🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-06-1444 ᴴ | 31-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-06-1444 ᴴ | 31-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
نیا سال مبارک ماہ محرم الحرام میں
نئے سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟
https://t.me/islaamic_Knowledge/42833
نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟
https://t.me/islaamic_Knowledge/42834
ہیپی نیو ایئر یا نیا سال مبارک کہنا کیسا؟
https://t.me/islaamic_Knowledge/42835
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
📜 نحس سے متعلق مسائل شرعیہ 📜
📖 بہارِ شریعت جِلد³ حصہ¹⁶ صفحہ⁵⁰² اور صفحہ⁶⁵⁹
خلیفۂ اعلیٰ حضرت، حضور صدر الشریعہ، بدر الطریقہ، حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمة الله تعالیٰ علیه
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
حدیث ۱۵: صحیح بخاری میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی، کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’عدویٰ نہیں، یعنی مرض لگنا اور متعدی ہونا نہیں ہے اور نہ بد فالی ہے اور نہ ہامہ (4) ہے، نہ صفر (5) اور مجذوم سے بھاگو، جیسے شیر سے بھاگتے ہو۔‘‘ (6)
➻═══════════➻
4… ہامہ سے مراد اُلُّو ہے، زمانۂ جاہلیت میں اہل عرب اس کے متعلق مختلف قسم کے خیالات رکھتے تھے اور اب بھی لوگ اس کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ جو کچھ بھی ہو حدیث نے اس کے متعلق یہ ہدایت کی ہے کہ اس کا اعتبار نہ کیا جائے۔ ۱۲ منہ
5… ماہ صفر کو لوگ منحوس جانتے ہیں، حدیث میں فرمایا: یہ کوئی چیز نہیں ۔ ۱۲ منہ
6… ’’ صحیح البخاري ‘‘ ،کتاب الطب، باب الجذام، الحدیث: ۵۷۰۷، ج:۴، ص:۲۴ ۔

[ بہارِ شریعت جِلد³ حصہ¹⁶ صفحہ⁵⁰² ]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
مسئلہ ۳۸: ماہ صفر کو لوگ منحوس جانتے ہیں اس میں شادی بیاہ نہیں کرتے لڑکیوں کو رخصت نہیں کرتے اور بھی اس قسم کے کام کرنے سے پرہیز کرتے ہیں اور سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں، خصوصاً ماہ صفر کی ابتدائی تیرہ تاریخیں بہت زیادہ نحس مانی جاتی ہیں اور ان کو تیرہ تیزی کہتے ہیں یہ سب جہالت کی باتیں ہیں ۔

حدیث میں فرمایا کہ ’’صفر کوئی چیز نہیں ۔‘‘ (3) یعنی لوگوں کا اسے منحوس سمجھنا غلط ہے ۔ اسی طرح ذیقعدہ کے مہینہ کو بھی بہت لوگ بُرا جانتے ہیں اور اس کو خالی کا مہینہ کہتے ہیں یہ بھی غلط ہے اور ہَر ماہ میں ۳، ۱۳، ۲۳، ۸، ۱۸، ۲۸ کو منحوس جانتے ہیں یہ بھی لغو بات ہے ۔

مسئلہ ۳۹: قمر در عقرب یعنی چاند جب برج عقرب میں ہوتا ہے تو سفر کرنے کو بُرا جانتے ہیں اور نجومی اسے منحوس بتاتے ہیں اور جب برج اسد میں ہوتا ہے تو کپڑے قطع کرانے اور سلوانے کو بُرا جانتے ہیں ۔ ایسی باتوں کو ہر گز نہ مانا جائے، یہ باتیں خلافِ شرع اور نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں ـ

مسئلہ ۴۰: نجوم کی اس قسم کی باتیں جن میں ستاروں کی تاثیرات بتائی جاتی ہیں، کہ فلاں ستارہ طلوع کرے گا تو فلاں بات ہوگی، یہ بھی خلافِ شرع ہے ۔ اس طرح نچھتروں کا حساب کہ فلاں نچھتر سے بارش ہوگی یہ بھی غلط ہے، حدیث میں اس پر سختی سے انکار فرمایا ۔ (4)

مسئلہ ۴۱: ماہ صفر کا آخر چہار شنبہ ہندوستان میں بہت منایا جاتا ہے، لوگ اپنے کاروبار بند کر دیتے ہیں، سیر و تفریح و شکار کو جاتے ہیں، پوریاں پکتی ہیں اور نہاتے دھوتے خوشیاں مناتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے اس روز غسلِ صحت فرمایا تھا اور بیرونِ مدینۂ طیبہ سیر کے لیے تشریف لے گئے تھے ۔ یہ سب باتیں بے اصل ہیں، بلکہ ان دِنوں میں حضور اکرم ﷺ کا مرض شدت کے ساتھ تھا، وہ باتیں خلافِ واقع ہیں ـ

اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس روز بلائیں آتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں بیان کی جاتی ہیں سب بے ثبوت ہیں، بلکہ حدیث کا یہ ارشاد لاصفر ۔ (1) یعنی صفر کوئی چیز نہیں ۔ ایسی تمام خرافات کو رد کرتا ہے ۔
➻═══════════➻
3… ’’ صحیح البخاري ‘‘ ،کتاب الطب، باب لا ہامۃ، الحدیث: ۵۷۵۷، ج:۴، ص:۳۶ ۔
4…’’ المعجم الأوسط ‘‘ ،الحدیث: ۸۱۸۲، ج:۶، ص:۱۱۱ ۔
1… ’’ صحیح البخاري ‘‘ ،کتاب الطب، باب لاہامۃ، الحدیث: ۵۷۵۷، ج:۴، ص:۳۶ ۔

[ بہارِ شریعت جِلد³ حصہ¹⁶ صفحہ⁶⁵⁹ ]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
عُـبَیۡدِ غَوۡثُ‌ؔوخَواجَہؔ، رَضَاؔ وَکُـل اَولِـیَآء
مُحَمَّدۡ جَمَالُ‌الـدِّیۡنۡ خَانۡ قَادِرِیۡ رَضَـوِیۡ
ضِـلَـعۡ بَـہۡـرَائِـچ شَـرِیۡف یُوۡ. پِیۡ. اَلـہِـنۡـدۡ
مُوۡبَائِل نَمبَر +917860520899 📱
👍41
ہر مہینے کی ہر دِن اور ہر تاریخ کو شادی بیاہ کرنا جائز ہے ـ یہ جنتی مسلمانوں کا طریقہ ہے ـ اور نحس وغیرہ ماننا یہ شیعوں (جہنمیوں) کا عقیدہ ہے ـ کوئی مہینہ کوئی دِن منحوس نہیں ہے ـ تفصیل کے لئے بہارِ شریعت جِلد³ حصہ¹⁶ صفحہ⁶⁵⁹ ضرور پڑھئے ـ
1👍1