🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-07-1444 ᴴ | 28-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-07-1444 ᴴ | 28-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1👌1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM

❤2👍1👌1

❤1👍1💯1
اللہ تعالیٰ ﷻ کے لئے واحد کا
صیغہ بہتر ہے یا جمع کا صیغہ؟
اعلیٰ حضرت رضی الله تعالیٰ عنه فرماتے ہیں: بہتر صیغہ واحد ہے کہ واحد احد کے لیے وہی انسب ہے ـ فتاوی رضویہ جدید جِلد¹¹ صفحہ²⁰⁸
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
حضور تاج الشریعہ، مفتی اختر رضا
خان ازہری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :
یہ وہابی کہتے ہیں اللہ فرماتے ہیں ـ اور اہلسنت و جماعت کا شعار یہ ہے کہ الله فرماتا ہے ـ
https://youtu.be/MzpS4pjUdFY
اللہ تعالیٰ کے لئے صیغۂ واحد یا جمع ؟

❤3💯2👍1
حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: پیر غلام جان مجددی ۔ لقب: مجددی ، سرہندی ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
علامہ مولانا پیر غلام مجدد بن عبد الحلیم بن عبد الرحیم بن خواجہ محمد ضیاء الحق بن خواجہ غلام نبی بن خواجہ غلام حسن بن خواجہ غلام محمد بن خواجہ غلام معصوم بن خواجہ محمد اسماعیل بن خواجہ محمد بن خواجہ محمد معصوم بن امام ربانی شیخ احمد سرہندی ۔ علیہم الرحمۃ والرضوان۔
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 6 رجب المرجب 1300ھ / مطابق 14 مئی 1883ء، بروز پیر بوقتِ صبح صادق علاقہ "مٹیاری" ضلع حیدر آباد میں ہوئی ۔ اب مٹیاری خود ایک ضلع بن چکا ہے ۔
تحصیلِ علم:
چار سال کی عمر میں آپ کی رسم بسم اللہ آپ کے جد امجد خواجہ عبدالرحیم نے کرائی، قرآن پاک آپ نے قاری عبد الرحمن متعلوی سے پڑھا، فارسی کی تعلیم جناب عزیز اللہ خان سلیمان خیل قندھاری سے اور عربی کی تعلیم علامہ محمد حسن اللہ صدیقی پاٹائی سے مٹیاری کی درگاہ شریف میں ہی حاصل کی ، سترہ سال کی عمر میں فارغ التحصیل ہوگئے۔ آپ کے والد گرامی نے تین سو علماء کی موجودگی میں آپ کو دستار فضیلت عطا فرمائی۔ اسی (80) علماء کے اجتماع میں آپ نےپہلی بارتقریرفرمائی جس کو سن کرعلماءبھی عش عش کراٹھے۔ مکۃ المکرمہ میں علامہ سید علی بن ظاہروتری اور حضرت مولانا عبدالحق الہ آبادی مہاجر مکی سے بطورِ برکت کتب حدیث پڑھیں اور سند حاصل کی۔عمدہ عمدہ کتابوں کا آپ کو بہت شوق تھا، یہی شوق تھا جس کے باعث آپ نے مدینہ منورہ سے اسی ہزار روپے کی نایاب کتابیں خرید فرمائیں۔ آج بھی آپ کے کتب خانے پرآپ کی خریدی ہوئی نایاب کتابوں کا ایک عظیم ذخیرہ موجود ہے۔
بیعت و خلافت:
آپ کو اپنے جد امجد خواجہ عبد الرحیم سے شرف بیعت حاصل تھا، اور اجازت و خلافت اپنے والد گرامی خواجہ عبد الحلیم سے حاصل تھی آپ کا سلسلہ طریقت اور سلسلہ نسب ایک ہی ہے جو اوپر مذکور ہوا۔
سیرت و خصائص:
