر تھے، اس مجلس میں سورۂ جمعہ نازل ہوئی۔ جب آپ نے اس سورۂ کی آیت "وآخرین منھم لما یلحقو ابھم" کی تلاوت فرمائی تو حاضرین میں سے کسی نے پوچھا حضور یہ دوسرے کون ہیں جو ابھی تک ہم سے نہیں ملے حضور نے جواب میں سکوت فرمایا۔ جب بار بار سوال کیا گیا تو حضرت سلمان فارسی کے کندھے پردست اقدس رکھ کر فرمایا: "لوکان الایمان عند الثریالنہ رجال من ھؤ لاء" اگر ایمان ثریا کے پاس بھی ہوگا تو اس کی قوم کے لوگ اس کو ضروری تلاش کریں گے۔ (صحیح البخاری: 4615 / صحیح مسلم: 2546) ۔
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 80ھ،مطابق 702ء، کو "کوفہ" عراق میں ہوئی۔
تحصیلِ علم:
حضرت امام اعظم نے اس شہر میں آنکھ کھولی تھی جس کے ذرے ذرے سے علم و عرفان کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ آپ ابتدائی تعلیم کے بعد کاروبار میں بیس سال کی عمر تک مصروف رہے لیکن قدر نے آپ کا فروغ علم کے لیے پیدا کیا تھا اور عظیم علمی کام لینا مقصود تھا۔امام شعبی کی ہدایت پر علم دین کی طرف متوجہ ہوئے۔ابتداء میں ادب و انشاء اور کلام کی تعلیم حاصل کی کچھ دنوں بعد فقیہ وقت امام حماد کے حلقہ درس سے وابستہ ہوکر فقہ، حدیث اور تفسیر کادرس لیا اور ذوق علم کی تسکین کے لیے مکہ مدینہ اور بصرہ کے متعدد سفر کیے حرمین شریفین میں کافی دنوں تک قیام کیا جو علماء و مشایخ کے عظیم مرکز تھے اور ایام حج میں تمام بالادو امصار اسلامی کے علماء کا یہاں اجتماع ہوتا تھا ان مقامات پر تابعین و مشائخ حدیث سے سماع حدیث کرتے رہے آپ نے تقریباً چار ہزار مشائخ سے کسب علم فرمایا۔
شرفِ تابعیت:
حضرت امام صاحب رضی اللہ عنہ کی خوش نصیبی تھی کہ آپ نےاس مبارک زمانہ میں آنکھ کھولی جسم میں رسول اللہﷺ کےجمال جہاں آراء کی زیارت کرنےوالے کئی حضرات حیات تھے۔ان کی زیارت کرکےشرف تابعیت سےمشرف ہوئے،اوران سےکسب علم کرکےبشارت نبوی کےمصداق ٹہرے۔آپ نےجن صحابہ کرام علیہم الرضوان کی زیارت کی ان کےاسماء گرامی یہ ہیں:حضرت انس بن مالک،حضرت عبداللہ بن انیس،حضرت عبداللہ بن حارث،حضرت عبداللہ بن اوفیٰ،حضرت عامر بن واثلہ،حضرت معقل بن یسار،جابر بن عبداللہ، عبداللہ بن انس، علیہم الرحمۃ والرضوان۔(امام اعظم کامحدثانہ مقام:72)
سیرت و خصائص:
امام الائمہ،کاشف الغمہ،سراج ہذہ الامۃ،امام الاعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ۔امام اعظم نے جس ذوق شوق کے ساتھ علو م اسلامی کی تحصیل کی وہ اپنے وقت کے بے نظیر فقیہ،مجتہد،امام الحدیث اور عبقری عالم بن گئے۔ قدرت نے ان کی ذات میں بے شمار صوری ومعنوی خوبیاں جمع کر دی تھیں اور وہ بلا ریب رسول اللہ ﷺکے سچےجانشین تھے۔آپ متقی، صاف و بے داغ کردار کےحامل،اور پرہیز گار عالم و فقیہ تھے۔ انہوں نے علم کو بصیرت، فہم و فراست اور تقویٰ کے ذریعہ اس طرح کھول کر بیان کیا جیسا کسی اور نے نہیں کیا۔(عقود الجمان فی مناقب ابی حنیفۃ النعمان)
امام عبداللہ بن داؤدفرماتےہیں:
