🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-07-1444 ᴴ | 16-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-07-1444 ᴴ | 16-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
سید العلماء حضرت علامہ مفتی شاہ آل مصطفی سید میاں مارہروی علیہ الرحمہ
نام و نسب:
سید العلماء ، سید آلِ مصطفیٰ بن سید آل عباء ،بن سید شاہ حسین، بن سید شاہ محمد حیدر۔الیٰ آخرہ (علیہم الرحمہ)
تاریخِ ولادت:
25 رجب المرجب 1333ھ / 9 جون 1915ء بروز بدھ، مارہرہ مطہرہ، (انڈیا) میں ہوئی۔
تحصیلِ علم:
آپ جب چار سال چار ماہ چار دن کےہوئے تو سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ مبارک کی تحریر کی ہوئی بسم اللہ شریف سے تسمیہ خوانی کا آغاز کیا جو کہ مارہرہ خاندان میں موجود ہے ـ
حفظ قرآن سات آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں والدہ ماجدہ اور حافظ عاشق علی صاحب برکاتی اور حافظ سلیم الدین صاحب علیہ الرحمۃ سے مکمل کیا ۔
فارسی کی پہلی کتاب اپنی والدہ ماجدہ سے پڑھی ۔ نانا جان اور خالو محترم سید شاہ اولاد رسول محمد میاں صاحب علیہ الرحمۃ سے علوم درسیہ مروجہ کا اکتساب کیا ۔
بقیہ جمیع علوم کی تکمیل اجمیر مقدس میں حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ سے کی ۔
آپ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی بہرہ ور ہوئے ۔ طبیہ کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ادویہ ہندی و یونانی وغیرہ اور عمل جراحی میں ڈی آئی ایم ایس میں ڈپلومہ حاصل کیا ۔
بیعت و خلافت:
نانا جان حضور سید شاہ ابو القاسم اسماعیل حسن شاہ جی میاں قدس سرہ
سیرت و خصائص:
جلیل القدر، دوربین، دور اندیش، نکتہ داں، حق گو، حق آگاہ، حق بیں، حق شناس، حقیقت بیان، صداقت شعار، سراپا ایثار، پرتوِ حیدر کرار ،حق بیانی، شیریں مقالی یہ تمام صفات جن کی ذات کا جزو لاینفک تھیں وہ ہیں حضرت سید العلماء شاہ آل مصطفیٰ (علیہ الرحمۃ و الرضوان) ۔
آپ بیک وقت عظیم محدث، مفسر، مفتی، نعت گو شاعر، حاذق حکیم، مدبر، اسلامی سیاست داں اور اعلیٰ تنظیمی صلاحیتوں کے مالک، عابد شب زندہ دار ولیِ کامل تھے ۔
حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: دقیق سے دقیق علمی مباحث میں وہ نکتہ سنجیاں فرما تے کہ عقل دنگ رہ جاتی، اس وقت اعتراف کرنا پڑتا کہ " سید العلماء " کا خطاب ان کے قامت زیباہی کے لیے وضع ہوا ہے ۔ آپ کے مبارک سینے میں علوم و فنون کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا، مناظرہ میں امام المناظرین، گفتگو میں سید المتکلمین، تحریر وتقریر کے مانے ہوئے بادشاہ اور قادر الکلام تھے، ایک ہی موضوع پر مختلف عنوانات اور متعدد پیرائے سے بیان آپ کے لیے معمولی بات تھی۔ (حضور سید العلماء، ص:۱۲)
وصال:
۱۱ جمادی الاخریٰ ۱۳۹۴ ھ
ماخذ و مراجع: حضور سید العلماء ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-mufti-aale-mustafa-syed-mian-maharvi

scholars.pk
Hazrat Mufti Aale Mustafa Syed Mian Maharvi
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

❤2👍1
حضرت امام موسی کاظم علیہالرحمہ
نام و نسب:
