🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.87K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.81K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩)
⚡️ سیندھی پینا ⚡️

(سئل) مفتیان اکرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ کیا سیندھی پینا کیسا ہے؟ یہ زیادہ تر آندھرا پردیش میں استعمال کرتے ہیں یہ دھوپ میں رکھنے پر نشہ چڑھتا ہے مگر جوں کا توں پی لیا جائے تو نشہ نہيں چڑھے گا اور جسم کی گرمی کو بھی دور کرتا ہے.
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
(فأجاب) ہر بہنے والی چیز جو نشہ دے اس کا قطرہ قطرہ نجس اور اس کا پینا حرام ہے. سیندھی جو دھوپ میں جوش پا کر مسکر ہوجائے اس کا بھی یہی حکم لیکن وہ سیندھی کہ مسکر نہ ہوئی اگر پاک برتن میں ہو تو حلال وطیب ہے اور اس کا پینا جائز.
قال الإمام رحمه الله: اگر کورا گھڑا وقت مغرب باندھیں اور وقت طلوع اتار کر اسی وقت استعمال کریں تو اس (تاڑی) میں جوش نہیں آتا یہ اگر ثابت ہوتو اس وقت تک وہ حلال وطاہر ہوتی ہے جب جوش لائی ناپاک وحرام ہوئی. (فتاوی رضویہ، ١٠٠/٢٥) والله اعلم بالصواب.

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

https://t.me/fmfoundation
1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩)
⚡️ نماز وتر میں دعائے قنوت کا حکم ⚡️

(سئل) وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا کیا ہے سنت ہے یا واجب یا مستحب. کتب معتبرہ سے جواب عنایت فرمائیں.
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
(فأجاب) وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے. اس کے لیے کوئی دعا مقرر نہیں کہ وہی پڑھنا واجب ہے.تبیین میں ہے:
ليس في القنوت دعاء مؤقت. بدائع میں فرمایا: لو قرأ غيره جاز ولو قرأ معه غيره كان حسنا. (تبیین الحقائق، ١٧٠/١؛ بدائع الصنائع، ٢٧٣/١)
ہاں، معروف دعائے قنوت
{اللهم انا نستعينك.. الخ} پڑھنا سنت ہے. قال المجدد رحمه الله: دعائے قنوت (ای: اللهم إنا نستعينك.. الخ) اگر یاد نہیں یاد کرنا چاہئے کہ خاص اس کا پڑھنا سنت ہے، اور جب تک یاد نہ ہو {اللهم ربنا اتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار} پڑھ لیا کرے. (فتاوی رضویہ، ٤٨٥/٧) وقال: ہر دعا پڑھنے سے واجب قنوت ساقط ہوجاتا ہے. (فتاوی رضویہ، ٤٨٤/٧)
⚡️⚡️
کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✰محمد التمش انصاری مصباحی✰)
🌹 معذور کا کرسی پر نماز پڑھنا 🌹

Salam..

Kiya hamila aurat kly kursi pr baith kar namz padhna jaiz hai jb k wo jhuk kar sajda karne s qasir hu.........or dr ne ihtiyati ki taaaid ki hu......


Barai khak e madina jawaab inayat farmai



وعلیکم السلام و رحمة الله تعالى وبركاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب: حاملہ عورت اگر رکوع اور سجود پر قادر نہیں ہے تو بہتر یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے۔ در مختار میں ہے:
فَلَوْ قَدَرَ عَلَيْهِ دُونَ السُّجُودِ نُدِبَ إيمَاؤُهُ قَاعِدًا۔ (الدر المختار، باب شروط الصلواۃ)
ترجمہ: اگر قیام پر قادر ہے مگر سجدہ نہیں  کر سکتا تو اسے بہتر یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے پڑھے۔
واللہ و رسولہ اعلم۔
📝 محمد التمش انصاری مصباحی
۱۶/ جمادی الآخرۃ ۱۴۴۰ھ
1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩)
مردہ بچہ کی نماز جنارہ پڑھنا ⚡️

(مسئلہ) مردہ بچہ پیدا ہوا اور اس کا جنازہ پڑھا گیا کیا اس کا جنازہ پڑھنے والے گناہگار ہوں گے؟
⚡️⚡️⚡️⚡️
(الجواب) اگر بچہ مرا ہوا پیدا ہوا پھر بھی نماز جنازہ پڑھی گئی، پڑھنے والے گناہگار نہیں ہوں گے. والله تعالی اعلم
⚡️⚡️⚡️⚡️
کتبه: الشیخ محمد ساجد المصباحی

