Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام:
اسم گرامی احمد بن محمد ـ
کنیت: کنیت ابو المکارم تھی ـ
آپ علیہ الرحمہ سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نور الدین عبد الرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد کے زور سے کاملان خدا سے ہو گئے آپ نے اپنی عمر میں ایک سو تیس چلے کاٹے تھے ۔
ولادت:
[۱ ۔ علاء الدولہ احمد بن محمد بن احمد بیابانکی سمنانی ماہ ذوالحجہ ۴۵۹ھ میں سمنان سے بارہ کلو میٹر بیا بانک کے قصبہ میں پیدا ہوئے ۔
خاندان:
آپ کا خاندان شاہی خاندان کہلاتا تھا ـ آپ کے والد ملک شرف الدین سمنانی ارغون خان اور غازاں خان کے ایلخانی دَور میں مشیر حکومت رہے ۔ آپ کے ماموں رکن الدین صابن (م۷۰۰ھ) ایلخانی عہد کے عالم، قاضی اور فقہیہ تھے ـ
حضرت علاء الدولہ نے آپ سے ہی علوم شرعیہ پر عبور حاصل کیا ـ تعلیم سے فارغ ہو کر آپ بھی ایلخانی حکومت میں دیوانی معاملات میں مشغول ہوئے ۔ قبا و کلاہ اور سلاح کے مالک بنے ارکان سلطنت میں ایک خاص مقام پر فائز ہوئے ۔ دس سال کے اقتدار کے بعد (۴۷۴۔۴۸۳ھ) آپ ۴۸۳ھ میں ارغون خان ایلخوانی کے ساتھ ایک جنگ میں شریک تھے کہ آپ کے دل کی دنیا بدل گئی ۔ قبا کلاہ اور سلاح ایک طرف پھینکا عبادت و ریاضت میں مشغول ہو گئے (تلخیص و ترجمہ چہل از دیباچہ مجلس مرتبہ امیر اقبال سیتانی مطبوعہ بہ اہتمام ایران عبد الرفیع حقیقت) ]
وصال:
آپ کی وفات ۶۵۹ھ میں ہوئی اور وفات جمعہ ۲۱ رجب المرجب ۷۳۶ھ کو ہوئی آپ نے ستتر (۷۷) سال (تقریباً) عمر پائی تھی آپ کا مزار شیخ عماد الدین عبد الوہاب کے مقبرے کے متصل واقع ہے ۔
جناب شیخ رکن الدین سمنانی شہِ اکبر
ز رکن الدین قریب آمد عیاں تاریخ تولیدش ۶۵۹ھ
کہ بود اندر جہاں اور راہنمائے راۂ حقانی
سنیں عمرش ازعابد عیاں می گرد و از خوانی ۷۳۶ھ
مآخذ: خزینۃ الاصفیاء ـ
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-sheikh-ahmad-ruknuddin-alauddolah-samnani

scholars.pk
Hazrat Khawaja Sheikh Ahmad Ruknuddin Allodolah Samnani
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

علامہ شفیع اوکاڑوی علیہ الرحمہ
خطیب اعظم پاکستان، حضرت علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام و نسب:
خطیبِ پاکستان حضرت علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی نقشبندی، بن حاجی شیخ کرم الہی، بن شیخ اللہ دتا، بن شیخ امام الدین (رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین) ۔
تاریخِ ولادت:
آپ 1929ء کو کھیم کرن (ضلع ترن تارن) مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پیدا ہوئے ۔
تحصیلِ علم:
آپ نے ابتدآئی تعلیم سے لے کر مڈل تک تعلیم کھیم کرن میں حاصل کی ،اس کے بعد اپنے خاندان سمیت کھیم کرن سے اوکاڑا (پنجاب پاکستان) منتقل ہو گئے ۔
یہاں دار العلوم اشرف المدارس میں شیخ القرآن حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی علیہ الرحمہ سے اور بعد میں مدرسہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ صاحب کاظمی علیہ الرحمہ سے جمیع علومِ دینیہ کی تکمیل کر کے سندِ فراغت حاصل کی ۔
بیعت و خلافت:
آستانہ عالیہ شرق پور شریف (ضلع شیخو پورہ) میں شیخ طریقت، ولی کامل حضرت میاں غلام اللہ صاحب علیہ الرحمہ سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے ۔
سیرت و خصائص:
خطیبِ پاکستان ، مقررِ شیریں بیان ، مصلحِ امت ، محسنِ اہل سنت ، عظیم مفکر و مدبر، مبلغِ اسلام ، حضرت علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ ۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو حسنِ سیرت و صورت کے ساتھ حسنِ گفتار کا بھی خاص ملکہ عطا فرمایا تھا ۔ آپ نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو خدمتِ اسلام کے لئے بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کے دلوں کو نورِ ایمان و ایقان اور سرورِ عالم ﷺ اور آپکے صحابہ واہلِ بیت اور اولیاء اللہ (علیہم الرحمۃ والرضوان) کے عشق و محبت سے بھر دیا ۔
تحریک ختمِ نبوت میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، اور تحریک نظامِ مصطفیٰ ﷺ میں بھر پور کردار ادا کیا ۔مخالفینِ مسلکِ اہلِ سنت نے بَوکھلاہٹ کا شکار ہو کر آپ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا، لیکن آپ اپنے مشن سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہَٹے ۔ تادمِ زیست زبان قلم سے لا دین، ملحدین ، بد عقیدہ و بدمذاہب کے خلاف بھر پور جہاد کرتے رہے ۔
گمراہوں کو راہِ حق دکھائی، اور ایسے دلوں میں شمعِ ایمان روشن کی جو ظلمت کی گمراہ وادیوں میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے تھے، جو روشنی کی ایک ایک کرن کو ترس رہے تھے، وہی لوگ جو اسلام کے نام سے کانوں پر ہاتھ دھر لیتے تھے وہی اذان کے لیئے ہاتھ اٹھانے لگے ۔ آپ کی آواز صاف فصیح و بلیغ، اور انداز منفرد ہوا کرتا تھا ۔ جس موضوع پر بات کرتے عقلی و نقلی دلائل سے عام سامع کو بات سمجھانے کا طریقہ بہت دِلپزیر ہوا کرتا تھا ۔
آپ نے چالیس سال کے عرصہ میں تقریباً اٹھارہ ہزار سے زائد اجتماعات سے خطاب کیا، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطاء فرمائے (آمین)
وصال:
بروز منگل 21 رجب المرجب 1404ھ / بمطابق 24 اپریل 1984ء کی صبح 55 برس کی عمر میں اذان فجر کے بعد با آواز بلند درود شریف پڑھتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-molana-hafiz-muhammad-shafi-okarvi

Hazrat Allama Molana Hafiz Muhammad Shafi Okarvi
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-07-1444 ᴴ | 12-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-07-1444 ᴴ | 13-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
21-07-1444 ᴴ | 13-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-07-1444 ᴴ | 13-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1