🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
11-07-1444 ᴴ | 03-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
11-07-1444 ᴴ | 03-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1👌1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1👌1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
11-07-1444 ᴴ | 03-02-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
11-07-1444 ᴴ | 03-02-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1👌1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1👌1
بحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
نام: عبد العلی ـ کنیت: ابو العباس ـ لقب: بحر العلوم ـ

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
مولانا عبد العلی لکھنوی بن مولانا نظام الدین سہالوی بن مولانا قطب الدین سہالوی شہید (علیہم الرحمہ) ۔

آپ کا سلسلۂ نسب چند واسطوں سے حضرت خواجہ عبد اللہ انصاری علیہ الرحمہ سے ملتا ہے ۔

تاریخِ ولادت:
1144ھ لکھنؤ میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
سترہ سال کی عمر میں تمام علومِ نقلیہ و عقلیہ اور جملہ درسی کتب کی تکمیل اپنے والدِ گرامی سے فرمائی ۔ والدِ گرامی کے وصال کے بعد ان کے تلمیذِ رشید مولانا کمال الدین سہالوی (متوفیّٰ 1175ھ) سے تمام علوم میں کمال حاصل کیا ۔

بیعت و خلافت:
آپ کا قول ہے کہ مجھے عالمِ رؤیا (خواب) میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زیارت ہوئی، اور آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے بیعت کیا اور تعلیم و ارشادِ طریقت کا حکم دیا ۔ پس میں خاص آپ کا مرید ہوں اور صرف آپ کے واسطے سے آنحضرت ﷺ کے ساتھ میرا سلسلۂ طریقت پہنچتا ہے ۔ چنانچہ جو شخص آپ سے بیعت ہوتا تھا، آپ اس کو ایک واسطے سے شجرہ لکھ کر دیتے تھے، اور نیز دیگر سلاسل میں اپنے والد بزرگوار اور شیخ عبد الرزاق ہانسوی سے اجازت حاصل تھی ۔

سیرت و خصائص:
رئیس المتکلمین ، فخر الاسلام والمسلمین ، عالمِ محقق ، فاضلِ مدقق ، جامع المعقول و المنقول ، حاوئ فروع واصول ، صاحبِ طریقت و معرفت بحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی علیہ الرحمہ کی ذاتِ والا صفات ہے ۔

آپ اپنے والدِ گرامی بانیِ درسِ نظامی مولانا نظام الدین سہالوی علیہ الرحمہ کے سچے جانشین تھے ۔ ساری زندگی اپنے والدِ گرامی کے مشن کے فروغ کیلئے گزار دی ۔ تمام عمر درس و تدریس، تصنیف و تالیف سے وابستہ رہے اور امتِ مرحومہ کے لئے بہترین علمی ذخیرہ بطورِ یاد گار چھوڑا ہے ۔ تمام معاملات میں رسول اللہ ﷺ کی سنتِ مبارکہ کو مقدم رکھتے تھے، اپنے تمام تلامذہ، متعلقین، متوسلین اور محبین کو بھی خاص تاکید فرماتے تھے ۔

اہلِ سنت و جماعت کے عقائد و معمولات پر شدت سے عمل پیرا تھے، یہی وجہ ہے کہ "اودھ پور" کی رافضی حکومت نے آپ کو شہر بدر کر دیا تھا ۔ لیکن آپ نے مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دینِ متین کے کام کو مزید وسعت وقوت اور ایسے منظم طریقے سے کیا کہ اس کے اثرات آج تک زندہ و باقی ہیں اور قیامت تک باقی رہیں گے ۔ (ان شاء اللہ تعالیٰ) ـ

وصال:
12 رجب المرجب 1235ھ میں آپ کا وصال ہوا ۔ قبرِ انور "مدراس " انڈیا میں ہے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-abul-abbas-abdul-ali-muhammad-lakhnavi
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ

نام و نسب:
اسم گرامی:
حضرت عباس بن عبد المطلب ۔ کنیت: ابو الفضل ۔ لقب: خاتم المہاجرین، عم رسول اللہ ﷺ ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت عباس بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ ۔ الی آخرہ ۔ (الاصابہ)

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 566ء میں واقعہ فیل سے تین سال قبل مکۃ المکرمہ میں ہوئی ۔ حضرت عباس پانچ سال کی عمر میں اتفاقیہ طور پر کہیں گم ہو گئے ۔ ان کی والدہ محترمہ کو بڑی فکر ہوئی، انہوں نے اسی وقت نذر مانی کہ اگر عباس مجھ کو مل گئے تو میں بیت اللہ پر حریر و دیباج کا، جو نہایت بیش قیمت کپڑا ہوتا ہے، غلاف چڑھاؤں گی ۔نذر ماننے کے بعد ہی حضرت عباس مل گئے، ان کی والدہ نے نذر پوری کی ۔حضرت عباس کی والدہ ہی وہ اول عرب خاتون ہیں جنہوں نے بیش بہا کپڑے کا غلاف بیت اللہ کو پہنایا ۔