⚡️⚡️⚡️⚡️
الجواب صحيح وصواب
امام اعظم اور صاحبین سے جو مروی ہے کہ مردہ پیدا ہونے کے بچے کی نماز نہ پڑھی جائے یہ عدم وجوب پر دلیل ہے. یعنی مردہ پیدا ہونے بچہ کی نماز جنازہ واجب نہیں. ادا کر لی تو گناہ نہ ہوگا. والله تعالی اعلم.
کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✰محمد التمش انصاری مصباحی✰)
🌹 نماز جنازہ پڑھے بغیر میت کو دفن کرنا 🌹


ایک بچہ پیدا ہوا دو گھنٹے بعد مر گیا بغیر نماز جنازہ پڑھے اسکو دفن کر دیا تو اسکے لیۓ کیا حکم ہے جواب عنایت فرماٸیں



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب۔ میّت کو بغیر نماز پڑھے دفن کر دیا اور مٹی بھی دے دی گئی تو اب اس کی قبر پر نماز پڑھیں ، جب تک پھٹنے کا گمان نہ ہو اور مٹی نہ دی گئی ہو تو نکالیں  اور نماز پڑھ کر دفن کریں  اور قبر پر نماز پڑھنے میں  دنوں  کی کوئی تعداد مقرر نہیں  کہ کتنے دن تک پڑھی جائے کہ یہ موسم اور زمین اور میّت کے جسم و مرض کے اختلاف سے مختلف ہے، گرمی میں  جلد پھٹے گا اور جاڑے میں  بدیر تر یا شور زمین میں  جلد خشک اور غیر شور میں  بدیر فربہ جسم جلد لاغر دیر میں۔ ( بہار شریعت، ج: ۴، ص: ۸۴۵، موبائل ایپ)
واللہ اعلم۔
1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩)
⚡️ ہاتھ/ گلے میں دھاگہ باندھنا ⚡️

(مسئلہ) لڑکا یا لڑکی کا ہاتھوں میں یا گلے میں کالا دھاگے باندھنا کیسا ہے؟
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
(الجواب) دَم کیا ہوا دھاگہ باندھنے میں حرج نہیں لیکن بغیر دم کیا ہوا دھاگہ بلا وجہ باندھنا منع ہے کہ یہ شرفاء کا طریقہ نہیں اور ایسا دھاگہ باندھنا جو کفار کا شعار ہے جیسے راکھی کا دھاگہ وغیرہ، ناجائز و حرام ہے اس لیے کہ شارع علیہ السلام نے ہمیں غیر کے تشبہ سے منع فرمایا ہے.
قال رسول الله ﷺ: من تشبه بقوم فهو منهم. والله اعلم بالصواب
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
کتبه: شمشیر رضا، اخلاق احمد العطاری کامروی

⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
الجواب صحيح
ابو حماد قادری المصباحی
1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✮شمشیرِ رضا✮)
🌹کرایہ کے مکان کو آگے کرائے پر دینا کیسا🌹

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سب حال یہ ہے اگر کسی شخص نے مکان کرائے پر لیا  اس مکان کو دوسرے شخص کو کرائے پر دے دیا یہ دینا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں

المستفتی: نوشاد عالم

❤️الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب❤️

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کرایہ دار شخص کا اپنے کرائے کے مکان کو آگے کسی اسر شخص کو کرائے پر دینا شرعاً جائز و درست ہے.

جیسا کہ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ (المتوفی 1367ھ) فرماتے ہیں:

"دکان یا مکان کو کرایہ پر لیا اُس میں خود بھی رہ سکتا ہے دوسرے کو بھی رکھ سکتا ہے مفت بھی دوسرے کو رکھ سکتا ہے کرایہ پر بھی اگرچہ مالک مکان یا دکان نے کہہ دیا ہوکہ تم اس میں تنہا رہنا."

(بہار شریعت، ج 3، ص 122، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

والله اعلم بالصواب

كتبه:
شمشیرِرضا
اخلاق احمد العطاری کامروی
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
09-06-1444 ᴴ | 02-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
10-06-1444 ᴴ | 03-01-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1