لا یتکلم فی ابی حنیفۃ الا احد رجلین اما حاسد لعلمہ واما جاھل بالعلم لایعرف قدر حملتہ’’ابو حنیفہ پر ردوقدح کرنے والا یا تو ان کے علم سے حسد کرنے والا ہے یا علم کے مرتبہ سے جاہل ہے وہ علم کے حاملوں کی قدر سے بے خبر ہے۔ (اخبار ابی حنیفۃ،ص۵۴)

👍1
امام شافعی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرمایا کرتے تھے: جو آدمی فقہ ماہر ہونا چاہیے وہ امام ابو حنیفہ کا محتاج ہوگا یہ بھی فرمایا کہ میں ابو حنیفہ سے بڑا فقیہ کسی کو نہیں جانتا اور لوگ فقہ میں ابو حنیفہ کے عیال ہیں، جس نےامام ابوحنیفہ کی کتابیں نہیں دیکھیں وہ علم میں ماہر نہیں ہوسکتا اور نہ فقیہ ہوسکتا ہے۔(عقود الجمان فی مناقب ابی حنیفۃ لنعمان)
روضۂ اقدس سے سلام کا جواب:
جب امام صاحب رضی اللہ عنہ روضۂ رسول ﷺ پر حاضر ہوئے اور عرض کیا:السلام علیک یا رسول اللہ ۔۔تو جواب ملا:علیک السلام یا امام المسلمین۔(خزینۃ الاصفیاء:91) حضرت یحییٰ بن معاذ رازی فرمایا کرتے تھے: کہ میں نے پیغمبرِ خدا ﷺکو خواب میں دیکھا تو عرض کیا:یارسول اللہﷺ!میں آپ کو کہاں تلاش کروں؟ فرمایا: علم ابوحنیفہ کے پاس ۔ خواجہ محمد پارسا نے فصولِ ستہ میں لکھا ہے: کہ امام اعظم کا وجود حضورﷺکے معجزات میں سے ایک بہت بڑا معجزہ ہے۔ حضرت امام ابوحنیفہ اس مذہب پر گامزن ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام چالیس سال تک اسی دین پر حکم چلایا کریں گے۔ قطب العالم حضرت خواجہ فریدالدین گنج شکر اپنی کتاب راحت القلوب میں لکھتے ہیں: کہ جناب امام ابوحنیفہ جب آخری مرتبہ حج بیت اللہ کوتشریف لے گئے تو رات کے وقت کعبۃ اللہ کا دروازہ پکڑ کر ایک پاؤں پر کھڑے رہے اور نصف قرآن ختم کردیا، پھر دوسرے پاؤں پر کھڑے رہے اور نصف دوسرا ختم کیا۔ پھر کہا:ما عرفناک حق معرفتک وما عبدناک حق عبادتک۔ غیب سےآوازآئی:ابوحنیفہ تم نے پہچان لیا، جیسے کہ پہچاننے کا حق ہے اور میری تم نے عبادت کردی جیسا کہ حق ہوتا ہے، ہم تمہیں اور تیرے مقلدین کو بخش دیں گے۔(ایضاً:91)
زہد و تقویٰ:
حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ علم و فضل کی بے اندازہ دولت کے ساتھ عمل صالح اور اخلاق حسنہ کا مثالی پیکر تھے ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اتباع سنت میں گزرتا ، شریعت اسلامی کی نزاکتوں کا پورا خیال رکھتے۔ خدا ترسی اور ورع و تقویٰ کا یہ حال تھا کہ پوری پوری رات عبادت میں مشغول رہتے، ترہیب کی آیتوں پربے اختیار آنسو جاری ہوجاتے۔ ایک بار " والساعۃ ادھیٰ وامر"پر پہنچے تو اسی کو رات بھر دہراتے اور روتے رہے۔ قرآن مجید کی تلاوت سے غیر معمولی شغف تھا۔ امام صاحب جس جگہ سے گرفتار کر کے بغداد بھیجے گئے اس جگہ سات ہزار مرتبہ قرآن شریف ختم کیا۔مشہور محدث حفص بن عبدالرحمان فرماتے ہیں: کہ امام ابو حنیفہ نے تیس سال تک ایک رات میں پورا قرآن پڑھ کر قیام لیل فرمایا تیس سال برابر روزے رکھے۔