شیخ الوقت، عالمِ ربانی، عارف اسرار یزدانی، صاحبِ علم و تقویٰ، خانوادۂ مجدد الفِ ثانی کے بطلِ جلیل حضرت علامہ مولانا پیر غلام جان سرہندی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ ۔ آپ ایک ہمہ گیر اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔ آپ کی زندگی ایک مومنانہ و مجاہدانہ تھی ۔ سیرت و کردار، علم و عمل، تقویٰ وطہارت، ہمدردی و اخوت تمام معاملات میں یادگارِاسلاف تھے۔جذبۂ حریت وغیرت آپ کی رگ وخون میں شامل تھا۔ یہی وجہ ہےکہ آپ نےانگریزوں کےخلاف اورمسلمانوں کی حمایت میں تمام تحریکوں میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
فرنگیوں سے نفرت:
آپ کو فرنگیوں اور انگریزوں سے اور ان کی حکومت سے سخت نفرت تھی ۔ آپ کو بڑی بڑی پیشکشیں کی گئیں، لیکن آپ نے سب کو ٹھکرا دیا ۔ تحریکِ خلافت کے دوران آپ بذریعہ ریل دورے پر جا رہے تھے کہ راستے میں انگریز کلکٹر مسٹر گپس نے آپ کو دیکھ کر آپ کے لئے شربت منگوایا لیکن آپ نے اس کا منگایا ہوا شربت پینے سےانکار کر دیا اور فرمایا: "کہ اگر اس گلاس میں شربت کی جگہ تمہارا خون ہوتا تو میں ضرور پیتا اس لئے کے تم ہمارے ترک بھائیوں کا خون پی رہے ہو" یہ سن کر انگریز کلکٹر کھسیانا سا ہو کر کہنے لگا کہ "شاید ان پر مذہبی جنون غالب آ گیا ہے ۔ "
قید و بند:
ترک موالات کی تحریک میں آپ نے بھر پور حصہ لیا اور سندھ کے چپہ چپہ پر جلسے کرکے انگریزوں کے مکرو فریب سے لوگوں کو آگاہ کیا ۔ کراچی کی عظیم کانفرنس میں انگریزوں کے خلاف جو فتویٰ صاد ر کیا گیا تھا اس میں علی برادران ، مولانا نثار احمد کانپوری کے علاوہ چھٹے نمبر پر آپ کے دستخط بھی تھے۔
اس جرم کی پاداش میں خالق دینا ہال کراچی میں آپ پر مقدمہ چلایا گیا اور آپ کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی سزا سننے کے بعد آپ نے فرمایا کہ قید تو میرا ورثہ ہے کیوں کہ میں غلامِ مجدد اور اولادِ مجدد ہوں جن کو جہانگیر بادشاہ نے قلعہ گوالیار میں نظر بند کر دیا تھا ۔ پھر ارشاد فرمایا:" کاش! آج مجھ پر یہ مقدمہ ہوتاکہ میں نے وقت کے انگریز بادشاہ جارج پنجم کو قتل کیا ہے اور اس کے خون سے میرے ہاتھ رنگے ہوتے"۔آپ نے بڑے تحمل سے یہ دوسال کا عرصہ جیل میں گزارا اور اس عرصہ میں قرآن پاک پورا حفظ کر لیا۔ آپ نے جیل میں بڑی بڑی صعوبتیں برداشت کیں ، سردی کی راتوں میں آپ کی کوٹھڑی کے اندر ٹھنڈا پانی چھوڑ دیا جاتا تھا۔ تاکہ آپ ساری رات کھڑے ہو کر گزاریں اور نماز نہ پڑھ سکیں، بتیاں بند کر دی جاتی تھیں تاکہ آپ تلاوت قرآن پاک نہ کر سکیں ۔

ملی خدمات:
تحریک ہجرت ہو یا تحریک خلافت ، تحریک انجمن ہلال احمر ہو یا تحریک مسجد منزل گاہ ، تحریک ترک موالات ہویا تحریک پاکستان آپ نے ہر سیاسی اور مذہبی تحریک میں بھر پور کردار ادا کیا۔ انجمن ہلال احمر کے لئے صرف مٹیاری سے بارہ ہزار روپے جمع کروایا۔ انجمن خدام کعبہ کی تحریک کے لئے تمام سندھ سے ہزاروں روپے جمع کرکے بمبئی علی برادران کو بھیجوایا آپ ایک عرصہ تک جمعیت علمائے ہند کے سر کردہ رہنما رہے لیکن جب علماء اہل سنت نے جمعیت سے استعفی دیا تو آپ بھی مستعفی ہو گئے تھے ۔ آپ نے ہندووں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ ہندوو ں کے کچھ قرض آپ کے ذمہ تھے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کانگریس میں شامل ہو جائیں تو ہم تمام قرضہ معاف کر دیں گے ورنہ ڈگری جاری کروادیں گے اس کے جواب میں آپ نے اپنی زمین فروخت کرکے ان کے قرضے اتار دیئے مگر اپنے ایمان کا سودانہ کیا۔
تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کی آپ نے ہر طرح سے بھر پور مدد کی اور اس کی ترقی کے لئے بھر چونڈی شریف کے پیرمولاناعبدالرحمن قادری اور عبدالرحیم شہید کے ہمراہ آپ نے پورے سندھ کا دورہ کیا۔ آپ نے اپنی ساری زندگی ر شدو ہدایت اور تبلیغ میں گزاری ہر مذہبی تحریک میں آپ پیش پیش نظر آتے تھے۔ مسجد کانپور کا جھگڑا ہوا تو مولانا محمد علی جوہر نے تار دےکر آپ کو بلایا آپ فورا ً کانپور پہنچے اورفیصلہ ہونے تک وہیں رہے اور ڈٹ کر حکومت وقت کا مقابلہ کیا۔
پاکستان بننے کے بعد ہندوستان سے مہاجرین کی آمد پر آپ نے اپنا گھر خالی کر دیا اور اس میں ان کو بسایا حتیٰ کے سونے کیلئے بستر اور کھانے پینے کے برتن تک ان کے استعمال کیلئے دے دیئے ۔ ان کے لئے مکانوں کا بندوبست فرمایا ان کو رہائش کے لئے سہولتیں مہیا کیں ۔حیدر آباد میں سب سے پہلے "سلاوٹ پارے سے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس "کی ابتدا آپ ہی نے فرمائی ۔ حیدر آباد شہر کی سب سے بڑی جامع مسجد آزاد میدان کی بنیاد بھی حضرت مفتی محمد محمود الوری کے ساتھ مل کر آپ ہی نے رکھی اور اس کی پہلی کمیٹی کے سب سے پہلے صدر بھی آپ ہی تھے۔الغرض آپ کی تمام زندگی ایک مجاہدانہ زندگی تھی۔خطۂ باب الاسلام سندھ آپ کی برکت وروحانیت سےفیض یاب ہوا۔
تاریخِ وصال:
آپ کا وصال بروز منگل صبح نو بجے 16 جمادی الاخری 1377ھ / مطابق 7 جنوری 1958ء کو حیدر آباد میں ہوا ۔ پھر آپ کو حسبِ وصیت "مٹیاری" میں سپردِ خاک کیا گیا ۔
وفات سے قبل اپنے جد امجد خواجہ ضیاء الحق کے یہ اشعار آپ کے وردِ زبان تھے۔
بصدیقیت خریدارم عمر را دوست میں دارم
چہارم حیدر صفدر کہ باشد ساقی کوثر
فدا سازم دل و جاں را بعثمان یارسول اللہ
اما ماں را شوم چاکر بایقاں یارسول اللہ
ماخذ و مراجع:
انوار علمائے اہلسنت سندھ ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-peer-ghulam-jan-mujaddadi-sirhandi

scholars.pk
Hazrat Peer Ghulam Jan Mujaddadi Sirhandi
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام و نسب:
آپ کا اسمِ گرامی محمد ہاشم ـ کنیت: ابو عبد الرحمن ـ القاب: شیخ الاسلام ، شمس الملت والدین ، اور مخدوم المخادیم ہیں ۔
آپ کا شجرۂ نسب اس طرح ہے:
محمد ہاشم بن عبد الغفور بن عبد الرحمن بن عبد اللطیف بن عبد الرحمن بن خیر الدین حارثی (رحمہم اللہ تعالیٰ) ۔
تاریخِ ولادت:
بروز جمعرات 10 ربیع الاول 1104ھ بمطابق 1292ء کو بٹھورہ شہر ( ضلع ٹھٹھہ ، سندھ ) میں ہوئی ۔
تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی، صرف 6 ماہ میں قرآنِ مجید مکمل کیا، باقی علوم کی تکمیل حضرت مخدوم محمد سعید اور مولانا محمد ضیاء الدین سے کی ۔ علومِ حدیث آپ نے مخدوم محمد معین ٹھٹھوی سے حاصل کیے ۔ تمام علوم و فنون 9 سال کے مختصر عرصے میں حاصل کیے ۔
بیعت و خلافت:
قطبِ ربانی سید سعد اللہ قادری بن سید غلام محمد سورتی قادری علیہ الرحمہ (المتوفیٰ 1138ھ) کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے ۔ حضرت نے آپ کو خرقۂ خلافت عطا فرمایا ۔
سیرت و خصائص:
شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مخدوم المخادیم ، سند الاقالیم ، ملجأ الفقھاء والمحدثین نسباً حارثی (پنھور ) مسلکا حنفی ، مشربًا قادری اور مولدًا سندھی تھے ـ
شیخ الاسلام علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی علم و فضل، معرفت و عرفان اور تصوف و ایقان کے بے تاج بادشاہ تھے ۔
حضرت مخدوم صاحب قدس سرہ العزیز کو علمی دنیا اور مذہبی تاریخ میں ایک خاص اہمیت اور عظمت حاصل ہے ۔ وہ ذاتِ فرشتہ صفات ایک رحمت کا خورشید تھا جو خلقِ خدا کو بہم روشنی پہنچاتا تھا، اور رحمت کا ایک بادل تھا کہ دنیا اس عنایت کی بارش سے فیض حاصل کرتی تھی ۔
تقریبًا نصف صدی تک ان کی خانقاہ علم و فضل کا گہوارہ اور ارشاد و تلقین کا مرکز رہی ۔ ہزاروں تشنگانِ علم نے وہاں آ کر اپنی پیاس بجھائی اور سینکڑوں گم گشتگان علم نے وہاں آکر روشنی حاصل کی ۔
آپ بتاریخ ۹ رجب المرجب بروز جمعرات ۱۱۳۶ھ مدینہ طیبہ میں سر کار دو عالم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوئے جس کو آپ نے بطور یاد داشت ایک کتاب کے حاشیہ میں تحریر فرمایا ۔ " بندہ روضۂ رسول اکرم ﷺ پر حاضر ہوا اور صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا تو سرکار دو عالم ﷺ نے اس حقیر کو جواب دیا اور فرمایا: " وعلیکم السلام یا محمد ھاشم التتوی ۔ " اس سے بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ کو دربارِ رسالت مآب ﷺ میں کیا مرتبہ حاصل ہے ۔
حضرت شیخ الاسلام قدس سرہ العزیز کی زندگی کا تخصص ہی عشق رسول اکرم ﷺ تھا ۔ عشق رسالت مآب ﷺ آپ کو ورثہ میں ملا تھا ۔ جس کا اثر آپ کی زندگی پر نمایاں نظر آتا تھا ۔ آپ کا سب کچھ سنت رسول ﷺ کے مطابق ہوتا تھا ۔
آپ سنت مطہرہ کا بہترین نمونہ تھے ۔ آپ کی تعلیمات و ارشادات سے غیر مسلمین کی کثیر تعداد دائرہ اسلام میں داخل ہوئی ۔ اسی طرح سندھ کے عوام اہلِ سنت کے عقائد آپ کی ذاتِ والا صفات سے محفوظ ہوئے ۔ آپ نے اہلِ اسلام کے لئے تصانیف کا مفید ذخیرہ یاد گار چھوڑا ہے ۔
وصال:
بروز جمعرات 6 رجب المرجب 1174ھ / بمطابق 1716ء کو آپ کا وصال ہوا ـ
مزار مبارک:
شہر مکلی ( ضلع ٹھٹھہ ) میں آپ کا مزار مبارک مرجع خلائق ہے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/sheikh-ul-islam-allama-makhdoom-hashim-thathwi

Hazrat Sheikh-ul-Islam Allama Makhdoom Hashim Thathwi