🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-06-1444 ᴴ | 12-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-06-1444 ᴴ | 12-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
👍21
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍2
حضرت شیخ سید محمد بن قطب عالم سہروردی الملقب بہ شاہ عالم احمد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ قطبِ عالم کے بیٹے تھے، آپ کا نام شاہ منجھن لقب شاہ عالم تھا۔ آپ کی قبر احمدآباد میں ہے۔ آپ کا روضہ اس علاقہ کے رہنے والے لوگوں کی زیارت گاہ ہے اور ایک ایسے پاکیزہ، بلند لطیف اور نظیف علاقہ میں واقع ہے جو بہت کشادہ اور وسیع خطہ ہے، جمعرات کو شہر کے اچھے اور بُرے سبھی لوگ آپ کے مزار پر جاتے اور رات بھر وہیں رہتے ہیں ۔

مشہور ہے کہ شاہ عالم کی تصوف اور سلوک میں کچھ عجیب سی حالت تھی، اکثر اوقات آپ پر مستی کا عالم چھایا رہتا تھا کبھی کبھی ریشمی لباس بھی پہن لیا کرتے تھے اور ملامتیہ فرقے کے پیرو کار نظر آتے تھے لیکن اس کے باوجود آپ کی ولایت پر کھلے اور واضح دلائل موجود تھے اور شیخ احمد کھتو آپ کی تربیت و ارشاد کے ذمہ دار تھے، آپ کثیر الکرامات بزرگوں میں تھے ـ

۸۸۰ھ میں آپ نے وفات پائی جس کے عدد کو لفظ فخر ظاہر کرتا ہے ۔ شیخ قطب عالم اور شاہ عالم کے کچھ خلفاء بھی احمد آباد میں مدفون ہیں ۔ گجرات کے مشہور شہر پٹن میں خاص طور پر شیخ نظام الدین اولیاء کے مشہور خلیفہ شیخ حسام الدین ملتانی کا مزار بہت مشہور ہے جن کا ذکر پہلے کیا جاچکا ہے۔ یہ علاقہ ایسا ہے کہ یہاں سے عشق و محبت کی خوشبو آتی ہے اور اس کے جنگلوں اور کھنڈروں سے ولایت کی برکت کے انوار درخشاں معلوم ہوتے ہیں، یہ شہر ہمیشہ اہلِ دل کی آماج گاہ ہے اس لیے آج بھی اس میں اہل دل بستے ہیں ۔

آپ اپنے وقت کے علماء اور مقبول لان درگاہ رب العزت لوگوں میں سے تھے اور آپ کی برکات کے اثرات اب تک اس شہر میں نظر آتے ہیں ۔ اخبار الاخیار ـ

حضرت شاہ عالم (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت شاہ عالم سے عالم کی زینت ہے۔

خاندانی حالات:
آپ مخدوم جہانیاں جہانیاں گشت کے بیٹے سید جلال الدین بخاری کے پر پوتے ہیں ۔

والد:
آپ کے والد کا نام سید برہان الدین ہے، جو قطب عالم کے لقب سے مشہور ہیں۔

نام:
آپ کا نام مجھن ہے ۔

لقب:
آپ کا لقب شاہ عالم ہے ۔

بیعت و خلافت:
آپ اپنے والد حضرت قطب عالم کے مرید اور خلیفہ ہیں ۔ آپ نے حضرت شیخ احمد کھٹو سے بھی فیض پایا تھا اور نعمت سے مالا مال ہوئے تھے ۔

وصال:
آپ ۸۸۰ھ میں جوار رحمت میں داخل ہوئے ۔ ۱؎ مزارِ مبارک: احمد آباد میں ہے ۔

سیرت:
آپ استغراق میں محو رہتے تھے، اکثر قیمتی لباس زیب تن فرماتے تھے۔ آپ اپنے کول وگوں سے چھپانے کی کوشش کرتے تھے، مشرب آپ کا ملامتیہ تھا، آپ صاحب کرامت بزرگ تھے ۔ ۱؎

حواشی:
ا؎ اخبار الاخیار (اردو ترجمہ) ص:۳۲۵

ماخذ و مراجع:
( تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-syed-muhammad-shah-alam-ahmadabadi-soharwardi
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
شہزادئ رسول ﷺ ، حضرت سیّدۃ النّساء فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تبارک و تعالٰی عنہا

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
سیّدہ فاطمہ ۔ کنیت: اُمّ الحسنین ۔ اَلقاب: زہرا، بتول، سیّدۃ النساء، خاتونِ جنّت، مخدومۂ کائنات، طیّبہ، طاہرہ ،عابدہ، زاہدہ، وغیرہ ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
سیّدۃ النسآء فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا بنتِ سیّدالانبیا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن ہاشم بن عبدِ مناف (علیہم الرحمۃ والرضوان) ۔ آپ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں، اور رسولِ اکرم ﷺ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں ۔