قاضی ِبغداد حسن بن عمارہ نے وفات کے بعد آپ کو غسل دیا اور فرمایا تم پر اللہ رحم فرمائے، تین سال سے افطار نہیں کیا اور چالیس سال سے رات کو کروٹ نہ لی ہم میں تم سب سے زیادہ فقیہ تھے اور سب سے زیادہ عبادت گذار تھے اور ہم میں سب سے زیادہ بھلائی کی خصلتوں کو جمع کرنے والے تھے اور جب دفن ہوئے تو بھلائی اور سنت کے ساتھ دفن ہوئے۔(حیاتِ محدثین:25) ۔ حضرت امام عبدالعزیز بن ابی رواد فرماتےہیں: آپ سے محبت اہل سنت کی علامت ، اورآپ سے بغض اہل بدعت کی علامت ہے۔(سیر اعلام النبلاء:ج6،ص536)
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ نے حدیث کے تمام انواع و اقسام پر اجتہادی نوعیت سے کام کیا ہے۔بصیرت افروز راہنما اصول قائم کیے ہیں اور محض روایتی انداز سے سماع حدیث کرنے والوں کو عقل و آگہی کی روشنی دی ہے، ان کے حلقہ درس میں شریک ہو کر نہ جانے کتنے افراد دنیائے علم و فضل میں اَمر ہوگئے۔ان کے تلامذۃ کی عظمت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے ذروں کو اٹھایا تو رشک ماہتاب بنادیا، یہ حنفی سلسلہ کی کڑیاں تھیں جو احادیث رسول سے قرناً فقرناً ائمہ و مشائخ کے سینوں کو منور کرتی چلی گئیں۔سلام ہو اس امام پر جس نے جھلملاتے چراغون کو سورج کی توانائیاں بخشیں،آفرین ہو اس کی فکرِ صائب پر جس نے اسلامی علوم کو رعنائیاں دیں،آج دینی علوم کے تمام شعبوں میں انہیں کے فیض کے دھارے بہہ رہے ہیں ۔جب تک علم کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔جب تک درس گاہوں میں فقہ و حدیث کا چرچا رہے گازمانہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کو سلام کرتا رہے گا۔
تاریخِ وصال:
آپ کاوصال 2/شعبان المعظم 150ھ کو ہوا ۔ آپ کا مزار " اعظمیہ " عراق میں منبعِ فیوض وبرکات ہے ۔ (سیرت امام اعظم: 93 / علامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ)
ماخذ و مراجع:
حدائق الحنفیہ ۔ تذکرۃ المحدثین ۔ حیات المحدثین ـ خزینۃ الاصفیاء ۔ امام اعظم کا محدثانہ مقام ۔ وفیات الاعیان ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-imam-e-azam-abu-hanifa

Hazrat Imam-e-Azam Abu Hanifa
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
Hazrat Noman Bin Sabit Imam-e-Azam Abu Hanifa
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ نام و نسب: اسم گرامی: نعمان ۔ کنیت: ابو حنیفہ لقب: امام اعظم، سراج الامۃ، کاشف الغمہ ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت امام اعظم نعمان بن ثابت بن نعمان بن مرزبان بن ثابت بن قیس بن یزد گرد بن بن شہر یار بن پرویز بن نوشیرواں…
امام اعظم کی سیرت اور تصنیفات
https://t.me/islaamic_Knowledge/45781
https://t.me/islaamic_Knowledge/45781
❤2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
01-08-1444 ᴴ | 22-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
02-08-1444 ᴴ | 23-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤2👍1