🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
*سوال نمبر 200:*
نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے ؟
سائل : عبد الرشید عطاری

*الجواب بعون الملک الوھّاب*
*اللھم ھدایۃ الحق و الصواب*
جنوری سے نئے عیسوی سال کا آغاز ہوتا ہے، تو لوگ بالخصوص سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اس نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور یہ شرعی حیثیت سے نہ سنت ہے اور نہ ہی بدعتِ سیئہ (یعنی بری بدعت) ہے بلکہ مباح (یعنی جائز) عمل ہے، البتہ اگر کوئی اس وجہ سے نئے عیسوی سال کی مبارک باد دیتا ہے کہ دوسرے مسلمان بھائی کو نیکیاں کرنے کے لیے مہلت مل گئی ہے تو اس اچھی نیت کے ساتھ مبارک باد دینا مستحسن ہوجائے گا۔

چنانچہ نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینے کے جائز ہونے پر ذیل میں چند دلائل ملاحظہ کیجیے :

*1-* امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا :
*"قال القمولي في الجواهر: لم أر لأصحابنا كلاما في التهنئة بالعيدين والأعوام والأشهر كما يفعله الناس ورأيت فيما نقل من فوائد الشيخ زكي الدين عبد العظيم المنذري أن الحافظ أبا الحسن المقدسي سئل عن التهنئة في أوائل الشهور والسنين أهو بدعة أم لا؟*
*فأجاب بأن الناس لم يزالوا مختلفين في ذلك.*
*قال: والذي أراه أنه مباح ليس بسنة ولا بدعة."*
*ونقلہ الشرف الغزی فی شرح المنھاج ولم یزد علیہ*

یعنی (احمد بن محمد) قمولی (شافعی) رحمۃ اللہ علیہ نے *"جواہر"* میں فرمایا :
میں نے عیدین, سالوں اور مہینوں کی مبارکباد دینے کے بارے میں اپنے اصحاب کا کوئی کلام نہیں دیکھا جیساکہ لوگ اسے کرتے ہیں (یعنی مبارکباد دیتے ہیں) اور میں نے اس میں دیکھا جس میں شیخ زکی الدین عبدالعظیم منذری کے فوائد سے نقل کیا گیا کہ بیشک حافظ ابوالحسن مقدسی رحمۃ اللہ علیہ سے مہینوں اور سالوں کی مبارکباد دینے کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ بدعت ہے یا نہیں ؟
تو جواب دیا کہ لوگ ہمیشہ اس بارے میں مختلف رہیں ہیں، (اور) فرمایا : اور وہ جسے میں خیال کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ یہ (مبارکباد دینا) مباح (جائز) ہے، نہ سنت ہے اور نہ بدعت ہے.
اور اس کو شرف غزی نے *"شرح المنہاج"* نقل فرمایا ہے اور اس پر زیادتی نہیں کی.
*(وصول الامانی باصول التھانی صفحہ 51, 52 )*

*2-* شریعت نے نئے عیسوی سال کی مبارکباد دینے سے منع نہیں کیا اور جس کام سے شریعت منع نہ کرے وہ بالکل جائز ہوتا ہے.
چنانچہ حدیثِ مبارکہ میں ہے:
*"اَلْحَلاَلُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَ الْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَمَا سَکَتَ عَنْہُ فَھُوَ مِمَّا عَفَا عَنْہٗ"*
یعنی حلال وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی کتاب میں حرام کیا اور جس سے خاموشی اختیار فرمائی (یعنی منع نہ فرمایا) وہ معاف ہے (یعنی اس کے کرنے پر کوئی گناہ نہیں)۔
*(جامع ترمذی ابواب اللباس باب ماجاءفی لبس الفراء ،سنن ابن ماجہ ،المستدرک للحاکم)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ و سلم

کتبہ *ابواسیدعبیدرضامدنی*
31/12/2019
03068209672
*تصدیق و تصحیح :*
الجواب صحيح والمجيب نجيح
*فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*

https://t.me/SharayiAdalatChannelFMfoundation/1575
1👍1
⚡️ ہیپی نیو ائیر کہنا ⚡️

(سئل) ہیپی نیو ایئر، یا نیا سال مبارک ہو کہنا کیسا ہے؟

(فأجاب) غیر مسلموں کو یہ کہنا: ”تجھے نیا سال مبارک ہو (یعنی تیرے لیے نیا سال برکت والا ہو) ممنوع ہے. صرف پرہیز نہ کریں بلکہ برا بھی جانیں. اور ارتدادی دنیا کی مخلوقات (یعنی وہابی دیوبندیوں) سے ایسا ہی کہنا بالاتفاق حرام ہے.

نئے سال کی مبارک باد سے اگر دعا ہی مقصود ہے تو ”ہیپی نیو ایئر“ کہنے میں ان سے مشابہت ہے مسلمانوں سے اس قسم کے الفاظ کہنے سے اجتناب کرے بلکہ نئے ہم معنیٰ الفاظ استعمال کریں جن میں نصرانیت کی مخالفت ہو تو بہتر (جیسے مسلمانوں سے کہنا: تجھے نیا سال مبارک ہو کہ اس سال بھی تو اپنے ایمان پر قائم رہا، آپ کو اعمال صالحہ کرنے کے لیے مہلت دی گئی، مبارک ہو) یا آئندہ سال مبارک رہے یا فقط مبارک ہو؛ یا اسی طرح کے دیگر جملے کہیں ورنہ خاموشی بہترین راہ ہے.


کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

https://t.me/SharayiAdalatChannelFMfoundation/708
👍21
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
06-06-1444 ᴴ | 30-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-06-1444 ᴴ | 31-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-06-1444 ᴴ | 31-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-06-1444 ᴴ | 31-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1