فاطمہ کی وجہِ تسمیہ:
سرورِ عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا: انما سمیت فاطمۃ لان اللہ تعالٰی فطمھا و محبیھا عن النار: (ترجمہ: یعنی میری بیٹی کا نام ’’فاطمہ‘‘ اس لیے رکھا گیا ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اور اس کے محبین کو دوزخ سے سے آزاد کر دیا ہے۔) (کَنْزُ الْعُمَّال، ج:12، حدیث:34222) ـ

تاریخِ ولادت:
اِعلانِ نبوّت سے پانچ سال یا ایک سال قبل مکۃ المکرمہ میں آپ کی ولادت ہوئی ۔ بقولِ بعض آپ کی ولادتِ باسعادت 20 جمادی الاخری بروز جمعۃ المبارکہ کو ہوئی ۔

فضائل و مناقب:
تصویرِ مصطفیٰ ﷺ:
اُمّ المومنین سیّدہ عائشہ صدّیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے چال ڈھال، شکل و صورت اور بات چیت میں سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی کو حضور ﷺ سے مشابہ نہیں دیکھا ۔ (سننِ ابو داؤد) ـ

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
الا ترضین ان تکونی سیدۃ نسآء اھل الجنۃ او نسآء العالمین (ترجمہ: کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تم سارے جہاں اور جنّت کی عورتوں کی سردار ہو؟) (بخاری، 1:532، مسلم جلد دوم:290) ـ

سیّدہ کی خوشی و ناراضگی
اللہ تعالیٰ کی خوشی و ناراضگی:

حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: فاطمۃ بِضعۃ منی فمن اغضبہا اغضبنی و فی روایۃٍ یرینی ما اراھا و یو ذینی ما اذا ھا فاطمہ میرے گوشت کا ٹکڑا ہے، جس نے اس کو ناراض کیا اس نے مجھ کو ناراض کیا اور اضطراب میں ڈالے گی مجھے وہ چیز جو اس کو اضطراب میں ڈالے اور دوسری روایت میں ہے کہ مجھے تکلیف دیتی ہے وہ چیز جو اس کو تکلیف دے ۔ (بخاری ، 1:532) ـ

قیامت کے دن ندا ہوگی
اہلِ محشر اپنی نگاہوں کو جھکالیں:

حضور سیّدِ عالم ﷺ نے فرمایا ہے کہ روزِ قیامت ایک ندا ہوگی: اذا کان یوم القیامۃ نادٰی منا دیا من وّراء الحجاب یا اھل الجمع غضوا ابصارکم و نکّسوا رؤسکم حتی تمّر فاطمۃ بنت محمد صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم فتمر و معہا سبعون الف جاریۃ من حورالعین کمر البرق (ترجمہ: قیامت کے دن ایک ندا کرنے والا ندا کرے گا پردہ میں سے اے محشر والو! اپنی نگاہوں کو جھکا لو اور اپنے سروں کو جھکا لو یہاں تک کہ سیّدہ فاطمہ بنتِ محمد ﷺ گذر جائیں، چنانچہ سیّدہ ستر ہزار حوروں کے ساتھ برق کی طرح گزر جائیں گی) ـ (المستدرک، 3:161) ـ

سیّدہ کا نکاح:
سن 2 ہجری میں غزوۂ بدر سے واپسی کے بعدماہِ رمضان میں مولائے کائنات سے آپ کا نکاح ہوا ۔ اس وقت آپ کی عمر 15 سال، اور مولا علی کی عمر 21 سال تھی ۔ رخصتی ذو الحجہ میں ہوئی ۔

سیّدہ کا جہیز:
ایک چادر، ایک تکیہ، چمڑے کا گدّا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی، دو چکیاں اور پانی کے لیے دو مشکیزے، یہ ہے دونوں جہانوں کے سردار ﷺ کی لاڈلی بیٹی کا جہیز کہ صرف وہ اشیا دیں جو روز مرہ استعمال میں آتی ہیں ۔

وصال:
حضورِ اکرم ﷺ کے وصال کے 6 ماہ بعد 3 رمضان المبارک 11ھ منگل کی رات میں آپ کی وفات ہوئی اور جنّت البقیع میں مدفون ہوئیں ۔ نمازِ جنازہ سیّدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پڑھائی ۔ (کنز العمّال ۔ حدیث:42856؛ شرح العلامۃ الزرقانی، الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرام علیہ و علیہم الصلاۃ والسلام، ج:4، ص:342) ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/daughter-of-holy-prophet-muhamamd-hazrat-bibi-fatima
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-06-1444 ᴴ | 12-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-06-1444 ᴴ | 13-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1