کنیت: ابوالحسن ، ابو ابراہیم ، اور ابو علی ہے ۔ اسم گرامی: موسیٰ ۔ لقب: کاظم، صالح اور صابر ہے ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ) ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولد حمیدہ بربریہ تھا ۔
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت بروز اتوار، 7 صفر المظفر 128 ھ بمقامِ ابواء (مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کا نام جہاں سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبرِ انور ہے) میں ہوئی ۔
تحصیلِ علم:
خاندانی روایت کے مطابق آپ نے تمام علومِ ظاہری و باطنی اپنے والدِ گرامی سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے حاصل کیے ۔
تمام علوم میں مہارتِ تامہ حاصل کی ، یہاں تک کہ اپنے وقت کے جید علماء کی صف میں شامل ہو گئے ۔ بلکہ تمام اعلیٰ نسبتوں اور فضیلتوں اور علم و تقویٰ کی بدولت تمام پر سبقت لے گئے ۔
سیرت و خصائص:
ساداتِ بنی ہاشم کے نیرِ اعظم ، علم و تقویٰ کے مہرِ کامل، سرورِ عالم ﷺ کے علم و اوصاف، شریعت و طریقت اور خاندانی عظمت و شرافت کے امین ، مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی علمی و خاندانی وراثت کے وارثِ کامل سیدنا ابو الحسن امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ
آپ اللہ تعالیٰ کے ولیِ کامل تھے ۔ تمام
علوم اور تمام زبانوں سے واقف تھے ـ
مراۃ الاسرار میں ہے:
کہ ایک دن امام موصوف کی خدمت میں ایک شخص نےحاضر ہو کر طیور (پرندوں) کی زبان میں باتیں کرنا شروع کر دیں کیں اور امام صاحب بھی اسی زبان میں جواب دیتے رہے ۔ جب وہ چلا گیا تو کسی نے آپ سے دریافت کیا کہ کون سی زبان تھی ہم نے تو اس قسم کی زبان نہیں سنی ۔ آپ نےفرمایا کہ یہ جنات کی ایک قومی زبان ہے ۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ حق تعالیٰ نے آپ کو تمام مخلوقات کی زبانوں کا علم عطا فرمایا تھا ۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وعلم آدم الاسماء کلہا ۔
مستجاب الدّعوات ایسے کہ لوگ آپ کو بارگاہِ صمدیت میں وسیلہ گردانتے اور اِن سے دعا کروا کر مقصود کو پہنچتے، اسی سبب سے اہلِ عراق آپ کو باب قضاء الحوائج کہتے تھے ۔
آپ بڑے عابد، زاہد، قائم اللیل، صائم النہار تھے ۔ بسبب کثرت عبادات و اجتہادات اور شب بیداری کے عبد الصالح کے لقب سے پکارے جاتے ۔ خفیہ طور پر راتوں میں لوگوں کو حاجات کے موافق روپیہ اشرفی پہنچایا کرتے ۔ آپ کے والد بزرگوار حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے کہ یہ میرے تمام فرزندوں میں بہترین فرزند ہے، اور اللہ تعالیٰ کے موتیوں سے ایک موتی ہے۔
امام شافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: کہ قبرِ امام موسیٰ کاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اجابتِ دعا کے لیے تریاق مجرب کا حکم رکھتی ہے۔
امام خلال حنبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: مجھے جب بھی کوئی معاملہ درپیش ہوتاہے ، میں امام موسیٰ کاظم بن جعفر رضی اللہ عنہما کے مزار پر حاضر ہو کر آپ کا وسیلہ پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میری مشکل کو آسان کر کے میری مراد مجھے عطا فرما دیتا ہے ۔(تاریخِ بغداد، باب ما ذکر فی مقابر البغداد)
