🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
عالمِ کبیر محدثِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہما الرحمہ ۔

تاریخِ ولادت:
16 ذیقعدہ 1290ھ 5 جنوری بمطابق 1874ء بروز جمعرات بوقتِ سحر اپنے وقت کے ممتاز عالم و عارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان) میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے حاصل کی، اس کے بعد علوم متد اولہ کی کتب حضرت مولانا نصیر بخش چشتی سے پڑھیں ۔ بعدازاں مولانا خلیل احمد (قصبہ روہیلا انوالی) ضلع مظفر گڑھ ،اور حضرت حافظ صاحب سیلا نوالی ضلع میانوالی سے دیگر کتب متداولہ اور درس حدیث شریف کی تحصیل و تکمیل کی ۔

بیعت و خلافت:
آپ حضرت خواجہ عبد الرحمن ملتانی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے دست حق پر بیعت سے سر فراز ہو ئے اور انہیں سے خرقہ خلافت حاصل کرکے صاحبِ ارشاد ہوئے ۔ اور حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی علیہ الرحمۃ نے بھی اُن کو خلافت عطا کی ۔

سیرت و خصائص:
آپ علیہ الرحمہ عالم باعمل، فاضل بے بدل، غوثِ یگانہ، مرشدِ زمانہ، پیکر علم و عرفان، محد ث و جد و پیمان، استاذ العلماء اور قدوۃ الاخیار ہیں ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ ساری زندگی درس و تدریس، قال اللہ اور قال رسول اللہ ﷺ کا ورد فرماتے رہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اس علاقے میں رسول اللہ ﷺ کے سچے نائب، اور علومِ نبویہ کے وارثِ کامل تھے ۔ آپکی ساری زندگی اسوۂ رسول اللہ ﷺ کی پیکر تھی ۔ آپ کی تعلیم و تربیت اور رشد و ہدایت، وعظ ونصیحت ، اور مجالسِ خیر میں رسول اللہ ﷺ کے عشق و محبت کے جام پلائے جاتے تھے ۔ آپ اپنے مریدین و متوسلین اور عوامِ اہلسنت کوبد مذہبوں کی صحبت و مجالس سے سختی سے منع فرماتے تھے۔

حضرت مولانا مفتی محمد ظریف صاحب فیضی فرماتے ہیں:

ایک سال کا واقعہ ہے کہ مرشدنا حضرت قبلہ شاہجمالی "حاجی پور شریف" حضرت خواجہ نور محمد نارو والے علیہ الرحمہ کے عرس پہ تشریف لے گئے تو سجادہ نشین میاں اللہ ڈیوایا صاحب سے حضرت قبلہ شاہجمالی کی رہائش اور کھانے کا انتظام نہ ہو سکا، رات کو میاں اللہ ڈیوایا صاحب کو سرکارِ دو عالم ﷺ کے زیارت ہوئی، دیکھا کہ حضرت شاہجمالی سرکار ﷺ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جن کے صدقہ میں تمہیں سب کچھ مل رہا ہے ان سے بے پرواہی کی ہے؟" میاں اللہ ڈیوایا نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ! ان کے متعلق مولوی صاحبان(دیوبندی،وہابی) کہتے ہیں کہ یہ بدعتی ہے ،حضور اکرم ﷺ نے فرمایا : "جو مولوی ان پہ اعتراض کرتے ہیں وہ ان کے شاگردوں کے برابر بھی نہیں" ۔ (درج اللالی فی حیاتِ خواجہ شاہجمالی، ص:54)

وصال:
آپ کا وصال 8 رجب المرجب 1364 ہجری، 11 جون بمطابق 1945 بروز پیر کو ہوا، مزار پر انوار" سند یلہ شریف "ضلع ڈیرہ غازی خان میں مرجع خاص وعام ہے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-faiz-muhammad-shah-jamali
1👍1👌1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1👌1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-07-1444 ᴴ | 30-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
08-07-1444 ᴴ | 31-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
رافضی مجاوروں پر لعنت | اشعار
1👍1👌1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1👌1