🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.87K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.81K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت فقیہ ابو اللیث سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
نصر بن محمد ۔ کنیت: ابو اللیث ۔ لقب: الفقیہ الحنفی، اور امام الھدیٰ ہے ۔ فقیہ ابو اللیث سمرقندی سے ہی معروف عام و خاص ہیں ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
فقیہ ابواللیث نصر بن محمد بن احمد بن ابراہیم ۔ علیہم الرحمہ ۔

والد محترم:
آپ علیہ الرحمہ کے والد علیہ الرحمہ اپنے وقت کے عظیم فقیہ تھے ۔

تاریخِ ولادت:
امام ابواللیث سمرقندی علیہ الرحمہ ازبکستان کے مشہور شہر "سمرقند" میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
آپ نے کئی جید اساتذہ و مشائخ سے علمی استفادہ کیا ۔ جن سے سب سے زیادہ علمی استفادہ کیا ۔ ان کے نام یہ ہیں: محمد بن ابراہیم التوزی، والدِ گرامی ۔ فقیہ ابو جعفر الہندوانی ۔ مفسر و محقق محمد بن الفضل بلخی ۔ خلیل بن احمد قاضی ۔ علیہم الرحمہ ۔

سیرت و خصائص:
فخر الاحناف، فقیہ الاحناف، امام الہدیٰ، فقیہِ اعظم، محدث جلیل، مفسرِ کبیر، فاضلِ عظیم، حضرت ابواللیث نصر بن محمد سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ
۔

آپ کا شمار فقہِ حنفی کے عظیم فقہاء میں ہوتا ہے ۔ آپ کی کتب اور اقوال کی اہمیت ہر زمانے میں مسلم رہی ہے ۔ آپ کی شہرت و عظمت کا اہم سبب آپ کا تصوف و علم الاخلاق کی طرف رجحان تھا ۔ اسی طرح علم و فقاہت کے ساتھ زہد و تقویٰ اور طہارت نے آپ کی عظمت کو چار چاند لگا دِئے ۔

صاحبِ حدائق الحنفیہ فرماتے ہیں:
علمائے بلخ میں سے امام کبیر فاضل بے نظیر فقیہ جلیل القدر محدث وحید العصر زاہد متورع ۔ ایک لاکھ حدیثیں یاد تھیں ۔ کتبِ امام محمد و امام وکیع و عبد اللہ بن مبارک اور امالی امام ابو یوسف وغیرہ آپ کو حفظ تھیں ۔

تصنیفات:
آپ علیہ الرحمہ نے قرآن شریف کی تفسیر چار جلدوں میں اور کتاب نوادر الفقہ و خزانۃ الفقہ و تنبیہ الغافلین و بستان الغافلین و بستان العارفین و شرح جامع صغیر و تاسیس النظائر و مختلف الروایۃ و نوازل و عیون اور مختلف فتاویٰ وغیرہ تصنیف کِیے ۔

آپ علیہ الرحمہ کا مبارک قول:
آپ کا قول تھا کہ قیامت کے دن میرے نامۂ اعمال میں سے فضول کوئی چیز نہیں نکلے گی، اور میں نے جب سے دائیں ہاتھ کو بائیں سے پہچانا ہے، (یعنی جب سے ہوش سنبھالا ہے) جھوٹ نہیں بولا اور نہ کسی کے ساتھ برائی کا اس قدر بھی ارادہ کیا ہے کہ جس قدر جانور اپنے سر کو پانی میں مارتا ہے اور پھر اٹھا لیتا ہے ۔

آپ کہتے تھے کہ جو شخص علم کلام کے ساتھ مشغول ہُوا اُس کا نام زمرۂ علماء سے محو کر دینا چاہئے، (جس کا مطلب شہرت و دنیاوی منفعت ہو) آپ کے زہد و ورع کا اندازہ اس واقعہ سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے ۔

منقول ہے:
کہ ایک دفعہ آپ تجارت کی غرض سے روانہ ہوئے، راستے میں رہزنوں نے آپ کے قافلے کو لوٹ لیا ۔ جب انہوں نے سامان کے بورے کھولے تو کئی بورے ایسے پائے جن میں صرف ڈھیلے بھرے ہوئے تھے ۔ رہزن اس بات پر بڑے حیران ہوئے اور اہل قافلہ سے اس امر کو دریافت کیاکہ یہ کیا معاملہ ہے؟

انہوں نے کہا:
شیخ ابو اللیث سے پوچھو ۔ کیونکہ یہ مٹی کے ڈھیلے انھوں نے ہی ڈالے تھے ۔ جب چوروں نے آپ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: یہ ڈھیلے ہم نے استنجاء کے لئے اپنی مملوکہ زمین سے لادے ہیں تاکہ غیر کی زمین سے استنجاء کے لیے ڈھیلا نہ اٹھانا پڑے ۔ رہزنوں کو یہ بات سن کر بڑا خوف پیدا ہوا اور سب نے تائب ہو کر قافلہ کا مال واپس کر دیا، اور متقی و پرہیز گار بن گئے ۔

شیخ ابو اللیث سمرقندی علیہ الرحمہ نے کئی مفید اور یادگار کتب بطورِ صدقۂ جاریہ چھوڑی ہیں ۔

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 11 جمادی الاخریٰ 373ھ / مطابق 18 نومبر 983ء بروز منگل ہوا ۔ قبر سمرقند میں مرجعِ خلائق ہے ۔

سمرقند کے لوگوں نے آپ کی وفات کے افسوس میں ایک ماہ تک دُکانیں نہ کھولیں اور ان کا ارادہ تھا کہ اورا یک ماہ نہ کھولیں گے مگر حاکم نے ان کو سمجھا کر کھلوا دیں ۔

ماخذ و مراجع:
حدائق الحنفیہ ۔ اردو دائرہ معارف اسلامیہ ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-faqih-abu-lais-samarqandi-balkhi
1