وصال:
55 برس کی عمر میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو بادشاہِ وقت کے حکم پر کھجور میں زہر ملا کر دیا گیا ۔ کھجور کھاتے ہی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ دشمنوں نے مجھے زہر دیا ہے تین دن کے بعد میری وفات ہوگی ۔ جیسا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا ۔ یوں 25 رجب المرجب 183ھ کو آپ مرتبۂ شہادت پر فا ئض ہوئے۔ آپ کا مزارِ پر اَنوار بغدادِ معلی میں کاظمین شریف کے مقام پر واقع ہے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-imam-musa-kazim-bin-imam-jafar-sadiq

حضرت امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسم گرامی: امام مسلم ۔ کنیت: ابوالحسن ۔ لقب: عساکر الملت والدین ـ
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
امام مسلم بن حجاج بن مسلم بن ورد بن کرشاد ۔ علیہم الرحمہ ۔
آپ نسباًعرب کے مشہور قبیلہ بنو قشیر سے تعلق رکھتے تھے اسی لیے آپ " قشیری " کہلائے ۔
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت میں مؤرخین کااختلاف ہے،حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے 202ھ، امام ذہبی نے 204ھ، اور امام ابن اثیر نے 206ھ تحریر کیا ہے۔ لیکن علماء نے 206ھ کو راجح قرار دیا ہے۔ آپ کا وطن نیشا پور تھا جو خراسان کا مشہور معروف مردم خیز شہر ہے جو تیسری صدی ہجری میں اسلامی دنیا کا با وقار علمی مرکز تھا ۔
علامہ سبکی فرماتے ہیں:
نیشا پور اس قدر بڑا اور عظیم الشان شہر تھا کہ بغداد کے بعد اس کی نظیر نہ تھی۔ (طبقات الشافعیہ، ج۱، ص۱۷۳)
تحصیل علم:
امام مسلم کا زمانہ علم حدیث کی نقل و روایت اورتدریس کا زریں عہد تھا ۔ علم حدیث کے بڑے بڑے مراکز اسلامی شہروں میں قائم ہو چکے تھے جہاں اکابر محدثین کا فیض عام جاری تھا ۔ نیشاپور خود علم حدیث کے اہم مراکز میں شمار کیا جاتا تھا جہاں حدیث کے بڑے بڑے حلقے قائم تھے ۔ امام مسلم نے ابتدائی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد بارہ سال کی عمر میں جب کہ عقل و فہم میں دستواری اور حفظ میں پختگی آجاتی ہے۔عقیدت و احترام کے جذبے اورحسنِ نیت و خلوص کے ساتھ اس کوچہ میں قدم رکھا اور پوری سعی بلیغ سے خراسان، عراق، حجاز، شام، بغداد، مصر کے محدثین سے کسب فیض کیا اور اس علم میں دستگاہ حاصل کی ۔ بہت جلد آپ کاشمار عظیم محدثین میں ہونے لگا
آپ کے مشہور اساتذہ یہ ہیں:
امام قعنبی، احمد بن یونس، اسماعیل بن ابی اویس، داؤد بن عمرو، یحیی بن یحیی نیشاپوری، ہیثم بن خارجہ، سعید بن منصور، شیبان بن فروخ، عون بن سلام، امام احمد بن حنبل، اسحاق بن راہویہ، عبد اللہ بن مسلم، امام بخاری ۔ علیہم الرحمہ ۔ (تہذیب، ج۱۰، ص۱۱۳۔ تذکرہ، ج۲، ص۱۵۰)
سیرت و خصائص:
حافظ الحدیث، امام المحدثین، رئیس المحدثین، امام العلماء والمتکلمین، عساکر الملت والدین، صاحبِ اوصافِ کثیرہ، خادم احادیثِ نبویہ، مخدوم امتِ محمدیہ، صاحبِ صحیح مسلم، حضرت امام مسلم بن حجاج قشیری رحمۃ اللہ علیہ ۔ آپ علیہ الرحمہ کا شمار اکابرین محدثین میں سے ہوتا ہے۔ آپ کی شہرت وعظمت آپ کی تصنیف لطیف"صحیح مسلم" کی بدولت ہوئی ۔ بعد از کتاب اللہ، و صحیح امام بخاری، آپ کی کتاب صحیح مسلم کا درجہ ہے ۔ امام مسلم نے اپنے دور کے علمی چشموں سے فیض پایا تھا اور انہوں نے دریائے علم میں غواصی کرکے لعل و جواہر اپنے دامن میں سمیٹے تھے۔ آپ کی خداداد ذہانت،طباعی،قوت ِحفظ وضبط دیکھ کر آپ کےاساتذہ ششدر رہ جاتے۔ اپنے وقت کے جلیل القدر محدث امام مسلم کے استاذ امام اسحاق بن راہویہ آپ کے بارے میں کہا کرتے تھے۔ "ای رجل یکون ھذا" خدا جانے یہ کتنا بلند انسان ہوگا۔اسحاق بن منصور نے امام مسلم کی طرف دیکھا اور آپ کی عظمت و بزرگی پر نظر کرتے ہوئے کہا :" جب تک خدا آپ کو مسلمانوں کے لیے زندہ رکھے گا بھلائی ہمارے ہاتھ سے نہ جائے گی"۔ (تہذیب، ج۱۰، ص۱۱۴)
ابو عمر و بن حمدان فرماتےہیں:
میں نے ابن عقدہ سے پوچھا: "ایھما احفظ البخاری او مسلم الخ" امام بخاری اور امام مسلم میں سےکون بڑا حافظ حدیث ہے؟ جواب دیا محمد بن اسماعیل بخاری بھی عالم ہیں اور امام مسلم قشیری بھی عالم ہیں۔ میں نے یہ سوال کئی دفعہ دہرایا تو کہنے لگے امام محمد بخاری سے شامی راویوں کے متعلق غلطی ہوجاتی ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے ان کی کتابیں لےکر پڑھیں ہیں کسی جگہ ایک راوی کو کنیت سے ذکر کرتے ہیں اور دوسری جگہ اس کو نام سے ذکر کرتے ہیں اور اس طرح ان کو دو آدمی خیال کرتے ہیں امام مسلم سے علل میں ایسی غلطی نہیں ہوئی کیوں کہ انہوں نے مسند روایتیں لکھی ہیں اور مقطوع اور مرسل نہیں لکھیں ۔ (ایضاً، ص۲۵۱)
امام مسلم سیرت و اخلاق کے اعتبار سے بلند مرتبہ پر فائز تھے۔ انتہائی متواضع خلیق حلیم و بردبار واقع ہوئے تھے ۔ علمی وجاہت اور تفوق کے باوجود آپ میں کبر و نخوت کا شائبہ تک نہ تھا۔ ذوقِ علم کے ساتھ عبادت و ریاضت کی کثرت فرماتے، ہر صاحب علم کی قدر کرتے حق گوئی آپ کا شیوہ تھا اس سلسلے میں زمانہ کی نامساعدت اور باطل پرستوں کے جاہ ومنصب کی ہر گز پرواہ نہ کرتے تھے۔ امام بخاری جب نیشاپور آئے اور ان کی مقبولیت بڑھنے لگی تو وہاں کے عوام و خواص حتی کہ نکتہ سنج محدث امام ذہلی نے بھی خلق قرآن کے ایک جزوی مسئلہ کو لے کر امام بخاری کو ہدف ملامت بنایا۔ امام مسلم جو امام ذہلی کے شاگرد تھے مگر امام بخاری کے ہم مسلک تھے اور ان کے موقف کو صحیح سمجھتے تھے امام ذہلی سے مراسم توڑ ڈالے اور ان کی مجلس کو ہمیشہ کے لیے ترک کردیا اور گھر جاکر ان کی تقریروں کے تمام نوشے انٹوں پر لاد کر بھیجوا دیے۔ (تاریخ بغداد ، ج۱۳، ص۱۰۳)

❤1
حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی فرماتے ہیں: "آپ نے عمر بھر نہ کسی کی غیبت کی اور نہ کسی کو مارا اور نہ کسی کو گالی دی۔ صحیح و سقیم حدیث کی پہچان میں اپنے تمام معاصرین میں ممتاز تھے بلکہ بعض امور میں ان کو امام بخاری پر بھی ترجیح و فضیلت ہے۔ (بستان المحدثین، ص۱۷۸)
حضرت امام نووی فرماتے ہیں:
محدثین اگر دو سو سال بھی حدیثیں لکھتے رہیں جب بھی ان کا دارو مدار اسی المسند الصحیح (صحیح مسلم) پر رہے گا۔ (مقدمہ مسلم امام نووی)
حلقۂ درس و تلامذہ:
امام مسلم کے زمانہ میں نیشا پور کا گوشہ گوشہ محدثین سے معمور تھا اور ان کے حلقہ ہائے درس قائم تھے مگر علم حدیث میں امام مسلم نے جو عظمت اور شان پیدا کرلی تھی اس رتبہ تک عالم اسلام میں کم ہی لوگوں کی رسائی ہوسکی۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کے حلقۂ درس میں شائقین علم کا ہجوم رہتا۔ عام لوگوں کی بات ہی کیاہے خود آپ کے بلند مرتبہ اقران حتی کہ شیوخ بھی آپ سے سماع حدیث کے مشتاق رہتے اور آپ کی سند عالی سے روایت کرنے پر فخر کرتے تھے ۔ حضرت امام ترمذی علیہ الرحمہ آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔
وفات:
امام مسلم کے وصال کا سبب بھی نہایت عجیب و غریب بیان کیا گیا ہے ـ
حافظ ابن حجر عسقلانی لکھتےہیں:
زندگی کے آخری ایام تک حدیث رسول کی تلاش میں وجستجو کا حیرت انگیز انہماک قائم رہا ایک دن مجلس مذاکرہ میں امام مسلم سے ایک حدیث کے بارے میں استفسار کیا گیا اس وقت آپ اس حدیث کے بارے میں کچھ نہ بتا سکے۔ گھر آکر اپنی کتابوں میں اس کی تلاش شروع کردی قریب ہی کھجووں کا ایک ٹوکرا رکھا ہوا تھا امام مسلم حدیث کی تلاش کے دوران ایک ایک کھجور کو اٹھا کر کھاتے رہے حدیث تلاش کرنے میں امام مسلم کے استغراق و انہماک کا یہ عالم تھا کہ کھجوروں کی مقدار کی جانب آپ کی توجہ نہ ہوسکی اور حدیث ملنے تک کھجوروں کا سارا ٹوکرا خالی ہو گیا اور غیر ارادی طور پر کھجوروں کا زیادہ کھا لینا ہی ان کی موت کا سبب بن گیا ۔
تاریخِ وصال:
24 / رجب المرجب 261ھ، مطابق 5 / مئی 875ء، اتوار کے دن شام کے وقت علم حدیث کا درخشندہ ستارہ غروب ہوگیا اور دوسرے دن پیرکواس عظیم محدث کو ہزاروں سوگواروں نے نمازِ جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا۔
ابو حاتم رازی بیان کرتے ہیں:
کہ میں نے امام مسلم کی وفات کے بعد ان کو خواب میں دیکھا اور حال دریافت کیا تو انہوں نے جواب میں کہا اللہ تعالیٰ نے اپنی جنت کو میرے لیے مباح کر دیا ہے اور میں اس میں جہاں چاہتا ہوں رہتا ہوں ۔ (تذکرۃ المحدثین: 227)
ماخذ و مراجع:
حیات محدثین عظام ۔ تذکرۃ المحدثین ۔ بستان المحدثین ۔ تہذیب التہذیب ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-muslim-bin-hajjaj-nishapuri

Hazrat Syed Muslim Bin Hajjaj Nishapuri
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤1👍1
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام و نسب:
آپ کا اسمِ گرامی: عمر ۔ کنیت: ابو حفص ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت عمر بن عبد العزیز بن مروان بن حکم ۔ آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی: امِ عاصم بنتِ سیدنا عاصم بن فاروقِ اعظم (رضی اللہ عنہم اجمعین) ۔ گویا آپ حضرت فاروقِ اعظم کی پوتی ہوئیں ۔ اس لحاظ سے آپ کی رگوں میں خونِ فاروقی کی آمیزش تھی ۔
تاریخِ ولادت:
آپ 61 یا 63 ہجری میں مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔
بشارتِ سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ :
امیر المؤمنین حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک دن خواب دیکھا اور بیدار ہونے کے بعد فرمایا:میری اولاد میں سے ایک شخص جس کے چہرے پر زَخم کا نشان ہوگا ، زمین کو عَدل و اِنصاف سے بھر دے گا آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے صاحبزادے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اکثر کہا کرتے: کاش! مجھے معلوم ہو جائے کہ میرے ابو جان کی اولاد میں سے کون ہوگا جس کے چہرے پر نشان ہوگا اور وہ زمین کو عدل و اِنصاف سے بھر دے گا ؟ وَقت گزرتا رہا، اور "فاروقی خاندان" حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خواب کی تعبیر دیکھنے کا منتظر رہا ، یہاں تک کہ حضرت عاصم بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے نواسے حضرت عمر بن عبد العزیز کی وِلادت ہوئی ۔ (سیرت ابن جوزی ص۱۰،۱۱)
تحصیلِ علم:
آپ کے والدِ گرامی عبد العزیز علیہ الرحمہ مصر کے گورنر تھے اور بہت ہی نیک سیرت انسان تھے ۔ انہوں نے حضرت صالح بن کیسان علیہ الرحمہ کو آپ کا اتالیق (معلم) مقرر فرمایا ۔
حضرت صالح نے آپ کی تعلیم و تربیت کا خوب حق ادا کیا ۔ چنانچہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے بچپن ہی میں قرآن پاک حِفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔اس کے ساتھ ساتھ آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ حضرتِ سیِّدنا اَنَس بن مالک ، سائب بن یزید اور سعید بن مسیب وغیرہ رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین جیسے جلیل القدر صحابہ اور تابِعین کے حلقۂ دَرس میں بھی شریک ہوئے ۔
اس طرح ان بزرگانِ دین کی صحبتِ بابرکت میں قرآن و حدیث اور فِقہ ، عربی ادب و لغت کی تعلیم مکمل کرکے حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز نے وہ مَقام حاصل کیا کہ آپ کے ہم عَصر بڑے بڑے محدثین کو بھی آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے فَضل و کمال کا اِعتراف رہا ۔
چُنانچِہ علامہ ذہبی نے آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا تَذکِرہ اِن الفاظ میں لکھا ہے:وہ بہت بڑے اِمام، فقیہ، مجتہد، حدیث کے بہت ماہر تھے ۔ اس وقت کے جید علماء و مشائخ اہم مسائل کے حل کے لئے حضرت عمر بن عبد العزیز کی طرف رجوع کرتے تھے ۔
سیرت و خصائص:
خلفاء راشدین رضوان اللہ عنہم اجمعین کے بعد جس مسلمان فرماں روا کا نام تاریخ کے افق پر آفتاب کی طرح روشن اور تابناک ہے وہ ابو حفص عمر بن عبد العزیز ہیں ۔ جس وقت وہ سریر آرائے خلافت ہوئے اسلامی سلطنت بے انتہا وسعت اختیار کر چکی تھی، لیکن اس کے ساتھ ہی نظام حکومت میں کئی خرابیاں پیدا ہوچکی تھی ۔ اور خلفاء راشدین کا عہدِ زریں قصۂ پارینہ بن چکا تھا ۔ عمر بن عبد العزیز نے اپنے مختصر دورِ خلافت میں ان خرابیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور مجددانہ کارناموں سے جسدِ ملت میں اسلام کی حقیقی روح پھونک کر ایک بار پھر خلفاء راشدین کابا برکت دور واپس لے آئے۔
آپ مجدد اور خلیفۂ راشد ہیں:
اسی لئے علماء فقہ و تاریخ نے آپ کو پہلی صدی ہجری کا مجدد اور ارباب سیر نے خلیفہ راشد ٹھہرایا، جیسا کہ ابو داؤد شریف میں ہے کہ حضرت سفیان ثوری نے فرمایا: کہ خلفاء راشدین پانچ ہیں، حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق اعظم، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی المرتضی اور حضرت عمر بن عبد العزیز رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔
آپ کے والد مسلسل 21 برس مصر کے گورنر رہے ۔ دولت و ثروت کی فراوانی تھی لہذا ناز و نعم کے ماحول میں آپ کی پرورش ہوئی ۔ جس کا اثر خلیفہ بننے تک قائم رہا ۔ وہ ایک نفیس طبع خوش پوش مگر صالح نوجوان تھے ۔ عہد شباب میں اچھے سے اچھا لباس پہنتے ۔ دن میں کئی پوشاک تبدیل کرتے، خوشبو کو بے حد پسند کرتے، جس راہ سے گزر جاتے فضا مہک جاتی ۔
خلافت کا بار گراں اٹھاتے ہی فرض کی تکمیل کے احساس نے آپ کی زندگی بِالکل بدل کر رکھ دی ۔ وہی عمر جو نفاست پسندی اور خوش لباسی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے، جو خوشبو کے دلدادہ تھے، جن کی چال امیرانہ آن بان کی آئینہ دار تھی ، جن کا لباس فاخرانہ تھا ۔ اب سراپا عجز و نیاز تھے ۔

آپ کی عاجزی و انکساری:
سلیمان کی تجہیز و تکفین کے بعد پلٹے تو سواری کے لیے اعلیٰ ترین گھوڑے پیش کیے گئے مگر حضرت عمر بن عبد العزیز نے ان پر سوار ہونے سے انکار کر دیا اور کہا "میرے لیے میرا خچر کافی ہے" اور انہیں واپس بیت المال میں داخل کرنے کا حکم دیا ۔
جب افسر پولیس نیزہ لے کر آگے آگے روانہ ہوا تو اسے ہٹا دیا اور کہا کہ" میں بھی تمام مسلمانوں کی طرح ایک مسلمان ہوں "پھر جب سلیمان کے اثاثہ کو ورثا میں تقسیم کرنے کی تجویز کی تو آپ نے سارے سامان کو بیت المال میں داخل کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔ واپسی کے وقت دستور کے مطابق خیال تھا کہ وہ قصر خلافت میں ضرور داخل ہوں گے لیکن عمر اس کے بجائے یہ کہہ کر کہ " میرے لیے میرا خیمہ کافی ہے" اندر داخل ہوگئے ۔
آپ کی ملازمہ نے چہرہ دیکھ کر اندازہ لگایا کہ آپ پریشان ہیں ۔ پُوچھا تو کہا: "یہ تشویش ناک بات ہی تو ہے کہ مشرق سے مغرب میں امت محمدیہ کا کوئی فرد ایسا نہیں ہے جس کا مجھ پر حق نہ ہو" ۔
ہر وقت امت مسلمہ کے حقوق کی نگہداشت اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی تعمیل اور نفاذ کی فکر دامن گیر رہتی جس کی وجہ سے ہمیشہ چہرے پر پریشانی اور ملال کے آثار دکھائی دیتے ۔
آپ علیہ الرحمہ نے اپنی بیوی فاطمہ کو حکم دیا کہ تمام زر و جواہر بیت المال میں جمع کرا دو ورنہ مجھ سے الگ ہو جاؤ ۔ وفا شعار اور نیک بیوی نے تعمیل کی ۔ گھر کے کام کاج کے لیے کوئی ملازمہ مقرر نہ تھی تمام کام ان کی بیوی خود کرتیں ۔ الغرض آپ کی زندگی درویشی اور فقر و استغنا کا نمونہ بَن کر رہ گئی ۔
آپ کی تمام تر مساعی اور کوششیں اس امر پر لگی ہوئی تھیں کہ وہ ایک بار پھر سنت فاروقی اور عہد فاروقی کی یاد تازہ کر دیں ۔ آپ اس پاکیزہ زندگی اور کارہائے نمایاں کی بدولت ہی پانچویں خلیفہ راشد قرار پائے ۔
وصال:
آپ کا وصال بروز بدھ 25 رجب المرجب 101ھ میں ہوا ۔ آپ کو حلب کے قریب "دیرِ سمعان" میں سپردِ خاک کیا گیا ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-umar-bin-abdul-aziz

Hazrat Umar Bin Abdul Aziz
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-07-1444 ᴴ | 16-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
25-07-1444 ᴴ | 17-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1