تحصیلِ علم:
زمانۂ جاہلیت میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ ان افراد میں سے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے ۔ چنانچہ حضرت عباس جب سن تمیز کو پہنچے تو علم الانساب، علم التاریخ، علم الادیان میں مہارت حاصل کی، چوں کہ عرب میں یہ علوم عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، خصوصاً علم الانساب، کیوں کہ حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام ہی کے زمانے سے برابر یہ خبر چلی آرہی تھی کہ عرب میں نسل اسماعیل ہی سے نبی آخر الزامان پیدا ہوں گے، اس وجہ سے علم الانساب کا بہت خیال رکھا جاتا تھا ۔ رسول اللہ کی بعثت کے بعد تو رسول اللہ ﷺ کا ہر صحابی وحی کا امین اور علومِ مصطفیٰ ﷺ کا وارث بنا ۔

سیرت و خصائص:
کچھ شخصیات زمانہ جاہلیت واسلام دونوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتیں تھیں، اوران کی رائے کو تسلیم کیا جاتا تھا، ان میں سے ایک ذات حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی بھی ہے ۔ آپ قبل از قبول اسلام اور بعد از قبول اسلام ہمیشہ عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھے گئے ۔ اس گھرانے کے طبع سلیم رکھنے والے بزرگ قبل از اعلان نبوت ملت خلیل پر عمل پیرا تھے، جیسے حضرت عبد المطلب، چنانچہ ان کی پرہیزگاری عرب میں مشہور تھی ۔ اس لئے بیت اللہ اور دیگر اہم قومی امور کی نگرانی انہیں کے ذمہ تھی ۔ حضرت عبد المطلب کے بعد قریش نے حضرت عباس میں علم، شجاعت، سخاوت، سیادت، خاندانی نجابت، صلہ رحمی دیکھ کر انہیں کو بیت اللہ کا محافظ منتخب کیا ۔(الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب)

چنانچہ حضرت عباس ہمیشہ بیت اللہ کی حفاظت میں اپنے وقت کو صرف کیا کرتے تھے اور آپ نے اس قدر اچھا انتظام کیا کہ کسی کو مجال نہ تھی کہ کوئی شخص بیت اللہ میں بیٹھ کر کسی کی ہجو یا غیبت کر سکے، اگر کوئی ایسا کرتا تو حضرت عباس فوراً اس کو تنبیہ فرما دیا کرتے تھے اور ان کے حکم کے آگے سب کی گردنیں خم ہو جاتی تھیں۔ (کامل ابن اثیر، ج: 1 ، ص: 9) ـ

تعمیرِ کعبہ:
حضرت عباس کی عمر جب سولہ سال کی ہوئی تو خانہ کعبہ میں اتفاقیہ طور پر آگ لگ گئی،جس کی وجہ سے عمارت مسمار ہوگئی، قریش نے جمع ہوئےاور اس کو بنانا شروع کیا تو ہر شخص کار ثواب سمجھ کراس کی تعمیر میں حصہ لینے لگا، حضرت عباس نے سب سے زیادہ اس میں حصہ لیا ۔

حضرت عباس کا نکاح:
حضرت عباس کا نکاح حضرت لبابۃ الکبریٰ سے ہوا، جو ام المومنین حضرت میمونہ کی حقیقی بہن تھیں، ابن سعد نے لکھا ہے کہ حضرت لبابۃ الکبریٰ جن کی کنیت ام الفضل ہے، یہ وہ پہلی خاتون ہیں جو حضرت خدیجہ کے بعد مسلمان ہوئیں اور بہت سی حدیثیں ان سے مروی ہیں ۔ یہ رسول اللہ کی چچی محترمہ تھیں اور آپ ﷺ کا بہت خیال رکھتی تھیں ۔

قبولِ اسلام:
جب آپ ﷺ نے اعلان نبوت فرمایا تو اس وقت حضرت عباس کی عمر تینتالیس سال تھی ۔ آپ نے غزوۂ بدر کے بعد ہی اسلام ظاہر کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا ایک عرصہ تک مکہ میں مقیم رہنا اور علانیہ دائرہ اسلام میں داخل نہ ہونا در حقیقت ایک مصلحت پر مبنی تھا، وہ کفار مکہ کی نقل و حرکت اور ان کے رازہائے سر بستہ کی اطلاع رسول اللہ ﷺ کو دیتے تھے، نیز اس سر زمین کفر میں جو ضعفائے اسلام رہ گئے تھے ان کے لیے تنہا ماویٰ وملجا تھے، یہی وجہ ہے کہ حضرت عباس نے جب کبھی رسالت پناہ ﷺ سے ہجرت کی اجازت طلب کی تو آپ نے منع کر دیا اور فرمایا: کہ "آپ کا مکہ میں مقیم رہنا بہتر ہے، خدانے جس طرح مجھ پر نبوت ختم کی ہے ،اسی طرح آپ پر ہجرت ختم کرے گا۔یہی وجہ ہے کہ جنگ بدر میں لڑائی سے پہلے حضور اکرم ﷺ نے فرما دیا تھا: کہ تم لوگ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل مت کرنا کیونکہ وہ مسلمان ہوگئے ہیں،اورکفار مکہ ان پر دباؤ ڈال کر انہیں جنگ میں لائے ہیں ۔ (سیرتِ مصطفیٰ ﷺ: 151) ـ
👍1